Tag: pakistan

  • تسنیم حیدر شاہ کی درخواست پر اسکاٹ لینڈ یارڈ حرکت میں آگیا

    تسنیم حیدر شاہ کی درخواست پر اسکاٹ لینڈ یارڈ حرکت میں آگیا

    لندن : نوازشریف اور مریم نواز پر ارشد شریف کے قتل اور عمران خان پر حملے کی سازش کا الزام عائد کرنے والے ن لیگی ترجمان تسنیم حیدر شاہ کی درخواست پر اسکاٹ لینڈ یارڈ حرکت میں آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق تسنیم حیدر شاہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈیارڈ نے اگلے ہفتے گواہان کو طلب کرلیا، اسکاٹ لینڈیارڈ شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔

    وکیل مہتاب عزیز کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کا تفتیشی آفیسر گواہان کا انٹرویو کرےگا، نوازشریف اور مریم نے تسنیم حیدر کے الزامات پرخاموشی اختیارکررکھی ہے،۔

    وکیل کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر کی درخواست پر اسکاٹ لینڈ یارڈ کی کارروائی روکنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ناصربٹ، انجم چوہدری اور زبیرگل نے تسنیم حیدر کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرا رکھی ہے۔

    تسنیم حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ن لیگی کارکنان کی شکایت پر تاحال مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

  • کراچی پولیس اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے جعلی مقابلے کرنے لگی

    کراچی پولیس اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے جعلی مقابلے کرنے لگی

    کراچی : پولیس کے مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے پھر شروع ہوگئے، پولیس اپنی مایوس کن کارکردگی چھپانے کیلئے اس طرح کے مقابلوں کا ڈرامہ رچانے لگی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسٹ زون کے پولیس اہلکار سینئر افسران کو اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے جعلی مقابلے کرنے لگے۔

    باوثوق ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سچل میں گزشتہ رات ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی نکلا، ملزمان کو پکڑجانے کے بعد انہیں مقابلہ ظاہر کرنے کیلئے زخمی کیا گیا۔

    ملزمان کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے گرفتاری کے کچھ دیر بعد ہی ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرنے کا دعویٰ بھی کردیا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے گزشتہ رات یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ مذکورہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا، اب دیکھنا یہ ہے کہ ایسے پولیس مقابلوں کے ذمہ داران کی پکڑ اور اس کے سدباب کیلئے متعلقہ پولیس افسران کیا مؤقف اختیار کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 2021میں بھی اسی طرح کے واقعات رونما ہوئے تھے کہ جس میں پولیس افسران کی جانب سے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد ملے۔

    ماضی میں کراچی پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں مقابلوں کے دوران ملزمان کو مارنے کے دعوے کیے گئے تاہم بعد ازاں بہت سے واقعات میں مرنے والے افراد بے گناہ عام شہری نکلے۔

  • پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اور نہ پی ڈی ایم کا، یہ سب کرپٹ ہیں، سراج الحق

    پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اور نہ پی ڈی ایم کا، یہ سب کرپٹ ہیں، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت گرانے میں ساتھ مانگا، ان کا ساتھ دیا اور نہ پی ٹی آئی کا، کیوں کہ یہ سب کرپٹ ہیں۔

    تاندلیانوالہ میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ عمران خان اور شہباز شریف نے اپنی حکومتوں میں لنگر خانے اور مسافر خانے بنائے، انہیں ایک اور موقع مل گیا تو پاگل خانے بنائیں گے کیوں کہ پوری قوم پاگل ہو جائے گی۔

    سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی لڑائی صرف اپنے مفاد کے لیے ہے، یہ ایک ہی طرح کے لوگ ہیں اور سب نے قوم کو دھوکا دیا، عمران خان کی 10 سال سے خیبر پختونخوا میں اور پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت ہے، یہ لوگ ناکام ہوگئے اور 22 کروڑ عوام کو تباہ کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: بیٹھ کر مسئلہ حل نہ کیا تو مارشل لا لگ جائے گا، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے ہر بچے پر قرض ہے، ملک میں ہر سال اربوں روپے کی کرپشن ہوتی ہے، زرعی ملک ہونے کے باوجود کسان بدحال ہے، وزیر خزانہ سب سے بڑا سود خور ہے، اس سے پہلے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے وزیر خزانہ سود خور تھے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ سب لوگ عوام کو اڈیالہ جیل میں نظر آئیں گے۔

