Tag: Pakistani Airspace

  • حملے کا خدشہ : پاکستانی فضائی حدود کی کڑی نگرانی کا حکم

    حملے کا خدشہ : پاکستانی فضائی حدود کی کڑی نگرانی کا حکم

    کراچی : ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی)کو پاکستانی فضائی حدود سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی کو خاص طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی کڑی نگرانی کی جائے۔

    ذرائع کے مطابق اسرائیلی ممکنہ حملے کے پیش نظر اے ٹی سی کو کہا گیا ہے کہ ایران اور مغربی سمت سے پاکستان آنے والی پروازوں سمیت ہر چیز پر گہری نظر رکھی جائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا تھا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایران کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے سے متعلق فلائٹ پلان ازسرنو ترتیب دیے جا رہے ہیں۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جب تک صورتحال واضح نہیں ہو جاتی ایرانی کی فضائی حدود استعمال نہیں کی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد خطے میں وسیع جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اسرائیلی فوج نے دھمکی دی ہے کہ وہ ایرانی حملوں کا جواب دینے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

    اسرائیلی فوجی ترجمان کہہ چکے ہیں کہ تہران کے میزائل حملے کا جواب مناسب وقت پر ہوگا۔ امریکی میڈیا رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے جوابی حملے میں ایران کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

  • بھارتی مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں آگیا

    بھارتی مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں آگیا

    کراچی : بھارت کا مسافر طیارہ شارجہ جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود میں آگیا، پائلٹ نے داخل ہونے سے قبل پاکستانی حکام سے اجازت طلب کی۔

    بھارتی طیارے کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کا معاملے پر متعلقہ حکام نے حقائق بیان کردیئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے نے سری نگر سے شارجہ کیلئے اڑان بھری تھی، بھارتی نجی فضائی کمپنی کی پرواز نمبر جی ایٹ 1595سری نگر سے شارجہ جارہی تھی۔

    بھارتی طیارے ایئر بس 320نے دوران پرواز پاکستان کی فضائی حدود کو بھی استعمال کیا، مسافر بردار طیارہ گذشتہ روز لاہور ریجن سے گزرتا ہوا شارجہ گیا۔

    ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے کی جانب سے خصوصی اجازت طلب کی گئی تھی۔ سی اے اے نے بھارتی طیارے کی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔

  • حکومت کی مثبت پالیسی کے ثمرات، پاکستان کی فضائی حدود سےگزرنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ

    حکومت کی مثبت پالیسی کے ثمرات، پاکستان کی فضائی حدود سےگزرنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد ایوی ایشن انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہیں، پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کی تعداد یومیہ350 سے زائد تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی مثبت پالیسی کے ثمرات نمایاں ہونے لگے ، کوروناکیسز میں کمی کے بعدایوی ایشن انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہیں ، پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی غیر ملکی ایئرلائنز کی آمدورفت میں اضافہ ہوا۔

    سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدودسےگزرنےوالی پروازوں کی تعدادیومیہ350سے زائدتجاوز کرگئی ، رواں ماہ ایک ہفتے میں 1886 پروازوں نےفضائی حدود استعمال کیں۔

    ترجمان کے مطابق کراچی سے 1220، لاہور سے 666 پروازیں فضائی حدوداستعمال کر رہی ہیں، موثر اقدام سے غیر ملکی پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں اضافہ ہوا اور ایئرپورٹس پر یومیہ 55 سے زائد پروازیں بیرون ملک سے آرہی ہیں۔

    پاکستانی فضائی حدودسےگزرنے والی پروازوں سے سول ایوی ایشن کےزرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوا، سی اے اے نے کورونا کی روک تھام کیلئے عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائن پر عمل کیا تھا۔

  • فضائی حدود استعمال کرنے میں غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں مسلسل اضافہ

    فضائی حدود استعمال کرنے میں غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں مسلسل اضافہ

    کراچی : پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے میں غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، رواں سال کے 9ماہ کے دوران18ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق نئی ایوی ایشن پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے میں اب تک مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    یومیہ1300سے زائد پروازیں پاکستان کی فضائی حدود میں اوور فلائنگ کرتی ہیں، ذرائع کے مطابق ایسٹ اور ویسٹ سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے والی غیر ملکی ایئرلائنیں شامل ہیں۔

    کراچی ریجن سے1000سے زائد پروازیں فضائی حدود استعمال کرتی ہیں، لاہور ریجن سے300سے زائد پروازیں فضائی حدود کا استعمال ہوتا ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے بھی پروازوں کا گزرنا اور لینڈنگ ہونا شامل ہے، سی اے اے کو اوور فلائنگ کی مد میں رواں سال کے نو ماہ کے دوران سی اے اے کو اوور فلائنگ، ایروناٹیکل چارجز، لینڈنگ چارجز اور ٹرمینل چارجز کی مد میں مجموعی طور پر77ارب روپے حاصل ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیگر مد میں 12ارب روپے کاریونیو حاصل ہوا تھا، سی اے اے نے سال 2018-19میں مجموعی طور پر89ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا تھا۔