Tag: pakistan

  • ایم کیوایم کی جائیدادوں کا کیس : امین الحق نے لندن عدالت میں بیان دے دیا

    ایم کیوایم کی جائیدادوں کا کیس : امین الحق نے لندن عدالت میں بیان دے دیا

    لندن : ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے برطانیہ میں موجود ایم کیو ایم کی جائیدادوں کے حصول کیلیے لندن کی عدالت میں مقدمہ زیرسماعت ہے۔

    اس حوالے سے ایم کیو ایم رہنماؤں نے برطانیہ کی عدالت میں اپنے اپنے بیانات قلمبند کروا دیے ہیں تاہم آج ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔

    امین الحق کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مقدمہ شروع ہونے سے6ماہ قبل میرا ای میل اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا، جائیدادوں کے حصول کیلئے2015کے آئین کی بنیاد پر کیس شروع کیا لیکن بعد میں احساس ہوا کہ اصل آئین 2016کا ہے۔

    بانی متحدہ کے وکیل کی جرح پر امین الحق نے کہا کہ غلطی کا احساس ہوا تو2020میں تصحیح کرلی، میں وکیل نہیں اور نہ ہی آئینی امور کا ماہر ہوں بلکہ میں ایک سیاسی کارکن ہوں اس لیے غلطی کربیٹھا۔

    جج نے سوال کیا کہ اس غلطی کی نشاندہی کس نے کی اور کیس کس کے کہنے پر شروع کیا؟جس پر امین الحق نے جواب دیا کہ کیس ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کے کہنے پرشروع کیا۔

    امین الحق کا کہنا تھا کہ بانی متحدہ کی2016متنازعہ تقریر کے بعد آئین کی بنیاد پرمقدمہ کیا ہے، اس آئین کے تحت بانی متحدہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا جبکہ ایم کیوایم لندن کا مؤقف ہے کہ 2015کا درست آئین ہے، جسے اکتوبر2015 کو منظور کیا گیا تھا۔

    امین الحق کے مطابق کیس شروع کرنے کیلئے آئینی دستاویزات وسیم اختر سے ملے جو سی ای سی سے آئے تھے، سال2015 کے آئین کا ڈرافٹ بانی متحدہ اور وسیم اختر نے تیار کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ2015کے آئین پر رابطہ کمیٹی نے نہ تو بحث کی اور نہ اسے منظور کیا تھا، ایم کیو ایم لندن سے ہونے والی تمام گفتگو عدالت میں پیش کی جائے۔

    وکیل نے سوال کیا کہ آپ آئی ٹی کے منسٹر ہیں، ای میلز وصول کرنے کیلئے کیا اقدامات کئے؟آپ لندن کا ویزا لے کر خود عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟

    امین الحق نے کہا کہ2012کا آئین بانی متحدہ کو پارٹی کا حقیقی لیڈر مانتا اور فیصلہ کن اختیار دیتا ہے، بانی متحدہ نے ہمیں نظریہ دیا اور پارٹی کا ہر رکن ان کی عزت کرتا تھا۔

    واضح رہے کہ لندن کی عدالت میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے نام سات جائیدادیں ہیں، جن کی ملکیت کا دعویٰ ایم کیوایم پاکستان کررہی ہے۔

  • جج کے ساتھ موٹروے پولیس کا مبینہ ناروا سلوک، اہلکار معطل

    جج کے ساتھ موٹروے پولیس کا مبینہ ناروا سلوک، اہلکار معطل

    انسداددہشت گردی عدالت کےجج کیساتھ موٹروے پولیس کے مبینہ ناروا سلوک پر موٹروے پولیس نے واقعےکی انکوائری رپورٹ جاری کر دی۔

    رپورٹ کے مطابق واقعے میں ملوث 3 اہلکاروں کو قصوروار قرار دے کر معطل کر دیا گیا۔ تینوں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ موٹروے پولیس اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا پولیس اہلکاروں کے مانگنے پر فاضل جج کےڈائیور نےلائسنس دیا، فاضل جج نےغفلت برتنے پر اہلکاروں کو چالان کی ہدایت بھی کی لیکن موٹروے اہلکار چالان کرنے کے بجائےجج کی گاڑی بند کرنے پر بضد تھے۔

    رپورٹ کے مطابق اےٹی سی جج کےساتھ ان کی فیملی کی خواتین اور بچے بھی موجود تھے اہلکاروں نےجج کی فیملی ممبران کو گاڑی سے اتار کر پولیس وین پرمنتقل کیا۔

