Tag: pakistan

  • روس کے ساتھ پاکستان کی تجارت؟ شوکت ترین کا بڑا دعویٰ

    روس کے ساتھ پاکستان کی تجارت؟ شوکت ترین کا بڑا دعویٰ

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ روس نے بھی موجودہ حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘ دی رپورٹرز’ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ روس نے بھی کہہ دیا ہےکہ موجودہ حکومت سے ہم ڈیل نہیں کرینگے کیونکہ ہمیں اس حکومت پر اعتماد نہیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ روس کے مطابق آئندہ الیکشن میں عمران خان آئیں گےتو ڈیل کریں گے، روس نےبھی عمران خان پراعتماد کا اظہارکیاہےکیونکہ ان کی مقبولیت ہے۔

    پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نےآٹھ ماہ میں جو اقدامات اٹھائے وہ معیشت کیلئےنہیں تھے، حکومت نےمعیشت کےبجائےنیب قوانین میں ترامیم کو ترجیح دی، اپنے کیسزختم کرانے کےعلاوہ حکومت نےمعیشت پر کوئی توجہ نہیں دی۔

    آئی ایم کی سخت شرائط کو قبول کیا گیا

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے قدغن لگادی کہ پیٹرول کی قیمت کم نہیں کرسکتے کیونکہ آئی ایم ایف کےمطابق پی ڈی ایل کی مد میں850ارب جمع ہونےہیں اور اس مقصد کے لئے پیٹرول،ڈیزل کی مد میں50،50روپے کی پی ڈی ایل شامل کرنا ہے۔

    شوکت ترین نے کہا کہ حکومت نےجلدبازی میں ایسےفیصلےکیےجونقصان دہ ثابت ہوئے،آئی ایم ایف سےقرض لیاگیا تو سخت شرائط قبول کرلی گئیں، آئی ایم ایف سےمعاملات بھی جلدبازی میں طےکیےگئے۔

    انہوں نے بتایا کہ پا کستان میں ڈالرکی حقیقی شرح مبادلہ100فیصد سےبھی زائد بڑھ چکی، اسٹیٹ بینک نےبھی کہہ دیا ہے کہ حقیقی شرح مبادلہ بہت زیادہ ہوگئی، اب حقیقی شرح مبادلہ225روپےفی ڈالرہے جو کہ ایکویٹی،منی مارکیٹ میں بہت زیادہ سمجھی جاتی ہے۔

  • جہلم میں ڈمپر نے رکشے کو کچل ڈالا، 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز جاں بحق

    جہلم میں ڈمپر نے رکشے کو کچل ڈالا، 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز جاں بحق

    جہلم کے شہر پنڈ دادن خان میں رکشہ ڈمپر کے نیچے کچلا گیا جس کے نتیجے میں محکمہ صحت کی دو لیڈی ورکرز جاں بحق ہوگئیں۔

    خوفناک حادثہ للہ روڈ پر انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔ خواتین للہ سے ٹوبھہ کا سفر کر رہی تھیں۔ دونوں کا تعلق ٹوبھہ سے تھا۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

    بتایا جا رہا ہے کہ رکشہ میں تین خواتین سوار تھیں جنہیں زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر للہ منتقل کیا گیا۔ دوران علاج دو خواتین جانبر نہ ہو سکیں۔

  • ایازصادق کو اہم کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا

    ایازصادق کو اہم کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا

    ایازصادق کوقانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا.

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرِقانون اعظم نذیر تارڑ سی سی ایل سی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیے گئے جب کہ وفاقی وزیر ایاز صادق کو کمیٹی ارکان میں شامل کر لیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےقانون سازی سےمتعلق کابینہ کمیٹی کی تشکیلِ نو کر دی۔

    کمیٹی کے ارکان میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرداخلہ راناثنااللہ، وزیرتجارت نویدقمر، وزیرمواصلات اسدمحمود، وزیرسرمایہ کاری سالک حسین اور وزیرپارلیمانی امور جاویدعباسی شامل ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر ایازصادق کو کابینہ کی ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا جاچکا ہے۔

    ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں وفاقی وزیرتجارت نوید قمر بطور رکن شامل ہیں جب کہ دیگر ممبران میں مریم اورنگزیب، وزیر مواصلات اسدمحمود شامل ہیں۔

