Tag: pakistan

  • کراچی: سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو مارا گیا

    کراچی: سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو مارا گیا

    کراچی: سپر ہائی وے پر مبینہ مقابلے میں ڈاکو مارا گیا جبکہ نارتھ ناظم آباد میں ملزم اکیلا ہی واردات کرکے فرار ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ملزم جنرل اسٹور پر شہری سے رقم چھین کر رفو چکر ہوگیا۔

    لوٹ مار کے واقعے کی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم شہری سے رقم چھین کر فرار ہوا تو اس سے موبائل فون گر گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

    مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو مارا گیا

    ادھر سپر ہائی جیلانی شاہ مزار کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو مارا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے صدر لکی اسٹار کے قریب نجی لیبارٹری میں ڈکیتی مزاحمت پر لیبارٹری کے ملازم کو گولی مار دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: کراچی : ڈاکوؤں نے مزاحمت پر لیبارٹری ملازم کو گولی ماردی

    اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کلیکشن پوائنٹ میں زخمی ہونے والا اسٹاف رکن زیر علاج ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، واقعے سے متعلق تحقیقات میں پولیس سے تعاون کررہے ہیں۔

    علاوہ ازیں کراچی کے ضلع وسطی میں کیفے پیالہ کے قریب اِنجن آئل کی دُکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں تین مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرارہوگئے تھے۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے وارداتیں تھم نہ سکی ہیں، ڈاکو شہریوں سے قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوجاتے ہیں اور مزاحمت پر انہیں قیمتی جانوں سے محروم کردیا جاتا ہے۔

  • مارچ تک الیکشن کیلئے تیار ہیں تو رک جاتے ہیں، عمران خان

    مارچ تک الیکشن کیلئے تیار ہیں تو رک جاتے ہیں، عمران خان

    کراچی : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وہ مارچ یا اس کے آخر تک الیکشن کیلئے تیار ہیں تو ہم رک جاتے ہیں لیکن ہم مارچ سے آگے نہیں جائیں گے

    یہ بات انہوں نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کو 40سال سے جانتا ہوں، یہ باہر سے آکر ملک میں واردات کرتے ہیں پھر مشکل پڑنے پر دوبارہ باہر چلے جاتے ہیں اور این آراو لے کر پھر آجاتےہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ پاک فوج واحد ادارہ ہے جو ان کے کنٹرول میں نہیں آتا، ان دو خاندانوں کے آنے کے بعد پاکستان بہت پیچھے چلا گیا، ان کو اقتدار میں لانے والے سب سے بڑےقصور وار ہیں۔

    اگرمارچ کا نہ مانے تو اسمبلیاں تحلیل کردیں گے

    اسمبلیاں تحیل ہونے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ مارچ یا اس کے آخر تک الیکشن کیلئے تیار ہیں تو ہم رک جاتے ہیں لیکن ہم مارچ سے آگے نہیں جائیں گے، اگرمارچ کا نہ مانے تو اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔

    ہم 66فیصدپاکستان میں الیکشن کرانے جارہے ہیں، اگر یہ چاہتے ہیں تو ہم الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کرسکتے ہیں، بجٹ کے بعد الیکشن کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنے میں حکومت کو کیا دیر لگنی ہے، ہمارا فیصلہ ہوگیا ہے، پرویزالہٰی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں،ان سے طویل مشاورت ہوچکی ہے، پرویزالہٰی نے مجھے اختیار دیا ہے کہ جب چاہیں اسمبلی تحلیل کردیں۔

    انہون نے کہا کہ یہ بتائیں کہ ہی لوگ اپنے کون سے دور حکومت میں ملک کو اوپر لے کرگئے؟ دوبارہ اقتدارمیں آکرانہوں نےاپنے کیسزمعاف کرائے، ملک مزید مقروض ہورہاہے آخرمیں انہوں نے پھر باہربھاگ جانا ہے۔

    میرا مقصد ہے ملک میں انصاف اور قانون کی حکمرانی ہو، ہم نے دونوں اسمبلیاں تحلیل کرکے الیکشن کرانے ہیں، میری بڑی کمزوری یہ ہے کہ میں لوگوں پر اعتبار کرلیتا ہوں، مجھے پوری گیم کا پتا چل گیا کہ نوازشریف سے ان کی بات چل رہی ہے۔

    مجھے دھوکا دیا گیا، جھوٹ بولا گیا

    ان کا کہنا تھا کہ پتا ہی نہیں چلا کہ کس طرح مجھے دھوکا دیا گیا اور جھوٹ بولا گیا، نیب ان کے ہی کنٹرول میں تھی، میں نے کہا تھا سیاسی عدم استحکام آگیا تو کوئی معیشت نہیں سنبھال سکے گا، شوکت ترین کو ان کے پاس بھیجا وہ 2گھنٹے تک بریفنگ دیتے رہے۔

