Tag: pakistan

  • سندھ کے 8 سرکاری گوداموں سے ہزاروں میٹرک ٹن گندم غائب

    سندھ کے 8 سرکاری گوداموں سے ہزاروں میٹرک ٹن گندم غائب

    صوبہ سندھ کے آٹھ سرکاری گوداموں سے ہزاروں میٹرک ٹن گندم غائب ہوگئی۔

    ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نوشہرو فیروز کی جانب سے سیکریٹری خوراک کو کارروائی کے لیے خط لکھ دیا گیا۔

    خط متن کے مطابق نوشہرو فیروز کے 8 گودام سے 13 ہزار میٹرک ٹن گندم غائب ہے، 100 کلو کی ایک لاکھ سے زائد بوریاں غائب ہوئی ہیں۔

    ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے خط میں مزید لکھا کہ غائب گندم کی قیمت 7 کروڑ روپے سے زائد ہے، سرکاری گندم غائب ہونے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

    یاد رہے کہ سندھ کابینہ نے یکم اکتوبر 2022 سے گندم مارکیٹ کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کابینہ نے 23-2022 کے لیے گندم پرائس 4 ہزار روپے فی من مقرر کر دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت زمینیں ڈوبی ہوئی ہیں زمین کو نئی فصل کی تیاری کے لیے ہاریوں کو بڑی محنت کرنا پڑے گی۔

  • ‘عمران خان جس وقت کہیں گے اسمبلی تحلیل ہو گی’

    ‘عمران خان جس وقت کہیں گے اسمبلی تحلیل ہو گی’

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اسمبلی کی تحلیل پرتیار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےوزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے زمان پارک میں ملاقات کی، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں چوہدری برادران نے عمران خان سے خیریت دریافت کی اور سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ اپوزیشن کے ہر غیر آئینی ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

    ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کیا ہے،اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے مستقبل پرحتمی مشاورت ہو گی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں تاخیر نہیں ہوگی، پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ انہیں دے دی،ہم عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے،ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، اس کا پورا ساتھ دیتے ہیں۔

    ملاقات میں پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کیلئے لازم و ملزوم ہیں،غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔

    انہوں نے چیلنج دیا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لانے کا شوق پورا کرے پھر ناکامی ہوگی، پنجاب میں اپوزیشن کو پہلے بھی مار پڑی ،آئندہ بھی پڑے گی،اپوزیشن جاگتے میں خواب دیکھ رہی ہے، یہ تحریک عدم اعتماد کاشوشہ توچھوڑ سکتے ہیں مگرانکے پاس ممبر ہی نہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہو تو گورنر راج بھی نہیں لگ سکتا۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اسمبلی کی تحلیل پرتیار ہوگئے ہیں، عمران خان سے ملاقات میں پرویز الہٰی نے کہا مشاورت کیلئے مزید وقت نہیں چاہئیے اور نہ ہی ملاقاتوں کی ضرورت ہے، عمران خان جس وقت کہیں گے اسمبلی تحلیل ہو گی۔

    ادھر اہم ترین ملاقات میں شریک چوہدری مونس الہیٰ نے ٹوئٹ کیا کہ آج ہماری عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں عمران خان کو یقین دہانی کرا دی ہے کہ یہ وزارت اعلٰی عمران خان کی امانت ہے، عمران خان جب چاہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔

  • الیکشن کی صورتحال پیدا ہوئی تو 2 اسمبلیوں میں ہی الیکشن ہوں گےعام انتخابات نہیں، رانا ثنااللہ

    الیکشن کی صورتحال پیدا ہوئی تو 2 اسمبلیوں میں ہی الیکشن ہوں گےعام انتخابات نہیں، رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کی صورتحال پیدا ہوئی تو 2 اسمبلیوں میں ہی الیکشن ہوں گےعام انتخابات نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہےملک میں افرتفری،انارکی پیداکی جائے تاکہ عدم استحکام آئے، کسی ملک میں سیاسی عدم استحکام ہوگا تو معیشت میں استحکام نہیں آسکتا۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جب یہ حکومت میں تھےتوانکاایک ہی کام تھا اپوزیشن کو ختم کرنا ہے، یہ اختیار کسی انسان کےبس میں نہیں کہ مخالفین کوصفہ ہستی سے مٹا دے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان میرا نام لیکر کہتا تھا تیار ہو جاؤمیں اسلام آبادآرہاہوں، عمران خان کی ہمت نہیں ہوئی کہ اسلام آبادپر چڑھائی کرے، وہ کہتا تھا کہ مجھے اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملےگی، میں نے جواب دیا تمہیں بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی پھر ایساہی ہوا۔