  • نجی شعبوں میں کام کرنے والے اساتذہ کے خلاف سندھ حکومت کا اہم اقدام

    نجی شعبوں میں کام کرنے والے اساتذہ کے خلاف سندھ حکومت کا اہم اقدام

    کراچی: سیکریٹری تعلیم سندھ اکبر لغاری کا انقلابی اقدام، نجی شعبوں میں دوسری نوکری کرنے والےسرکاری اساتذہ کو معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے نجی شعبے میں کام کرنے والے 45 سرکاری اساتذہ کو معطل کردیا ہے اور ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    سیکریٹری تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق معطل سرکاری اساتذہ مختلف نجی شعبوں میں دوسری ملازمت کررہےتھے، معطلی سے قبل انہیں شوکاز نوٹس بھی دیا گیا، شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے والے اساتذہ کو فارغ کیا گیا۔

    معطل ہونے والوں میں پرائمری اسکول ٹیچر(پی ایس ٹی)، ہائی اسکول ٹیچر(ایچ ایس ٹی) اور ہیڈ ماسٹرشامل ہیں، جن کا تعلق نوشہرو فیروز ، بدین ، لاڑکانہ ، حیدرآباد ، قمبر شہداد کوٹ سمیت دیگر اضلاع سے ہے۔

    دوسری جانب محکمہ تعلیم نے ڈیوٹی نہ کرنے پر 100 سے زائد چوکیداروں کی آئی ڈیز بلاک کر کے ان کی تنخواہیں روک دی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سندھ میں تعلیمی ایمرجنسی کا فیصلہ ناکام

    سیکرٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایکشن لیا، معطل اساتذہ اور اسٹاف کی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جائے، عدالت محکمہ تعلیم اپنی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کرے گا۔

    اس سے قبل گذشتہ ماہ بھی محکمہ تعلیم سندھ نے 8 ماہ سے غیر حاضر سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور ملازمین کو نوکری سے برطرف کیا تھا، یہ ملازمین گذشتہ آٹھ ماہ سے غیر حاضر تھے۔

    گھوسٹ ملازمین میں 8 ہائر اسکول ٹیچرز، 8 جونیئر اسکول ٹیچرز، دس پرائمری اسکول ٹیچرز، 4 سندھی ٹیچرز، 2 ہیڈ ماسٹرز شامل تھے۔

  • عمران خان کی سیاست کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے، وزیر اعظم

    عمران خان کی سیاست کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے، وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حالیہ انٹرویو میں دیے گئے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

    وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوری نظام پر حملوں کا تسلسل ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے، وہ اقتدار چاہتے ہیں چاہے اس سے ملک کو جو بھی نقصان پہنچے۔

    پی ٹی آئی راہنما فواد چوہدری نے وزیر اعظم کے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ حیران ہوں یہ اپنی حکومت کو پارلیمانی جمہوریت قرار دے رہا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ یہ چور دروازے سے وزیر اعظم کی کرسی پر براجمان شخص ہے، آپ نے ایسا نظام تشکیل دیا کہ لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد ہی ختم ہوگیا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں اور صحافیوں سے جو مظالم 7 ماہ میں ہوئے ہیں ان کا حساب ہوگا۔

    یاد رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا تھا کہ قمر جاوید باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دے کر بہت بڑی غلطی کی تھی، فوج میں کبھی کسی کو ایکسٹینشن نہیں ملنی چاہیے، ہم نئے نئے اقتدار میں آئے تھے اور مسائل بہت تھے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میں مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ میں فوج کو بھی مضبوط دیکھنا چاہتا ہوں۔

  • قمر باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی PTI والوں نے منافقت کی انتہا کر دی، عطا تارڑ

    قمر باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی PTI والوں نے منافقت کی انتہا کر دی، عطا تارڑ

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی تحریک انصاف والوں نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر دی۔

    عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی قمر جاوید باجوہ سے غیر آئینی طور پر عدم اعتماد روکنے کا تقاضا کرتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب انکار ہوا تو جھوٹے الزامات پر اتر آئے، غیر آئینی مطالبے کے بدلے میں پر کشش پیشکش کی گئی، انہیں شرم آنی چاہیے۔

