Tag: pakistani bowler

  • لیجنڈری باؤلر وسیم اکرم آج 50ویں سالگرہ منارہے ہیں

    لیجنڈری باؤلر وسیم اکرم آج 50ویں سالگرہ منارہے ہیں

    اسلام آباد: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور باؤلر وسیم اکرم پچاس برس کے ہوگئے۔

    wasim-post-1

    پاکستان کے مایہ ناز باؤلر وسیم اکرم آج اپنی 50ویں سالگرہ منارہے ہیں، وسیم اکرم 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیوالے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیرکا آغاز25جنوری1985ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف آکلینڈ میں کیا۔

    wasim-post-2

    وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 356 ون ڈے میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ 1984 سے 2003 تک 104 ٹیسٹ میچ سمیت 356 بین الاقوامی ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔

    وسیم اکرم کا شمار پاکستان کے بہترین فاسٹ باولرز میں بھی کیا جاتا ہے،وہ 1992 میں کرکٹ کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں شامل رہے اور 1999 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔

    wasim-post-4

    وسیم اکرم 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد مئی 2003ء میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے، وسیم اکرم ان دنوں ملکی و غیر ملکی سپورٹس چینلز پر کمنٹیٹر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

    wasim-post-3

    وسیم اکرم نے شانیرا تھامسن سے 2013میں دوسری شادی کی، اس سے قبل سال 2009 میں وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ بیماری کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔ جسکے بعد بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ بھی ان کی دوستی کے چرچے کافی مشہور ہوئے تھے۔

  • یاسر شاہ کا بی سیمپل ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ

    یاسر شاہ کا بی سیمپل ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ

    لاہور:‌ پاکستان کرکٹ بورڈ نے معطل لیگ اسپنریاسرشاہ کا بی سیمپل نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    پی سی بی نے یاسر کا سیمپل بی نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، نہ ہی پی سی بی یاسرشاہ کے معاملے پرآئی سی سی میں اپیل کرے گا، لیگ اسپنر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ستائیس دسمبر کو آئی سی سی نے وقتی طور پر معطل کردیا تھا۔

    یاسر شاہ کے خون میں کلور ٹالیڈون کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ پائی گئی تھی، ڈوپنگ قوانین کے تحت مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے پر کھلاڑی پر چار سال پابندی لگ سکتی ہے لیکن اگر یہ ثابت ہو جائے کہ کھلاڑی نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا تو پابندی کم بھی ہوسکتی ہے۔

    یاسرشاہ نے بارہ ٹیسٹ میچوں میں چھتر کھلاڑیوں کو اپنی جادوئی گیندوں سے شکاربنایا۔