Tag: pakistan

  • دورانِ پرواز نشے میں دھت مسافر کی ہلڑ بازی، غیرملکی طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی

    دورانِ پرواز نشے میں دھت مسافر کی ہلڑ بازی، غیرملکی طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی

    کراچی : ترکش ایئرلائن کی تھائی لینڈ جانیوالی پرواز کو نشے میں دھت مسافر کی ہلڑ بازی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق استنبول سے تھائی لینڈ جانیوالی ترکش ایئرلائن کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

    ترکش ایئرلائن استنبول سے تھائی لینڈ کیلئے روانہ ہوئی تھی کہ دوران پرواز نشے میں دھت مسافر نے غل غپاڑہ کیا ، مسافروں کی شکایت پر فضائی میزبان نے کپتان کوصورتحال سے آگاہ کیا۔

    جس کے بعد کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتارا اور کپتان کی شکایت پر سیکیورٹی ادارے نے مسافرکو حراست میں لیکرآف لوڈ کردیا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم مسافر کے الکحل کا ٹیسٹ کرے گی۔

    دوسری جانب ترجمان سی اے اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ مسافر طیارہ کراچی ایئرپورٹ اترا مگر یہ ہنگامی لینڈنگ نہیں تھی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پائلٹ نےنشہ میں دھت مسافر کےغل غپاڑہ کرنےپر کراچی لینڈکیا، جہاز مسافرکو آف لوڈ کرنے کے بعد تھائی لینڈ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگیا۔

    ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ مسافر کو ترکیہ ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔

  • لوگ خود کو زبردستی میئر بنارہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

    لوگ خود کو زبردستی میئر بنارہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

     ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لوگ خود کو زبردستی میئر بنارہے ہیں۔

    ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کڈنی ہل پارک میں بینظیر واٹر فال کا  افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے کہا کہ کڈنی ہل پارک 62 ایکڑ پر مشتمل ہے، 3 سال پہلے اس پارک کی بحالی کا کام شروع کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں جب اگست 2021 میں آیا تو گھبرایا ہوا تھا، کراچی2007 میں بارش کے بعد بند ہوجاتا تھا حالیہ بارشوں میں بند نہیں ہوا۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی کے میئر اختیارات نہ ہونےکا رونا روتا رہا، ہم نے انہی اختیارات کے تحت کام کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں 2 ماہ پہلے استعفیٰ دےچکا تھا، لیڈر شپ کےکہنے پر ایڈمنسٹریٹر بنا جب قیادت کہے گی چلا جاؤں گا، میری قیادت نے مجھےکام جاری رکھنےکو کہا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ مجھےکے ایم سی اور اس کے لوگوں سے پیار ہوگیا ہے، میں نے عملے کے ساتھ بارشوں میں بھی کام کیا، ادارے کے ملازمین میں یہ صلاحیت ہے وہ بہترکام کرسکتے ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ یہ شہر پہلے  بھی میرا تھا اب بھی میرا ہے، لوگوں نے دیکھا ہم خدمت کررہے ہیں، لوگوں نے یہ بھی دیکھا بارشوں میں ہم ہر علاقے میں کس طرح پہنچے تھے۔

  • کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافے کا امکان

    کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: وفاقی وزرات خزانہ نے درآمد کیے جانے والے خوردنی تیل (کوکنگ آئل) پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کوکنگ آئل مزید مہنگا ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مقامی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے امپورٹ کیے جانے والے کوکنگ آئل پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ کوکنگ آئل پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے گی، خوردنی تیل پر فی الحال 2 فیصد ایڈیشنل امپورٹ ڈیوٹی اور 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے۔

    دوسری جانب مقامی سطح پر خوردنی تیل کی 40 کلو گرام کی قیمت 7 ہزار روپے مقرر کی جائے گی۔

    امپورٹڈ کوکنگ آئل پر ڈیوٹی بڑھانے سے اس کی قیمت میں اضافہ ہوگا جس سے اس کے صارفین پر بوجھ پڑے گا۔