  • سابق وزیراعظم کا عمران خان سے متعلق بڑا دعویٰ

    سابق وزیراعظم کا عمران خان سے متعلق بڑا دعویٰ

    لودھراں: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مستقبل کا سیاسی منظر نامہ بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا عمران خان بات کرنا چاہ رہے ہیں تو غیر مشروط بیٹھیں تاکہ راستہ نکلے، جب عمران خان نے الیکشن کرانے کا ہمارا مطالبہ نہ مانا تھا تو ہم کیسے مانیں؟۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیں گے، انہیں معلوم ہے کہ اسمبلیاں توڑ ینگے تو دو صوبوں میں الیکشن ہونگے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جو وزیراعلیٰ ایک ایف آئی آر درج نہیں کرا سکا وہ اسمبلی کیسے توڑے گا۔

    پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کا جھوٹ پر مبنی بیانیہ ایکسپوز ہوچکا ہے، عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ الیکشن ہوئے تو دو تہائی اکثریت ملےگی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا، جب انکی باری آئی ہے تو کہتے ہیں فوری الیکشن ہو جائیں،ہم نے چھوٹے چھوٹے کیسز میں 10 دس سال قید بھگتی ہے جبکہ ان کے تو بڑے کیسز ہیں اس لیے خوفزدہ ہیں اور فوری الیکشن چاہتےہیں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ الیکشن ہوئے تو دو تہائی اکثریت ملےگی، ہماری اتحادی جماعت اپنے اپنے علاقوں میں بڑی بااثر ہیں، آئندہ بھی مخلوط حکومت بنے گی۔

  • اسمبلیاں تحلیل معاملہ، عمران خان کی مشاورتی ملاقاتوں کا شیڈول تبدیل

    اسمبلیاں تحلیل معاملہ، عمران خان کی مشاورتی ملاقاتوں کا شیڈول تبدیل

    اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ڈویژنل سطح پر مشاورتی ملاقاتوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارٹی میں ہر سطح پر مشاورت کر رہے ہیں اس حوالے سے ڈویژنل سطح پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے تاہم اب ڈویژنل سطح پر مشاورتی ملاقاتوں کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔

    عمران خان جنہیں آج سے ڈویژنل سطح پر مشاورت کا سلسلہ شروع کرنا تھا اب یہ شیڈول تبدیل ہوگیا ہے اور وہ کل سے ملاقاتوں کا آغاز کریں گے۔

    اس حوالے سے آج رات پنجاب کے تمام ڈویژن کے ارکان کو شیڈول سے آگاہ کردیا جائے گا اور پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی چیف وہپ کو آج ڈویژنل ملاقاتوں کا شیڈول دیا جائے گا۔

    عمران خان ہر ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کریں گے۔ اس حوالے سے پارٹی چیئرمین لاہور زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔

  • عمران خان نے ارکان اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی

    عمران خان نے ارکان اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ارکان اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پارٹی چیئرمیں عمران خان نے ارکان اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی ہے اور ان سے اپنے حلقوں میں واپس پہنچنے کا کہا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسی اب بھاگ رہی ہے تو ہم وقت ضائع کیے بغیر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی انتخابات کیلیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔

     

  • پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

    پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ معیشت بدستور بدحال ہے اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ملک کی تشویشناک معاشی صورتحال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

    سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ملک کی معیشت بدستور بدحال اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ دوست ممالک بھی پریشان ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہا گیا تھا کہ ڈالر 200 پر آ جائے گا۔ مہنگائی کم اور آئی ایم ایف کو سیدھا کر دیں گے۔ الٹا آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس لگانے تک اگلی قسط دینے سے ہی انکار کر دیا۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کسی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا پھر صرف مفتاح کو بَلی چڑھا کر صرف وزیر بننا مقصود تھا؟

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اس ضمن میں صرف آج کے اخبارات ہی پر نظر ڈال لیں۔ اخباروں نے بھی بیرونی قرضوں کی ادائیگی پر مشکلات کا ذکر کیا ہے۔

     

    اس سے قبل پی ڈی ایم حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ خطرناک حد تک بڑھ جانے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: گھر کے بھیدی مفتاح اسماعیل نے لنکا ڈھا دی

    سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک مضمون میں موجودہ وزیر اسحاق ڈار کے معیشت کے حوالے سے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ اب حکومت کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