Tag: pakistani actress

  • پاکستانی ادکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    پاکستانی ادکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    کراچی : پاکستانی ادکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا ہے، جس میں وہ 46سال کی ہونے کی باوجود 20سال کی لگ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہ نور بلوچ نے اپنے انسٹا گرام پر یونان میں منائی گئی چھٹیوں کی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہیں۔

    عمر کی نصف سنچری مکمل کرنے کے باوجود تصاویر میں ماہ نور ماضی کی طرح دلکش اور جاذب نظر دکھائی دے رہی ہے، ماہ نور اس عمر میں بھی اتنی خوبصورت اور دلکش کیسے نظر آتی ہیں مداح یہ راز جاننے کیلئے بے تاب ہیں ۔

    Recent click of the Lovely MAHNOOR BALOCH in Greece! ✨ – – #Mahnoorbaloch #Followus ✨

    A photo posted by Pakistani Celebrities ✨ (@instalollywood_) on

    #mahnoorbaloch A photo posted by @pakistanicelebritiess on

    These latest photos of Mahnoor Baloch prove she will never, ever age #mahnoorbaloch @mahnoorbaloch.official

    A photo posted by Hassan Bashir Awan (@hassan_bashir_awan) on

    #mahnoorbaloch A photo posted by @pakistanicelebritiess on

    #looking#nice #mahnoorbaloch A photo posted by Pakistancelebrities Official (@pakistani_famous_showbiz) on

    Wow looking great #mahnoorbaloch

    A photo posted by Pakistancelebrities Official (@pakistani_famous_showbiz) on

    #MahnoorBaloch latest photos stunned everyone! View all photos on ==> DesiFreeTV.com A photo posted by DesiFreeTV.com (@desifreetv) on

    #MahnoorBaloch latest photos stunned everyone! View all photos on ==> DesiFreeTV.com

    A photo posted by DesiFreeTV.com (@desifreetv) on

    #MahnoorBaloch latest photos stunned everyone! View all photos on ==> DesiFreeTV.com A photo posted by DesiFreeTV.com (@desifreetv) on

    #mahnoorbaloch latest photos stunned everyone!

    A photo posted by DesiFreeTV.com (@desifreetv) on

    پاکستانی ماڈلنگ کی دنیا کا ایک جانا پہچانا نام ہے، ماہ نور بلوچ کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو نہ صرف باصلاحیت ہیں بلکہ بیحد خوبصورت بھی ہیں،ان کے بارےمیں مشہور ہے کہ ان کی عمر نہیں بڑھتی، ماہ نور کو دیکھ کر لگتا نہیں کہ وہ 45 سال کی ہیں اور ان کی بیٹی کی شادی ہو چکی ہے۔

    ماہ نور بلوچ نے 1990 کی دہائی میں ٹی وی اسکرین سے کیرئیر کا آغاز کیا اور مشہور ڈرامہ سیریل ماوری سے شہرت حاصل کی، اس کے علاوہ وہ پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کرچکی ہے۔

  • پاکستانی اداکارہ ماورا حسین آسمان کی بلندیوں پر

    پاکستانی اداکارہ ماورا حسین آسمان کی بلندیوں پر

    پاکستانی اداکارہ ماوراحسین نے سب کو اس وقت حیران کردیا جب انھوں نے اپنے فیس بک پر اسکائی ڈائیونگ کی تصاویر پوسٹ کی۔

    ماورا حسین کا نام ایک آزاد، جرات مندانہ اور بہادر لڑکی کے طور پر جانا جاتا ہے تاہم انھوں نے جو ہوائی جہاز سے اسکائی ڈائیونگ  کی حالیہ تصاویر شیئر کی، جس میں زمین کی سطح سے ہزاروں فٹ اوپر بلندی دیکھ کر یقینی طور پر آپ کا دماغ اڑ جائے گا۔

    پاکستانی اداکارہ ماورا ہوکین نے خود کی کسی دوسرے شخص کے ساتھ اپنے فیس بک پیج پر اسکائی ڈائیونگ کی تصاویر شیئر کی، اس کے علاوہ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی ٹویٹ کی۔

    پاکستانی اداکارہ نے حال ہی میں بالی ووڈ کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل کرکے بھارت سے واپس آئی ہیں، زرائع کے مطابق فلم کا نام صنم تیری قسم ہوسکتا ہے۔ اداکارہ نے یوم دفاع بھی حب الوطنی اور جوش کے ساتھ منایا۔ ایکٹنگ کا مظاہرہ کرنے کے بعد کوئی یقین نہیں کرسکتا کہ انھوں نے کس طرح اس اسٹنٹ کا مظاہرہ کیا۔    

    چند روز قبل ماورا ہوکین پر پاکستان مخالف فلم کی حمایت کا الزام عائد کیا تھا، جس پر فلمی اداکار شان شاہد نے ماورا پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا اور دونوں کے درمیان الفاظ کی جنگ چھڑ گئی تھی۔

  • اداکارہ وینا ملک کا برما میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    اداکارہ وینا ملک کا برما میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے برما میں مسلمانوں پر جاری تشدد اور ظلم و ستم کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔

    اداکارہ وینا ملک نے برما میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ملک میں بڑے پیمانے پر تشدد پر سوال اٹھایا۔

    وینا ملک کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بہت کثرت سے پوسٹنگ کے لئے نام سے جانا جاتا ہے ، انھوں نے گزشتہ روز روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں ٹوئٹ کیا ۔جس میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ ہمیں برما کے مسلمانوں کا درد سمجھنے کیلئے مسلمان ہونے کی ضرورت نہیں، اس کیلئے صرف انسانیت اور دوسروں کیلئے احساس ہونا چاہیئے۔

  • پاکستانی متنازعہ اداکارہ وینا ملک خان دوبارہ ماں بننے والی ہیں

    پاکستانی متنازعہ اداکارہ وینا ملک خان دوبارہ ماں بننے والی ہیں

    دبئی : پاکستانی متنازعہ اداکارہ وینا ملک خان پھر امید سے ہیں۔

    گزشتہ دنوں دبئی میں ہونے والے بالی وڈ ایوارڈ کی تقریب میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ شرکت کی، ویناملک نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر اس ایوارڈز میں شرکت کی تصویر پوسٹ کی۔

    وینا ملک اور اسد خٹک کی 25 دسمبر 2013 میں دبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    ویناملک کا ایک بیٹا ابرام خان ہے، جو گزشتہ سال 22ستمبر کو پیدا ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ وینا ملک کو ماضی میں ان کے متنازعہ تصویروں کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا دوسری جانب عدالت نے جیو کے مارننگ شو میں توہین آمیز پروگرام کیس میں وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

  • آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں، مہوش حیات

    آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں، مہوش حیات

    لاہور: معروف ماڈل و اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے اور نہ ہی میں نے کسی انڈین فلم میکرز سے کام مانگنا ہے۔

     میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاس اپنے ملک کے ڈراموں اور فلموں کی بہت آفرز ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ہماری اپنی پروڈکشنز معیاری اور بین الاقوامی معیار کی بن رہی ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی فلموں میں مختلف کام کریں تو ہمیں بھارت میں کام کی ضرورت ہی نہیں پڑیگی انہوں نے کہا کہ انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں، آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں۔

  • عتیقہ اوڈھو شراب برآمدگی کیس سے بری

    عتیقہ اوڈھو شراب برآمدگی کیس سے بری

    کراچی: مشہور پاکستانی اداکارہ اور سابق آل پاکستان مسلم لیگ کی رہنما عتیقہ اوڈھو شراب برآمدگی کیس سے بری ہوگئیں۔

    تجربےکار پاکستانی اداکارہ اور ٹیلی وژن کی معروف فنکارہ عتیقی اوڈھو کو شراب برآمدگی کیس سے چار برس بعد بری کردیا گیا،  2011ء میں قومی ایئرلائن کی پرواز سے کراچی جاتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کے سامان سے دو شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں تھیں۔

    سپریم کورٹ کی طرف سے سوموٹو ایکشن لینے کے بعد تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے عتیقہ اوڈھو کے خلاف دو بوتل شراب مقامی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی لے جانے کی کوشش میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی تھی۔

    تاہم عدالت نے چار سال بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کو بری کردیا۔

  • اداکارہ میرا کو دل کی تکلیف

    اداکارہ میرا کو دل کی تکلیف

    لاہور : اداکارہ میرا کو دل کی تکلیف پر نیشنل ہسپتال ڈیفنس میں داخل کرادیا گیا، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہسپتال کی فنڈ ریزنگ میں دن رات کام کیا جس کی وجہ سے تھکاوٹ تکلیف کا سبب بنی ہے جبکہ اُن کی اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیاں بھی جاری رہیں جس کی وجہ سے اداکارہ کی صحت ناساز ہوگئی ۔