Tag: pakistani actor

  • دودی خان کا شادی سے انکار، راکھی ساونت کے سابق شوہر کا حیران کن ردعمل

    دودی خان کا شادی سے انکار، راکھی ساونت کے سابق شوہر کا حیران کن ردعمل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کی پاکستانی شخص سے شادی کے اعلان پر سابق شوہر رتیش راج سنگھ کا ردعمل سامنے آگیا۔

    چند دن قبل پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے انسٹاگرام ویڈیو میں راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی تھی، بعد ازاں دودی خان نے ایک اور ویڈیو میں بتایا کہ اب وہ لوگوں کی تنقید کی وجہ سے راکھی ساونت سے شادی نہیں کر سکتے، انہیں ٹرول کیا گیا لیکن وہ بھارتی اداکارہ کی شادی کسی دوسرے پاکستانی سے کروانے کو تیار ہیں۔

    جس پر بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان سے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی تو انہیں غدار کہا گیا، ان کے خلاف فتوے نکالے گئے جس کے بعد دودی نے شادی سے انکار کیا۔

    تاہم اب اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر رتیش راج سنگھ نے بھی اس پورے معاملے پر کھل کر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    وائرل ویڈیو میں رتیش نے راکھی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ انہوں دودی خان کو راکھی سے دور کیا، وہ زور زور سے ہنستے ہوئے کہا کہ راکھی کبھی بھی پاکستان کی بہو نہیں بن سکتیں۔

    دودی خان کا شادی سے انکار پر راکھی ساونت کا ردعمل

    دودی خان نے راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا

    ویڈیو میں رتیش نے کہا کہ تم کیا سمجھتی ہو؟ میں ایسے ہی بےوقوف بیٹھا ہوں، دودی خان کی تم سے شادی کبھی نہیں ہو سکتی، میں یہ شادی نہیں ہونے دوں گا، یہ رتیش سنگھ کا وعدہ ہے، اگر ڈرپوک دولہے کو چُنا گیا تو یہی ہوگا۔

    ویڈیو میں آگے رتیش نے مزید کہا کہ راکھی صرف تب ہی پاکستان کی بہو بن سکتی ہیں جب ہانیہ عامر اور دیگر پاکستانی اداکارائیں بھارت آئیں اور بھارتی مردوں کی دوسری بیویاں بن جائیں۔

  • اہلیہ سے علیحدگی : اداکار اظفر رحمان نے حقیقت بیان کردی

    اہلیہ سے علیحدگی : اداکار اظفر رحمان نے حقیقت بیان کردی

    سوشل میڈیا پر صارفین اپنے پسندیدہ اداکار یا اداکارہ کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کو بہت اہمیت دیتے ہیں جس کیلئے وہ ان کے ذاتی معاملات میں بولنے یا تنقید سے بھی گریز نہیں کرتے۔

    اس سلسلے میں پاکستان کے شوبز اداکار اظفر رحمٰن نے اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگوں کے جھوٹ اور منافقت کی وجہ سے ہی اپنے اہل خانہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتے۔

    اداکار نے حال ہی میں "سم تھنگ ہاٹ” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سمیت شوبز انڈسٹری پر بھی کھل کر باتیں کیں اور اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا کہ انہیں لگتا ہے کہ پاکستان میں سینما گھر بند ہوجائیں گے۔

    پاکستانی اداکار اظفر رحمان شادی کے بندھن میں بندھ گئے - Life & Style -  Aaj.tv

    اظفر رحمٰن نے کہا کہ انہیں پاکستانی فلموں کی کم ریلیز اور فلمیں نہ بننے کی وجہ سے ڈر ہے کہ کہیں پاکستان میں سینما بند ہی نہ ہوجائیں۔