  • مولانا طارق جمیل تعزیت کیلیے شہید ارشد شریف کے گھر پہنچ گئے

    مولانا طارق جمیل تعزیت کیلیے شہید ارشد شریف کے گھر پہنچ گئے

    معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل اے آر وائی نیوز کے شہید صحافی ارشد شریف کے گھر اظہار تعزیت کے لیے پہنچ گئے۔

    معروف مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل شہید صحافی ارشد شریف کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا، مولانا طارق جمیل کے ہمراہ ان کے اہلخانہ و قریبی ساتھی بھی موجود ہیں۔

    انہوں نے شہید صحافی کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

    مولانا طارق جمیل نے شہید ارشد شریف کے بیٹے سے ملاقات کی جبکہ ان کے ساتھ موجود دیگر لوگوں نے اہلخانہ کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے والد جو کام کرگئے اس کے لیے تو ہم دعائیں کرتے رہتے ہیں شہادت کا ایسا درجہ اگر ہمیں ملتا تو ہم خوش نصیب ہوتے۔

    یہ پڑھیں: ’پیارے اباّ میں ہر روز آپ کو یاد کرتی ہوں‘: شہید ارشد شریف کی بیٹی کا والد کے نام خط

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شہید صحافی ارشد شریف کی بیٹی نے بابا کے نام خط میں کہا کہ ’پیارے ابا مہینے سے زیادہ ہوگیا ہے آپ کو ہم سے بچھڑے ہوئے، آپ کے ساتھ جو ہوا  بہت غلط ہوا ، سچ بولنے کی یہ قیمت نہیں ہونی چاہئے، کرپشن خلاف بولنے کی یہ قیمت بہت زیادہ ہے۔

    شہید صحافی کی کمسن بیٹی نے لکھا کہ ’اباّ اپنے ملک سے اتنی محبت کہ اپنے آپ اور اپنے خاندان سے بھی زیادہ ہو، اس کی یہ سزا تو نہیں ہونی چاہئیے، میں سوچتی ہوں آپ کو صرف بولنے کی اتنی سزا دی گئی، وہ لوگ سچے ہوتے تو جواب دیتے ،آپ کا منہ بند نہ کراتے اور یہ نہ کرتے۔

    خط میں بیٹی نے بتایا کہ جب بھی آپ سے کوئی کہتا تھا کہ بولنے سے پہلے اپنے بچوں کا تو سوچ تو آپ کہتے تھے میرے بچوں کو اللہ پالے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    ان کی بیٹی خط میں لکھا کہ اباّ اب تک جتنے لوگ بھی آئے یہی کہہ رہے تھے کہ اللہ ایسی شہادت سب کو دے لیکن میں یہ کہنا چاہوں گی کہ اللہ نے شہادت تو دی مگر وقت کے فرعونوں نے بہت ظلم کیا ایسا ظلم کسی کو بھی نہ سہنا پڑے۔

    یاد رہے کہ پی ایف یو جے نے 2 نومبر کو صحافیوں کیخلاف تشدد کے عالمی دن کو شہید ارشد شریف کے نام کیا ہے۔

    علاوہ ازیں 26 نومبر کو شہید ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے ، جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے اور عالمی عدالت سےرجوع نہ کرنے کے معاملے پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کو خط ارسال کیا گیا تھا۔

    خط اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے صدر مملکت اوروزیراعظم کوبھجوایا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ ارشدشریف کا کینیا میں قتل قابل مذمت واقعہ ہے، واقعے کی شفاف تحقیقات ہونا قانونی تقاضا ہے۔

    صدر اور وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی آر کا اندراج جرم کی کھوج کے لئے بنیادی اقدام ہے، کینیا کی حکومت بری طرح بے نقاب ہوچکی ہے، معاملہ حساس اور تحقیقات کا متقاضی ہے۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ معاملے پرعالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے، اگر قانونی تقاضے پورے نہ ہوئے توعدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

     24 اکتوبر کو اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ کے اینکر اور معروف صحافی ارشد شریف کو کینیا میں شہید کردیا گیا تھا۔

  • سندھ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار خاتون پارلیمانی لیڈر بن گئیں

    سندھ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار خاتون پارلیمانی لیڈر بن گئیں