  • ناظم الامور پرحملہ، پاکستان نے افغانستان سے اہم مطالبہ کردیا

    ناظم الامور پرحملہ، پاکستان نے افغانستان سے اہم مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: پاکستان نے کابل میں ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستانی سفارتی مشن کے تحفظ کے اقدامات کریں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پرحملہ کیا گیا، حملےمیں ناظم الامورعبید الرحمان نظامانی کونشانہ بنایا گیا، ناظم الامورکوبچاتےہوئےگارڈ اسرارمحمد شدید زخمی ہوئے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کابل میں ناظم الامور پر حملے کی مذمت کرتاہے،افغان عبوری حکومت حملے کی تحقیقات کرے اور افغانستان میں پاکستانی سفارتی مشن کے تحفظ کیلئےاقدامات کیےجائیں۔

    یہ بھی پڑھیں: کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ، گارڈ زخمی

    ادھر کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان طاہرنواز نے اےآر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ شرپسند عناصر نے سفارت خانے کے باہر فائرنگ کی۔

    طاہرنواز نے بتایا کہ شرپسندوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ اسرارمحمد شدید زخمی ہوئے، حملہ آورکون تھےتاحال کچھ نہیں پتہ لگ سکا؟ تاہم سفارتخانےمیں موجودتمام پاکستانی عملہ محفوظ ہے۔

    واضح رہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کے بعد پاکستانی ناظم الامور و دیگر حکام کو وقتی طور پر واپس بلایا جارہا ہے۔

  • جامعہ کراچی میں مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اساتذہ سراپا احتجاج

    جامعہ کراچی میں مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اساتذہ سراپا احتجاج

    کراچی: جامعہ کراچی میں مالی بحران سنگین ہوگیا ہے، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف طلبا سراپا احتجاج بن گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ رواں سال چوتھی مرتبہ تنخواہوں میں تاخیر کا سامنا ہے مجموعی طور پر ڈھائی ہزار ملازمین نومبر کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

    نائب صدر انجمن اساتذہ سید غفران کا کہنا ہے کہ سائنس فیکلٹی میں کیمیکل خریدنے کے لیے رقم نہیں ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہوں کے علاوہ دیگر مراعات بھی تعطل کا شکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شعبہ جات میں لیکچر کے لیے چاک اور مارکر اساتذہ خود خریدنے پر مجبور ہیں، جامعہ کراچی کے بعض شعبہ جات کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں۔

    انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ مالی بحران کے باعث تدریسی عمل شدید متاثر ہے، سائنس کے شعبہ جات کے لیے آلات خریدنے کا عمل بند ہے جبکہ مرکزی لائبریریاں بھی زبوں حالی کا شکار ہیں۔

    نائب صدر انجمن اساتذہ سید غفران نے مزید کہا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی تک کلاسوں کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

  • گوگل نے پاکستان میں اہم ایپ سروس معطل کردی

    گوگل نے پاکستان میں اہم ایپ سروس معطل کردی

    اسلام آباد : پاکستان میں موبائل فون اکاؤنٹ کے ذریعے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کا آپشن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے پریشان کن خبر آگئی، گوگل نے کیریئر پیڈ ایپ سروس معطل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق گوگل پلے پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کا آپشن موجود ہے، اسٹیٹ بینک نے براہ راست ادائیگیوں کا نظام معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    گوگل کو ادائیگی نہ ہونے پر کیرئیر پیڈایپ پاکستان میں معطل کی گئی ہیں، وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں پالیسی بنانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

    ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی، وزارت خزانہ نے بھی وزیر آئی ٹی کی تجویز پر گوگل کو ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

    وزیر آئی ٹی کو یقین دلایا گیا تھا کہ کیریئر پیڈایپ کی ادائیگیاں شیڈول کے مطابق ہوں گی، تاہم اسٹیٹ بینک کو ہدایت کے باوجود گوگل کو ادائیگی نہ کی جاسکی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں گوگل ایپلیکیشن سروسز بند ہوں گی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

    حکومت نے گوگل کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کرنا تھی جبکہ گزشتہ روز حکومت نے ایک ماہ کیلئے گوگل کو ادائیگی کا فیصلہ کیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگل کو ادائیگی نہ ہونے پر کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کی گئی ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے 5 ایم پی ایز نے اسمبلی تحلیل کرنے پر رائے دے دی

    پی ٹی آئی کے 5 ایم پی ایز نے اسمبلی تحلیل کرنے پر رائے دے دی

    تحریک انصاف کے 5 ارکان اسمبلی نے اسمبلی تحلیل کرنے پر رائے دے دی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں اسمبلیوں سے مستعفی ہونے اور تحلیل کرنے سے متعلق آپشنز پر غور کیا جائے رہا ہے۔

    اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اسمبلیوں سے باہر آنے کی حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے ہیڈ آف انویسٹی گیشن سیل نعیم اشرف بٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 5 ارکان اسمبلی نے اسمبلی تحلیل کرنے پر رائے دی ہے جس میں سے 3 ایم پی ایز نے کہا الیکشن کمیشن پر اعتبار نہ کریں۔

    ذرائع کے مطابق ان ایم پی ایز کا کہنا تھا کہ ہم آپکے ساتھ ہیں مگریہ نہ ہو کہ اسمبلی توڑ دیں اور الیکشن نہ ہوں، ہوسکتا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات ہی نہ کرائے پہلے سب کچھ دیکھ لیں پھر ہی اسمبلی توڑیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ارکان کی رائےدیکھ کر کہا ڈویژن سطح پردوبارہ ملیں گے۔

  • عمران خان نے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کی پارٹی رکنیت ختم کر دی

    عمران خان نے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کی پارٹی رکنیت ختم کر دی

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔

    تحریک انصاف سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ارسلان تاج نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ عبدالشکور شاد کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی۔

    ارسلان تاج نے بتایا کہ عبدالشکور شاد کی رکنیت پارٹی کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ختم کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر ان کی رکنیت ختم کی گئی۔

    یاد رہے کہ عبدالشکور شاد نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ان کے استعفے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا تھا۔

  • پرویز الٰہی نے اسمبلی توڑنے کے اختیارات عمران خان کو سونپ دیے، فواد چوہدری

    پرویز الٰہی نے اسمبلی توڑنے کے اختیارات عمران خان کو سونپ دیے، فواد چوہدری

    پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اسمبلی توڑنے کے تمام تر اختیارات عمران خان کو دیے ہیں۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے بتایا کہ ملک میں آئین کے مطابق کچھ نہیں ہو رہا، پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ملک انتخابات کی طرف جائے اور وفاق پالیسی واضح کرے، وفاق انتخابات کے لیے تیار نہیں ہوگا تو اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت الیکشن کا اعلان کرے پھر تاریخ بیٹھ کر طے کریں گے، عمران خان نے حکومت کو مذاکرات کے لیے دعوت دی ہے، اصل مذاکرات کی بات تو وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت معاشی عدم استحکام اور گورننس کا بحران ہے، ملک اس صورتِ حال سے نکل کر سیاسی استحکام کی طرف جانا چاہتا ہے، حکومت الیکشن نہیں کروانا چاہتی تو کوئی اور حل بتا دے۔

  • قومی خزانے کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ، سرکاری ملازمین پریشان

    قومی خزانے کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ، سرکاری ملازمین پریشان

    اسلام آباد: قومی خزانے کے دیوالیہ ہونے کے خدشے کے باعث سرکاری ملازمین پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت ہاوسنگ کے ماتحت پی ڈبیلو ڈی افسران اور ملازمین تنخواہوں سے محروم ہوگئے۔

    ملازمین کا کہنا ہے کہ افسران کہتے ہیں فی الوقت پوری تنخواہ نہیں دی جا سکتی، مہنگائی کے دور میں آدھی تنخواہ دی گئی، اس سے ہمارا گزار نہیں ہو سکتا۔

    ملازمین نے وزیر اعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہماری روٹی بھی چھین رہی ہے، ہمیں فوری تنخواہیں دی جائیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں اربوں خرچ کیے جا رہے ہیں مگر تنخواہوں کے پیسے نہیں۔

  • وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردئیے

    وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردئیے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردئیے۔

    ذرائع کے مطابق پرویزالہٰی نے اسمبلی تحلیل کرنےکی دستخط شدہ سمری عمران خان کے حوالے کردی، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب اب سے کچھ دیر قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے حکومت کو مشروط بات چیت کی پیشکش کردی

    جس میں عمران خان نے حکومت کو مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ان کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اوربات کریں یہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلی تحلیل کردیں۔

    پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر ق لیگ مکمل طور پر ہمارے ساتھ کھڑی ہے، پرویزالہٰی نے مجھے پورا اعتماد دیا ہے انہوں نے یقین دلایا کہ جب کہوں گا اسمبلی تحلیل کردیں گے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز اے آر وائی نیوز نے خبر بریک کی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اسمبلی کی تحلیل پرتیار ہوگئے ہیں۔

    گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے زمان پارک میں ملاقات کی، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں تاخیر نہیں ہوگی، پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ انہیں دے دی،ہم عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے،ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، اس کا پورا ساتھ دیتے ہیں۔