    اداکار نے بتایا کہ سینماؤں میں بھارتی یا ہالی وڈ فلمیں ریلیز ہوتی ہیں تو ان کا کاروبار چلتا ہے، تاہم پاکستانی فلمیں کم بنتی ہیں یا پھر پرانی پاکستانی فلمیں ریلیز کی جاتی ہیں، جس وجہ سے سینماؤں کی آمدنی کم ہوجاتی ہے۔

    انہوں نے دلیل دی کہ سینما مالکان کے بھی کئی اخراجات ہوتے ہیں، اس لیے وہ بہت زیادہ نقصان برداشت نہیں کر سکتے۔

    اظفر رحمٰن نے اپنے کیریئر سمیت شوبز انڈسٹری کے حوالے سے بھی باتیں کیں جب کہ پہلی بار انہوں نے ذاتی زندگی پر بھی کھل کر رائے کا اظہار کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی پسند کی ہے، انہوں نے اہلیہ کو دوستوں کی محفل میں دیکھا اور انہیں شادی کی پیش کش کردی، جس پر وہ رضامند ہوگئیں۔

    اظفر رحمٰن نے بتایا کہ زندگی کی سب سے اچھی باتیں وہ ہوتی ہیں جن سے متعلق پہلے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جاتی اور ان کی شادی بھی ایسی ہی تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں اظفر رحمٰن نے واضح کیا کہ ان کی اور اہلیہ کی علیحدگی سے متعلق خبروں میںکوئی سچائی نہیں، ان کی زندگی پرسکون اور اچھی گزر رہی ہے۔اداکار نے بتایا کہ ان کی خوشحال شادی شدہ زندگی کو پانچ سال مکمل ہونے والے ہیں اور ان کا ایک پیارا سا بیٹابھی ہے۔

    اظفر رحمٰن نے بتایا کہ ان کی اہلیہ فریحہ شیخ نے انہیں سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے سے روک رکھا ہے، وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی تصاویر شیئر کی جائیں۔

    ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اس لیے بھی سوشل میڈیا پر ذاتی زندگی اور اہل خانہ کی تصاویر شیئر نہیں کرتے کہ لوگ وہاں پر منفی کمنٹس کرتے ہیں اور تجاویز دیتے رہتے ہیں کہ اس سے اچھا تھا کسی اور سے شادی کرلیتے۔

    خیال رہے کہ اظفر رحمٰن نے فروری 2017 میں فریحہ شیخ سے شادی کی تھی، جن کا شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں، اظفر رحمٰن نے بتایا ہے کہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے اور وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ انتہائی پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔

    اظفر رحمٰن نے مئی 2019 میں ایک شو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک بار انہوں نے اہلیہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی تو اس پر لوگوں نے کمنٹس دینا شروع کیے تو اس سے اچھا تھاکہ فلاں اداکارہ سے شادی کرلیتے۔

    اظفر رحمٰن نے بتایا تھا کہ لوگوں کے منفی کمنٹس کی وجہ سے ہی انہوں نے اہلیہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرنا بند کیں۔

  • ہالی ووڈ فلم میں پاکستانی سپر ہیرو نے دھوم مچا دی، ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم میں پاکستانی سپر ہیرو نے دھوم مچا دی، ٹریلر جاری

    لاس اینجلس : ہالی وڈ کی فلم ایٹرنل میں پاکستانی اداکار اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، کراچی سے تعلق رکھنے والے کُمیل نانجیانی ہالی وڈ میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہونے والے کمیل ایٹرنل میں سپر ہیرو کا کردار نبھائیں گے اس سے قبل بھی وہ امریکا میں کئی سیریز اور فلموں میں مرکزی کردار نبھا چکے ہیں۔

    کمیل نانجیانی کی فلم ایٹرنل کا پہلا مکمل ٹریلر گزشتہ روز ریلیز کیا گیا۔ ٹریلر میں فلم کے لافانی کرداروں کو سپر ہیومن پاورز کے ذریعے ایک اسپیس شپ میں ساحل سمندر کی جانب جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    فلم کی کاسٹ میں کمیل نانجیانی کے علاوہ ہالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارائیں انجلینا جولی اور سلمیٰ ہائیک شامل ہیں۔

