Tag: pakistan

  • کراچی : ڈاکوؤں نے مزاحمت پر لیبارٹری ملازم کو گولی ماردی

    کراچی : ڈاکوؤں نے مزاحمت پر لیبارٹری ملازم کو گولی ماردی

    کراچی : شہر قائد میں مسلح افراد کی لوٹ مار کا سلسلہ تمام تر دعوؤں کے باوجود کم نہ ہوسکا، ڈاکو دن دہاڑے شہریوں کو لوٹ کر اور زخمی کرکے باآسانی فرار ہورہے ہیں۔

    کراچی کے علاقے صدر لکی اسٹارکے قریب ایک لیبارٹری میں ڈکیتی اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں دو ڈکیتوں کو لیبارٹری کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ایک ملزم لیبارٹری اسٹاف پر اسلحہ تان کرکھڑا رہا اوردوسرا ان کی تلاشی لیتا رہا، واردات کے دوران لیبارٹری میں موجود ملازم نے مزاحمت کی کوشش کی۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مزاحمت کے دوران ملزم لیبارٹری کے ملازم کو زدو کوب بھی کرتا رہا، مزاحمت پر ڈاکو نے لیبارٹری ملازم کی ٹانگ پر گولی ماری اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

    علاوہ ازیں کراچی کے ضلع وسطی میں کیفے پیالہ کے قریب اِنجن آئل کی دُکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں تین مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرارہوگئے۔

    ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پرآگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر 3 ملزمان دُکان پرآتے ہیں اور آتے ہی دکاندار کا بٹوہ جیب سے نکال لیتے ہیں۔

    <p>ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔ اسکرین گریب</p>

    ایک ملزم بٹوے سے پیسے نکالنا شروع کرتا ہے اور دیگر دو ملزمان دُکان کی تلاشی لینا شروع کردیتے ہیں لوٹ مار کے بعدملزمان با آسانی فرار ہوجاتے ہیں۔

  • ’اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی‘

    ’اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی‘

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ہم جس کا ساتھ دیتے ہیں اس کا ساتھ نبھاتے ہیں ۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی اس موقع پر سیاسی صورتحال، اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور دیگر قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں اپوزیشن کے غیرآئینی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں، اپوزیشن والوں کے نمبر کم ہیں اور باتیں زیادہ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی، 27 کلو میٹر کے وزیراعظم کے پاؤں تلے زمین سرک رہی ہے۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں ان جیسا رہنما مدتوں میں ملتا ہے۔

    عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

    اسپیکر پنجاب اسمبلی سطبین خان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لیڈر ہیں اور رہیں گے ہم عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں متحدہ علما بورڈ پنجاب ترمیمی بل پیش کیا جائے گا اور یونیورسٹی آف قرآن اینڈ سیرت اسٹڈیز بل پر قانون سازی کی جائے گی۔

    اسمبلی اور وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے، مونس الٰہی

    دوسری جانب مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں پنجاب اسمبلی اور وزارت اعلیٰ ان کی امانت ہے، غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے۔

  • خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ

    خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شاریہ مری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ پہلے بار خواجہ سراؤں کو اس پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

    شازیہ مری نے کہا کہ خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی دیکھ بھال حکومت کا فرض ہے، پروگرام سے مستفد ہونے کے لیے خواجہ سرا سب سے پہلے نادرا سے شناختی کارڈ لیں۔

    انہوں نے بتایا کہ خواجہ سرا شناختی کارڈ اپڈیٹ کروا کر تحصیل دفاتر میں رجسٹریشن کرائیں، کامیاب اندراج پر درخواست گزار خواجہ سرا کو سہ ماہی 7 ہزار روپے ملیں گے۔

    https://twitter.com/bisp_pakistan/status/1598972203541753858?s=20&t=yFJVuSTnQ9OEp4DEOOQ49A

  • ارشد شریف قتل کیس : عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا

    ارشد شریف قتل کیس : عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا

    لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہید ارشد شریف کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے خط میں شہید ارشد شریف قتل کیس کی آزادانہ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شہریوں کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم میں اب تک ہزاروں پاکستانی چیف جسٹس کو خط لکھ چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : شہید صحافی ارشد شریف کی بیٹی کا سپریم کورٹ کے ججز کے نام خط

