Tag: pakistan

  • ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے  کس کا  نام دیا؟

    ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے کس کا نام دیا؟

    کراچی : ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے عبدالوسیم کا نام دے دیا، وزیراعلیٰ سندھ نے لیڈرشپ سے بات کرکے جواب دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں اہم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے محمد وسیم کا نام دے دیا۔

    ایم کیوایم نے مطالبہ کیا کہ محمد وسیم کو فوری طور پر ایڈمنسٹریٹر کراچی لگایا جائے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے پارٹی لیڈر شپ سے بات کےجواب دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ، اجلاس میں ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی لیڈر شپ کی حتمی منظوری کے بعد ہی مرتضیٰ وہاب سے استعفیٰ لیا جائے گا۔

    اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان نے کچھ ماہ پہلے بھی محمد وسیم کا نام ایڈمنسٹریٹر کے لئے دیا تھا۔

    گذشتہ روز وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ ایک دو دن میں ایم کیو ایم پاکستان کا ایڈمنسٹر تعینات ہو جائے گا۔

  • دروازہ پر کوڑا پھینکے سے منع کرنے پر 22سالہ لڑکی کو  قتل کردیا گیا

    دروازہ پر کوڑا پھینکے سے منع کرنے پر 22سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا

    لاہور : دروازہ پر کوڑا پھینکے سے منع کرنے پر 22سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس نے قاتل میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں دروازہ پر کوڑا پھینکے سے منع کرنے پر لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قاتل میاں بیوی کو رحیم یار خان سے گرفتارکرلیا، ملزمان نے جھگڑے پر 22 سال کی نورین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم علی رضا کی بیوی حلیمہ نے نورین کے گھر کے سامنے کوڑا پھینکا تھا، جس پر 22سالہ لڑکی نورین نے انھیں منع کیا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن زوہیب نصر رانجھا کا کہنا تھا کہ میاں بیوی مقتولہ کے قتل کے بعد کچے میں جاکر چھپ گئے تھے۔

    زوہیب نصر رانجھا نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم سے قتل کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ: افغانستان کی پاکستان کو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی

    کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ: افغانستان کی پاکستان کو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی

    کابل : افغان وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو کو پاکستانی سفارتخانے پر حملے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرادی ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے بعد افغانستان کے وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

    افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی مذمت کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستانی سفارت خانے اور عملے کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائےگی۔

    افغان وزیرخارجہ نے بلاول بھٹو کو یقین دہانی کرائی کہ واقعہ میں ملوث لوگوں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائےگی۔

    بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات دونوں ممالک کےتعلقات کومتاثرنہیں کرسکتے،ب کسی کوبھی اپنےمذموم مقاصدکی تکمیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    گذشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ سے سپاہی اسرار محمد زخمی ہوگیا تھا۔

    پاکستانی سفارتی حکام پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی چہل قدمی کررہے تھے۔

  • عمران خان کی  پیشکش: حکمران جماعت کا اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    عمران خان کی پیشکش: حکمران جماعت کا اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    اسلام : آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش پر حکمران جماعت نے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش پر حکومتی اتحادیوں کے رابطے اور مشاورت شروع ہوگئی۔

    حکمران جماعت نے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں وزیراعظم آج یا ایک دو روز میں اتحادیوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور جو بھی مشترکہ فیصلہ ہوگا اس کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

    گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کو مشروط بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ان کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اوربات کریں یہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلی تحلیل کردیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو بہت کوشش کی مگر یہ عام انتخابات کا نام نہیں لیتے،ان کو ڈر لگا ہے کہ عام انتخابات ہوئےتو انھوں نے ہار جانا ہے۔

  • کراچی دنیا کے سب سے سستے شہروں میں چھٹے نمبر پر آگیا

    کراچی دنیا کے سب سے سستے شہروں میں چھٹے نمبر پر آگیا

    اسلام آباد : پاکستان  کا معاشی حب کراچی زندگی گزارنے کے لیے بنیادی اخراجات کے اعتبار سے دنیا کے سب سے سستے شہروں میں چھٹے نمبر پرآگیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے اشاعتی ادارے دی اکنامسٹ گروپ نے دنیا کے مہنگے اورسستے شہروں کی فہرست جاری کردی۔