    انھوں نے بتایا کہ کہتاتھاراولپنڈی کےچاروں اطراف لوگ ہی لوگ ہونگے، لاس اینجلس کی جعلی ویڈیوٹوئٹ کردی گئی، جب وہ دن آیا تو ہماری بات سچ ثابت ہوگئی، عمران خان شرمندگی تسلیم کرتے اور فساد ایجنڈے پر معذرت کرتا۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو قوم سے معذرت کرکے پارلیمنٹ میں واپس آناچاہیےتھا، ایوان میں واپس آکرسیاستدانوں سےبات چیت کرناچاہئےتھی، ناکامی پرشرمندہ ہوتے،سمت درست کرتے،اب ایک اوربحرانی کیفیت پیداکردی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتاہے کرپٹ سسٹم سے باہر آگیا ہوں، باہر آگئے ہوتوسینیٹ،جی بی،آزادکشمیر سے بھی باہرنکلو، صدر پاکستان سے بھی کہوکہ اس سسٹم سے باہرآؤ , یہ سسٹم آپ کواقتدارکی کرسی پرنہ بٹھائےتویہ سسٹم غلط ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آج سناہے20دسمبرسےاستعفیٰ دےگا، اسمبلیاں توڑنےکافیصلہ کرلیا ہے تو پھر20دسمبرکاانتظارکیوں ہے، اس کا مقصد صرف اور صرف عدم استحکام پیداکرنا ہے، یہ چاہتا ہے ملک میں افراتفری پیداہوں ،حالات بگڑجائیں۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاست دان جب آپس میں بیٹھتے ہیں تو ڈیڈ لاک ختم ہو جاتا ہے، فیصلے بھی تبدیل ہو جاتے ہیں مگراس آدمی میں رواداری نہیں ہے، یہ کہتا ہے جو میں کہتا ہوں اب وہ ہونا چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے دو ٹوک کہا کہ پنجاب،کےپی اسمبلی ٹوٹی توبلوچستان،سندھ میں کوئی الیکشن نہیں ہوگا، پھرنگراں حکومت پنجاب اور کے پی میں ہوگی ، اگریہ جیت جائے گا تو الیکشن ٹھیک ،ہارگیاتودھاندلی ہوئی ہے، یہ ایسا انسان ہےکہ یہ ملک وقوم کوکسی حادثے سے دو چار کردے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کرینگے کہ اسمبلیاں توڑنےکےعمل میں معاون نہ ہوں، الیکشن بائیکاٹ ،اسمبلیاں توڑناکسی سیاسی جماعت کیلئے سود مند ثابت نہیں ہوا، ماضی میں سیاسی جماعتوں نےالیکشن کابائیکاٹ کیاتوناقابل تلافی نقصان ہوا, جلسوں میں ناکام ہوکراسمبلی توڑنے کا فیصلہ کرنا اسمبلیوں کی توہین ہے.

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نیازی کےاس فیصلےکی بھرپورمذمت کرتے ہیں، کےپی،پنجاب اسمبلی توڑنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو آئینی طریقے پرعمل ہوگا، ہم الیکشن میں پوری طرح جانے کو تیار ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کے پی ،پنجاب اسمبلیاں توڑنےسےپہلے قومی اسمبلی سے استعفیٰ تو دے دیں، تنخواہیں بند کروائیں ،پارلیمنٹ لاجز خالی کردیں گاڑیاں واپس کردیں، جومنسٹر آفسز میں بیٹھے ہیں وہ خالی کردیں چھوڑ تو آپ کچھ بھی نہیں رہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہماری مسلح افواج میں پوری صلاحیت ہے، ہم تمام واقعات پرنظررکھے ہوئے ہیں، انکی بلیک میلنگ کوکسی طور قبول نہیں کیا جائے گا۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارادوٹوک مؤقف ہےکہ تقاریرسےاسمبلیاں نہیں توڑی جاسکتی، جلسوں میں اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کرنا غیر جمہوری ،غیرآئینی ہے، الیکشن مفت میں نہیں ہوتے خزانے پر بہت بڑا بوجھ ہوتا ہے، کوشش کرینگے اسمبلیاں توڑنے کےغیرجمہوری عمل کا حصہ نہ بنیں، الیکشن صورتحال پیداہوئی تو2اسمبلیوں میں ہی الیکشن ہونگےعام انتخابات نہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنر راج سمیت مختلف آپشن استعمال کئے جاسکتےہیں، پنجاب میں اب بھر پور الیکشن مہم ہو گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کیس میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ انکوائری کمیشن کو دی جائیگی، ارشد شریف کیس میں فیکٹ فائنڈنگ کے خدوخال پہلے ہی بتا چکا ہوں۔

    رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ فیکٹ فائنڈنگ وقت پرہوگئی فیکٹس ریکارڈپرآگئےہیں، فیکٹس کاریکارڈ پرآنا مزید تحقیقات کیلئےاہمیت کاحامل ہے، وزیراعظم انکوائری کمیشن کیلئےچیف جسٹس کولکھ چکےہیں، ہمارے بنائےہوئےکمیشن پرارشدشریف کی فیملی نے اعتمادنہیں کیاتھا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہید ارشد شریف کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ مکمل ہو چکی ہے، ہم سپریم کورٹ میں جمع کرانے جارہے ہیں، اگر کوئی کمیشن بنتا ہے تو یہ رپورٹ ان کو دی جائے گی۔

  • کراچی کے درمیان  ایک منفرد جنگل: جہاں نایاب کالا امرود بھی پایا جاتا ہے

    کراچی کے درمیان ایک منفرد جنگل: جہاں نایاب کالا امرود بھی پایا جاتا ہے

    کراچی کے درمیان ایک منفرد جنگل موجود ہے، جہاں کالے امردو کا پودا اس کو خاص بناتا ہے جبکہ مختلف اور نایاب قسم کے پھل موجود ہیں۔

    کراچی میں مزار قائد کے عقب میں جناح اربن فارسٹ کے نام سے ایک منفرد جنگل موجود ہے۔ 15 ایکڑ پر مشتمل اس جنگل میں مختلف اور نایاب قسم کے پھل موجود ہیں

    اس جنگل 4000 ہزار کے قریب پودے لگائے گئے ہیں، اس جنگل کے ریزیڈنٹ انجینئر عبدالعلیم شیخ نے اے آر وائی نیوز کی رپورٹر عشرت خان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں پورے دنیا کا مسئلہ بنا ہوا ہے ، اس پر ہم اپنا کردار ادا کررہے ہیں.

    اس جنگل میں پرندوں کی چہچاہٹ اور پھلوں اور پھولوں کی خوشبو ، چاروں جانب سبزا ہی سبزا محسور کن ماحول مہیا کرتا ہے جبکہ تتلیاں اور جنگلی حیات بھی یہاں موجود ہے.

    اس جنگل موجود کالے امردو کا پودا اس کو خاص بناتا ہے، جنگل کا ایک میاواکی طریقے کے تحت لگائے گئے پودوں پر مشتمل ہیں جبکہ پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے پلانٹ بھی لگایا گیا ہے.

    جناح اربن فورسٹ کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جنگل کہیں بھی بسایا جاسکتا ہے.

    جناح اربن فورسٹ شہر کی خوبصورتی میں ایک نیا اضافہ ہے وہی شہر میں بڑھتی الودگی کو کم کرنے کا باعث بھی بن رہا ہے۔

  • پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ: پرویز الٰہی  نے عمران خان کو کیا مشورہ دیا

    پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ: پرویز الٰہی نے عمران خان کو کیا مشورہ دیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے عمران خان کو اسمبلی تحلیل معاملے کو سیاسی صورتحال میں مؤثر طریقے کیساتھ جوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل معاملےکوسیاسی صورتحال میں مؤثر طریقے کیساتھ جوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

    پرویزالہٰی نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کافیصلہ عمران خان کاہےجسکی مکمل حمایت کرتےہیں، اسمبلیاں تحلیل اور مستعفی ہونے ]پرملک کو عام انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مشورہ دیا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے قبل پی ڈی ایم کو آئینی آپشنز استعمال کرنے دیں ، پی ڈی ایم کے پاس پنجاب میں عدم اعتماد کیلئےمطلوبہ ارکان نہیں۔

    چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم صرف شور شرابہ کر رہی ہے ان کو ایوان میں شکست فاش دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی اور مونس الہٰی نے عمران خان کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی، ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے پر مشاورت کی، عمران خان کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کریں گے،ذرائع