  • مذاکرات کی پیشکش پر مسلم لیگ ن کا سیاسی محاذ پر عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

    مذاکرات کی پیشکش پر مسلم لیگ ن کا سیاسی محاذ پر عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش پر سیاسی محاذ پر عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

    اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، مسلم لیگ نے سیاسی محاذ پر عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    شرکا نے موقف اپنایا کہ عمران خان سیاست کر رہے ہیں ہمیں بھی سیاست کرنی چاہیے، مذاکرات سے پہلے پی ٹی آئی کو الزامات یاد کرائے جائیں۔

    شرکا نے رائے دی کہ عوام کو باور کرایا جائے کہ ماضی میں یہ مذاکرات کی دعوت پر کیا کہا کرتے تھے۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میں نے تو صدق دل سے انہیں میثاق معیشت کی دعوت دی تھی۔

    وزیراعظم شہبازشریف پارٹی مشاورت کےبعد نوازشریف اوراتحادیوں سے مشاورت کریں گے ، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور جو بھی مشترکہ فیصلہ ہوگا اس کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

    گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کو مشروط بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ان کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اوربات کریں یہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلی تحلیل کردیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو بہت کوشش کی مگر یہ عام انتخابات کا نام نہیں لیتے،ان کو ڈر لگا ہے کہ عام انتخابات ہوئےتو انھوں نے ہار جانا ہے۔

  • تحریک انصاف کا صوبائی حکومتوں کی تحلیل دسمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد کرنے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا صوبائی حکومتوں کی تحلیل دسمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد کرنے کا فیصلہ

    لاہور : تحریک انصاف نے صوبائی حکومتوں کی تحلیل دسمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے مذاکرات کی پیشکش کے بعد صوبائی حکومتوں کی تحلیل دسمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے صورتحال پر اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی حکمران اتحاد اور پنجاب کی اپوزیشن نے انتظارکرو کی پالیسی پر عمل شروع کردیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے اپنا ردعمل عمران خان کے فیصلے تک موخر کردیا اور پنجاب حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا فیصلہ عارضی طور پر موخر کیا۔

    گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کو مشروط بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ان کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اوربات کریں یہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلی تحلیل کردیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو بہت کوشش کی مگر یہ عام انتخابات کا نام نہیں لیتے،ان کو ڈر لگا ہے کہ عام انتخابات ہوئےتو انھوں نے ہار جانا ہے۔

  • وزیراعظم نے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف کا پلان مانگ لیا

    وزیراعظم نے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف کا پلان مانگ لیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف کا پلان مانگ لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے آج لاہور میں اجلاس طلب کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف کا پلان مانگ لیا ہے۔

    اجلاس میں سردیوں میں گیس فراہمی کی اسٹریٹیجی کاجائزہ لیا جائےگا اور گیس قلت کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں ممکنہ کمی پر بھی غور ہوگا۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت آج ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہے، اجلاس میں اسحاق ڈاراوروزارت توانائی کےمتعلقہ حکام کوشرکت کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    خیال رہے ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، سردی بڑھنے کے ساتھ ہی مختلف علاقوں سے گیس غائب رہنے لگی۔

    پنجاب کے شہر لاہور کے متعدد علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے سبب گھروں، تندور اور ہوٹل والے سب پریشان ہیں۔

  • امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن  پاکستان کی امداد میں اضافے کے لئے متحرک

    امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن پاکستان کی امداد میں اضافے کے لئے متحرک

    واشنگٹن : چیئرپرسن پاکستان کاکس شیلاجیکسن لی نے پاکستان کی امداد میں اضافے کے لئے ایوان کی امورخارجہ کمیٹی کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس سیلاب زدگان کی امداد میں اضافے کیلئےمتحرک ہوگئی۔

    چیئرپرسن پاکستان کاکس شیلاجیکسن لی نے ایوان کی امورخارجہ کمیٹی کو خط لکھ دیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے بے گھر افراد سرد موسم میں امداد کے منتظرہیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2005 کے زلزلے کی طرح امداد بڑھا کر 600 ملین ڈالرکی جائے۔