    جس میں ممالک کے شہروں کی درجہ بندی کی گئی ہے، سروے میں، رہائشی، خوراک، تعلیم ، صحت اور دیگر عوامل کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران دنیا کے بڑے شہروں میں افراط زر کی شرح اوسطاً 8.1 فیصد بڑھی ہے جو کہ گزشتہ 20 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

    رپورٹ میں زندگی گزارنے کے لیے بنیادی اخراجات کے اعتبار سے کراچی دنیا کا چھٹا سستا شہر ہے۔

    سب سے سستا شہر شام کا دارالحکومت دمشق ، لیبیا کے شہر طرابلس کو دوسرا اور ایرانی دارالحکومت تہران کو تیسرا ، تیونس چوتھا ، ازبکستان کا دارلحکومت تاشقند پانچواں سب سے سستا شہر قرار دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس سستے ترین شہروں کی فہرست میں ایشیا کا راج ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی صنعتی، تجارتی، تعلیمی، مواصلاتی و اقتصادی مرکز ہے، جس کی وجہ سے اسے منی پاکستان کا درجہ حاصل ہے۔

    بانی پاکستان کا شہر کراچی صوبہ سندھ کا دارالحکومت ہے، یہ شہر دریائے سندھ کے مغرب میں بحیرہ عرب کی شمالی ساحل پر واقع ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی بندرگاہ اورہوائی اڈہ بھی یہاں قائم ہے۔ علاوہ ازاں کراچی 1947ء سے 1960ء تک پاکستان کا دارالحکومت بھی رہا ہے۔

  • 3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع، وزیراعظم  سعودی قیادت اور حکومت کے شکر گزار

    3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع، وزیراعظم سعودی قیادت اور حکومت کے شکر گزار

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے 3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع پرسعودی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے سعودی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا اور پاکستان سے اپنی بے مثال محبت کا ثبوت دیا ۔

    سعودی عرب کے اقدام سے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی، پاکستان کی معاشی خود انحصاری اولین قومی ایجنڈا ہے جس کے لئے سیاسی استحکام اور میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے۔

  • پنجاب اسمبلی کی تحلیل : ن لیگ کا ‘دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی’  اپنانے کا فیصلہ

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل : ن لیگ کا ‘دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی’ اپنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن میں پنجاب کی سیاست میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان کے اگلے لائحہ عمل کا انتظار کیا جائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لیگی رہنماؤں کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا ، پارٹی رہنماؤں کے ہنگامی اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیےاقدامات پر غور کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ن لیگ نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کے اگلے لائحہ عمل کا انتظار کیا جائے اور اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے گورنر پنجاب کی طرف سے سمری نہیں بھجوائی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کیخلاف ابھی وقتی طور پر تحریک عدم اعتماد بھی نہیں پیش ہوگی۔

    بعد ازاں وزیراعظم کے مشیر عطاء تارڑ نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے اور تحریک عدم اعتماد دائر کرنے سمیت تمام آپشنز استعمال کیے جاسکتے ہیں، چاہے اسمبلی کا اجلاس جاری ہو۔

    ان کا کہنا تھا لپ آئین اور قانون کی روح کے مطابق تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کا ووٹ اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھی دائر کیا جا سکتا ہے، ہمارے پاس بہت سے اختیارات ہیں، اسمبلی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

  • پاکستان کے پولیو فری ہونے کا خواب حقیقت نہ بن سکا

    پاکستان کے پولیو فری ہونے کا خواب حقیقت نہ بن سکا

    اسلام آباد : پاکستان کے دو بڑے شہروں کے ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، دونوں شہروں کے سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پولیو فری ہونے کا خواب حقیقت نہ بن سکا ، دو بڑے شہروں کے ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    ذرائع وزارت صحت نے کہا کہ پشاور، فیصل آباد کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، دونوں شہروں کے سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون موجود ہے۔

    رواں سال فیصل آباد کے سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ پنجاب کے سیوریج میں نویں بار پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد میں پمپنگ اسٹیشن 3 کے سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے، فیصل آباد میں پولیو کا آخری کیس 2008 میں رپورٹ ہوا تھا، فیصل آباد سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز 11 نومبر کو جمع کئے گئے تھے۔

