Tag: pakistan

  • ماضی کے نامور اداکار افضال احمد انتقال کر گئے

    ماضی کے نامور اداکار افضال احمد انتقال کر گئے

    پاکستان فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے ماضی کے نامور اداکار افضال احمد انتقال کرگئے وہ کئی سال سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان فلم، ٹیلیویژن اور اسٹیج کے ماضی کے نامور اداکار افضال احمد لاہور کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔ وہ کئی سال سے فالج کے مرض کا شکار تھے۔

    جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق افضال احمد کو برین ہیمرج ہوا تھا اور گزشتہ روز اسپتال لایا گیا تھا۔

    دوسری جانب لیجنڈری اداکار کے لواحقین کے مطابق انہیں آخری وقت میں جنرل اسپتال میں بیڈ بھی نہ مل سکا۔

    افضال احمد نے کئی دہائیوں تک اداکاری کے شعبے سے وابستہ رہے اور اپنی بے ساختہ اداکاری سے شائقین فن کو محظوظ کیا۔ انہوں نے یوں تو مختلف نوعیت کے کردار ادا کیے لیکن شہرت منفی کرداروں سے ملی۔ اداکار کو ان کی فنی خدمات پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

    افضال احمد نے فلمی کیریئر کا آغاز 1968 میں فلم دھوپ اور سویرا سے کیا۔ اپنے کیرئیر میں انہوں نے 384 فلموں میں کام کیا۔ ان کی سپر ہٹ فلموں میں ”ہاشو خان، انسان اور گدھا، پہلاوار، خبردار، سدھا رستہ، سستا خون مہنگا پانی، بابل صدقے تیرے، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، دہلیز ، بلندی  ۔سمیت دیگر شامل ہیں

    لیجنڈری اداکار  نے درجنوں مشہور ٹی وی ڈراموں میں بی منفرد اور لازوال کردار ادا کیے۔ اسٹیج کی دنیا میں ان کا ڈراما ’’میلی چادر‘‘ کو اتنی پذیرائی ملی کہ مسلسل کئی سال تک وہ اسٹیج کیا جاتا رہا۔

    مرحوم کی تدفین بیٹیوں اور ہمشیرہ کے بیرون ملک سے آمد کے بعد کی جائے گی۔

  • سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے پر بحال کردیا

    سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے پر بحال کردیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے پر بحال کردیا اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کرتے ہوئے سروس ٹریبونل کے خصوصی بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

    وفاقی حکومت کو نوٹس غلام محمود ڈوگر کی اپیل پر جاری کیا گیا ہے، وکیل عابدزبیری نے بتایا کہ غلام محمودڈوگرکوفیڈرل سروس ٹریبونل نےبحال کیاتھا لیکن سروس ٹریبونل کے ہی 2 رکنی بنچ نے بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا۔

    وکیل غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ ٹریبونل کے 2 رکنی بنچ کا فیصلہ دوسرا 2 رکنی بنچ معطل نہیں کرسکتا، حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹریبونل میں زیر التوا تھی۔

    جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ ٹریبونل کا ایک بنچ دوسرے بنچ کا فیصلہ کیسے معطل کر سکتا ہے؟

    عدالت کا کہنا تھا کہ خصوصی بنچ نے ایک جانب کہا درخواست قبل ازوقت ہے ساتھ ہی حکم معطل کردیا، جسٹس مظاہرنقوی نے استفسار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے کیسے کہہ دیا کہ آئینی درخواست قابل سماعت نہیں؟

    وکیل عابدزبیری کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سی سی پی او کو ریلیز نہیں کرنا چاہ رہی۔

    عدالت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کرتے ہوئے سروس ٹریبونل کے خصوصی بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

    وفاقی حکومت کو نوٹس غلام محمود ڈوگر کی اپیل پر جاری کیا گیا ہے، بعد ازان عدالت نے مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

  • ’آج پورا سسٹم بے نقاب ہوگیا، دوبارہ اقتدار میں آکر ٹھیک کریں گے‘

    ’آج پورا سسٹم بے نقاب ہوگیا، دوبارہ اقتدار میں آکر ٹھیک کریں گے‘

    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج پورا سسٹم بے نقاب ہوگیا ہے انشااللہ دوبارہ اقتدارمیں آکر اسے ٹھیک کریں گے۔

    پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نے اپنا سیاسی کیریئر تباہ کر دیا ہے اور اب الیکشن سے بھاگ رہی ہیں کیونکہ وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کی وجہ سے پریشان ہیں۔ پیپلز پارٹی کے پاس تو سندھ حکومت ہے لیکن ن لیگ کی سیاست تو تباہ ہوگئی۔ لگتا ہے کہ ن لیگ تنہا نہیں بلکہ سب کو ساتھ لے کر ڈوبے گی۔

    سینیٹر کا کہنا تھا کہ معیشت کو ٹھیک کرنے سے 15 جماعتوں کے اتحاد کو کس نے روکا ہے۔ لیکن ان کا مقصد تو کچھ اور تھا آتے ہی اپنے کیسز ختم کرائے اور اپنے فائدے کے لیے نیب قانون میں ترامیم کرالیں، عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔ جمہوریت کی باتیں رانا ثنا اللہ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا بنیادی مقصد احتساب تھا جو ہم نہ کر سکے اور کیوں نہ کرسکے؟ یہ عمران خان نے بتا دیا اور اب پوری قوم کو پتہ چل گیا ہے۔ ہم نے بہت سے پروگرامز بنائے، اصلاحات کے منصوبے تھے لیکن ان اصلاحات کی پی پی اور ن لیگ نے ہمیشہ مخالفت کی۔ فیٹف قانون ہی دیکھ لیں، ن لیگ اور پی پی نے اسمبلی کا اکھاڑا بنا دیا تھا۔ آج فیٹف پر کریڈٹ لینی والوں جماعتوں نے پہلے اسی معاملے پر بلیک میل کیا تھا اور این آر او مانگا تھا۔

    شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں تھی۔ مانگے تانگے کے لوگوں سے حکومت چلائی۔ اب بھی عام انتخابات اپنے لیے نہیں ملک کے لیے مانگ رہے ہیں۔ آج کسی بھی تجزیہ کار، معاشی ماہر کو بلا لیں وہ بھی الیکشن کی بات کرے گا۔

  • شمسی سوسائٹی واقعہ : قتل سے متعلق پولیس افسران کے سوالات پر ملزم فواد نے چپ سادھ لی

    شمسی سوسائٹی واقعہ : قتل سے متعلق پولیس افسران کے سوالات پر ملزم فواد نے چپ سادھ لی

    کراچی : ملیر شمسی سوسائٹی واقعے میں پولیس افسران کی جانب سے قتل سے متعلق سوالات پر ملزم فواد نے چپ سادھ لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی اور 3 بیٹیوں کے قتل کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

    ملزم فواد نے پولیس کے روبرو ڈپریشن کا شکار ہوکر انتہائی قدم اٹھانے کا اعتراف کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ کاروبارمیں خسارہ ہورہا تھا اور بیوی ماں سے علیحدہ ہوجانے پر زور دے رہی تھی۔

    قتل سے متعلق پولیس افسران کے سوالات پر ملزم نے چپ سادھ لی، پولیس نے بتایا کہ آج بھی ملزم نے ٹائپ کرکے بیان دیاتاحال ملزم بولنے سے قاصر ہے۔

    پولیس نے مقدمے کے اندراج کے لئے مقتولہ کے لواحقین سے رابطہ کیا ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ الفلاح لواحقین سے ملاقات کیلئے ان کے گھر گئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہمقتولہ کے بھائی کا بیان قلمبند کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا، جناح اسپتال میں زیر علاج ملزم فواد کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

    یاد رہے تین روز قبل کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں گھرسےتین بچیوں اور ان کی والدہ کی لاشیں ملیں تھیں ،چاروں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

    ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزئی نے بتایا تھا کہ فواد نامی شخص نے بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔

    قتل کیے گئے افراد میں زخمی فواد کی اہلیہ ہما،سولہ سالہ بیٹی نیہا، بارہ سالہ بچی فاطمہ اور دس سالہ بچی ثمرہ شامل تھیں۔