    امریکا نے 2005 کے زلزلے میں بحالی اور تعمیر نو کیلئے پاکستان کو 500 ملین ڈالرامداد دی تھی، شیلا جیکسن لی کی قیادت میں کانگریس وفد نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا۔

    ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ اور ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف قدیر نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے شیلا جیکسن اقدام کو سراہا ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی ایئرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی : کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی کے دوران مسافر کے قبضے سے 46 لاکھ روپے سے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کسٹمز کلکٹریٹ نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

    غیر ملکی کرنسی میں 16 ہزار 940 یورو، 1500ڈالر، 1300 ترکش لیرا اور پاکستانی کرنسی شامل ہیں۔

    کسٹمزحکام نے بتایا کہ کرنسی کی مالیت 46 لاکھ 54 ہزار 350 روپے ہے، ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ مسافروں سے ممنوعہ اشیا بھی برآمد کی گئی۔

    یاد رہے پاکستان کسٹمز نے پشاور ائیرپورٹ پر 38500 ڈالر مالیت کی غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنائی تھی۔

    خیال رہے چیئرمین ایف بی آر فیلڈ میں موجود کسٹمز حکام کو پہلے ہی یہ ہدایات جاری کرچکے ہیں کہ وہ ائیرپورٹ اور زمینی سرحدوں پر نگرانی سخت رکھیں اور کرنسی اسمگلنگ کی غیر قانونی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے مستعد رہیں۔

  • عمران خان کا دورہ پشاور منسوخ،  ویڈیو لنک پر خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کریں گے

    عمران خان کا دورہ پشاور منسوخ، ویڈیو لنک پر خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کریں گے

    پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دورہ پشاور منسوخ ہوگیا ، وہ ویڈیو لنک کے ذریعے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطانق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا دورہ پشاور موسم خرابی کے باعث منسوخ ہوگیا ، اب عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان،پرویز خٹک،اسد قیصر ،صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا اور علی امین گنڈاپور زمان پارک میں موجود ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی میٹنگ کی مشترکہ صدارت شوکت یوسفزئی اورکامران بنگش کریں گے ، صوبائی وزرا و کابینہ ارکان کو ہر صورت اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    عمران خان خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کریں گے اور اسمبلی کی تحلیل سے متعلق تفصیلی مشاورت کریں گے۔

    اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث عمران خان کیلئے فضائی سفر ممکن نہیں، عمران خان پارلیمانی پارٹی کےاجلاس سےبذریعہ ویڈیولنک خطاب کریں گے۔

    مسرت جمشیدچیمہ نے بتایا کہ عمران خان زمان پارک میں سندھ اسمبلی ممبران سےملاقات کریں گے، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

  • عمران خان سے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی کی ملاقات: شعبہ میڈیا اسٹڈیز کو ارشد شریف اسکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان

    عمران خان سے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی کی ملاقات: شعبہ میڈیا اسٹڈیز کو ارشد شریف اسکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان

    لاہور : وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اصغر زیدی نے عمران خان سے ملاقات میں شعبہ میڈیا اسٹڈیز کو ارشدشریف اسکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا ا علان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اصغر زیدی کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ارشدشریف اسکول آف جرنلزم کے قیام کے اعلان پر عمل درآمد کرنے کا اعادہ کیا۔

    اصغر زیدی نے شعبہ میڈیا اسٹڈیز کو ارشدشریف اسکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ارشدشریف اسکول آف جرنلزم میں تحقیقاتی صحافت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

    وائس چانسلرگورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ کیمپس میں ارشد شریف اسکول آف جرنلزم کی نئی عمارت بھی تعمیر کی جائے گی۔

    عمران خان کی جانب سے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اصغر زیدی کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا۔

    عمران خان نے طلبہ یونینز کی فوری بحالی اور گائیڈلائنز تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہقوم کا مستقبل یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات سے منسلک ہوتا ہے، طلبا کو تعلیم سے روشناس کرانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ضرورت ہے