Tag: pakistan

  • ملک تباہی کے دہانے پر ،  شہباز حکومت کی شاہ خرچیاں جاری

    ملک تباہی کے دہانے پر ، شہباز حکومت کی شاہ خرچیاں جاری

    اسلام آباد : حکومت نے جانب سے وزرات اطلاعات کے لیے پھر خطیر رقم جاری کردی گئی ، ای سی سی نے میڈیا مہم کیلئے دو ارب روپے گرانٹ منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا اور معاشی مشکلات میں ہر روز اضافہ مگر حکومت کی شاہ خرچیاں جاری ہے۔

    وزرات اطلاعات کے لیے پھر خطیر رقم جاری کی جائے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت اطلاعات کی سمری پر حکومتی اقدامات کی میڈیا مہم کیلئے دو ارب روپے کی خطیر گرانٹ منظور کر لی۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں وزارت اطلاعات کے لیے دو ارب روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

    وزارت نے سمری میں کہا کہ اسے کاروبار کے قواعد کے مطابق آگاہی مہم سمیت اشتہارات کا کام سونپا گیا ہے اور حکومت کے عوامی اقدامات کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے میڈیا مہم چلانے کی مسلسل ضرورت ہے۔

    وزارت نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ فنانس ڈویژن نے اس وزارت کے لیے مالی سال 2022-23 میں سرکاری منصوبوں، پروگراموں اور اقدامات کی تشہیر اور تشہیر کے لیے 151 ملین روپے مختص کیے تھے، یہ فنڈز استعمال کیے جا رہے ہیں لیکن مختلف سرکاری پروگراموں، منصوبوں اور اقدامات پر جامع میڈیا مہم شروع کرنے اور اوپر بیان کردہ ضرورت کی تشخیص کو انجام دینے کے لیے کافی نہیں ہیں۔

  • پاکستان انجینئرنگ کونسل کا بڑا فیصلہ

    پاکستان انجینئرنگ کونسل کا بڑا فیصلہ

    لاہور: پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹس میں نان انجینئر سربراہ کی تقرری پر پابندی عائد کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انجینئرنگ کے ڈسپلن میں نان انجینئر پروفیسر کی تقرری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، نان انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹس اورڈسپلنز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    لاہور کی یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یوای ٹی) کے وی سی نے انوائرمنٹل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نان انجینئر پروفیسر کو لگایا تھا، پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ایکٹ کی خلاف ورزیوں کی شکایت پر وی سی یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نام مراسلہ جاری کیا ہے۔

    پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے مراسلے کے متن کے مطابق انجینئرنگ کی فیکلٹی کا ڈین بھی نان انجینئر نہیں لگ سکتا، ایکٹ کے تحت نان انجینئر ہیڈ کی تقرری پر ڈسپلن ایکریڈیشن منسوخ ہوسکتی ہے۔

    مراسلے کے مطابق انجینئرنگ اداروں میں وائس چانسلرز یا پرنسپلز بھی نان انجینئر نہیں تعینات ہو سکتا ہے۔

    مراسلے کے بعد یو ای ٹی کے شعبہ انوائرمنٹل انجینئرنگ کی ایکریڈیشن منسوخ ہونے کا خدشہ ہے، ایکریڈیشن کی منسوخی سےسیکڑوں طلبہ انجینئرنگ کی ڈگری سے محروم ہوسکتے ہیں۔

  • پنجاب اسمبلی کی تحلیل، ن لیگ اور پی پی کو دو بڑوں کی ملاقات کے نتیجے کا انتظار

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل، ن لیگ اور پی پی کو دو بڑوں کی ملاقات کے نتیجے کا انتظار

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان اور پرویز الہٰی کی ملاقات کے نتیجے تک انتظار کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان کے بعد پی ڈی ایم حکومت اسمبلیوں بالخصوص پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے سرگرم ہے تاہم اس حوالے سے کوئی بھی اگلا قدم اٹھانے سے قبل دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات کے نتیجے تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو آج زمان پارک میں ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے آج تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کیلیے اقدامات کرنا تھے تاہم پل پل بدلتی سیاسی صورتحال میں ن لیگ نے پی پی سے دوبارہ رابطہ کیا ہے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے آصف علی زرداری اور لیگی رہنماؤں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سابق صدر اور پارٹی رہنما پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطہ کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ، آئندہ 2 ہفتے اہم قرار

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل روکنے کے علاوہ پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کے لیے بھی بات چیت کی جائے گی۔

  • پی ٹی آئی کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ، آئندہ 2 ہفتے اہم قرار