  • بلوچستان کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی ہوگیا

    بلوچستان کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی ہوگیا

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، قلات میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیارت میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قلات منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کا سرد ترین علاقہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گوادر میں درجہ حرارت 13 جبکہ جیونی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • مسافروں کو پریشان کرنے کی پی آئی اے کی روایت برقرار

    مسافروں کو پریشان کرنے کی پی آئی اے کی روایت برقرار

    کراچی : لاجواب لوگوں کی باکمال ایئرلائن کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ، پی آئی اے کی پرواز مسافروں کا سامان دبئی ایئرپورٹ پرچھوڑ آئی۔

    تفصیلات کے مطابق مسافروں کو پریشان کرنے کی پی آئی اے کی روایت برقرار ہے، پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کا سامان چھوڑ آنا معمول بن گیا ہے۔

    قومی ائیر لائن پی آئی کی پرواز پی کے212 دبئی سے اسلام آباد پہنچی تو مسافروں کا سامان دبئی ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی۔

    جس کے باعث بیس سے زائد مسافروں کا سامان اسلام آباد نہیں پہنچ سکا، اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے عملے کی مبینہ غفلت پر دبئی سے آنے والے مسافروں نے احتجاج کیا۔

    مشتعل مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے پی آئی اے کے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    یاد رہے سعودی عرب پروازوں کے مسافروں کا سامان چھوڑنا پی آئی اے کو مہنگا پڑ گیا تھا ، سعودی عرب کی گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس نے پی آئی اے پر 72 ہزار ریال جرمانہ عائد کردیا تھا۔

  • قمر باجوہ کو غدار نہیں کہا جا سکتا، مونس الٰہی

    قمر باجوہ کو غدار نہیں کہا جا سکتا، مونس الٰہی

    لاہور : مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ صاحب کو غدار نہیں کہا جاسکتا، ق لیگ نے ان کے کہنے پر ہی پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے ایک انٹرویوں میں کہا ہے کہ جو ہٹ گیا وہ برا ہے میں اس سوچ کےخلاف ہوں، بحث کرلیں باجوہ صاحب کیسے غدار ہوگئے،انہوں نے پی ٹی آئی کیلئے کیا کیا نہیں کیا۔

    مونس الٰہی نے سوال کیا جب باجوہ صاحب نے دریا کا رخ پی ٹی آئی کی طرف موڑ دیا تب وہ صحیح تھے؟

    ق لیگی رہنما نے بتایا کہ جب آفر آئی تو سابق آرمی چیف نے ہمیں کہا تھا پی ٹی آئی کی طرف ہو جائیں، اس رائے کے بعد میں نے والد صاحب کو کہا کہ اس طرف ہونا چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سازش میں باجوہ صاحب کا ہاتھ ہوتا تو وہ ہمیں کیوں پی ٹی آئی کی طرف ہونے کا کہتے۔

    مونس الٰہی نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی نئی قیادت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔

    ق لیگ کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری چوائس ہے بجٹ دیکر جائیں، عمران خان اسمبلی تحلیل کرنا چاہیں تو تیار ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےوزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے زمان پارک میں ملاقات کی تھی، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میںوزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں تاخیر نہیں ہوگی، پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ انہیں دے دی،ہم عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے،ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، اس کا پورا ساتھ دیتے ہیں۔

    بعد ازاں ملاقات میں شریک چوہدری مونس الہیٰ نے ٹوئٹ کیا تھ کہ آج ہماری عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں عمران خان کو یقین دہانی کرا دی ہے کہ یہ وزارت اعلٰی عمران خان کی امانت ہے، عمران خان جب چاہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔

  • سائفرمعاملہ :  ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

    سائفرمعاملہ : ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

    اسلام آباد : ایف آئی اے نے سائفرمعاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 6 دسمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سائفر معاملے پر ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کودوبارہ طلب کرلیا ، ایف آئی اے آفیسر طلبی کا سمن لیکر زمان پارک پہنچا۔

    ایف آئی اے نے زمان پارک استقبالیہ پر نوٹس کی تعمیل کروائی ، عمران خان کو 6دسمبر کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔

    سائفرکیس ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کے حکم پر تحقیقات کا آغازکردیا ہے، تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اےلاہور کےاعلیٰ افسران شامل ہیں۔