    عمران خان نے کہا کہ شوکت ترین سے کبھی کہا گیا کہ بےفکر رہیں آپ کی حکومت برقرار رہے گی، 10اپریل کو وہ ہوا جو تاریخ میں کبھی نہیں ہوا،جب تھری اسٹوجز کی شکلیں عوام نے دیکھیں تو عوام باہرنکل کر ہمارے ساتھ آگئے۔

    ایک سوال کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ انہوں نے سب سے بڑا ظلم یہ کیا کہ ہم پر7ماہ تک تشدد کیا گیا، 25مئی کوجو کچھ ہوا لگ رہا تھا کہ یہ مقبوضہ کشمیر ہے، جو بھی مجھے آکر ملتا تھا یہ اس کے پیچھے پڑجاتےتھے۔

    مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں

    7ماہ میں کیا ہوا ہے کیا پارٹی کریش ہوگئی ہے؟ 7ماہ میں پاکستان تحریک انصاف مزید مضبوط ہوگئی ہے، انہوں نے جتنا دبایا ہماری پارٹی اتنی اٹھتی گئی، میں مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں تو فوج بھی مضبوط چاہتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مونس الہٰی کا بالکل علیحدہ تجربہ ہوا ہوگا، ہوسکتا ہے کہ مونس الہٰی کو کہا گیا ہو کہ پی ٹی آئی کے ساتھ چلے جاؤ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ دوسرے والے کو کہا گیا ہو کہ ن لیگ کے ساتھ چلے جاؤ ہمارےاپنے لوگوں کو الگ الگ پیغام بھیجے جارہے تھے۔

    عمران خان نے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، اصولی طور پر جب نکالا گیا تو مجھے رسوا ہوجانا چاہیے تھا، اللہ نے مجھے وہ عزت دی جو میں تصور نہیں کرسکتا تھا۔

    ایکسٹینشن دینا بہت بڑی غلطی تھی

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے کربہت بڑی غلطی کی تھی، فوج میں کبھی کسی کو ایکسٹینشن نہیں ملنی چاہیے، ہم نئے نئےاقتدار میں آئے تھے،مسائل بہت تھے، اس وقت حالات ایسے بنادیے گئے تھے۔

  • قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینا غلطی تھی، اسد قیصر

    قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینا غلطی تھی، اسد قیصر

    پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجود کو مدت ملازمت میں توسیع دینا غلطی تھی۔

    نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم اس غلطی پر سخت پشیمان ہیں، ایسے فیصلے کسی ایک شخص کے لیے نہیں ہونے چاہیے۔

    اسد قیصر نے بتایا کہ مدت ملازمت میں توسیع دینے کا فیصلہ صرف عمران خان کا نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں خاندانی جماعتیں بن گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی راہنما مونس الٰہی نے گزشتہ روز ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ قمر جاوید باجوہ کو غدار نہیں کہا جا سکتا، ہماری پارٹی نے انہی کے کہنے پر تحریک انصاف کا ساتھ دیا۔

    مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ جو ہٹ گیا وہ برا ہے، میں اس سوچ کے خلاف ہوں، بحث کرلیں قمر جاوید باجوہ کیسے غدار ہوگئے، انہوں نے تحریک انصاف کے لیے کیا کچھ نہیں کیا۔

    انہوں نے سوال کیا کہ جب سابق آرمی چیف نے دریا کا رخ پی ٹی آئی کی طرف موڑ دیا تب وہ صحیح تھے؟ جب آفر آئی تو قمر جایود باجوہ نے ہمیں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف ہو جائیں۔

  • شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کو 2 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

    شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کو 2 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شہباز گل کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

    شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کو ہتک عزت پر 2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی راہنما نے میڈیا پر میرے خلاف بے بنیاد الزام لگائے۔

    ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ حیات نے شہباز گل کو نوٹس جاری کیا۔

    شہباز گل رواں سال 31 جولائی کو لاہور میں پریس کانفرنس میں شاہد خاقان عباسی کا مبینہ مالی اسکینڈل سامنے لائے تھے۔

    انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے وزیر ہوتے ہوئے بھارتی کمپنی سے پیسے لیے، وہ کپنی سے کنسلٹنسی فیس لیتے رہے، جب نیب نے ان سے اس متعلق پوچھا تو بتایا کہ میں نے قرضہ لیا ہے، لیکن ٹرانزیکشن پر دیکھا تو معلوم ہوا کہ کنسلٹنسی فیس کے پیسے وصول ہوئے۔

