Tag: pakistani bowler muhammad amir

  • فاسٹ بولر محمد عامر رواں ماہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوں گے

    فاسٹ بولر محمد عامر رواں ماہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوں گے

    لاہور : پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر زندگی کی حقیقی اننگز کا آغاز کرنے جارہے ہیں، عامر بیس ستمبر کو سر پر سہرا سجائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر رواں ماہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گے، محمد عامر نے میچ فکسنگ پر پابندی کے دوران دو سال قبل برطانوی شہری نرجس ملک سے نکاح کیا تھا۔

    amir-2

    شادی کی تمام تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، محمد عامر کی رسم حنا انیس ستمبر کو ہوگی، بیس ستمبر کو بارات لے کرجائیں گے جبکہ ولیمہ کی تقریب اکیس ستمبر کو ڈی ایچ اے لاہور میں ہوگی۔

    amir

    تقریب کیلئے خوبصورت دعوت نامے بھی تیار ہوگئے ہیں، شادی میں کرکٹرز کے علاوہ معروف شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔

    شادی کے بعد محمد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے یو اے ای جائیں گے۔

  • دورہ انگلینڈ میں دنیا نیا عامر دیکھے گی، فاسٹ بولر پر عزم

    دورہ انگلینڈ میں دنیا نیا عامر دیکھے گی، فاسٹ بولر پر عزم

    لاہور: فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں دنیا نیا عامر دیکھے گی۔

    لاہور علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر انگلینڈ روانگی سے قبل محمد عامر نے کہا کہ کچھ نہیں بھولا سب یاد ہے، دنیا انگلینڈ میں بطور انسان اور کھلاڑی نیا عامر دیکھے گی۔۔

    انکا کہنا تھا کہ وہ ٹیسٹ سیریز کے لئے بہت پرجوش ہیں کیونکہ ٹیسٹ سے کیرئیر متاثر ہوا تھا اور اب انہیں یقین نہیں آرہا کہ ایسا بھی ہوا تھا، میں نے کبھی واپسی کا نہیں سوچا تھا اور اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد انگلینڈ جانا خوش قسمتی ہے۔

    عامر نے کہا کوئی کچھ بھی بولے وہ جواب نہیں دیں گے، ان کا فوکس کرکٹ پر ہوگا، وکٹیں اڑانا ٹارگٹ اور ٹیم کی کامیابی میرا مشن ہے۔

    دوسری جانب ٹیم مینجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو دورہ انگلینڈ میں محتاط رہنا پڑے گا، عامر کارکردگی دکھا کر سب کو خاموش کرسکتے ہیں۔