Tag: pakistan

  • سینیٹ کا پارلیمانی سال آج مکمل، ایوان مچھلی منڈی بنا رہا

    سینیٹ کا پارلیمانی سال آج مکمل، ایوان مچھلی منڈی بنا رہا

    اسلام آباد: سینیٹ کا پارلیمانی سال آج مکمل ہو گیا ہے، سینیٹ کا سال 11 مارچ کو مکمل ہوتا ہے، اور ایک پار لیمانی سال کے دوران 115 دن اجلاس چلایا جاتا ہے۔

    قومی اسمبلی سے سینیٹ کو 25 بل بھجوائے گئے، سینیٹ میں ایک سال میں 14 بل متعارف کرائے گئے، پارلیمانی 17 قراردادیں منظور کی گئیں، اور ایوان میں 10 ارڈنینس پیش کیے گئے۔

    سینیٹ میں اہم قانون سازی چھبیسویں آئینی ترمیم کی تھی، چھبیسیویں ائینی ترمیم کے موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر اجلاس کی صدارت سے معذرت کر لی تھی، چھبیسویں آئینی ترمیم کے موقع پر طویل اجلاس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کی۔

    اس پارلیمانی سال بھی ایوان مچھلی منڈی بنا رہا، سینیٹ میں اپوزیشن کا مسلسل احتجاج جاری رہا، اس دوران مدارس رجسٹریشن بل 2024 منظور کیا گیا، نیشنل فرانزک ایجنسی 2024، دی لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی بل 2024 بھی لایا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 منظور ہوا۔

    سینیٹ کے موجودہ حکومت کے پارلیمانی سال میں مجموعی طور پر 47 بل منظور کیے گئے، آرمی ترمیمی بل 2024 کی منظوری دی گئی، پاکستان ایئر فورس ترمیمی بل 2024، پاکستان نیوی ترمیمی بل 2024 بھی لائے گئے، سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد کا ترمیمی بل 2024 بھی منظور کیا گیا، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل 2024، فیکٹریز ترمیمی بل 2024 کی منظوری دی گئی، دی گارڈین اینڈ وارڈ ترمیمی بل 2024 اور پرائیویٹ ممبرز کے متعدد بلز منظور کیے گئے۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے پی ٹی آئی کے 3 اراکین عون عباس پبی، فلک ناز چترالی اور ڈاکٹر ہمایون مہمند کی رکنیت معطل کی، رکنیت کی معطلی صرف ایک سیشن کے لیے کی گئی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے دو مرتبہ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد تاحال نہیں کرایا جا سکا۔

    غیر قانونی شکار کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد انھیں ایوان میں پیش کیا گیا، سینیٹ میں ابھی تک خیبرپختونخواہ کی نمائندگی نہیں ہے، حکومت کہتی ہے اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ہے، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے سینیٹر دنیش کمار اور دیگر بھی ایوان میں انتہائی متحرک نظر آئے۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ

    کراچی: پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ 3000 روپے کمی سے3 لاکھ 4 ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ 10گرام سونا 2571 روپے کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 630 کا ہوگیا۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر سستا ہوکر 2893 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    گزشتہ روز بھی پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونا 700 روپے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار روپے کا ہو گیا تھا۔

    پاکستان میں آج سونے کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں دوسرے نمبر پر آگیا

    پاکستان گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں دوسرے نمبر پر آگیا

    گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 میں پاکستان دوسرے نمبر پر پہنچ گیا جبکہ دوہزار چوبیس میں پاکستان چوتھے نمبر پر تھا۔

    تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) کی جانب سے جاری کردہ گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پانچ سال میں دہشت گردی کے باعث اموات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پانچ سال میں دہشت گردی کے باعث اموات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، 2025 میں 2024 کے مقابلے میں دہشت گرد حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 45 فیصد بڑھ گئی ہے، ملک بھر میں دہشت گردی کے دوران ایک ہزار اٹھارہ افراد جاں بحق ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد پرحملوں میں اضافہ کردیا ہے، پاکستان کے دو صوبے خیبرپختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 2023 میں 517 اور 2024 میں دہشت گردوں نے ایک ہزار ننانوے حملے کیے، یہ مسلسل پانچواں سال ہے جس میں دہشت گردی سے متعلق اموات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے گزشتہ دہائی میں سال بہ سال سب سے بڑا اضافہ ہوا ہے، دہشت گرد حملے ریکارڈ کرنے والے ملکوں کی تعداد اٹھاون سے بڑھ کرچھیاسٹھ ہوگئی ہے۔

  • پاکستان کا تجارتی خسارہ 15 ارب 78 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گیا

    پاکستان کا تجارتی خسارہ 15 ارب 78 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گیا

    اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ماہانہ تجارتی اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 15 ارب 78 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گیا ہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جنوری کی نسبت فروری میں برآمدات میں 17.35 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    فروری میں برآمدات 2 ارب 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں، جب کہ جنوری میں برآمدات 2 ارب 95 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھیں، فروری 2024 کی نسبت رواں سال فروری میں برآمدات میں 5.57 فی صد کمی ہوئی۔

    رواں سال فروری میں تجارتی خسارہ 2 ارب 29 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا، فروری میں درآمدات کا حجم 4 ارب 73 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہا، سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 6.33 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    جولائی تا فروری درآمدات 37 ارب 80 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں، اس عرصے میں برآمدات کا حجم 22 ارب ڈالرز سے زائد رہا۔

    عمدہ اور ڈیزائنڈ فرنیچر کی ڈیمانڈ کے باوجود برآمدات میں کمی کیوں؟ ویڈیو رپورٹ

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، سینکڑوں روپے سستا ہوگیا

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، سینکڑوں روپے سستا ہوگیا

    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور آج بھی سونے کی قیمت میں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس وقت اس دھات کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہوئی ہے تاہم آج قیمت میں کمی کا دوسرا روز ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہونے پر پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    اسی تناسب سے 10 گرام سونے کی قیمت 2058 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے کا ہو گیا ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی جس کے بعد یہ قیمتی دھات 2916 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان کی میزبانی شاندار، لوگ بہترین، اور کھانے بے حد لذیذ ہیں: اسٹیو اسمتھ

    پاکستان کی میزبانی شاندار، لوگ بہترین، اور کھانے بے حد لذیذ ہیں: اسٹیو اسمتھ

    لاہور: آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مہمان نوازی شاندار ہے۔

    آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا امید ہے انگلینڈ اور آسٹریلیا کا مقابلہ دیکھنے تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم آئے گی۔

    آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیار ہیں یہ ایونٹ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے کارکردگی دکھانے کا موقع ہے، ہم بہت ہی ریلیکس ہیں اور سب کا فوکس اس وقت میچ پر ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی، آج روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ مد مقابل ہونگے

    آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے آسٹریلیا بڑے آئی سی سی ایونٹس میں پریشر کو اچھا ہینڈل کرتی ہے، ٹیم میں کچھ بڑے کھلاڑی شامل نہیں ہیں اور انگلینڈ بہت بہترین ٹیم ہے وہ وائٹ بال کرکٹ اچھا کھیل رہی ہے، ہمیں اندازہ ہے کہ ہمیں میچ کیلئے کیا کرنا ہے۔

    اسٹیو اسمتھ نے مزید کہا کہ پلئنگ الیون کا اعلان ٹاس کے وقت کروں گا، چیمپئنز ٹرافی کی تمام ٹیمیں اچھی ہیں، قذافی اسٹیڈیم اب اچھا ہوگیا امید ہے شائقین آکر میچ انجوائے کریں گے۔

    آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی شاندار ہے اور یہاں کے لوگ بہترین ہیں اور کھانے بے حد لذیذ ہیں جب سے پاکستان پہنچے ہیں اچھے دن گزر رہے ہیں۔

    دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ پاکستان میں کافی کرکٹ کھیلی ہے، ہمارےکھلاڑیوں کو پی ایس ایل کھیلنےکا بھی اچھا تجربہ ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں دنیائے کرکٹ کے سب سے پرانے حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ، کچھ دیر بعد قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔

  • پاکستان میں مرگی اور فالج کے علاج میں مؤثر دوا دریافت

    پاکستان میں مرگی اور فالج کے علاج میں مؤثر دوا دریافت

    کراچی: ملکی و غیر ملکی ماہرین طب نے پاکستان میں مرگی اور فالج کی مؤثر دوا کی دریافت کا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں ’نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری‘ کے موضوع پر 4 روزہ 16 ویں بین الاقوامی سمپوزیم جاری ہے، جس میں مقررین نے بتایا کہ جڑی بوٹیوں سے بیماریوں کا علاج قدیم روایت ہے، پاکستان میں دریافت ہونے والی دوا مرگی اور فالج کے علاج میں مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

    ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے انکشاف کیا کہ ’زیڈ ایسڈ‘ پاکستان سے دریافت ہونے والا ایک نیا ادویاتی مرکب ہے، جو مرگی اور فالج کے علاج میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

    زیڈ ایسڈ کیا ہے؟

    پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے اپنے کلیدی لیکچر میں کہا مرگی ایک دائمی اعصابی بیماری ہے، جس کے مریضوں کو غیر متوقع دوروں پر قابو پانے کے لیے عمر بھر دوائیں استعمال کرنی پڑتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ زیڈ ایسڈ ایک طاقت ور مرگی مخالف اور نیورو پروٹیکٹیو مرکب کے طور پر سامنے آیا ہے۔

    پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین

    پروفیسر فرزانہ شاہین نے بتایا کہ تحقیقی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دوا مرگی، دماغی شریانوں کی بندش (اسکیمک انجری) اور دیگر اعصابی بیماریوں کے علاج میں مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔ حالیہ برسوں میں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے منظور شدہ کئی مرگی کی ادویات مؤثر ثابت نہیں ہوئیں، اور ان کے ضمنی اثرات میں یادداشت کی کم زوری سمیت دیگر مسائل شامل ہیں، اس لیے انھوں نے بہتر ادویات کی ضرورت پر زور دیا۔

    قازقستان کے اسکالر ڈاکٹر جانار جینس نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں جڑی بوٹیوں پر مبنی ادویات کا رجحان بڑھا ہے، کیوں کہ یہ کم قیمت ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی جسم پر مثبت اثرات ڈالتی ہیں، اور طویل مدتی استعمال میں بھی محفوظ ہوتی ہیں۔

    جاپان کے ممتاز سائنس دان اور پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر نوریو ماتسوشیما اور ملائشیا کی ڈاکٹر فاطمہ سلیم نے بھی اپنا لیکچر دیا۔ کانفرنس کے دوسرے دن کئی دیگر محققین نے مختلف سائنسی سیشنز میں اپنے مقالے پیش کیے۔ اس سمپوزیم میں تقریباً 29 ممالک کے 60 سائنس دان جب کہ صرف پاکستان سے تقریباً 400 محققین شرکت کر رہے ہیں۔

  • داعش کا انٹرنیشنل نیٹ ورک بے نقاب، متعدد غیر ملکی گرفتار

    داعش کا انٹرنیشنل نیٹ ورک بے نقاب، متعدد غیر ملکی گرفتار

    وفاقی حساس ادارے نے کالعدم تنظیم داعش کا انٹرینشل نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حساس ادارے نے کالعدم تنظیم کے انٹرنیشنل نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا، اس دوران متعدد غیر ملکی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق غیر ملکی دہشت گردوں کو مقامی سہولت کاری میسر تھی، سہولت کار پورا راستہ اور چلنے کا پورا طریقہ سمجھاتے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کی کچھ گرفتاریاں اسلام آباد، کراچی اور بلوچستان سے ہوئیں، گرفتار افراد کی تفتیش سے مزید کچھ گرفتاریاں بھی کر لی گئیں، گرفتاریوں سے داعش خراسان کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی پاکستانی حساس اداروں کی کارروائیوں کو سراہا ہے۔

