Tag: pakistan

  • عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش : پی پی رہنما کا حکومت کو مشورہ

    عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش : پی پی رہنما کا حکومت کو مشورہ

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے مشورہ دیا ہے کہ عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کو غور کرنا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشورہ ہے کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کی پیشکش پر غور کرنا چاہیے۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب کے مطالبے میں عملاً کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، شرائط نہ رکھیں، تمام معاملات پربات کی جاسکتی ہے، لیڈر وہ نہیں ہوتا جو پہلے اعلان کرے اور عمل نہ کرے۔

    وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ عمران خان نے اربوں روپے اکھٹے کا دعویٰ کیا لیکن سیلاب متاثرین کو کیا دیا، عمران خان بیانات دیتے رہیں، ہمارے پاس اس کی کوئی اہمیت نہیں۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت کا گراف دیکھنا ہےتو سندھ میں 2الیکشن کے نتائج دیکھ لیں ، جو الیکشن عمران خان خود لڑ رہے تھے، وہ جیتے جہاں نہیں کھڑےہوئےوہ ہارے۔

    انھوں نے مشورہ دیا کہ عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کو غور کرنا چاہیئے، کچھ آئینی مجبوریاں ہیں کہ مطالبات تسلیم کرلئے جائیں، بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ میں مطالبے ہوتے ہیں، بیٹھ کر بات ہوتی ہے، اسمبلیوں کے تحلیل سے متعلق یہ کارڈ ان کا آن گراؤنڈ موجود تھا، الیکشن کا تو وہ پہلے سے کہہ رہے تھے،ان کے پاس نئی بات کرنےکیلئے کچھ ہے بھی نہیں۔

    قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو آجائیں گھوڑا بھی حاضراورسواربھی حاضرہے،قمرزمان کائرہ

    ق لیگ سے رابطے کے‌ حوالے سے وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ اگر ق لیگ سےرابطے کریں گے تو کسی کو نہیں بتائیں گے، رابطوں سے جو نتائج نکلیں گے وہ آپ کو بتا دیں گے۔

  • کراچی :  ڈکیتی مزاحمت پر دودھ فروش کو  قتل کردیا گیا

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر دودھ فروش کو قتل کردیا گیا

    کراچی : محمود آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دودھ فروش کو قتل کردیا اور واقعے کے بعد ملزمان گلیوں سے پیدل فرار ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ محمودآباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دودھ فروش کو ڈاکوؤں نے قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ کم عمر نظر آنے والے ملزمان نےواردات کے بعد فرارہوتے ہوئے ایک شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی اوراسے بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا اور جب موٹرسائیکل چھیننےمیں ناکامی پرملزمان گلیوں میں فرار ہو گئے۔

    دودھ کی دکان پر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ، جس میں دونوں ملزمان کو دکان پر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کم عمرلگ رہے ہیں اور دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے فرار ہونے کے لئے شہری سے موٹرسائیکل چھیننےکی کوشش کی۔

    فوٹیج کے مطابق موٹرسائیکل سوار کو روکنے کے لئے ملزمان نے شہری پرفائرنگ بھی کی اور واقعےکے بعد ملزمان گلیوں سےپیدل فرار ہوئے۔

  • ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی

    ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی

    اسلام آباد : ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی ، سیکرٹری داخلہ رپورٹ جمع کرائیں گے۔

    یاد رہے ہفتے کے روز ارشدشریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ سیکریٹری داخلہ کو جمع کرائی تھی۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ 400 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سیکریٹری داخلہ پیر کو سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کینیا اور دبئی سے حاصل کی جانے والی معلومات روپورٹ کاحصہ ہیں، فیصل واوڈا کے بیان کو بھی رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

    خیال رہے ارشدشریف قتل کیس کی عدالتی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس سے بذریعہ خط استدعا کی ملک گیر مہم جاری ہے۔

    صحافی تنظیم پی ایف یوجے، ارشد شریف شہید کی والدہ اور بیٹی سمیت ہزاروں پاکستانی چیف جسٹس کوخط لکھ چکے ہیں جبکہ گذشتہ روز عمران خان نےبھی چیف جسٹس کو خط لکھا تھا۔

  • عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ،  ن لیگ پریشان

    عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ، ن لیگ پریشان

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے عمران خان کی پیشکش پر کشمکش کا شکار ہے ، اتحادی جماعتوں نے اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز ماننے سے انکار کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی‌ ٹی آئی عمران خان کے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے پر ن لیگ پریشان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی اور اے این پی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی مخالفت کردی ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز ماننے سے انکار کردیا ہے۔

    پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو جواب دیا ہے کہ سندھ اسمبلی قبل از وقت تحلیل نہیں ہوگی۔