    پی ٹی آئی کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ، آئندہ 2 ہفتے اہم قرار

    اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی جانب سے آئندہ 2 ہفتے انتہائی اہم قرار دیے گئے ہیں اور عمران خان نے قانونی ٹیم کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ ہفتے کے روز پنڈی کے آزادی مارچ جلسے میں تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس پر مسلسل پیش رفت جاری ہے اور اب پی ٹی آئی کی جانب سے آئندہ دو ہفتے اس حوالے سے اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

    جلسے میں اعلان کے بعد اس حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل اور حکومت کی جانب سے تحلیل روکنے کیلیے اپنی اپنی کوششیں جاری ہیں اور اب پی ٹی آئی کی جانب سے اس حوالے سے آئندہ دو ہفتے انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی بلالیا جو اتوار کو ہوگا جب کہ اس سے قبل عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ملاقات میں بھی اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے سیاسی محاذ کے ساتھ اس حوالے سے قانونی محاذ پر بھی تیاری شروع کردی ہے اور حکومت کی کسی بھی کسی بھی منصوبہ بندی پر پی ٹی آئی کی پیشگی حکمت عملی بھی طے کرلی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: آئندہ الیکشن میں دیرینہ ارکان کو میدان میں اتاریں گے، عمران خان

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قانونی ٹیم کو بھی اس حوالے سے ٹاسک سونپ دیے ہیں جب کہ پارلیمانی پارٹی اجلاسوں میں تجاویز پر مشاورت کے بعد اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

  • خام مال اور میڈیکل ڈیوائسز کی درآمد تعطل کا شکار، اسپتالوں میں صحت کی سروس رکنے کا اندیشہ

    خام مال اور میڈیکل ڈیوائسز کی درآمد تعطل کا شکار، اسپتالوں میں صحت کی سروس رکنے کا اندیشہ

    کراچی: ادویات کے را مٹیریل اور میڈیکل ڈیوائسز کی پاکستان میں درآمد بند ہونے سے اسپتالوں میں صحت کی سروس رکنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں طبی سہولت کی فراہمی اور جان بچانے والی میڈیکل اور سرجری کے آلات اور مشینری کی امپورٹ کا عمل رکا ہوا ہے۔

    ہیلتھ کیئر ڈیوائس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں استعمال ہونے والی 90 فیصد میڈیکل ڈیوائس امپورٹ کی جاتی ہے، امپورٹ کا عمل رکنے کے باعث اسپتالوں میں صحت کی سروس رکنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    ہیلتھ کیئر ڈیوائس ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈریپ نے طبی آلات کی رجسٹریشن لازمی قرار دیا تھا، امپورٹ پالیسی کو ڈریپ سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا تھا۔

     ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کی بیشتر درخواستوں پر ڈریپ کوئی فیصلہ نہ کرسکا جس کے باعث امپورٹ رکی ہوئی ہے، اس لیے ہیلتھ کیئر ڈیوائس ایسوسی ایشن بغیر میڈیکل ڈیوائس کے اسپتال صحت کی سہولت فراہم نہیں کرسکتا ہے۔

    ہیلتھ کیئرڈیوائس ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ ڈریپ وفاقی محکمہ صحت سمیت دیگر اعلیٰ حکام اس معاملے سے آگاہ ہیں، اگر صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • جنونی شخص کی شناخت ہو گئی، اسکول کے کیمرے کیوں توڑے؟ ویڈیو بیان اے آر وائی نیوز پر

    جنونی شخص کی شناخت ہو گئی، اسکول کے کیمرے کیوں توڑے؟ ویڈیو بیان اے آر وائی نیوز پر

    کراچی: نارتھ کراچی الیون سی وَن کے پرائیویٹ اسکول میں سی سی ٹی وی کیمرے توڑنے اور ٹیچر سمیت بچوں پر تشدد کرنے والے جنونی شخص کی شناخت ہو گئی، عاصم نامی ملزم کا ویڈیو بیان اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے سرسید ٹاؤن کے ایک نجی اسکول میں ایک جنونی شخص نے داخل ہو کر سی سی ٹی وی کیمرے توڑے، اور ٹیچر سمیت کئی بچوں پر تشدد کیا، ایک طالب علم کی جانب سے پولیس ہیلپ لائن پر کال کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم عاصم کو حراست میں لے لیا ہے۔

