Tag: pakistani all rounder

  • حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں ناکام، ایک سال کیلئے پابندی عائد

    حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں ناکام، ایک سال کیلئے پابندی عائد

    دبئی : پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں فیل ہوگئے، آئی سی سی قوانین کے تحت وہ ایک سال تک انٹرنیشنل میچز میں بولنگ نہیں کراسکیں گے۔

    محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے اب وہ ایک سال تک بطور بیٹسمین ٹیم میں کھیل سکتے ہیں، سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا، ذرائع کے مطابق امپائرز نے حفیظ کی چھ گیندوں پر اعتراض کیا تھا ۔

    جس کے بعد چنائی کی بائیو میکنک لیب میں انہوں نے بولنگ کی جانچ کرائی تھی، جو آئی سی سی کے قوانین کے مطابق نہ ہوسکیں، ذرائع کے مطابق بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران حفیظ سے چھ اوورز کرائے گئے تھے، حفیظ ایک سال میں دوسری مرتبہ بولنگ ایکشن میں رپورٹ ہوئے اور فیل ہوگئے۔

    آئی سی سی قوانین کے تحت ایک سال میں دو مرتبہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں رپورٹ ہونے کے بعد ناکامی کی صورت میں پابندی عائد ہوجاتی ہے۔

  • پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود نے لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد کی یاد تازہ کردی

    پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود نے لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد کی یاد تازہ کردی

    اوول: انگلش کاؤنٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ میں سابق پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود نے لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد کی یاد تازہ کردی۔

    اوول میں اظہر محمود چھا گئے، جاوید میانداد کے شارجہ میں آخری گیند پر لگانے جانے والے تاریخی چھکے کی یاد تازہ ہوگئی، گلوکیسٹرشائر کے خلاف میچ میں اظہر محمود نے بھی کچھ ایسا ہی کیا۔

    سرے کی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے آخری گیند پر چھ رنز درکار تھے ایسے میں سابق پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود کا جادو چل گیا۔۔ اظہر محمود نے مائلز کو زور دار چھکا لگا کر جیت کو ناقابل فراموش بنادیا۔

    سرے کی جیت کے بعد گراؤنڈ میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