    خیال رہے وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کی پیشکش پر اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی حکمران اتحاد اور پنجاب کی اپوزیشن نے انتظارکرو کی پالیسی پر عمل شروع کردیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے اپنا ردعمل عمران خان کے فیصلے تک موخر کردیا اور پنجاب حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا فیصلہ عارضی طور پر موخر کیا۔

    یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کو مشروط بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ان کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اوربات کریں یہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلی تحلیل کردیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو بہت کوشش کی مگر یہ عام انتخابات کا نام نہیں لیتے،ان کو ڈر لگا ہے کہ عام انتخابات ہوئےتو انھوں نے ہار جانا ہے۔

  • جلد انتخابات سے ملک و قوم کو کیا فائدہ ہوگا؟ بلاول بھٹو

    جلد انتخابات سے ملک و قوم کو کیا فائدہ ہوگا؟ بلاول بھٹو

    کراچی : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صرف عمران خان کی ضد پر قبل از وقت انتخابات کیوں کروائیں؟ جلد انتخابات سے ملک و قوم کو کیا فائدہ ہوگا؟

    یہ بات انہوں نے غیرملکی نیوز چینل الجزیرہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات کا فائدہ صرف عمران خان کو ہی ہوگا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، پاکستان کے پارلیمانی نظام کیلئے یہی بہتر ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں۔ میرا نہیں خیال جلد الیکشن سے جمہوریت کو کوئی فائدہ ہوگا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں نے بھی عمران خان کے دور حکومت میں لانگ مارچ کیا اور جلد الیکشن کا مطالبہ کیا تھا لیکن عمران خان نے جلد الیکشن کا مطالبہ نہیں مانا۔

    انہوں نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد سے عمران خان کی حکومت ختم کی اب وہ جلد الیکشن کی ضد کررہا ہے، عمران خان کو یہ حقیقت تسلیم کرلینی چاہیے کہ عدم اعتماد سے ہی ان کی حکومت گئی۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان نے سازشی تھیوریز گھڑیں مگر اب دنیا یہ حقیقت جان چکی ہے، پی ڈی ایم اتحاد تقسیم کے بجائے ملکی اتفاق کی واضح مثال ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن کھلا ہے، پیپلز پارٹی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔

  • کراچی میں ایک بار پھر گیس کا شدید بحران، چولہے ٹھنڈے ہوگئے

    کراچی میں ایک بار پھر گیس کا شدید بحران، چولہے ٹھنڈے ہوگئے

    کراچی : شہر قائد میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے، مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے بیشتر علاقوں لانڈھی 5 نمبر، نارتھ کراچی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد میں گیس کی سپلائی بند ہے۔

    اس کے علاوہ سرسید ٹاون، نیوکراچی، ناگن چورنگی، اورنگی سائٹ، ریلوے کالونی میں بھی گیس کی فراہمی معطل ہے جبکہ راشد منہاس روڈ، ایف بی ایریا، گڈاپ، کاٹھور میں گیس فراہم نہیں کی جارہی۔

    سوئی گیس کی فراہمی بند ہونے سے رہائشی علاقوں کے صارفین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ سپلائی کو فوری بحال کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق گیس کی طلب میں اضافہ کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو 280ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کا سامنا ہے، گیس طلب 1250ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ گیس کی فراہمی 900سے 1000ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔

  • دورانِ پرواز پی آئی اے کے طیارے میں فنی خرابی

    دورانِ پرواز پی آئی اے کے طیارے میں فنی خرابی

    اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اےکی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی میں اتار لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 741 میں دورانِ پرواز فنی خرابی پر کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

    کنٹرول ٹاور سے اجازت ملنے پر پی آئی اے کے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

    پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو لاونچ منتقل کر دیا گیا ہے اور طیارےکی خرابی دور ہوتے ہی پرواز کو جدہ روانہ کر دیا جائے گا۔

    انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو فی الحال فنی خرابی کے ٹھیک ہونے میں لگنے والے وقت کا نہیں بتایا گیا اور اس نے انتظار کرنے کا کہا گیا ہے۔

  • پاک بحریہ کے سابق سربراہ انتقال کر گئے

    پاک بحریہ کے سابق سربراہ انتقال کر گئے

    پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل سعید محمد خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل سعید محمد خان 1991 سے 1994 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے پاک بحریہ کی تعمیر و ترقی اور دفاع وطن میں ان کا کلیدی کردار رہا۔ ترجمان پاک بحریہ

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا ایڈمرل سعید محمد خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    ترجمان کے مطابق ایڈمرل سعید محمد خان مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز پیر اڑھائی بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