    ٹریلر میں سلمیٰ ہائیک کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہم سیارے کے لوگوں نے ہمیشہ زمین پر رہنے والوں کا خیال رکھا ہے سوائے ان کے جو ہمارے سیارے میں مداخلت کرتے ہیں۔

    مارول موویز کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ فلم کتنی دلچسپ ہوگی۔

  • ناموراداکارگلاب چانڈیوطویل عرصےعلالت کے بعدانتقال کرگئے

    ناموراداکارگلاب چانڈیوطویل عرصےعلالت کے بعدانتقال کرگئے

    کراچی : ناموراداکارگلاب چانڈیو طویل عرصےعلالت کے بعد انتقال کرگئے، گلاب چانڈیو نے سندھی،اردو فلموں اور سیکڑوں ڈراموں میں کام کیا، ان کی نمازجنازہ و تدفین کل نواب شاہ میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ناموراداکارگلاب چانڈیوطویل عرصےعلالت کے بعدانتقال کرگئے، ان کو 2 روز قبل نجی اسپتال میں داخل کیاگیا تھا، گلاب چانڈیو کی عمر 60برس تھی ، ان کی نمازجنازہ وتدفین کل نوابشاہ میں ہوگی۔

    سندھی اداکارگلاب چانڈٰیو نے ساٹھ کی دہائی میں کیرئیرکا آغاز کیا اور سندھی، اردو فلموں سمیت سیکڑوں ڈراموں میں کام کیا، ان کے مشہور ڈراموں میں زہر بند، نوری جام تماچی، سنس لے اے زندگی ماروی ، غلام گردش اور ساگر کے موتی بھی شامل ہیں۔

    گلاب چانڈیوکو ولن کےروپ میں زیادہ شہرت ملی ، وراسٹائل اداکار نے تین سو سے زائد اردو سندھی ڈراموں اور چھ فلموں میں اداکاری کی، دوہزار پانچ میں ان کی آخری فلم شاہ تھی۔

    ناموراداکارسیاست میں بھی دلچسپی رکھتے تھے، وہ پاکستان تحریک انصاف سے منسلک تھے۔

    حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2015ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سےنوازا تھا۔

  • پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    کراچی: پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے اہل خانہ سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار ساجد حسن نے کراچی میں موجود پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور سیاسی سفر کے آغاز کا اعلان کیا۔

    انہوں نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو اور کراچی ڈسٹرکٹ کے صدر سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے اور اس وقت بلاول سے بہتر انتخاب کوئی اور نہیں ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ناقدین میرے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کریں گے اور ممکن ہے مجھے لغویات بھی بکی جائیں۔

    پیپلزپارٹی میں شمولیت کے اعلان کے بعد رکن سندھ اسمبلی اور کراچی ڈسٹرکٹ کے صدر سعید غنی اور سینیٹر شیری رحمان نے ساجد حسن کو پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

    واضح رہے کہ ساجد حسن نے پاکستانی ڈرامے خلیج سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا بعد ازاں آپ نے حسین معین کے مشہور ڈرامے دھوپ کنارے میں مزاحیہ کردار بھی ادا کیا، اس کے علاوہ ساجد حسن نے ایک ڈرامہ بھی لکھا۔

    پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے اداکار نے 2004 میں فلم سلاخیں میں ڈبیو کیے بعد ازاں آپ نے پہلا پہلا پیار فلم میں بھی کام کیا، پاکستانی اداکار نے ہالی ووڈ اداکار انجلینا جولی کے ساتھ بھی ایک فلم میں کام کیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ برس ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکاروں ایوب کھوسہ اور قیصر نظامانی نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد دونوں کو پی پی قیادت نے ملکی کلچر مضبو ط کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ماہرہ خان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، ماورا حسین