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شہید صحافی ارشد شریف کی صاحبزادی علیزہ ارشد نے انصاف کے حصول کیلیے سپریم کورٹ کے ججز کے نام خط لکھ دیا۔

    علیزہ ارشد نے خط میں سپریم کورٹ کے ججز سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں اپنے والد کے لیے انصاف کے حصول کے لیے خط لکھ رہی ہوں۔‘

    علیزہ ارشد نے لکھا کہ والد کی نقل و حرکت محدود ہوگئی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں جب معاملہ بگڑا تو میرے والد اپنی جان اور عزت بچانے کے لیے وطن چھوڑنے پر مجبور ہوئے وہ ملک چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے تھے۔

    ایک ماہ قبل نومبر کے آغاز میں شہید ارشد شریف کی والدہ نے بھی چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر ہائی پاورجوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ میرے بیٹے کی شہادت کیخلاف حکومت کے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لیا جائے، مجھے اور ارشد شریف کے یتیم بچوں کو انصاف دلائیں۔

  • پیپلز پارٹی کا مجموعی رویہ کرپشن اور نااہلی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

    پیپلز پارٹی کا مجموعی رویہ کرپشن اور نااہلی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مجموعی رویہ کرپشن اور نااہلی ہے۔

    ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری سے کہتا ہوں کہ کراچی کا سودا کرنا بند کرو، آپ کی جمہوریت عوام کو انصاف کیوں نہیں دیتی۔

    حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہر میں کہیں تعمیرات نہیں ہوئی اور جو ہوئیں ان کا حال نظر آ رہا ہے، پیپلز پارٹی کی لوٹ مار کا شاہکار کراچی کی سڑکوں پر نظر آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام جماعت اسلامی کا مئیر چاہتی ہیں، آپ نے اپنی ذات اور وسائل کے لیے کراچی کو بیچا، شہر کا بہت بڑا مسئلہ کے الیکٹرک مافیا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کس سے اختیارات کی بات کر رہی ہے، یہ اختیارات تو ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے مل کر چھینے، 2013 کا بلدیاتی ایکٹ آیا تو ایم کیو ایم حکومت میں تھی۔

  • وزیر اعظم کا خصوصی افراد کے عالمی دن پر پیغام

    وزیر اعظم کا خصوصی افراد کے عالمی دن پر پیغام

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنا پیغام جاری کر دیا۔

    پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان اور دنیا بھر میں خصوصی افراد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، آج کے دن ہم تمام خصوصی افراد کی کوششوں اور جدوجہد کو سراہتے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ خصوصی افراد کی کاوشیں ہم سب کے لیے ایک مثال ہیں، حکومت خصوصی افراد کو ہر شعبے میں مساوی حقوق دینے کے لیے کوشاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یقینی بنا رہے ہیں کہ خصوصی افراد کو تعلیم اور صحت کے حقوق میسر ہوں، یقینی بنا رہے ہیں روزگار، ٹرانسپورٹ اور ووٹ سمیت تمام حقوق میسر ہوں، خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

  • عمران خان کا اشارہ ملتے ہی استعفے دیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

    عمران خان کا اشارہ ملتے ہی استعفے دیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

    خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اشارہ ملتے ہی استعفے دے دیں گے۔

    پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ عمران خان پاکستانیوں کی آخری امید ہیں، خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی ان کے حکم کی منتظر ہے۔

    محمود خان نے کہا کہ عمران خان کے حکم کا انتظار ہے، اراکین اسمبلی سمیت میری جان بھی عمران خان کے لیے حاظر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ آخری سانس تک کھڑے ہیں، خیبرپختونخوا عمران خان کا گھر ہے اور وہ یہاں سے پھر کامیاب ہوں گے۔