    کراچی: سندھ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار خاتون پارلیمانی لیڈر بن گئیں۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نامزد کردہ رعنا انصار کو پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا۔

    آغا سراج درانی نے رعنا انصار کو پارلیمانی لیڈر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ اپنی پارٹی کی آواز بنیں گی۔

    وزیر پارلیمانی امور مکیش چاولہ نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ ایک پڑھی لکھی خاتون پارلیمانی لیڈر بنیں۔

    رعنا انصار نے پارلیمانی لیڈر کی نشست سنبھال لی۔ وہ اسمبلی میں کسی بھی سیاسی جماعت کی پہلی پارلیمانی لیڈر ہیں۔

  • فاروق ستار ودیگر نے ‘بانی متحدہ’ کو پارٹی سے نکالا، ندیم نصرت

    فاروق ستار ودیگر نے ‘بانی متحدہ’ کو پارٹی سے نکالا، ندیم نصرت

    لندن:ایم کیو ایم پراپرٹیز کیس میں بانی ایم کیو ایم کے وکیل نے ندیم نصرت پر تند وتیز سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پراپرٹیز تنازع کیس میں بانی متحدہ کے وکیل رچرڈ سیلڈ کنگ کونسل نے ایم کیو ایم کے سابق کنوینئیر ندیم نصرت پر جرح کی۔

    عدالت میں بانی متحدہ کے وکیل نے ندیم نصرت سےتند و تیزسوالات کئے۔

    ان سوالات کے جواب میں ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ سارا کیس خالد مقبول صدیقی کے کہنے پرشروع ہوا لیکن ان کا کیس میں کہیں نام نہیں۔

    جرح کے دوران ندیم نصرت نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا،ایم کیوایم نے کبھی آئین کو فالو نہیں کیا،پارٹی ہمیشہ بانی ایم کیوایم کی خواہشات کےمطابق چلی، بائیس اگست کے بعد فاروق ستار اور ساتھیوں نے معاملات اپنے ہاتھ میں لیکر بانی کو پارٹی سے نکالا۔

    ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کی 22 اگست کی تقریرنے مہاجر قوم کیلئے مشکلات کھڑی کیں،مشکل صورت حال میں ہم نے حالات سدھارنے کی کوشش کی، انہوں نے اعتراف کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو بانی متحدہ کے خلاف کیس شروع نہیں کرنا چاہیے تھا۔

    جرح کے دوران ندیم نصرت نے بتایا کہ فاروق ستارنے22اگست تقریرکے بعد بانی جماعت کونکالنے کےارادے سےآگاہ نہیں کیا، فاروق ستار نے کہا تھا کہ پارٹی معاملات پاکستان سے چلیں گے،مقصد بانی جماعت کو مائنس نہیں کرناتھا۔

    بانی متحدہ کے وکیل نے استفسار کیا کہ آپ اپنے پرانے ریکارڈ دیکھ لیں جس پر ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ ماضی میں یہ ضرور کہا تھا کہ بانی متحدہ اور ایم کیو ایم لازم و ملزوم ہیں۔

    دوران سماعت جج نے بار بار ندیم نصرت کو مختصر جواب دینے اور صرف حقائق بیان کرنے کی ہدایت کی، ندیم نصرت سے سوال کیا گیا کہ بقول آپ کے انیس سو ستانوے کےبعد کلچرتبدیل ہوگیا تو پھر پارٹی میں واپس کیوں آئے؟

    جس پر ندیم نصرت نے جواب دیا کہ اس وقت خوف کی زندگی گزار رہا تھا، لیکن اب ڈر ختم ہوگیا۔

  • سندھ حکومت کا پروین رحمٰن قتل کیس میں ملزمان کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا پروین رحمٰن قتل کیس میں ملزمان کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے سماجی کارکن پروین رحمٰن قتل کیس میں مبینہ ملزمان کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے قتل میں ملوث ملزمان کو ایم پی او کے تحت تین ماہ نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروین رحمٰن کی بہن اور فیملی ممبران کو ملزمان سے جان سے خطرہ ہے۔

    یاد رہے کہ 21 نومبر کو سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمٰن قتل کیس میں نامزد ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔ عدالت نے ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنایا تھا۔

    عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کیس کا اہم پہلو مقتولہ کا 2011 میں صحافی کو دیا گیا انٹرویو ہے، ملزمان کے وکلا کا مؤقف ہے اس انٹرویو کی کوئی حیثیت نہیں، کیس میں ایک نہیں کئی شکوک و شبہات پائے گئے ہیں، ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزمان کو دی گئی سزا کالعدم قرار دی جاتی ہے، ملزمان اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو ان کو رہا کیا جائے۔

  • پی ایس ایل 8 میڈیا رائٹس کیس، سندھ ہائیکورٹ نے پی سی بی کو اے آر وائی کیخلاف اقدام سے روک دیا

    پی ایس ایل 8 میڈیا رائٹس کیس، سندھ ہائیکورٹ نے پی سی بی کو اے آر وائی کیخلاف اقدام سے روک دیا

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے میڈیا رائٹس کے کیس میں پی سی بی کو اے آر وائی کے خلاف کسی بھی اقدام سے روک دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو 8 دسمبر کے لیے نوٹسز جاری کردیے ہیں جبکہ عدالت نے اے آر وائی کو اپنے حصے کی 50 فیصد ادائیگی جمع کروانے کی اجازت دے دی ہے۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ ایک ارب سے زائد رقم 7 دن میں جمع کروائی جائے اس دوران پی سی بی اے آر وائی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔

    وکیل اے آر وائی بیرسٹر علی زبیری نے بتایا کہ 2022-23 کے پی ایس ایل سیزن کے لیے پی ٹی وی اور اے آر وائی میں معاہدہ ہے، جوائنٹ وینچر ایگریمنٹ کے تحت 2022 کا پی ایس ایل دونوں اداروں نے دکھایا۔

    دوران سماعت انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد معاہدے پر عملدرآمد میں مشکلات ہیں۔

    وکیل نے بتایا کہ پی ٹی وی سے رابطہ نہیں ہورہا کہ آئندہ پی ایس ایل کے لیے اس کی پالیسی کیا ہے، فریقین ہمیں اندھیرے میں رکھ کر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔

    بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو 8 دسمبر کے لیے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

  • شرجیل میمن کیخلاف 6 ارب کرپشن کیس، ایک اور گواہ کا بیان قلمبند

    شرجیل میمن کیخلاف 6 ارب کرپشن کیس، ایک اور گواہ کا بیان قلمبند

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے خلاف 6 ارب کرپشن کیس میں ایک اور گواہ نے بیان ریکارڈ کروا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کیخلاف 6 ارب کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی تو صوبائی وزیر سمیت دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

    محکمہ اطلاعات میں 6 ارب کی کرپشن کیس میں ایک اور گواہ نے بیان قلمبند کروایا۔ عدالت نے مزید گواہوں کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

    آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں گواہ پیش نہ ہو سکے۔

    واضح رہے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔ صوبائی وزیرشرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔

    نیب کے مطابق شرجیل میمن و دیگر نے اربوں کی کرپشن کر کے قومی خزانےکو نقصان پہنچایا۔

  • عمران خان اشارہ کریں اسمبلیاں کیا جان بھی حاضر ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

    عمران خان اشارہ کریں اسمبلیاں کیا جان بھی حاضر ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان صرف اشارہ کریں اسمبلیاں کیا جان بھی حاضر ہے۔

    ایبٹ آباد میں میڈیا اور کنونشن سے خطاب میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے لیکن ہم نے تیاریاں شروع کر دیں، عمران خان کے حکم کے بعد اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔

    محمود خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ملک کو ڈیفالٹ کر کے جائے گی، خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی باتیں فضول ہیں۔

    کنونش سے خطاب سے قبل وزیر اعلیٰ نے ایبٹ آباد میں 12 ارب روپے سے زائد منصوبوں کا افتتاح کیا۔

    منصوبوں میں 3.5 ارب کی لاگت سے سیاحتی مقام ٹھنڈیانی روڈ، ڈی ایچ کیو اسپتال کی اپ گریڈیشن، شیروان ایڈونچر پارک، کرکٹ گراؤنڈ سمیت شہر کی اپ لفٹنگ اور گریویٹی فلو سکیم شامل ہے۔

    اس کے علاوہ محمود خان نے ضلع مانسہرہ میں تناول تحصیل کے قیام کا بھی اعلان کیا۔