    ایک طالب علم نے بتایا کہ ملزم عاصم پندرہ سے بیس منٹ تک اسکول میں رہا، اس دوران اس نے کیمرے توڑے اور بچوں اور ایک ٹیچر کو تھپڑ مارے، ملزم عاصم کا گھر اسکول کے سامنے ہی واقع ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم عاصم کے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئی تھی کہ اسے اسکول کے کیمروں سے واچ کیا جا رہا ہے، وہ اپنے گھر سے اسکول کے برابر میں ایک زیر تعمیر گھر کی چھت پر چڑھا، اور پھر وہاں سے اسکول کی اوپری منزل میں داخل ہوا، اور کیمرے توڑے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ملزم عاصم آئس نشے کی حالت میں تھا۔

    ملزم عاصم نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ’’میں اسکول میں اس لیے گیا کہ مجھے لگا کہ کیمروں سے میری نگرانی کی جاتی ہے، آج پندرہ بیس دن بعد میں نے اسکول کے کیمرے دیکھے تو میں اسکول میں داخل ہو گیا۔‘‘

    عاصم نے بتایا ’’میں اسکول کے سی سی ٹی وی کیمرے توڑنا چاہتا تھا، میں نے بچوں سے پوچھا کیمرے کہاں ہیں، بچوں نے نہیں بتایا تو میں نے انھیں تھپڑ مارے، جس پر انھوں نے مجھے بتا دیا کہ وہ ہیں کیمرے۔‘‘

    ملزم نے مزید بتایا ’’میں بہت زیادہ اشتعال میں تھا، میں نے کیمرے اکھاڑنے تھے، مجھے اندازہ نہیں کتنی دیر اسکول میں رہا۔‘‘ واضح رہے کہ جنونی شخص عاصم پندرہ سے بیس منٹ تک اسکول کی اوپری منزل میں موجود رہا، بعد ازاں طلبہ نے اسے قابو کر لیا۔

  • جنونی شخص نے اسکول میں داخل ہو کر بچوں‌ اور ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    جنونی شخص نے اسکول میں داخل ہو کر بچوں‌ اور ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ضلع وسطی میں سرسید کے علاقے میں ایک جنونی شخص نے اسکول میں داخل ہو کر بچوں‌ اور ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے سرسید ٹاؤن میں ایک شخص زبردستی اسکول میں گھس گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسکول میں جاتے بچوں کے ساتھ زبردستی اندر داخل ہوا تھا۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرسید کے علاقے میں ایک نجی اسکول میں داخل ہو کر 4 سے 5 بچوں اور ایک ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    بتایا گیا کہ ملزم دیر تک پرائیویٹ اسکول کے اندر موجود رہا، اس دوران تشدد بھی کیا اور اس نے اسکول کے سارے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ ڈالے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ملزم کے پاس چھری کی بھی اطلاع تھی، تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے پاس سے کوئی چھری برآمد نہیں ہوئی۔

    پولیس حکام کے مطابق اہل کاروں نے اطلاع ملنے پر تگ و دو کے بعد اسکول میں موجود جنونی شخص کو پکڑ لیا، اور ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا، زیر حراست شخص علاقے کا رہائشی بتایا جا رہا ہے، جس سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

  • اداروں کے خلاف متنازع بیان : وزیراعلیٰ پنجاب کا  مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری

    اداروں کے خلاف متنازع بیان : وزیراعلیٰ پنجاب کا مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اداروں کے خلاف بیان پر مسرت جمشیدچیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اداروں کے خلاف بیان پروزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    پرویزالٰہی نے مسرت جمشید چیمہ سے وضاحت بھی طلب کرلی ہے ، وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف بیان بازی حکومت پنجاب کی پالیسی کے خلاف ہے۔

  • پی ڈی ایم کے پاس 186  ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے، اعتزاز احسن

    پی ڈی ایم کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے، اعتزاز احسن

    اسلام آباد: ماہرقانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اعتزازاحسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سیشن کےعلاوہ اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتمادپیش کی جاسکتی ہے، اسمبلی کا سیشن جاری ہے تو ایجنڈے پر تحریک لانے کیلئے جمع کرانا ہوگی۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ تحریک پہلےاسمبلی سیکریٹری کودی جائے گی جوایجنڈےمیں شامل کریں گے ، اسپیکر کے پاس ایجنڈا آنے پر ایوان میں قرارداد دینے والوں کی تعداد دیکھیں گے۔