    ماہرہ خان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، ماورا حسین

    پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے کہنا ہے کہ ماہرہ خان ان سے زیادہ تجربہ کار ہیں اور دونوں کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔

    اپنے حالیہ انٹرویو میں ماورا حسین ’ہمسفر‘ اداکارہ ماہرہ خان کی تعریف کرتی نظر آئیں، فلم ’صنم تیری قسم‘ سے بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے والی ماورا حسین نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ’جب ماہرہ خان کا ڈرامہ ہمسفر نشر ہوا تھا اُس وقت میں اداکارہ بھی نہیں تھی، وہ نہایت باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں۔

    انہوں نے شوبز میں مجھ سے زیادہ وقت گزارا ہے جبکہ مجھے صرف چند سال ہوئے، اس لیے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا‘۔

    یاد رہے کہ ماہرہ خان بھی اس سال بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم ’رئیس‘ سے بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

    اپنے اور ماہرہ کے ایک ساتھ ڈیبیو کے حوالے سے ماورا کا کہنا تھا ’میں بہت خوش ہوں کہ ہم دونوں ایک ہی سال میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم دونوں ہی ڈیبیو ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جائیں گے‘۔

    ماورا حسین کی فلم صنم تیری قسم 5 فروری کو بھارت اور پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور آج اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منارہے ہیں

    پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور آج اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منارہے ہیں

    لاہور: پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور آج اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منارہے ہیں۔

    عائزہ خان اور دانش تیمور پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول مشہور جوڑے میں سے ایک ہیں، پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی آج شادی کی پہلی سالگرہ ہے، دونوں کی شادی گزشتہ سال 8 اگست کو ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستانی اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس پر دانش تیمور نے فیس بک پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ ایک بیٹی کا باپ بننے پر فخر ہے اور اپنی بیٹی کا نام حوریاں تیمور رکھا تھا۔

    True love Hoorain Taimoor #daughter #danishtaimoor Posted by Ayeza Khan (Aiza) on Thursday, July 30, 2015
    You Complete us ! #danishtaimoor Posted by Ayeza Khan (Aiza) on Tuesday, July 21, 2015

    عائزہ خان نے اپنے مداحوں کیلئے فیس بک پر اپنی شادی کی سالگرہ کی خبر پوسٹ کی، جس میں خوبصورت الفاظ میں اپنے شوہر دانش تیمور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ " ہمارے رشتہ کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے، میں بہت خوش ہو کہ میری شادی ایسے شخص سے ہوئی جو لاکھوں میں ایک ہے" ۔

    This day ' 8 AUGUST " marks one year of our beautiful union ,I am glad I married a man who is 1 in a million , I promise to be yours forever #DANISHTAIMOORHAPPY NIKKAH ANIVERSARY Posted by Ayeza Khan (Aiza) on Friday, August 7, 2015

  • پاکستانی اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    پاکستانی اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

     کراچی : پاکستانی اداکار دانش تیمور کی بیوی عائزہ خان نے آج ایک بچی کو جنم دیا۔

    دانش تیمور نے اس خوشی کا اظہار فیس بک پر کیا اور کہا کہ ایک بیٹی کا باپ بننے پر فخر ہے۔

    Allahumdulilah by the Grace of ALLAH i have been blessed with a beautiful BABY GIRL..Remember me n my family in your prayers..Thank you Posted by Danish Taimoor on Monday, July 13, 2015

    دانش تیمور کی بیوی عائزہ خان نے بھی  گزشتہ رات یہ خبر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ۔

    Alhumdulliah we are blessed with a baby GIRL THANK YOU ALLAH" to keep our little angel away from evil eyes we are... Posted by Ayeza Khan (Aiza) on Monday, July 13, 2015  

    ان دنوں دانش تیمور اپنی آنے والی فلم رونگ نمبر کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس فلم میں دانش تیمور کے ساتھ ساتھ سوہا علی ابڑو اور جنیتا اسلم بھی اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔

