Tag: Pakistani athlete

  • پاکستانی ایتھلیٹ عرفان محسود نے ورلڈ ریکارڈز کے انبار لگا دیئے

    پاکستانی ایتھلیٹ عرفان محسود نے ورلڈ ریکارڈز کے انبار لگا دیئے

    پشاور : پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ عرفان محسود نے فرانس اور مصر کے 3ریکارڈ توڑ دئیے۔ وہ بھارت، امریکا، برطانیہ، فلپائن، عراق، مصر، فرانس سمیت نوممالک کے مختلف ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عرفان محسود نے پہلا ریکارڈ فرانس کے ایریک لیجیون کا توڑا تھا، جس میں ایک منٹ میں ایک پاؤں پر100 پاؤنڈ وزن کے29 پش اپس تھے۔

    عرفان محسود نے100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک پاؤں پر41پش اپس کیے، انہوں نے دوسرا ریکارڈ مصر کے محمود ایوب کا توڑا جس میں ایک منٹ میں100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ61 جمپنگ جیکس کا ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ عرفان محسود نےایک منٹ میں100پاؤنڈ وزن کےساتھ81 جمپنگ جیکس کیے، عرفان محسود نے تیسرا ریکارڈ مصر کے احمد ابراہیم عثمان کا توڑا جس میں ایک منٹ میں ایک پاؤں پر80پاؤنڈ وزن کے ساتھ50 پش اپس کا ریکارڈ تھا۔

    عرفان محسود نے1منٹ میں ایک پاؤں پر80پاؤنڈ وزن کے ساتھ57 پش اپس کیے، عرفان محسود واحد ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے پش اپس کیٹگری میں26ورلڈ ریکارڈز بنائے۔

    عرفان محسود مجموعی طور پر اب تک 49گنیز ورلڈ ریکارڈ بناچکے ہیں جن میں9ممالک میں بنائے گئے ریکارڈز شامل ہیں۔

  • پاکستانی ایتھلیٹ نے ایشین گیمزکلاسک پاورلفٹنگ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

    پاکستانی ایتھلیٹ نے ایشین گیمزکلاسک پاورلفٹنگ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

    لاہور: پاکستانی ایتھلیٹ مصطفی فاران بیگ نے ایشین گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں مجموعی طور پر دو طلائی، ایک چاندی اورایک کانسی کا تمغہ جیت کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق منگولیا میں منعقدہ ہونے والے ایشین گیمز میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے نوجوان کھلاڑی مصطفی فاران بیگ نے ایشین گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں دو طلائی تمغے حاصل کیے اورڈیڈ لفٹ میں ایشین ریکارڈ قائم کر دیا۔

    منگولیا میں منعقد ہونے والی پاور لفٹنگ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مصطفی بیگ واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں ۔ یہ جوان اپنے کوچ کے ساتھ تنہا اس مقابلے میں گیا اور ریکارڈ قائم کر آیا ۔

    یاد رہے کہ مقابلے میں بھارت کی جانب سے مختلف کیٹگریز میں 40 کھلاڑی ، چین کے 60 اورجاپان کے 30 کھلاڑیوں سمیت دیگر 37 ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا ہے لیکن پاور لفٹنگ ایشین گیمز میں شریک واحد پاکستانی کھلاڑی مصطفی بیگ نے ایشین ریکارڈ قائم کر دیا ۔

    مصطفی فاران بیگ نے ایشین گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں مجموعی طور پر دو طلائی ، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کر پہلا ایشین ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایشیین گیمز میں کراٹے کی کھلاڑی نرگس حمید کانسی کا تمغہ جیت کر وطن واپس آئیں تھیں۔ا س موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا ۔وہ پہلی خاتون کھلاڑی تھیں، جنھوں نے انفرادی کھیل میں‌ ایشیا کی سطح‌ پر پاکستان کے لیے میڈل حاصل کیا تھا۔