Tag: Pakistani arrest

  • سعودی عرب میں پاکستانیوں کی گرفتاری سے متعلق وضاحت جاری

    سعودی عرب میں پاکستانیوں کی گرفتاری سے متعلق وضاحت جاری

    جدہ : پاکستان قونصلیٹ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی گرفتاری اور ملک بدری کی خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں، ایسی افواہیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ سعودی حکام نے مکہ مکرمہ گورنر کے علاقے سے پکرے جانے والے پاکستانیوں کو قید اور جلاوطن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ قونصلیٹ کو متعلقہ سعودی حکام سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا ہے کہ سعودی حکام تمام قومیتوں کے غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے انہیں ملک بدر کرتے ہیں۔

    یہ سلسہ سال بھر میں مختلف اوقات میں جاری رہتا ہے۔ تاہم قونصلیٹ نے واضح کیا ہے کہ حالیہ مہم کا آغاز ایسے افراد کے خلاف کیا گیا ہے جو اقامے پر لکھے گئے پیشے کی جگہ دیگر شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور یوں قانون شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

    اس سلسلے میں گزشتہ تین روز میں 400 کے قریب پاکستانیوں کو شمیسی ڈیپورٹیشن مرکز لایا گیا ہے۔ قونصل خانے نے کہا ہے کہ پکڑ دھکڑ کی حالیہ مہم کسی خاص ملک کے شہریوں کے خلاف نہیں نہ ہی اس کا ہدف پاکستانی شہری ہیں۔ یہ کہنا کہ یہ مہم صرف پاکستانیوں کے لیے مخصوص ہے، بالکل غلط ہے۔

  • دبئی، خواتین کو ہراساں کرنے پر پاکستانی شخص کو سزا

    دبئی، خواتین کو ہراساں کرنے پر پاکستانی شخص کو سزا

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں خواتین سے بد تمیزی کرنے اور ہراساں کرنے پر عدالت نے پاکستانی شخص کو تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں تفریح کی غرض سے آنے والے 28 سالہ پاکستانی کو ہارر ہاؤس میں دو اماراتی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پاکستانی شخص کو تین ماہ کی قید سنادی ہے۔


    دبئی: پاؤں سے بدبو آنے پر پاکستانی نے ہم وطن کو قتل کردیا


    ذرائع کے مطابق دونوں خواتین نے البرشا تھانے میں مذکورہ شخص کے خلاف 24 ستمبر 2016 کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر ایف آئی آر درج کرائی تھی جس پر پولیس نے پاکستانی شخص کو حراست میں لےکر تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔

    دورانِ سماعت خواتین نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ایک تفریح گاہ کے ’’بھوت بنگلہ‘‘ میں اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ملزم نے نہ صرف یہ کہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی بلکہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی۔

    پچیس اور اٹھائیس سالہ خواتین نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ شخص تفریح گاہ میں داخل ہونے سے لے کر اختتام تک ان کا پیچھا کرتا رہا اور ’’بھوت بنگلہ‘‘ میں اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوا اس لیے مقدمہ درج کروایا امید ہے عدالت انصاف دے گی۔

    پولیس کی جانب سے عدالت میں تفریح گاہ سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی پیش کی گئی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم تفریح گاہ کے مرکزی دروازے سے ہی خواتین کا پیچھا کرنے لگا تھا اور تفریح گاہ کے اندر بھی ملزم خواتین کا تعاقب کرتے نظر آیا۔

    یہ بھی پڑھیں: دبئی: پاکستانی شہری نے بیوی سے بات کرنے پر ہم وطن کو قتل کردیا

    عدالت نے خواتین کے بیانات ، ملزم کے بیان،گواہان، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں ملزم کو تین ماہ قید کی سزا سنائی جس کے بعد ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا۔