  • لکی مروت یونیورسٹی میں سینئر کلرک کے رجسٹرار تعینات ہونے کا انکشاف

    لکی مروت یونیورسٹی میں سینئر کلرک کے رجسٹرار تعینات ہونے کا انکشاف

    پشاور : لکی مروت یونیورسٹی میں سینئر کلرک کے رجسٹرار تعینات ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، انعام اللہ کیخلاف انکوائری کمیٹی قائم
    کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت یونیورسٹی میں سینئرکلرک رجسٹرارتعینات ہونے کا انکشاف ہوا۔

    سینئر کلرک انعام اللہ خان کوسنڈیکیٹ کی منظوری سے رجسٹرارمقررکیا گیا اور نوٹیفکیشن بھی کہا گیا کہ انعام اللہ کو اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات بھی مقرر کیا گیا ہے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی سربراہی میں انعام اللہ کیخلاف انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے ، انکوائری کمیٹی نے رجسٹرار کی تعیناتی اور آرڈر کے دستاویزات مانگ لئے۔

    انکوائری کمیٹی کا کہنا ہے کہ بتایا جائےانعام اللہ کتنے عہدوں پر فائز ہے جبکہ وائرس چانسلر لکی مروت یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرانا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کام نہیں۔

  • اعظم سواتی کے ساتھ جو ظلم ہوا، میرے ساتھ ہو تو خودکش حملے کیلئے تیار ہوجاؤں ، عمران خان

    اعظم سواتی کے ساتھ جو ظلم ہوا، میرے ساتھ ہو تو خودکش حملے کیلئے تیار ہوجاؤں ، عمران خان

    لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے ساتھ جو ظلم ہوا، میرے ساتھ ہو تو خودکش حملے کیلئے تیار ہوجاؤں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم سواتی کا ذکر کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی کے ساتھ ظلم ہوا ہے،ہر عام آدمی ایسا ہی ردعمل دے گا ، میرے ساتھ ایسا کوئی کرے تو خودکش حملے کیلئے تیار ہوجاؤں گا۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو پکڑ کر کوئٹہ لےجایاگیا ہے، اعظم سواتی کو کچھ ہوا تو تمام ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔

    ارشد شریف کے حوالے سے تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ارشد شریف جیسے بڑے صحافی کو باہر جاکر قتل کردیا گیا، صحافی برداری پر افسوس ہے ارشد شریف کےلیے نہیں کھڑے ہورہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے ساتھ آج ایسا ہوا تو کل کسی اور صحافی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، اس لیے میں کہتا ہوں ملک کو حقیقی آزادی کی ضرورت ہے، ہماری جدوجہد جاری رہے گی،اسمبلیاں تحلیل کرنا ہمارا پہلا قدم ہوگا۔

  • پہلی پاکستان، پولینڈ بین الاقوامی ساٸنٹیفک کانفرنس

    پہلی پاکستان، پولینڈ بین الاقوامی ساٸنٹیفک کانفرنس

    کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ یین الاقوامی ساٸنٹیفک کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس میں واٸس چانسلر ڈاکٹر ضیا الدین، پروفیسر اصغر علی اور ڈاکٹر رضوانہ جبین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہر قائد میں پہلی پاکستان، پولینڈ بین الاقوامی ساٸنٹیفک کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے۔

    کانفرنس کی افتتاحی تقریب 5 دسمبر کو گورنر ہاؤس میں ہوگی، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

    پاکستان، پولینڈ بین الاقوامی ساٸنٹیفک کانفرنس کے 6 اور 7 دسمبر کے سیشن آٸی بی اے میں ہوں گے، یہ کانفرنس پولینڈ کی وارمیا اور مذورے یونیورسٹی کے اشتراک سے منقعد کی جا رہی ہے۔

    واٸس چانسلر ڈاکٹر ضیا الدین نے کہا کہ شعبہ بین القوامی تعلقات اس کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد کا مستحق ہے۔ جب کہ ڈاکٹر اصغرعلی نے فنڈ کے حوالے سے کہا کہ انھوں نے ایچ ای سی سے 20 لاکھ روپے کے فنڈ مانگے تھے لیکن صرف 2 لاکھ کی منظوری ہوٸی ہے۔