    شہباز گل نے سوال کیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی بتائیں کہ کون سی کنسلٹنسی تھی جو بھارت سے آپ کو 14 کروڑ مل رہے تھے، وہ جنوری 2017 تک وزیر پیٹرولیم کے عہدے پر برقرار رہے، اس دوران ن لیگی رہنما کو 3 ٹی ٹیز آئیں جس کے ذریعے 14 کروڑ روپے وصول کیے، ان کو جو پیسہ منتقل ہوا اس کی تمام رسیدیں موجود ہیں۔

    پی ٹی آئی راہنما نے مطالبہ کیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اپنا اور میں اپنا کاؤنٹ پبلک کرتا ہوں پھر معلوم ہو جائے گا کہ کس کو کہاں سے پیسہ آیا، وہ پٹرول کے وزیر رہے اور گریس بنانے والی کمپنی سے رشوت لے رہے، انہوں نے رشوت کا نام کنسلٹنسی فیس رکھا ہوا تھا۔

  • شمالی وزیرستان میں فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور ہلاک

    شمالی وزیرستان میں فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور مارا گیا۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شیوا میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں محمد نور مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے گولیاں اور ہتھیار برآمد کر لیے گئے، محمد نور سکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

    فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا ہے کہ مقامی عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج سے مکمل تعاون کا عزم کیا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے دہشت گرد مارا گیا تھا جو فوج کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔

    دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار پاروش نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ شہید کی عمر 35 سال اور تعلق کوہاٹ سے تھا۔

  • پاکستان کا ڈیفالٹ رسک100فیصد سے اوپر جاچکا ہے، فرخ حبیب

    پاکستان کا ڈیفالٹ رسک100فیصد سے اوپر جاچکا ہے، فرخ حبیب

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملکی معاشی حالت انتہائی خراب ہے، پاکستان کا ڈیفالٹ رسک100فیصد سے اوپر جاچکا ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان صدف عبدالجبار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ آج ایکسپورٹ18فیصد سے کم ہوگئی ہے جبکہ ہمارے دور میں25فیصد سے اوپر تھی، معاشی حالت انتہائی خراب ہے لیکن سب اچھا کا تاثر دیا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان نے اسی لیے کہا تھا کہ ہمارے پاس آئینی اختیار ہے، عمران خان پر قوم کیلئے جدوجہد کرنے پر قاتلانہ حملہ تک ہوگیا ہے, معیشت کابیڑاغرق ہورہاہےاورحکومت کوکوئی فکرہی نہیں ہے۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ جو شخص بھی پاکستان کی بہتری چاہتا ہے وہ فوری انتخابات کا مطالبہ کرتا ہے، گیلپ سروے میں65فیصد عوام نے کہا کہ فوری انتخابات ہونے چاہئیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ گیلپ سروے کے مطابق88فیصد عوام نے کہا ہے کہ ملک درست میں سمت نہیں جارہا،حکومت کولڈ شولڈر دے گی تو ہمارے پاس استعفوں کے علاوہ راستہ نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کی تجویز پر جواب نہیں دیتی تو ہمارے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں, ان کو معیشت کی فکرنہیں بس ان کو اپنے کیسزکی فکر ہے جو بند کرارہے ہیں۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ ارشد شریف کیخلاف16ایف آئی آر درج ہوتی ہیں اسی لیے اسے بیرون ملک جانا پڑتا ہے، بیرون ملک جاکر بھی اسے وہاں شہید کردیا جاتا ہے، سمیع ابراہیم، ایاز امیر پر سرعام تشدد کیا جاتا۔

    انہوں نے کہا کہ بزرگ سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کرکے ان پر بہیمانہ تشدد کیا جاتا ہے، اور گھر والوں کو ویڈیوز بھیجی جاتی ہیں لیکن جب عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوتا ہے تو ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جاتی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جب سے یہ لوگ اقتدار میں آئے ہیں صرف ان کے کیسز بند ہوتے جارہے ہیں، آتے ہی ان کے کیسز کے بند ہونے کی بھرمار لگ گئی ہے۔

    یہ لوگ پاکستان کو اس نہج تک لےجانا چاہتے ہیں کہ جہاں اسے کوئی اور نہ سنبھال سکے، ان لوگوں کا کیا جانا ہےان کی تو جائیدادیں اور بچے ملک سے باہر ہیں، یہ لوگ تو سزا بھی بیرون ملک کاٹتے ہیں کیونکہ بیمار ہوجاتے ہیں۔