  • ریلوے ٹریک پرحملوں میں ملوث خطرناک دہشت گرد گرفتار

    ریلوے ٹریک پرحملوں میں ملوث خطرناک دہشت گرد گرفتار

    کراچی: سندھ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جیکب آباد ریلوے ٹریک بم دھماکے میں نامزد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے حساس ادارے کی اطلاع پر کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کی، اس دوران دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان جیکب آباد ریلوے ٹریک پر بم دھماکے میں ملوث اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: ریلوے ٹریکس پر دھماکوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار

    گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ ، دستی بم، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، مبینہ دہشت گردوں سے مزید تفتیش کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق جیکب آباد ریلوے ٹریک پر بم دھماکوں سے متعلق یہ دوسری بڑی کارروائی ہے اس سے قبل رواں سال ستمبر میں بھی ملیر کے علاقے سکھن میں اہم کارروائی کی گئی تھی اس دوران کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار کیا گیا تھا۔

    پندرہ نومبر کو بھی کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد رستم علی کو گرفتارکیا تھا، ملزم قتل، اقدام قتل اور ریلوے ٹریکس پر دھماکوں میں ملوث تھا۔

  • ہمیں راستہ دکھانے کیلیے اللہ نے باجوہ صاحب کو بھیجا، پرویز الٰہی

    ہمیں راستہ دکھانے کیلیے اللہ نے باجوہ صاحب کو بھیجا، پرویز الٰہی

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ہمیں راستہ دکھانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے قمر جاوید باجوہ صاحب کو بھیجا۔

    نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا کہ جاتے جاتے اللہ نے ہمارا راستہ تبدیل کر دیا، باجوہ صاحب کو بتایا کہ شریفوں سے انتقامی کارروائیوں کا خدشہ ہے اور شریفوں پر اعتبار نہیں کیوں کہ انہوں نے آپ کے ساتھ بھی یہ کیا۔

    پرویز الٰہی نے بتایا کہ اس کے جواب میں باجوہ صاحب نے کہا کہ میری چھوڑیں اور اپنی بات خود سوچیں، سوچ کر چلیں، انہوں نے کہا کہ آپ کا اور آپ کے دوستوں کا عمران خان والا راستہ بہتر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: قمر باجوہ کو غدار نہیں کہا جا سکتا، مونس الٰہی

    انٹرویو میں انہوں نے کہا: ’عمران خان نے گولیاں لگنے کے باجود شریفوں کے لیے خوف پیدا کر دیا۔ شریف خاندان کی زبان پر اور سوچ میں ہر وقت عمران خان کا نام رہتا ہے۔ ہم سوچتے تھے یا اللہ کوئی ایسا بندہ لا جو ان شریفوں کو نتھ ڈالے۔‘

    ’شریف خاندان کام بھی غلط کرتا ہے کسی حکومت کو چلنے نہیں دیتا۔ شریفوں کو جو لے کر آتا ہے یہ اس کو ختم کرتے ہیں۔ ہم خود ساتھ رہے ہیں مشرف جہانگیر کرامت کیساتھ کیا کیا گیا۔ کاکڑ اور دیگر تمام اقساط میں شریفوں کا ہاتھ رہا۔ شریفوں کا یہی تکبر بچوں میں منتقل ہوگیا۔‘

    یہ بھی پڑھیں: جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر بہت بڑی غلطی کی تھی، عمران خان

    انہوں نے کہا کہ شریفوں کو سزا ملے گی اور لگتا ہے کہ عمران خان نے ہی انہیں سزا دینی ہے، اللہ نے عمران خان کی شکل میں ایک بندہ بھیجا ہے جو ان کے برے کام یاد کراتا رہتا ہے، اللہ نے ساری بیماریوں کا حل عمران خان کی شکل میں دیا۔

    ’قمر جاوید باجوہ کو غدار نہیں کہا جا سکتا‘

    یاد رہے کہ پرویز الٰہی کے صاحب زادے مونس الٰہی نے دو روز قبل نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ قمر جاوید باجوہ کو غدار نہیں کہا جا سکتا، ہماری پارٹی نے انہی کے کہنے پر تحریک انصاف کا ساتھ دیا۔

    مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ جو ہٹ گیا وہ برا ہے، میں اس سوچ کے خلاف ہوں، بحث کرلیں قمر جاوید باجوہ کیسے غدار ہوگئے، انہوں نے تحریک انصاف کے لیے کیا کچھ نہیں کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینا غلطی تھی، اسد قیصر

    انہوں نے سوال کیا کہ جب سابق آرمی چیف نے دریا کا رخ پی ٹی آئی کی طرف موڑ دیا تب وہ صحیح تھے؟ جب آفر آئی تو قمر جایود باجوہ نے ہمیں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف ہو جائیں۔