Tag: pakistan

  • سونا آج مہنگا ہو کر فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    سونا آج مہنگا ہو کر فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی بعد آج بھی صرافہ مارکیٹ میں قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 700 روپے ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2390 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

     پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت (arynews.tv)

  • پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے جارحانہ ریمارکس مسترد کر دیے

    پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے جارحانہ ریمارکس مسترد کر دیے

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جارحانہ ریمارکس مسترد کر دیے۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے لداخ دراس میں نریندر مودی کے بیان پر کہا کہ جہالت علاقائی امن کو نقصان پہنچاتی ہے، دہشت گردی کے لیے دوسروں کو بدنام کرنے کی بجائے بھارت خود کو دیکھے۔

    انھوں نے کہا پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف پر عزم ہے، ہمارے عزم کی مثال فروری 2019 میں بھارتی دراندازی پر مضبوط ردعمل سے ملتی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے اپنی تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا، پاکستان دہشت گردی کے ذریعے اپنی اہمیت قائم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کتنا اضافہ ہوا؟

    سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کتنا اضافہ ہوا؟

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونا بھی 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 2402 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 920 روپے پر مستحکم رہی۔

  • ریل گاڑیاں اکثر پٹری سے اتر جاتی ہیں، وجہ کیا ہے؟

    ریل گاڑیاں اکثر پٹری سے اتر جاتی ہیں، وجہ کیا ہے؟

    اسلام آباد: ریلوے حادثات بالخصوص ریل اور مال گاڑیوں کی پٹری سے اترنے اور ریلوے کے دیگر مسائل کے حوالے سے قائمہ کمیٹی نے ایک سب کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو اس سلسلے میں تحقیقات کرے گی۔

    آج پیر کو رائے حسن نواز کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری ریلوے کی طرف سے وزارت ریلوے کی کارکردگی سے متعلق کمیٹی ممبران کو بریفنگ دی گئی۔

    چیئرمین کمیٹی نے نشان دہی کی کہ ریلوے کے حادثات سے متعلق آئے دن سنتے ہیں، مال گاڑیاں اکثر پٹری سے اتر جاتی ہیں، اس کی وجوہ کیا ہیں؟ پاکستان میں 279 ٹریک نان فنکشنل ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے ریلوے مسائل کے حوالے سے ایک سب کمیٹی تشکیل دے دی۔ ریلوے اراضی سے متعلق معاملے پر ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی، چیئرمین نے کہا ریلوے کی زمینوں پر قبضہ مافیا قابض ہے۔

    ذیلی کمیٹی کے کنوینر رمیش لال ہوں گے، اس کے ارکان میں وسیم قادر، ذوالفقار علی اور احمد سلیم صدیقی شامل ہوں گے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ریلوے کے انچارج منسٹر میٹنگ میں نہیں آئے، انھیں کمیٹی کی آئندہ میٹنگ میں ضرور آنا چاہیے۔

    اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ کیا ریلوے کا منافع وزارت ریلوے کی ڈیولپمنٹ پر خرچ ہو رہا ہے؟ پچھلے 10 سال میں کتنے لوگ رکھے گئے ہیں، کتنی سیاسی بھرتیاں ہوئیں؟ ریلوے کے ٹریک جو کام نہیں کر رہے ان سے متعلق کیا حکمت عملی ہے؟ پاکستان بننے کے بعد پاکستان ریلوے نے کتنے نئے ٹریک بنائے ہیں؟ ایم ایل ون کا کیا اسٹیٹس ہے؟

    سیکریٹری ریلوے نے ارکان کو بتایا کہ دنیا بھر میں ایک بار پھر سے ریلوے کو بحال کیا جا رہا ہے، ہم اپنے مشن کو نیشنل ٹرانسپورٹ وژن کے تحت لے کر آ رہے ہیں، ہم سرمایہ کاری کی بنیاد پر سولر سسٹم لگوانا چاہتے ہیں اور ریلوے میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا رہے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ایم ایل فور ہماری پلاننگ مرحلے میں ہے، مستقبل میں دو نئی لائنیں بھی بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت ریلوے کے مسائل میں سے فیول اور پنشن بڑے مسائل ہیں، ریلوے کا 95 فی صد بجٹ پنشن اور فیول میں جا رہا ہے، پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری بھی ریلوے میں کم ہے، 2022 کے سیلاب میں بلوچستان اور سندھ میں ٹریک کو بھاری نقصان بھی پہنچا۔

    ایک ممبر کمیٹی نے بتایا کہ چارسدہ میں ریلوے ٹریک موجود ہے مگر ریلوے سروس نہیں ہے، ریلوے کی قیمتی زمین خالی پڑی ہے کسی نے قبضہ نہیں کیا، انھوں نے سوال اٹھایا کہ چارسدہ کی ریلوے کی زمین کو لیز پر دینے یا کارآمد بنانے کے لیے وزارت ریلوے نے کیا کردار ادا کیا ہے؟