    ماہر قانون نے بتایا کہ رولزآف بزنس کےتحت تحریک عدم اعتماد کیلئے آرڈرجاری کیا جائے گا، تحریک آنے کے بعد 7دن میں اسپیکراس پر عملدرآمد کرانے کے پابند ہیں، اسپیکر وقت سے پہلے بھی تحریک پر عملدرآمد نہیں کراسکتے، تحریک عدم اعتماد کیلئے ممبران کی مطلوبہ تعداد بھی اسمبلی میں دکھانا پڑتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ جو زمانہ تھا ووٹ خرید کر اپنی جیب میں ڈال دیا جاتا تھااب نہیں رہا، ووٹ پارٹی کی امانت ہے خرید و فروخت اب نہیں ہوسکتی، پارٹی کے خلاف کوئی ووٹ ڈالتا ہے تو اس کی سیٹ جاتی ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پارٹی ہدایت کے برعکس ووٹ شمار ہی نہیں ہوگا، پی ڈی ایم کے پاس 186ووٹ نہیں ہیں تو عدم اعتماد بھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کسی بھی موشن پر حکومت کو ہرا دیتی ہے تو اعتماد کے ووٹ کا کہا جاسکتا ہے، اعتماد کے ووٹ کے لیے پرویز الٰہی کو 186 ارکان پورے کر کے دکھانا ہوں گے۔

    ماہر قانون کا کہنا تھا کہ پارلیمانی سربراہ ہی پارٹی ارکان کو ووٹ ڈالنے سے متعلق ہدایت دے سکتا ہے، میری نظر میں چوہدری شجاعت ہو سکتا ہے، پرویز الٰہی کیخلاف نہیں جائیں گے۔

  • پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں کب تحلیل ہوں گی ؟  فواد چوہدری نے بتا دیا

    پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں کب تحلیل ہوں گی ؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    اسلام آباد : تحریک اںصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 20 دسمبر سے پہلے اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی، ن لیگ کے اٹھارہ ممبر ایسے ہیں جو اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوجاتی مختلف خبریں آتی رہیں گی، ہم تو چاہتے ہیں عام انتخابات کیلئےحکومت بیٹھے اور اعلان کرے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت سمجھتی ہے جب تک جیت نہیں سکتے الیکشن نہیں کرائیں گے، اسمبلیوں کی تحلیل 20 دسمبر سے پہلے ہو جائے گی، 3ماہ میں الیکشن ہوں گے۔چاہتےہیں آئندہ مارچ سےپہلےملک بھرمیں عام انتخابات ہوں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نےاعلان کردیا ہے تمام ارکان اس کی حمایت کریں گے، جن ارکان کواستعفے نہ دینے کی تجویز اگر ہے بھی تو اعتمادمیں لیا جائے گا۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے ایسے 18 ارکان ہیں جوپی ٹی آئی کیساتھ استعفے دینا چاہتے ہیں، ن لیگ کے 18 لوگ چاہتے ہیں انہیں آئندہ پی ٹی آئی کاٹکٹ دیا جائے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ زرداری سندھ کا لوٹا ہوا پیسہ پنجاب میں ارکان خریدنے میں لگا سکتے ہیں، آصف زرداری نے پہلے بھی سندھ کا لوٹا پیسہ ارکان خریدنے میں لگایا، یہ آصف زرداری کی مرہون منت ہے کہ پی پی کو سندھ تک محدود کر دیا ہے۔

    رہنما تحریک انصاف نے بتایا کہ امریکی سفیر کیساتھ 2 مرتبہ سے زائد ملاقاتیں ہوئی ہیں، عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، دنیا پاکستان میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے بخوبی واقف ہے، امریکا بھی ایسی مقبول پارٹی اورلیڈرکیساتھ تعلقات چاہتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک نہیں لوگ مسائل پیدا کرتے ہیں، امریکا سپر پاور ہے، اس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، امریکا کیساتھ ہم بھی قریبی تعلقات چاہتے ہیں، امریکا کیساتھ ایسے تعلقات چاہتے ہیں جیسے بھارت کیساتھ ہیں۔

    پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا سے باہمی احترام اور باہمی تعاون کے تعلقات چاہتے ہیں، شروع میں ٹرمپ کے ٹوئٹس پر جواب پر امریکا سے تعلقات بگڑے تھے، ٹرمپ کیساتھ بعد میں تعلقات بہت اچھے ہوگئے تھے لیکن ٹرمپ نے بعد میں بھارت کے مقابلے پاکستان کی کھل کر سپورٹ کی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو خود سوچنا ہے کہ انہوں نے معاملات کیسے آگے بڑھانے ہیں، اداروں میں ہماری پہلے بھی سپورٹ تھی اب بھی سپورٹ ہے، تحریک انصاف ایک مڈل کلاس جماعت ہےاس لیےسپورٹ رکھتی ہے۔