  • ’دھمکیوں سے کوئی تاریخ نہیں ملے گی‘

    ’دھمکیوں سے کوئی تاریخ نہیں ملے گی‘

    وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دھمکیوں سے کوئی تاریخ نہیں ملے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جو چھلانگ لگانی ہے لگالیں لیکن دھمکیوں سے انہیں کوئی تاریخ نہیں ملے گی۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’یہ 2014 سے ہر بات پر دھمکی دیتے ہیں میں آرہا ہوں، میں اسلام آباد بند کردوں گا لیکن اب تم نے جو چھلانگ لگانی ہے لگالو۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چار حکومتوں کا حکمران انسمبلیاں توڑںا چاہتے ہے تو توڑ دے ہم رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان! اسمبلیاں توڑنے سے بے آسرا ہم نہیں ہوں گے آپ ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسی ماہ اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کی طرف جائیں گے، الیکشن کی تاریخ دینے پر بات چیت کرنا چاہیں تو ہم تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دو اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کا مقصد 66فیصد ملک میں الیکشن ہوگا، میں نے کل سمجھانے کی کوشش کی لیکن شاید غلط پیغام چلا گیا، انتخابات جب بھی ہوں پی ٹی آئی نے جیتنا ہے۔

  • دشمن نے جارحیت مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف

    دشمن نے جارحیت مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے بھارتی قیادت کے بیان کا بھرپور جواب دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ایل او سی پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز کور کمانڈر راولپنڈی نےاستقبال کیا۔

    دورے کے دوران آرمی چیف کو ایل او سی کی موجودہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے ایل او سی پر تعینات جوانوں اور افسروں سے خطاب کیا، انہوں نے جنگی تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، لیکن بھارتی قیادت کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے حوالے سے غیرذمہ دارانہ بیانات دیئے گئے۔

    انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنی پوری طاقت اور قوم کی حمایت سے جواب دے گی، دشمن کی جانب سے اگر کسی غلط فہمی میں جارحیت مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے رکھ چکری سیکٹر میں تعینات جوانوں اور افسروں کے عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے فوجیوں سے بات چیت کی، انہوں نے ایل اوسی پر تعینات جوانوں کے ساتھ کچھ وقت بھی گزارا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلح افواج مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے تیار ہے، ،بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ عالمی برادری کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انصاف دلائے۔

  • پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی نے استعفے عمران خان کو پیش کر دیے

    پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی نے استعفے عمران خان کو پیش کر دیے

    سندھ اسمبلی میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے اپنے استعفے پارٹی چیئرمین عمران خان کو پیش کر دیے۔

    تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی قیادت میں سندھ کی پارلیمانی پارٹی نے زمان پارک لاہور میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ پارلیمانی پارٹی میں حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان سمیت دیگر ارکان موجود تھے۔

    ملاقات میں سندھ کے تمام 26 ارکان اسمبلی کے استعفے عمران خان کو پیش کیے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا اشارہ ملتے ہی استعفے دیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

    اس موقع پر پارلیمانی پارٹی سندھ نے کہا کہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، صوبائی اسمبلی کی نشستیں پارٹی کی امانت ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں عمران خان کے سپاہی ہیں، کپتان جب حکم دیں گے کرپٹ زرداری راج کا مقابلہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے وفاقی حکومت کو عام انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • کراچی کا اگلا میئر پی ٹی آئی سے آئے گا، خرم شیرزمان

    کراچی کا اگلا میئر پی ٹی آئی سے آئے گا، خرم شیرزمان

    کراچی : تحریک انصاف سندھ کے مرکزی رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ کراچی میں اگلا میئر پی ٹی آئی سے آئے گا۔ سندھ سے زرداری کا خاتمہ کردیںگے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان اس وقت صوبہ سندھ کے لیے فکرمند ہیں۔ ہمیں سندھ کیلئے ٹاسک دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کا راشن چوری کرکے کھلے عام بازاروں میں بیچا جارہا ہے، یہاں کی عوام کے پاس پینے کا صاف پانی بھی نہیں ہے۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بچوں کے لیے صحت اور اسکولوں میں تعلیم تک نہیں ہے، صوبائی حکومت صرف مال بنانے میں مصروف ہے۔

    بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے سندھ کیلئے ٹاسک دیا گیا ہے،آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بنائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی صوبہ سندھ سے زرداری ٹولے کا مکمل خاتمہ کردے گی، 15تاریخ کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں اگلا میئر پی ٹی آئی کا آئے گا۔

    خرم شیرزمان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ماہ جنوری سے عمران خان سندھ کے دورے کرنا شروع کریں گے، ہم سب کا مشن یہ ہے کہ صوبہ سندھ سے پیپلزپارٹی کا خاتمہ کریں۔