Tag: pakistani batsman

  • ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار بنانا چاہتا ہوں، یونس خان

    ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار بنانا چاہتا ہوں، یونس خان

    لاہور: ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کہتے ہیں کہ پاکستان کی جانب سے دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنا انکا خواب ہے، ماضی کے نامور کرکٹرز کو فراموش کرنا درست نہیں۔

    ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے لیجنڈری کرکٹر حنیف محمد سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور یواےای سیریز کیلئے مفید مشورے لیے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ آئیڈیل کرکٹرز کی عزت کرنا ہرکھلاڑی پر فرض ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان کیجانب سے دس ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین بننے کے خواہشمند ہیں۔

    ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ جب تک فٹ ہیں پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلتے رہینگے۔

  • بھارت کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں، جاوید میانداد

    بھارت کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں، جاوید میانداد

    لاہور: مایہ ناز بیٹسمین اور سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ھے کہ بھارت کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں، پاکستان ایک خوددار ملک ھے اور ھماری ٹیم بہت اچھی ھے۔

    اے آر وائی کے پروگرام اسپورٹس روم میں جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان بھارت سے سیریز کے لئے اتنا پیچھے نہ بھاگے۔۔اور خودداری کا مظاھرہ کرے۔

    میانداد نے کہا کہ بھارت ھر بار کھیل کو سیسات سے نتھی کر دیتا ھے۔۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو پیسے کا لالچ نہیں کرنا چاھئیے۔

    میانداد نے کہا کہ بگ تھری پر صرف اس لئے سائن کرنا کہ بھارت سے کرکٹ ملے گی غلط تھا اور انہوں نے پہلے بھی اکسی مخالفت کی تھی۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز دسمبر میں ھونا ھے لیکن دونوں ملکون کے درمیان شدید سیاسی ماحول میں کرکٹ کا ھونا غیر یقینی ھے۔

  • سرفراز دلیر کھلاڑی ہے اس کی قدر کرنی چاہیے، یونس خان

    سرفراز دلیر کھلاڑی ہے اس کی قدر کرنی چاہیے، یونس خان

    کراچی:  قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان بھی سرفراز احمد کے حق میں بول پڑے، انکا کہنا تھا کہ سرفراز جیسے کھلاڑی مشکل سے ملتے ہیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔

    کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سراہنا چاہیے، سرفراز نے تینوں فارمیٹ میں پر فارم کیا اس کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرفراز جیسے دلیر کھلاڑی مدتوں میں ملتے ان کی قدر کرنی چاہیے، سرفراز احمد، اسد شفیق اور انور علی کا مستقبل شاندار ہے، پاک بھارت سیریز پر یونس خان کا کہنا تھاکہ سیاست کے برعکس دونوں ممالک کے درمیان میچز ہونے چاہیئں۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے یونس خان نے قیادت سے مستعفی ہونے کو غلطی قرار دے دیا، یونس کا کہنا ہے کہ دوہزار نو کے آخر میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

    انکا کہنا ہے کہ چئیرمین بورڈ اعجاز بٹ کو بتادیا تھا کہ کارکردگی نہ دکھا سکا تو کپتانی چھوڑدوں گا لیکن آج اس غلطی کا احساس ہورہا ہے، اندازہ ہوگیا کہ ٹیم کی قیادت کرنا بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے، کپتانی کا پھر موقع ملا تو ضرور کروں گا۔

    سابق کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی چھوڑنے کی ایک وجہ آئی پی ایل بھی ہے لیکن حقیقت میں ٹی ٹوئنٹی نوجوانوں کی کرکٹ ہے۔

    تجربہ کار بیٹسمین نے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی چھوڑ چکے لیکن پاکستان کو ضرورت پڑی تو وہ پی ایس ایل کے لئے دستیاب ہیں، یونس نے کہا کہ ان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے فل الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے جب تک پرفارم کررہے ہیں کھیلتے رہیں گے۔

  • نامورسابق کرکٹرجاوید میانداد آج زندگی کی58 ویں بہار کی خوشیاں منارہے ہیں

    نامورسابق کرکٹرجاوید میانداد آج زندگی کی58 ویں بہار کی خوشیاں منارہے ہیں

    کراچی : نامورسابق کرکٹرجاوید میاندادآج زندگی کی اٹھاون ویں بہار کی خوشیاں منارہے ہیں۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ نازعظیم بلے باز جاوید میانداد کی آج58 ویں سالگرہ ہے،جاوید میانداد 12 جون 1957ء کوکراچی میں پیدا ہوئے، کرکٹ کے شوق نے انہیں عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین بنا دیا۔ وہ 1975ء سے لے کر 1996ء تک پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے۔

    چاہے وہ انیس سو چھیاسی میں شارجہ کا چھکا ہو یا عالمی کپ 1992ء کے سیمی فائنل اور فائنل ان مقابلوں کو بھلا کون سا پاکستانی بھول سکتا ہے، میانداد نے انیس سو چھیاسی میں شارجہ میں ایک بڑا کارنامہ انجام دیا کہ وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے، بھارت کے خلاف شارجہ کپ کے فائنل میچ میں آخری بال پر چھکا لگا کر پاکستان کو یادگار فتح دلائی۔

    لیجنڈ بیٹسمین نے انیس سو بانوے کے ورلڈکپ میں بھی قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، 1976میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا، پہلے ہی میچ میں ایک163رنز کی اننگز نے انہیں پاکستانی مڈل آرڈر کا لازمی حصہ بنا دیا۔

    جاوید آٹھ ہزارآٹھ سوبتیس رنز بناکراب تک پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بیٹسمین ہیں، انہوں نے تئیس سنچریز اور تینتالیس ففٹیز بنائیں، دوسو تینتیس ایک روزہ میچوں میں انہوں نے سات ہزار تین سو اکیاسی رنز چھ سنچریز اور پچاس ففٹیز کی مدد سے بنائے۔

    آج بھی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں جاوید میانداد کا نام شامل ہے اور کوئی بلے باز مستقبل قریب میں ان کے اس ریکارڈ کو توڑتا نہیں دکھائی دیتا۔

    جاوید میانداد کا اہم ترین اعزاز یہ ہے کہ انہوں نے کرکٹ کے چھ ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کی ہے، دنیا بھر میں یہ اعزاز ابھی تک کسی کرکٹر کو حاصل نہیں ہو سکا، پاکستانی ٹیم کے سب سے کم عمر کپتان کا سہرہ بھی جاوید میانداد کے سر ہے۔

    انہوں نے انیس چھیانوے کے عالمی کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

    جاوید میانداد نے دو بار پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سنبھالی لیکن بطور بیٹسمین وہ جتنے کامیاب تھے، کوچنگ میں ویسی کامیابی حاصل نہ کر سکے۔