    یاسر نواز کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، شفقت چیمہ، دانش نواز اور ندیم جعفری جیسے بڑے نام شامل ہیں

    پاکستانی اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان کی شادی گزشتہ سال 8 اگست کو ہوئی تھی۔

  • انتہا پسند ہندوٗں کی پاکستانی اداکار ماہرہ خان کو دھمکی

    انتہا پسند ہندوٗں کی پاکستانی اداکار ماہرہ خان کو دھمکی

    کراچی: پاکستانی اداکارہ مائرہ خان کو بھارت کی انتہا پسند تنظیموں سے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بھارتی انتہا پسند تنظیموں کا کہنا ہے کہ بھارتی سپر اسٹار کے مدمقابل کسی پاکستانی اداکارہ کوکام نہیں کرنے دینگے۔

     اداکارہ مائرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جنھیں شاہ رخ خان کے ساتھ بطور ہیروئن کام کرنے کا موقع ملا ہے، بھارتی فلم ڈائریکٹر راھول ڈھولکیہ کی فلم ’’رئیس‘‘ کی شوٹنگ کا آغازآئندہ ماہ فروری سے ہوگا جس میں اداکار شاہ رخ خان، فرحان اختر، مائرہ خان، نوازالدین صدیقی اور دیگرفنکارکام کررہے ہیں۔

     پاکستان اور بھارت کے فنکاروں نے گزشتہ برس مشترکہ کئی فلموں میں کام کیا ہے جنھیں شائقین سینما نے پسند بھی کیا ہے۔

     پاکستانی فنکار پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث فلم میں کام کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں جب کہ اداکار و گلوکار علی ظفر نے پاکستانی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • فیس بک نے حمزہ علی عباسی سے معافی مانگ لی

    فیس بک نے حمزہ علی عباسی سے معافی مانگ لی

    کراچی: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے پیارے افضل کے ہیرو حمزہ علی عباسی کا اسٹیٹس ڈیلیٹ کرنے پر معافی مانگ لی، بانی فیس بک مارک ذکر برگ نے پوسٹ ہٹانے کو ایک غلطی قرار دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکر برگ نے پاکستانی ماڈل و اداکار حمزہ علی عباسی کے فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو پر حملے اور اظہارِ رائے کی آزادی کے حوالے سے شیئر کیے گئے فیس بک اسٹیٹس کو ہٹائے جانے کو ایک ‘غلطی’ قرار دے دیا۔

    سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کا دہرا معیار سامنے آگیا، فرانسیسی رسالے چارلی ایبڈو پر حملے اور آزادی اظہار کے حوالے سے پوسٹ کیے گئے پیارے افضل کے اسٹیٹس کو ڈیلیٹ کردیا گیا، پیارے افضل نے پوسٹ میں چارلی ایبڈو پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملہ کرنے والوں کا علم نہیں لیکن مرنے والا پولیس اہلکار مسلمان تھا، جس کے بعد ان کی یہ پوسٹ ہٹادی گئی تھی۔

     حمزہ کے اسٹیٹس کوہٹانے پر اینجلک منی نامی شخص نے بانی فیس بک زکر برگ کو بتایا تو ان کا کہنا تھا کہ اس اسٹیٹس کو ہٹانا نہیں چاہے تھا، یقیناً فیس بک کی ٹیم سے غلطی ہوئی ہے،جس کے بعد فیس بک کے انتظامیہ نے حمزہ علی عباسی سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس پوسٹ کو دوبارہ فیس بک پر ڈال سکتے ہیں۔

    اےآر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیارے افضل کے ہیرو حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پوسٹ میں وہ بتانے کی کوشش کی تھی جو مغربی میڈیا نہیں دیکھتا،اسٹیٹس میں ایسا کچھ نہیں تھا جو اسے ڈیلیٹ کیا گیا۔