  • کالعدم ٹی ٹی پی کی طرف سے  کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنا الارمنگ ہے، وزیر داخلہ

    کالعدم ٹی ٹی پی کی طرف سے کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنا الارمنگ ہے، وزیر داخلہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی طرف سے کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنا الارمنگ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعےکی شدید مذمت کرتے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کی طرف سےذمہ داری قبول کرناالارمنگ ہے۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کا دہشتگردی کرنا اور ذمہ داری بھی قبول کرنا خطے کیلئے خطرناک ہے، دہشت گردی کے واقعات افغانستان کیلئے بھی الارمنگ اورلمحہ فکریہ ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس بات کواس اندازمیں دیکھا جائے کہ یہ دوبارہ سرنہ اٹھالیں، یہ واقعات کےپی میں بھی دوبارہ سامنے آرہے ہیں، ایسانہیں کہ یہ آؤٹ آف کنٹرول چیزجارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو اپنا کردارمؤثرمیں اداکرنے کی ضرورت ہے ، وفاقی حکومت پورے پاکستان میں تعاون کیلئے حاضر اور تیار ہے، کےپی،بلوچستان میں صوبائی انتظامیہ اس معاملے کو سنجیدہ لے۔

    راناثنااللہ نے مزید کہا کہ کے پی میں ایک دومیٹنگ ہوئی اس میں وزیراعلیٰ کواجازت نہ ملی کہ حاضرہوتے، سیاسی طور پر اختلافات چلتے رہتے ہیں مگر ریاست سب سےمقدم ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کےپی کی ذمہ داری ہے ان کو جو مدد درکار ہوہم دینے کو تیار ہیں، وزیراعلیٰ کے پی اس معاملے کو دیکھیں بلکہ ان کا سدباب بھی کریں۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ٹی ٹی پی کے حوالے سے پارلیمنٹری میٹنگ میں بریفنگ ملی تھی، پارلیمنٹ نے انڈوز کیا تھا عسکری قیادت کو اختیاربھی دیا تھا، آئین کےتحت ٹی ٹی پی کے لوگ واپس آناچاہیں توبات ہوسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بات کافی حدتک ہوئی ہےمگرٹی ٹی پی کوئی ایک دھڑے کا نام نہیں، ٹی ٹی پی کے ہرعلاقے میں 2،2دھڑےہیں ، کچھ دھڑے واپس آنا چاہتے ہیں توکچھ لڑنا چاہتے ہیں، جوامن چاہتے ہیں انہیں امن کاراستہ دیناچاہئے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر مشق کے دوران سیسنا جہاز کی فرضی کریش لینڈنگ

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر مشق کے دوران سیسنا جہاز کی فرضی کریش لینڈنگ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ایئر پورٹ پر مشق کے دوران سیسنا جہاز کی فرضی کریش لینڈنگ کی گئی، جس میں ریسکیو اہل کاروں کا رسپانس ٹائم نوٹ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر رات کے وقت رونما ہونے والے فرضی فضائی حادثے سے نمٹنے کی مشق کی گئی، جس میں رات کے آپریشن کے دوران ہوائی جہاز کریش ہونے کی منظر کشی کی گئی تھی۔

    مشق میں سیسنا جہاز کی فرضی کریش لینڈنگ ہوئی، ایک گڑھے میں ایندھن جلا کر جائے حادثہ کی منظر کشی کی گئی، اور پھر فائر سیفٹی پیمانوں کے مطابق ریسپانس ٹائم کے ساتھ اس حادثے سے نمٹا گیا۔

    مشق کے دوران ریسکیو آپریشن میں فرضی زخمیوں کو فوری طبی امداد پہنچانے کے لیے ہنگامی طور پر جگہ کا انتخاب اور انتظامات کیے گئے۔

    ایئرپورٹ منیجر کے مطابق جس وقت مشق کی گئی، اس وقت ایئرپورٹ پر جہازوں کی کوئی ٹیک آف یا لینڈنگ نہیں ہو رہی تھی، مشق میں ریسکیو اینڈ فائرفائٹنگ سروس (آر ایف ایف ایس) نے بھرپور شرکت کی، میڈیکل، ایئر سائیڈ، ویجیلنس اور ای اینڈ ایم عملے نے بھی حصہ لیا، جب کہ چیف فائر ریسکیو آفیسر نے آن سین کمانڈر کا کردار ادا کیا۔