    اسی طرح پشاور کے علاقے نرے خووڑ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ، رواں برس پشاور کے سیوریج میں چھٹی بار پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

    رواں برس 34 ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں کے پی کے 22 اور پنجاب کے 9 سیوریج سیمپلز میں پولیو پایا گیا ہے۔

    رواں برس سندھ کے 1، اسلام آباد 1 سیمپل میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ 2021 کے دوران ملک 65 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا تھا تاہم سیوریج سیمپلز میں موجود پولیو وائرس کی جنیاتی تشخیص جاری ہے۔

  • معذور افراد کا عالمی دن: سماجی ناانصافیاں قبل از وقت موت سے ہمکنار کرسکتی ہیں

    معذور افراد کا عالمی دن: سماجی ناانصافیاں قبل از وقت موت سے ہمکنار کرسکتی ہیں

    آج دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن منایا جارہا ہے، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ معاشرتی و طبی ناانصافیاں اور سہولیات کی عدم دستیابی معذور افراد کو قبل از وقت موت سے ہمکنار کرسکتی ہے۔

    معذور افراد کا عالمی دن منانے کا آغاز سنہ 1992 میں اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کے لیے قرارداد منظور کر کے کیا گیا۔

    اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا مقصد معذور افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں کسی بھی طرح کے احساس کمتری کا شکار ہونے سے بچا کر ان کو زندگی کے دھارے میں شامل کرنا ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 65 کروڑ کے قریب افراد کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں، یہ تعداد کل آبادی کا 10 فیصد ہے۔

    اس وقت دنیا بھر میں تقریباً 2 کروڑ نومولود بچے ماؤں کی کمزوری اور دوسری وجوہات کی بنا پر معذور پیدا ہوتے ہیں۔

    حال ہی میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ طبی ناانصافیاں اور ان سہولیات کی عدم دستیابی معذور افراد کو قبل از وقت موت سے ہمکنار کرسکتی ہے اور ان کی عمر کا دورانیہ کم از کم 20 سال کم ہوسکتا ہے۔

    رپورٹ میں اس کی وجوہات میں سماجی رویوں، معاشی حالات کو بہتر نہ کر پانے کی استعداد، نقل و حرکت کے ذرائع اور سہولیات کی عدم دستیابی، آگے بڑھنے کے مواقع نہ مل پانا اور تفریحی سہولیات تک رسائی نہ ہونا بھی قرار دیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ معذور افراد کی 80 فیصد تعداد مختلف ترقی پذیر ممالک میں رہائش پذیر ہے جہاں انہیں کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں۔ ان افراد کو عام افراد کی طرح پڑھنے لکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع بھی میسر نہیں۔

    اس کے برعکس ترقی یافتہ ممالک میں موجود 20 فیصد معذور افراد کو دنیا بھر کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ ان کا علاج معالجہ بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    آج کا دن منانے کا مقصد یہی ہے کہ رنگ، نسل اور ذات سے بالاتر ہو کر خصوصی افراد کی بحالی میں انفرادی و اجتماعی طور پر بھر پور کردار ادا کیا جائے۔

  • سیالکوٹ ایئرپورٹ کو پیر سے عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا

    سیالکوٹ ایئرپورٹ کو پیر سے عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا

    کراچی: سیالکوٹ ایئرپورٹ کو پیر سے عارضی طور پر 16 دنوں کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو پیر سے صبح 9 بجے فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل بند کر دیا جائے گا، ایئرپورٹ 5 دسمبر سے 20 دسمبر تک بند رہے گا، نوٹم بھی جاری کر دیا گیا۔

    ایئر پورٹ منیجر کے مطابق سیالکوٹ ایئر پورٹ کے رن وے نمبر 04/22 کی مرمت اور مینٹیننس کے کام کی وجہ سے اسے بند کیا جا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    سیالکوٹ ایئر پورٹ منیجر نے مزید بتایا کہ رن وے کی ریپئر مینٹننس کی وجہ سے لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

    پی آئی اے سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی ایئر لائن کی جانب سے سیالکوٹ آپریشن کے حوالے سے اپنے شیڈول میں رد و بدل بھی کیا جائے گا۔