Tag: pakistan

  • ویڈیو: مسلح ڈاکوؤں نے انجن آئل کی دکان لوٹ لی

    ویڈیو: مسلح ڈاکوؤں نے انجن آئل کی دکان لوٹ لی

    کراچی: شہر قائد کے ایک مشہور مقام کیفے پیالہ کے قریب جمعہ کے روز صبح سویرے لٹیروں نے ایک انجن آئل شاپ لوٹ لی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیفے پیالہ کے قریب انجن آئل کی دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، 3 ملزمان اسلحہ کے زور پر نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان دار کے جھاڑو دیتے وقت موٹر سائیکل پر 3 ملزمان آئے اور اسلحے کے زور پر انھیں لوٹ لیا۔

    فوٹیج کے مطابق ملزمان نے آتے ہی دکان دار کا بٹوہ جیب سے نکال لیا، ایک لٹیرے نے بٹوے سے پیسے نکالنا شروع کیا جب کہ دیگر 2 لٹیروں نے دکان کی تلاشی لی۔

    لٹیرے واردات کے بعد بہ آسانی فرار ہو گئے۔

  • کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے والا ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

    کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے والا ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا، ملزم منشیات فروشی، ڈکیتی اور جرائم پیشہ افراد کو کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی۔

    کارروائی میں منشیات فروش اور ڈکیت گروہ کے سرغنہ جلال کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پسٹل، 100 عدد راؤنڈز اور 30 پیکٹ گٹکا برآمد کیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات فروشی، مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں اور جرائم پیشہ افراد کو کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے میں بھی ملوث ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مشتبہ جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم مہنگائی میں کمی نہیں لاسکے، راناثنااللہ

    اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم مہنگائی میں کمی نہیں لاسکے، راناثنااللہ

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم مہنگائی میں کمی نہیں لاسکے جو تباہی عمران حکومت نے کی ابھی تک اس کو کنٹرول کیا ہے۔

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا آنے والے وقت میں میں مہنگائی کو کنٹرول کرینگے،  جب الیکشن میں جائیں گے تو حقائق سامنے رکھیں گے، بتائیں گے کہ یہ تباہی  6 ماہ میں نہیں ہوئی بلکہ تین سال کی ہے، امید ہےکہ عوامم ہماری بات مانیں گے۔

    وزیر  داخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف الیکشن مہم  کرینگے تو لوگ ان کی بات سنیں گے جب کہ  یہ بات طے ہے کہ پنجاب یا جنرل اسمبلی کے الیکشن نومبر یا دسمبر یا جب بھی ہوں نوازشریف واپس آئیں گے۔

    وزیر داخلہ راناثنااللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاست میں مذاکرات کے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے، حزب اختلاف کوبھی ساتھ لیکر چلنا پڑتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کل تک وہ کہتےتھےکہ میں ساتھ بیٹھنےکو تیار نہیں، اب آپ کہہ رہےہیں کہ ساتھ بیٹھنےکو تیار ہوں، عمران خان کہتےتھے ان کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے مرجاؤں۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں مسائل مشاورت سےحل ہوتے ہیں،  2014 سے وہ کہتا ہے میں اپنے سیاسی مخالفین کو چھوڑوں گا نہیں۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ چاہتے ہیں تو پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑی دیں، ان کے اقدام سے وفاقی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑےگا، سندھ میں بھی اسمبلی برقرار رہےگی۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا پنجاب میں عدم اعتماد پیش کرنی ہے یا نہیں اس پرفیصلہ نہیں ہوا، ہم اپنے قائد نواز شریف سے مشورہ  لیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ مونس و الہیٰ کے بیان نے ادارے کے موقف پر بھی ڈاؤٹ اٹھادیا ہے، انہوں نے جو بیان دیا اس کی تعریف کرتا ہوں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ فرح گوگی نے پوسٹنگ کی وجہ سے کروڑوں روپے پنجاب سے نکالے گھڑیاں بیچ کر ملک کی عزت کو خراب کیا گیا۔

  • چترال اور دیر سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف حصوں میں زلزلہ

    چترال اور دیر سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف حصوں میں زلزلہ

    پشاور: ملک کے بالائی علاقوں چترال اور دیر سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چترال اور دیر سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف حصوں میں صبح 6 بجکر 22 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 101 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز چترال سے 73 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا، زلزلے کے جھٹکے صبح چھ بجکر بائیس منٹ پر محسوس کیے گئے۔

  • آزاد کشمیر کے پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع میں پولنگ شروع

    آزاد کشمیر کے پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع میں پولنگ شروع

    راولاکوٹ: آزاد کشمیر کے پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع میں پولنگ شروع ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع میں پولنگ جاری ہے۔

    راولاکوٹ، باغ، سدھنوتی اور حویلی کہوٹہ میں ووٹنگ جاری ہے، 10 لاکھ 17 ہزار ووٹرز کے لیے 1867 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسل اور یوسیز کے 787 وارڈز پر الیکشن ہو رہا ہے۔

    پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع میں 3583 امیدوار میدان میں مد مقابل ہیں، 6 امیدوار بلامقابلہ کونسلر منتخب ہو چکے ہیں، سیکیورٹی کے لیے 9 ہزار 500 اہل کار تعینات ہیں، پنجاب پولیس اور کے پی پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

  • سوشل میڈیا استعمال کرنے والے ہوشیار : گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    سوشل میڈیا استعمال کرنے والے ہوشیار : گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سوشل میڈیا، اجتماعات اور دیگر فورمز پر انتہا پسندی کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سندھ پولیس کے شعبہ انسداد دہشتگردی میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا نیاسیل قائم کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں قائم نئے سیل کو اینٹی ایکسٹریمزم انفورسمنٹ سیل اے ای ای سی کا نام دیا گیا ہے، سی ٹی ڈی کے نئے انسداد انتہا پسندی سیل نے باقاعدہ مانیٹرنگ شروع کردی۔

    ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نئے سیل کی سربراہی ڈی ایس پی رینک کے افسر کے سپرد کردی گئی ہے، مذکورہ سیل مقدمات کا اندراج اور تفتیش بھی کرے گا۔

    نئےسیل کو ابتدا میں مختلف شعبوں میں کام کیلئے50کے قریب نفری فراہم کی گئی ہے، انسداد انتہا پسندی سیل ایس ایس پی آپریشن کے زیرنگرانی فرائض انجام دے گا۔

  • اعظم سواتی کے وکیل کو پولیس نے ملاقات کرنے سے روک دیا

    اعظم سواتی کے وکیل کو پولیس نے ملاقات کرنے سے روک دیا

    کوئٹہ : پی ٹی آئی کے زیر حراست رہنما سینیٹر اعظم سواتی سے ان کے وکیل کو بھی ملنے نہیں دیا جارہا، پولیس کسی بھی قسم کا قانونی تعاون بھی نہیں کررہی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹراعظم سواتی کے وکیل کو سی آئی اے پولیس نے ملاقات کرنے سے روک دیا, اقبال شاہ ایڈووکیٹ اپنے مؤکل اعظم سواتی سے ملاقات کیلئے سی آئی اے سینٹر گئے تھے۔

    اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہمیں دوپہر کو معلوم ہوا کہ اعظم سواتی سی آئی اے سینٹر میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں وکالت نامے پر دستخط کرنے بھی نہیں دیے گئے، تھانے کے عملے کی جانب سے ہمیں بتایا گیا کہ تھانے میں کوئی افسر موجود نہیں ہے۔

    عملے نے کہا کہ ایس پی کی اجازت کے بغیر بات نہیں کریں گے، ہمارے ساتھ پولیس نے کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا،ایس پی سی آئی اے پولیس کا نمبر بھی بند جارہا ہے۔

    سینیٹر اعظم سواتی کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اتنے چھوٹے سے کیس میں یہ صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

  • سکوک بانڈ کی ادائیگی : پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا، وزارت خزانہ

    سکوک بانڈ کی ادائیگی : پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا، وزارت خزانہ

    کراچی : پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ وقت سے پہلے ادا کردیئے، حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

    وزارت خزانہ حکام نے کہا ہے کہ سکوک بانڈ کی عدم ادائیگی کی تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں، پاکستان نے5دسمبر کو ایک ارب ڈالر ادا کرنا ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کو48گھنٹے پہلے ادائیگی کا گرین سگنل دینا تھا،پاکستان نے72گھنٹے قبل از وقت ادائیگی کردی ہے، پاکستان نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ بانڈ کی ادائیگی بروقت کریں گے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق سکوک بانڈ جمعہ کی نیویارک مارکیٹ کھلتے ہی ادا کردیا، پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا نہ آئندہ کرے گا، سکوک بانڈ کی قبل از وقت ادائیگی سے عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا اعتماد بڑھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ سکوک بانڈ کی ادائیگی سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب ڈالر کی کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 6.9ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے10 سال قبل سکوک بانڈ جاری کرکے ایک ارب ڈالرحاصل کئے تھے۔

  • اہلیان کراچی مہمان نواز اور کھلے دل کے مالک ہیں، جرمن قونصل جنرل

    اہلیان کراچی مہمان نواز اور کھلے دل کے مالک ہیں، جرمن قونصل جنرل

    کراچی : جرمنی کے قومی دن کے موقع پر کراچی میں جرمن قونصلیٹ میں استقبالیہ تقریب ہوئی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سعید غنی اور مختلف سفارت کاروں اور معززین شہر نے شرکت کی۔

    جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خاص طور پر کراچی کے لوگ بہت مہمان نواز، ثقافت پسند اور کھلے دل کے مالک ہیں۔

    انہوں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، حالیہ سیلاب اور ماحولیاتی تبدیلی کے باوجود پاکستانی قوم اٹھ کر سنبھلنا جانتی ہے۔

    قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ 2019کے بعد پہلی مرتبہ قومی دن منانے کی خوشی ہے جبکہ پاکستان میں یہ میری پہلی تقریب ہے جس کی مجھے بہت ہی زیادہ مسرت ہے۔

    چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی یورپ کا اہم ملک ہے اس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

  • ایف آئی اے کی کارروائی، اکاؤنٹس ہیک کرکے اربوں کا فراڈ کرنیوالا گروہ گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، اکاؤنٹس ہیک کرکے اربوں کا فراڈ کرنیوالا گروہ گرفتار

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے شیخوپورہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹس ہیک کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سعودی عرب، قطر، یونان، پاکستان میں بینک اکاؤنٹس ہیک کرنے میں ملوث ہیں جبکہ اردو، عربی، یونانی زبانیں روانی سے بولتے ہیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے عرب و دیگر ممالک کالز انہی کی لوکل سم سے کی جاتی تھیں، ملزمان ایک ارب سے زائد کا فراڈ کرچکے ہیں۔

    ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزمان عوام سے اکاؤنٹ کی تفصیلات لے کر تمام رقم اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کرتے تھے جبکہ گینگ کے لیڈر نے عربی، فارسی بولنے میں مہارت رکھنے والے نوجوان بھرتی کیے۔

    جعلی ویزے پر کینیڈا جانے والا مسافر گرفتار

    دوسری جانب ایف آئی اے امیگرین نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر کینیڈا جانے والا مسافر معظم علی شاہ کو گرفتار کرلیا۔

    امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کردیا گیا ہے۔