  • شہتوت کی ٹہنیوں پر ہنر کا استعمال، اچھا کاروبار، اچھا منافع (ویڈیو رپورٹ)

    شہتوت کی ٹہنیوں پر ہنر کا استعمال، اچھا کاروبار، اچھا منافع (ویڈیو رپورٹ)

    ویڈیو رپورٹ: ملک نعیم وفا

    جڑانوالہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں شہتوت کی ٹہنیوں سے ٹوکرے اور ٹوکریاں بنانے کے، نسل در نسل منتقل ہونے والے ہنر اور کاروبار سے کئی خاندان منسلک ہیں۔ شہتوت کی ٹہنیوں سے یہ ٹوکریاں کیسے تیار کی جاتی ہیں اور کہاں کہاں استعمال ہوتی ہیں اس ویڈیو میں دیکھیں۔

    شہتوت کی ٹہنیوں کو جنگل سے کاٹ کر لایا جاتا ہے، پھر ان کی صفائی کرنے کے بعد کاریگر بڑی مہارت سے ٹوکریاں اور ٹوکرے تیار کرتے ہیں۔ شہتوت کی ٹہنیوں سے یہ ٹوکریاں اور ٹوکرے تیار کر کے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھیجے جاتے ہیں، بعد ازاں یہ ٹوکریاں منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

    یہ منافع بخش کاروبار سے عرصہ دراز سے جڑے کئی خاندان اچھا منافع حاصل کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔ جڑانوالہ کے علاقہ گنگا پور میں شہتوت کی ٹہنیوں سے بنائے جانے والے ٹوکرے نہ صرف مضبوط ہیں بلکہ پورے پاکستان میں مشہور بھی ہیں۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • لاڑکانہ میں سب سے مہنگا دودھ، کراچی میں سب سے مہنگی دہی: ویڈیو رپورٹ

    لاڑکانہ میں سب سے مہنگا دودھ، کراچی میں سب سے مہنگی دہی: ویڈیو رپورٹ

    ملک بھر میں سب سے مہنگا دودھ سندھ کے شہر لاڑکانہ اور سب سے سستا دودھ پنجاب کے شہر بہاولپور میں فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح دہی سب سے مہنگی کراچی اور سب سے سستی سیالکوٹ میں فروخت ہو رہی ہے۔

    قیمتوں کا اوسط تعین شہر کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم قیمت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، محکمہ ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دودھ اور دہی کی اوسط قیمت میں سب سے زیادہ فرق کراچی میں 115 روپے اور سب سے کم فرق خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں اور پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں صرف 10 روپے کا ہے۔

    مختلف ذرائع کے مطابق پاکستان میں سالانہ 65 ارب لیٹر دودھ کی ضرورت ہے، اقتصادی سروے آف پاکستان 2024 کے مطابق ملک کی سالانہ پیداوار 70 ارب لیٹر ہے، ڈیری فارمرز اینڈ کیٹل کے صدر شاکر گجر کے مطابق دہی علاقوں سے شہری مارکیٹ تک عدم رسائی کی بنا پر بہت بڑی مقدار میں دودھ ضائع ہو جاتا ہے۔

    ویڈیو رپورٹ: ٹک ٹاکر حسنین کے قتل کو 9 ماہ گزر گئے، تفتیشی افسر پر رشوت طلب کرنے کا الزام

    دودھ دہی کی قیمتوں میں ہوش رُبا مہنگائی کے سبب لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے، جس سے لوگ خصوصاً بچے غذائیت کی شدید کمی کا شکار ہیں، ملک میں دودھ اور اس سے متعلقہ اشیا کا میعار بھی اہم ترین مسئلہ ہے۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں