Tag: pakistan

  • ’جس میں سیاسی بلوغت نہیں وہ ہمیں سیاست سکھا رہا ہے‘

    ’جس میں سیاسی بلوغت نہیں وہ ہمیں سیاست سکھا رہا ہے‘

    جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جس میں سیاسی بلوغت نہیں ہےوہ ہمیں سیاست سکھا رہا ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی طرز حکومت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، عمران خان لفظوں سےکب تک عوام کودھوکہ دیتےرہیں گے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی وحدت کو پارہ پارہ کرنےکی اجازت نہیں دیں گے ہرکسی کو چور چور کہنے کا بیانہ فیل ہوگیا ہےاختلاف کا سب کو حق ہے لیکن سازش کا کسی کو نہیں۔

    مولانافضل الرحمان نے کہا کہ بڑھکیں بہت سنی ہے اسمبلیاں توڑنے کی ایسا کچھ نہیں ہے ملک دیوالیہ پن کے قریب تھا ہم اسے واپس لائیں گے جتنی بڑھکیں انہوں نےماری کیا ان پر عمل ہو رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر کرنےکی بجائے ایک سال آگے بھی جا سکتے ہیں۔

  • ’میرے کپڑوں میں 2 گولیوں کے نشان تھے باقی دھاتی ٹکڑوں کے‘

    ’میرے کپڑوں میں 2 گولیوں کے نشان تھے باقی دھاتی ٹکڑوں کے‘

    تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان پرقاتلانہ حملےکےدوران میں محفوظ رہا ہوں میرے کپڑوں میں سوراخ تھے 2 گولیوں کے تھے اور باقی دھاتی ٹکڑوں کے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ کنٹینر پر حملے کے وقت جو کپڑے استعمال کیے تھےمحفوظ رکھےہیں جب کنٹینر سے باہر آیا تو میرےکپڑوں پر بہت خون لگا ہوا تھا اسپتال پہنچے تو ڈاکٹر نےچیک اپ کیاکہیں مجھےبھی گولی تونہیں لگی، جےآئی ٹی نےکپڑےمنگوائےہیں تاکہ وہ اس کا فرانزک کرلیں.

    عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ لوگ کےپی تو دور پنجاب میں بھی عدم اعتماد کامیاب نہیں کر سکتے تحریک عدم اعتماد کیلئے پی ڈی ایم کےپاس اکثریت ہی نہیں پی ڈی ایم کےاپنےارکان ان کےاقدامات سےپریشان ہیں،

    ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں خود اتفاق نہیں معیشت کاحال دیکھیں کیا کر دیا ہے، عوام کوان سےکوئی امید نہیں، الیکشن میں جتنی تاخیرہوگی معیشت کانقصان بڑھتاجائے گا۔

  • ٹی ایچ کیو اسپتال ساہیوال کے ڈاکٹروں کی غیر اخلاقی آڈیو لیک ہوگئی

    ٹی ایچ کیو اسپتال ساہیوال کے ڈاکٹروں کی غیر اخلاقی آڈیو لیک ہوگئی

    تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال ساہیوال کے ایم ایس اور لیڈی ڈاکٹر کی مریض سے متعلق غیر اخلاقی آڈیو لیک ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت نے آڈیو لیک پر نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر کفایت اللہ، ڈبلیو ایم او ڈاکٹر سدرہ رمضان کو معطل کر دیا اور ڈاکٹر عاصمہ ممتاز کو نوکری سے برخاست کر دیا۔

    ایکشن ایم ایس اور دیگر میڈیکل اسٹاف کی مریض سے متعلق غیر اخلاقی اور غیر انسانی آڈیو پر لیا گیا۔

    محکمہ صحت نے پیدا ایکٹ 2006 کے تحت انکوائری کے لیے تین رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کنوینر جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ممبر ہوں گے۔

    محکمہ صحت نے ایم اور لیڈی ڈاکٹرز کی معطلی اور نوکری سے برخاست کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

    ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا ہے کہ مریضوں سے متعلق ڈاکٹروں کا غیر انسانی رویہ قابلِ مزمت ہے۔

  • فضل الرحمٰن کا نام لیے بغیر مولانا طارق جمیل کی تنقید

    فضل الرحمٰن کا نام لیے بغیر مولانا طارق جمیل کی تنقید

    معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کر دی۔

    مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک عالم دین کے لیے، جو علما اور لوگوں کا مقتدی بھی ہو، اسلامی اور شرعی تعلیمات کے منافی الفاظ کا استعمال بہت ہی نا مناسب ہے۔

    مذہبی اسکالر نے لکھا کہ خاص طور پر عوامی اجتماعات میں اس کی رعایت رکھنی چاہیے۔

    یاد رہے کہ طارق جمیل کا مذکورہ ٹوئٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمٰن کے خواتین سے متعلق بیان کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے چند روز قبل جلسے سے خطاب میں خواتین سے متعلق گفتگو کی تھی۔

    پاکستان تحریک انصاف نے نازیبا الفاظ کے استعمال پر فضل الرحمٰن کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • ’الیکشن کا فیصلہ شہر کے وارثوں نے کرنا ہے، وفاق یا صوبے نے نہیں‘

    ’الیکشن کا فیصلہ شہر کے وارثوں نے کرنا ہے، وفاق یا صوبے نے نہیں‘

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کے مالک یہاں کی عوام ہیں الیکشن کمیشن نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ شہر کے وارثوں نے کرنا ہے وفاق یا صوبے نے نہیں، حلقہ بندیوں میں جو تبدیلی کی ہے اسے ٹھیک کرو ورنہ تمہیں ٹھیک کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ’تم جس اسمبلی میں بیٹھے ہو اس اسمبلی کا کرایہ بھی نہیں دیتے ہو، اگر ہم الیکشن نہیں لڑیں گے تو الیکشن بھی نہیں ہوں گے، الیکشن کے ہونے نہ ہونے کا فیصلہ ہم کریں گے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے نہ ہونے سے اسمبلی کی حیثیت ختم ہوگئی تھی، ایم کیو ایم کا کارکن الیکشن میں کامیابی ناکامی کو دو ٹکے کا بھی نہیں سمجھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آزاد اور شفاف الیکشن ہوں گے تو ایم کیو ایم حصہ لے گی، کارکنان خوف ختم کریں، فیصلہ کرنے کا دن آرہا ہے۔

    ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ الیکشن کی تیاری کے لیے علاقوں میں اترجائیں الیکشن ہوں یا نہیں اپبنی تنظیم کی بقا اور جیت کے لیے لوگوں تک جائیں گے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایک جماعت اسلامی کراچی اور ایک جماعت اسلامی پاکستان ہے، کبھی سراج الحق کی تصویر کراچی میں دیکھی، کیا کبھی جماعت اسلامی کا نعرہ لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں لگ سکتا ہے آج ہمارے نعروں کو جماعت اسلامی نے گود لے لیا ہے۔

  • آصف زرداری کے بیان پر فوادچوہدری کا ردِعمل

    آصف زرداری کے بیان پر فوادچوہدری کا ردِعمل

    سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فوادچوہدری کا ردعمل آگیا۔

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھک ماری تھیں زرداری نےکہاتھاکہ پنجاب میں حکومت نہیں بننےدیں گے آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کےپاؤں پڑکرخط لکھوایا اس کے باوجود ایک بھی ایم این اےان کےکہنےمیں نہیں آیا۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی کے20لوگ پیسےلےکربھی زرداری کیساتھ کھڑے نہ ہوئے، پیپلزپارٹی کے پاس ووٹرز تو دور امیدوار بھی نہیں ہیں۔

    صدر آصف علی زرداری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باجوہ صاحب نے ہمارے ساتھ بیٹھ کر کبھی بات نہیں کی جبکہ کیانی صاحب غیرسیاسی ہونے کی صرف باتیں کرتے تھے.

    آصف زرداری نے کہا کہ ہم پنجاب میں تیس سال سے پاور میں نہیں آسکے لیکن اب وہاں اپنی کمزوریاں دور کریں گے، میں پنجاب میں عمران خان کے مقابلے کے لیے تیار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کراچی میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہ کرسکے اب میانوالی میں نواب آف کالا باغ ان کا مقابلہ کریں گے، نواب آف کالا باغ نے ہمیں جوائن کرلیا ہے۔

    سابق صدر نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورا زور لگا کر 25 ہزار لوگ جمع کرنے والا مقبول نہیں ہوتا ہے۔

  • ادیبوں اور شعرا کی سائے تلے ‘ عالمی اردو کانفرنس ‘ کا آغاز

    ادیبوں اور شعرا کی سائے تلے ‘ عالمی اردو کانفرنس ‘ کا آغاز

    کراچی: شہر قائد میں حسب روایت عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔

    تفصیلات کے مطابق 15ویں عالمی اردو کانفرنس کراچی آرٹس کونسل میں شروع ہوگئی ہے جو چار روز جاری رہے گی کانفرنسں میں صبح سے شام تک مختلف سیشن رکھے گئے ہیں۔

    اردو کانفرنس کے پہلے روز مختلف ادبی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے آخری سیشنز میں حسب روایت محفل کی جان ضیاء محی الدین نے مختلف کتابوں سے اپنے مخصوص انداز میں پڑھت کی، جس پر حاضرین نے انہیں دل کھول کر داد دی۔May be an image of ‎text that says '‎ARTS COUNCIL OF PAKISTAN KARACHI PRESENTS ع ਜੀ نفتس بندریر Arts Council of Pakistan Invites you to the Inaugural Ceremony of the 15th Aalmi Urdu Conference Chief Guest Honourable Chief Minister Syed Murad Ali Shah Come and celebrate the richness of Literature & Culture Date: 1st December Thursday Time: 3:30 PM Venue: Auditorium I Arts Council Regards Mohammad Ahmed Shah (SI) President Arts Council 01st 04th DEC TnNAA‎'‎

    مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل آف کراچی اس وقت پاکستان میں کلچر کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے۔

    کلچرل کے جتنے پروگرام اور کام سندھ میں ہوتے ہیں کسی اور صوبے میں نہیں ہوتے، عالمی اردو کانفرنس میں دنیا بھر سے اردو زبان کے عالم آتے ہیں اس سے بھی ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

    May be an image of 4 people and text

    اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت اور تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا کہ احمد شاہ نے آرٹس کونسل کو حقیقی معنوں میں پاکستان کا کلچر سینٹر بنا دیا ہے جہاں پاکستان کے فن و ثقافت کو زندہ کر دیا گیا ہے۔ سندھ نے جہاں شاہ لطیف اور سچل سرمست کی انگلی نہیں چھوڑی وہاں انور مقصود اور انور شعور کا دامن بھی پکڑا ہوا ہے۔

  • شہید صحافی ارشد شریف کی بیٹی کا سپریم کورٹ کے ججز کے نام خط

    شہید صحافی ارشد شریف کی بیٹی کا سپریم کورٹ کے ججز کے نام خط

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ کے اینکر اور شہید صحافی ارشد شریف کی بیٹی علیزہ ارشد نے سپریم کورٹ کے ججز کے نام خط لکھ دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شہید ارشد شریف کی بیٹی نے خط میں سپریم کورٹ کے ججز سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے والد کے لیے انصاف کے حصول کے لیے خط لکھ رہی ہوں۔‘

    خط میں شہید صحافی کی بیٹی نے لکھا کہ ’میرے والد کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت مہم شروع کی گئی تھی، والد پر مختلف شہروں میں بے بنیاد مقدمات بنائے گئے۔

    علیزہ ارشد نے لکھا کہ ’والد کی نقل و حرکت محدود ہوگئی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں جب معاملہ بگڑا تو والد جان اور عزت بچانے کے لیے وطن چھوڑنے پر مجبور ہوئے وہ ملک نہیں چھوڑنا چاہتے تھے۔‘

