Tag: pakistan

  • پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خبر

    پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خبر

    پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے ، تاہم کتنے روپے کم ہوں گے، اس حوالے سے عوام کے لیے اہم خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

    ذرائع نے کہا ہے کہ 16 اپریل 2025 سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے، پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63 روپے سے کم ہو کر 242 روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر گراوٹ کے بعد ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملے گی، جس کی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 250 روپے فی لیٹر ہونے کی امید ہے۔

    واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) قیمتوں میں مجوزہ ایڈجسٹمنٹ کی سمری وزیراعظم کو پیش کرے گی، منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

  • پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

    پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

    پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدربن گئے۔

    ایشین کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہوں گے اور ایشین کرکٹ کونسل جلد باضابطہ اعلان کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو صدارت ملنے کا فیصلہ اے سی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد اگلی مدت کے لیے اے سی سی کی صدارت پاکستان کے پاس رہے گی۔

  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی

    ہیملٹن: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔

    پاکستانی بیٹنگ لائن دوسرے ون ڈے میں بری طرح ناکام رہی، نیوزی لینڈ نے293 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم 208 رنز بنا سکی۔ ون ڈے سیریز کا آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

    پاکستان نے ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 293 رنز کا ہدف دیا جس کے بعد جواب میں قومی ٹیم صرف 208 رنز بنا سکی۔

    پاکستانی بالرز نے اننگ کے آغاز میں بہترین کارکردگی دکھائی اور نیوزی لینڈ کو جارحانہ کھیل کھیلنے سے روکے رکھا۔

    نیوزی لینڈ کے اوپنر رائس ماریو 18 رنز کی اننگ کھیل کر چلتے بنے، انہیں محمد وسیم نے آؤٹ کیا، ان کے ساتھ آئے نک کیلی کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا، نک کیلی نے 31 رنز بنائے۔

    ہنری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، کپتان مائیکل بریسویل نے 17 اور محمد عباس نے 41 رنز کی اننگ کھیلی۔ ناتھن اسمتھ 8 اور بین سیئرز 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    مچل ہی نے 78 بالز پر 99 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگ میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور سفیان مقیم نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگرزمیں بھی داخل نہ ہوسکے، فہیم اشرف نے 73 اور نسیم شاہ نے 51 رنزاسکورکیے۔

    کرکٹر نہ ہوتا تو پھر ’گینگسٹر‘ ہوتا، ساجد خان

    عبداللّٰہ شفیق 1، امام الحق 3، بابر اعظم 1، کپتان محمد رضوان 5 اور سلمان آغا 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

  • کاروباری دنیا کے لیے اہم خبر، پاکستان سمیت 3 ممالک کے اسٹاک ایکسچینجز نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کاروباری دنیا کے لیے اہم خبر، پاکستان سمیت 3 ممالک کے اسٹاک ایکسچینجز نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کولمبو اسٹاک ایکسچینج، اور ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج کے درمیان مارکیٹ کی ترقی اور انضمام کو فروغ دینے، اور ایکسچینج فورم کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق علاقائی کیپیٹل مارکیٹ کے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے کولمبو اسٹاک ایکسچینج (سی ایس ای) اور ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج (ڈی ایس ای) کے ساتھ سہ فریقی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

    آج جمعرات کو کولمبو میں ہونے والے اس معاہدے کے ذریعے ایک ’ایکسچینج فورم‘ کا قیام عمل میں لایا جائے گا، تاکہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور اشتراک، انسانی وسائل کی شراکت، پروڈکٹ ڈیولپمنٹ، ریگولیٹری تعاون، سرمایہ کاروں کے تحفظ، اور علم کے تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔


    پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت کیا رہی؟


    دستخطی تقریب میں تینوں اسٹاک ایکسچینجوں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی، جن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او فرخ ایچ سبزواری، کولمبو اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او راجیوا بندرانائیکے اور ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مومن السلام شامل تھے، تقریب میں ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

    باہمی تعاون کے کلیدی شعبوں میں ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے سسٹم ڈیولپمنٹ اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں مشترکہ اقدامات، انسانی وسائل کی ترقی کے لیے کراس ایکسچینج ٹریننگ پروگرامز اور علم کے تبادلے کے اقدامات، پروڈکٹ میں جدت کے لیے نئے مالیاتی ذرائع کی مشترکہ ترقی، بہترین ریگولیٹری طریقے لانے کے لیے مارکیٹ کی نگرانی اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کے فریم ورک کو ہم آہنگ کرنا، دوہری لسٹنگ کے لیے سرمایہ کاروں کی رسائی کو وسعت دینا، اور تجارتی روابط کے لیے بروکر شراکت داری اور ادارہ جاتی روابط کی سہولت شامل ہیں۔

    باہمی تعاون کے فریم ورک کو نافذ کرنے کے لیے ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے، اس شراکت داری سے مارکیٹ میں سرمایہ اور متنوع مصنوعات میں اضافہ، خطے میں ریگولیٹری فریم ورک کی مضبوطی، سرحد پار سرمایہ کاری کے بہاؤ میں آسانی، اور مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے میں ٹیکنالوجی کی جدت کے فروغ کے فوائد متوقع ہیں۔

    یہ اقدام تین جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان گہرے علاقائی تعاون کو فروغ دے گا، اور سرمایہ کاروں اور مارکیٹ شرکا کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

  • قومی ونڈے کرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ

    قومی ونڈے کرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ

    نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کے لیے قومی ون ڈے کرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کے لیے کرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے ہیں، روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم اور عبد اللہ شفیق شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں امام الحق، طیب طاہر، نسیم شاہ، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

  • ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

    ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

    کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 800 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 18 ہزار روپے کا ہوگیا،  10گرام سونا 686 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے کا ہوگیا ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ کی اگر بات کی جائے تو سونا 9 ڈالر کی کمی کے بعد 3022 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 475 روپے ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونا فی تولہ 2000 روپے کمی سے 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10گرام سونا 1712 روپے کمی سے سونا 2 لاکھ 73 ہزار 319 روپے کا ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

    گیس کے ذخائر میں بڑی کمی، سوئی سدرن نے خبردار کر دیا

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ملک میں سونا سستا ہوگیا

    ملک میں سونا سستا ہوگیا

    کراچی: تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ 2000 روپے کمی سے 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے کا ہوگیا جبکہ 10گرام سونا 1712 روپے کمی سے سونا 2 لاکھ 73 ہزار 319 روپے کا ہوگیا۔

    اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کی کمی سے 3031 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 49 روپے کی کمی سے 3 ہزار 475 روپے ہو گئی۔

    گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 20 ہزار روپے 800 ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 34 روپے رہی تھی۔

    عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

    تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ 300 روپے کمی سے 3 لاکھ 13 ہزار 700 روپے کا ہوگیا جبکہ 10گرام سونا 257 روپے کمی سے 2 لاکھ 68 ہزار947 روپے کا ہوگیا۔

    اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر سستا ہوکر 2984 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 4700 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4030 روپے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 204 روپے رہی تھی۔

    عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی قیمتوں میں یکمشت بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    سونے کی قیمتوں میں یکمشت بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمتیں 4 ہزار 700 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 14 ہزار روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 4700 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4030 روپے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 204 روپے رہی۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 46 ڈالر اضافے سے 2988 ڈالر فی اونس ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    پاکستان میں سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی اور بین القوامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، آج سونا فی تولہ 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہو گیا۔

    10 گرام سونا 429 روہے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 62 ہزار 774 روہے کا ہو گیا ہے، عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 5ڈالرز اضافے سے 2915 فی اونس کی سطح پر آ گیا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