  • پاکستان میں دہشت گردوں کا ناپاک منصوبہ، نور ولی محسود کا گھناؤنا کردار

    پاکستان میں دہشت گردوں کا ناپاک منصوبہ، نور ولی محسود کا گھناؤنا کردار

    پاکستان میں دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنائے جانے میں تیزی آئی ہے، ٹی ٹی پی کے خارجی نور ولی کی آڈیو لیک نے اس کے ناپاک منصوبوں کو ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی کی آڈیو لیک پر پاکستانی عوام کا ردعمل سامنے آگیا، عوام کا کہنا ہے کہ افغانستان کو چاہیے کہ وہ ایسے دہشت گردوں کو ملک سے نکال دے۔

    پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے سکیورٹی اہلکاروں کو ان خارجیوں کے سروں کو کچلنا چاہئے، یہ دہشت گرد صرف ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ یہاں بد امنی پھیلے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ٹی ٹی پی کے سربراہ کی گفتگو سے ثابت ہوتاہے کہ یہی لوگ ملک دشمن عناصر ہیں۔

    پاکستانی عوام کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان مکمل طور پر پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے میں ملوث ہے، ہم ٹی ٹی پی کے گھناؤنے منصوبے کی مذمت کرتے ہیں، یہ لوگ پاکستانی عوام کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں، یہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے ان لوگوں کو سخت سزا ملنی چاہئے۔

  • سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 4600 روپے اضافے کے بعد آج ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے بھاؤ میں کمی کے بعد ملک بھر میں آج سونے کے فی تولہ نرخوں میں 3000 روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونا 3000 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 51 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2572 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے کا ہو گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 55 ڈالرز کم ہو کر 2415 ڈالرز فی اونس ہو گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 850 روپے ہو گئی۔

    گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے اضافہ ہوا تھا اور سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 54 ہزار روپے پر جا پہنچا تھا۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت مزید ہزاروں روپے بڑھ گئی

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 2 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونا بھی 1886 روپے اضافے سے 2 لاکھ 13 ہزار 477 روپے کا ہو گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 24 ڈالر اضافے سے 2404 ڈالر ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 45 ہزار  600 روپے ہو گئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 514 روپے اضافے سے 2 لاکھ 10562 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2372 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔

  • ٹی ٹی پی پر فضائی حملوں کا تعلق پاکستان کے خود مختار فیصلوں سے ہے، ترجمان پینٹاگون

    ٹی ٹی پی پر فضائی حملوں کا تعلق پاکستان کے خود مختار فیصلوں سے ہے، ترجمان پینٹاگون

    واشنگٹن: پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر فضائی حملوں کا تعلق پاکستان کے خود مختار فیصلوں سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ترجمان پینٹاگون میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے پریس کانفرنس کی، جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکا ٹی ٹی پی کے خلاف پاکستانی فضائی حملوں کی حمایت کرتا ہے؟

    اے آر وائی نیوز کے سوال پر انھوں نے کہا پاکستان کے اندرونی فیصلوں پر کوئی بات نہیں کروں گا، ٹی ٹی پی پر فضائی حملوں کا تعلق پاکستان کے خود مختار فیصلوں سے ہے۔

    پیٹرک رائیڈر نے کہا دہشت گردی کے معاملے پر پورے خطے میں خدشات ہیں، پاکستان کس طرح اپنی سرحدوں کی حفاظت اور کس طرح ملکی سیکیورٹی معاملات حل کرتا ہے یہ اس کا فیصلہ ہے۔

    انھوں نے کہا ہمارے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی پر کام کر رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کا رشتہ ہے۔ میجر جنرل کا کہنا تھا کہ علاقائی دہشت گردی کو روکنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، تاہم پاکستان کے ساتھ ممکنہ انٹیلی جنس آپریشن پر بات نہیں کروں گا۔

    دریں اثنا ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، ہم علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں مشترکہ دل چسپی رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی پاکستانی سویلین اداروں کے ساتھ شراکت داری جاری ہے، نیز پاکستان کی عسکری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بھی باقاعدہ بات چیت جاری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر کے صحافیوں کے کام کی حمایت کرتے ہیں، ضروری ہے کہ صحافی کام کو محفوظ طریقے سے انجام دے سکیں، امریکا طالبان کی حمایت نہیں کرتا، ہم طالبان کو کوئی فنڈ نہیں دیتے۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    کشمیر، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسمیات اسلام آباد نے موسلادھار بارش کے باعث زیریں بلوچستان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبر پختونخوا میں دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، ٹانک، خیبر، مہمند، باجوڑ، کرم، لکی مروت، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جب کہ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    پنجاب کے بیش تر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، مری، گلیات، اٹک، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، لیہ، تونسہ، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، ژوب، بارکھان، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، لورالائی، خضدار، آواران، گوادر، لسبیلہ اور گرد و نواح میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، زیریں بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

    سندھ کے بیش تر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جیکب آباد، سکھر، شکارپور، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، پڈعیدن، عمرکوٹ، تھرپارکر، میر پور خاص، بدین، سجاول اور ٹھٹھہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