    یہ پڑھیں: مولانا طارق جمیل تعزیت کیلیے شہید ارشد شریف کے گھر پہنچ گئے

    شہید صحافی کی بیٹی نے لکھا کہ ’والد دبئی چلے گئے لیکن وہاں بھی انہیں نہیں بخشا گیا، والد کے پاس بہت سے انتخاب نہیں تھے پر انہیں کینیا جانا پڑا، کینیا میں انہیں ایک ٹارگٹ حملے میں شہید کیا گیا، معزز جج صاحبان آپ بااثر عہدوں پر ہیں اور آپ پر انصاف یقینی بنانے کی بڑی ذمہ داری ہے۔

    مزید پڑھیں: ’پیارے اباّ میں ہر روز آپ کو یاد کرتی ہوں‘: شہید ارشد شریف کی بیٹی کا والد کے نام خط

    علیزہ ارشد نے مزید لکھا کہ شہید کی بیٹی ہونے کے ناطے درخواست ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنائیں۔

  • ’باجوہ ڈاکٹرائن میں کچھ چیزیں اچھی کچھ بُری تھیں‘

    ’باجوہ ڈاکٹرائن میں کچھ چیزیں اچھی کچھ بُری تھیں‘

    سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کی شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ اداروں نے غیرسیاسی رہنے کا درست فیصلہ کیا ہے، باجوہ ڈاکٹرائن میں کچھ چیزیں اچھی اور کچھ بُری تھیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باجوہ صاحب نے ہمارے ساتھ بیٹھ کر کبھی بات نہیں کی جبکہ کیانی صاحب غیرسیاسی  ہونے کی صرف باتیں کرتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف کو ذاتی طور پر نہیں جانتا، ذاتی طور پر صرف لیفٹیننٹ جنرل عامر کو جانتا تھا اور انہیں ہی آگے لانا چاہتا تھا۔

    آصف زرداری نے کہا کہ ہم پنجاب میں تیس سال سے پاور میں نہیں آسکے لیکن اب وہاں اپنی کمزوریاں دور کریں گے، میں پنجاب میں عمران خان کے مقابلے کے لیے تیار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کراچی میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہ کرسکے اب میانوالی میں نواب آف کالا باغ ان کا مقابلہ کریں گے، نواب آف کالا باغ نے ہمیں جوائن کرلیا ہے۔

    سابق صدر نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورا زور لگا کر 25 ہزار لوگ جمع کرنے والا مقبول نہیں ہوتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’ملک میں معیشت سے متعلق بہتری کے لیے پر امید ہوں، یہ میرا ملک ہے کہیں جانا نہیں، پاکستان جیسی نہ کوئی قوم ہے نہ کوئی دھرتی ہے۔

  • جنرل (ر) باجوہ کے ٹیکس گوشوارے لیک، 2 افسر معطل

    جنرل (ر) باجوہ کے ٹیکس گوشوارے لیک، 2 افسر معطل

    سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے گوشوارے لیک کرنے کے معاملے پر دو افسران کو معطل کر دیا گیا۔

    گریڈ 18 کے 2 افسران عاطف وڑائچ اور ظہوراحمد کو 120 دن کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ دونوں افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    ان لینڈ ریونیو گریڈ 18 کے افسران کو اس سے پہلے عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔

    جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خاندان کے ٹیکس گوشواروں کی لیک ہونے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی تھیں گوشواروں کی تصویر ڈپٹی کمشنر کے کمپیوٹر سے بنائی گئی۔

    سابق آرمی چیف کے خاندان کے ٹیکس گوشواروں کے لیکجز کی انکوائری کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا۔

    انکوائری میں انکم ٹیکس کے مزید 3 افسران کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیف کمشنر، کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر سے بھی مزید پوچھ گچھ ہوگی، ان افسران کو بھی عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