    اس سے قبل بھی ایف آئی اے نے عمران خان کوطلبی کےنوٹس جاری کئےتھے، عمران خان کو 7 نومبر اورشاہ محمود قریشی کو3 نومبر کو طلب کیا گیا تھا۔

    تاہم عمران خان وزیر آباد حملے میں زخمی ہونے کے باعث ایف آئی اے پیش نہیں ہوئے تھے، اسی لئے ایف آئی اے نے دوبارہ طلبی کے لیے سمن جاری کر دئیے۔

  • جاپان اور اسپین پری کوارٹر فائنل میں، سابق عالمی چیمپئن جرمنی باہر

    جاپان اور اسپین پری کوارٹر فائنل میں، سابق عالمی چیمپئن جرمنی باہر

    قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے راؤنڈ میچز کا آج آخری دن ہے جاپان اور اسپین نے عالمی کپ کے ناک آؤٹ پری کوارٹر مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    گزشتہ روز گروپ ای کے پہلے میچ میں جاپان نے اسپین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی تاہم شکست کے باوجود اسپین بہتر گول اوسط کی بنیاد پر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے جاپان کے ساتھ پری کوارٹر کے لیے جگہ پکی کرلی۔

    میچ کے پہلے ہاف کے 11 ویں منٹ میں اسپین کے فٹبالر الوارو موراتا نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی لیکن بعد میں انہیں حریف ٹیم جاپان کی جانب سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے پہلے ہاف میں جاپان نے کوئی گول نہیں کیا لیکن دوسرے ہاف میں انہوں نے 2 گول داغ کر میچ اپنے نام کرلیا۔

    جاپان کی جانب سے رٹسو ڈوآن نے 48 ویں منٹ اور آو تناکا نے 51 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔

    گروپ اِی میں جاپان نے 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور اسپین نے 4 پوائنٹس لے کر بہتر گول اوسط کی بنیاد پر دوسری پوزیشن حاصل کی اور ناک آؤٹ مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

    گروپ ای کے دوسرے میچ میں سابق ورلڈ چیمپئن جرمنی کی کوسٹاریکا کو 2-4 سے شکست بھی اسے ٹورنامنٹ میں آگے لے کر نہ جاسکی اور گروپ میں چار پوائنٹ کے باوجود گول اوسط کی بنیاد پر تیسری پوزیشن کے ساتھ ورلڈ کپ میں اس کا سفر تمام ہوگیا۔ کوسٹاریکا بھی خالی ہاتھ وطن واپس لوٹے گی۔ اس سے قبل دنیا کی دوسری نمبر کی ٹیم بیلجیئم ایونٹ کے پہلے ہی راونڈ سے باہر ہوچکی ہے۔

    اس سے قبل نیدر لینڈ، سینیگال، برازیل، آسٹریلیا، پرتگال، ارجنٹینا، پولینڈ، فرانس، مراکش اور کروشیا کی ٹیمیں فٹبال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے پری کوارٹر مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

    فیفا ورلڈ کپ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • گوجرانوالہ: برقعہ پہن کر لڑکی سے ملنے آنے والا لڑکا پکڑا گیا

    گوجرانوالہ: برقعہ پہن کر لڑکی سے ملنے آنے والا لڑکا پکڑا گیا

    پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں برقع پہن کر لڑکی سے ملنے والے عاشق کو اہل محلہ نے پکڑ لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں برقع پہن کر لڑکی سے ملنے آنے والے لڑکے کو محلے داروں نے پکڑ کر تھپڑوں سے تواضع کردی۔

    محلہ داروں کی جانب لڑکے کا برقعہ اتار کر خوب درگت بنائی گئی۔

    یہ پڑھیں: سیالکوٹ : محبوبہ سے ملنے کیلئے برقع پہن کر اسپتال آنے والا نوجوان پکڑا گیا

    محلے داروں کا کہنا ہے کہ نوجوان برقع پہن کر کئی روز سے انکے محلے میں آرہا تھا، شک ہونے پر محلے والوں نے چیک کیا تو برقع کے اندر سے لڑکا نکلا۔

    لڑکے کو اہل محلہ کی جانب سے اس شرط پر جانے کی اجازت دی گئی کہ وہ آئندہ ادھر نہ آئے۔