    ایئر پورٹ منیجر سید آفتاب گیلانی نے ریسکیو اور فائر فائٹنگ عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، انھوں نے کہا رسپانس ٹائم قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔

  • شیری رحمان نے ایک اور اعزاز پاکستان کے نام کر دیا 

    شیری رحمان نے ایک اور اعزاز پاکستان کے نام کر دیا 

    معروف میگزین فائنانشل ٹائمز نے 2022 کی سب سے زیادہ بااثر 25 خواتین کی فہرست جاری کردی ہے۔ 

    فائنانشل ٹائیمز کی بااثر خواتین کی فہرست میں وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان کا نام بھی شامل ہے۔

    فائنانشل ٹائمز نے شیری رحمان کو "تحمل سےگفت و شنید کر نیوالی خاتون کا لقب دیا ہے۔

    اس کے علاوہ دنیا کی بااثر خواتین میں فن لینڈ کی وزیراعظم، نائب صدر کولمبیا، وزیر اعظم باربا ڈوس، میگھن مارکل و دیگر شامل ہیں۔

    شیری رحمان کیلئے اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن نے اب کی تعریف کی ہے، کاپ 27 میں شیری رحمان نے ماحولیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں پر طاقتور بیان دیا۔

    اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہ نکولا اسٹرجن کا کہنا تھا کہ شیری رحمان نے ماحولیاتی تبدیلی کے وجہ سے پیدا ہونیوالی ناانصافی کو اجاگر کیا، امید ہے وہ ماحولیاتی انصاف، عالمی مالیاتی اصلاحات کیلئے مہم جاری رکھیں گی۔

  • ہیٹڈ ٹوبیکو سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

    ہیٹڈ ٹوبیکو سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے ہیٹڈ ٹوبیکو مصنوعات کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے تمباکو نوشی کی روک تھام کی کوششیں اور اقدامات رائیگاں جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ہیٹڈ ٹوبیکو مصنوعات کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ کر لیا، قانون سازی کے بعد ملک بھر میں ہیٹڈ ٹوبیکو پراڈکٹس کی کھلے عام فروخت ہو سکے گی۔

    وزارت قومی صحت کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہیٹڈ ٹوبیکو پراڈکٹس کی ریگولرائزیشن کے لیے پکٹوریل ہیلتھ وارننگ کے قانون میں ترمیم کی جائے گی، اس سلسلے میں تصویری و تحریری وارننگ کا نیا قانون بنایا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزارت قومی صحت نے ہیٹڈ ٹوبیکو پراڈکٹس کی پکٹوریل ہیلتھ وارننگ کے قانون میں ترمیم کا نیا مسودہ تیار کر کے وزارت قانون کو بھجوایا تھا، وزارت قانون کے ماہرین نے ویٹنگ کے بعد مسودہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کو ارسال کر دیا ہے، جو اس کی منظوری دے گی۔

    ہیٹڈ ٹوبیکو پراڈکٹس کے مسودے کی حتمی منظوری کابینہ سے لی جائے گی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت قومی صحت باضابطہ ایس آر او جاری کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ قانون کے تحت ہیٹڈ ٹوبیکو پراڈکٹس کے ڈبے، پیکٹ، اشتہاری میٹیریل پر ہیلتھ وارننگ لگانا لازم ہوگا، پیکٹ کے دونوں جانب انتباہی وارننگ بھی لگانی ہوگی۔

    پیکٹ کے فرنٹ سائیڈ کے 30 فی صد جب کہ عقبی جانب کے 20 فی صد حصے پر پکٹوریل ہیلتھ وارننگ چسپاں کرنا لازم ہوگا۔ سی اور ڈرائی پورٹ سے بغیر ہیلتھ وارننگ والی امپورٹڈ ہیٹڈ ٹوبیکو پراڈکٹس کی کلیئرنس پر بھی پابندی ہوگی۔

  • ’موجودہ حکومت کو کوئی رعایت نہیں ملے گی‘

    ’موجودہ حکومت کو کوئی رعایت نہیں ملے گی‘

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

    عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دینے کے اعلان کے بعد سے حکومت کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ، آئندہ 2 ہفتے اہم قرار

    سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ عمران خان کو سیاست سے آؤٹ کرنے والے اب رابطے کر رہے ہیں لیکن موجودہ حکومت کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