Tag: pakistani celebrities

  • سال 2024 میں شادیاں کرنے والی شوبز کی معروف شخصیات؟

    سال 2024 میں شادیاں کرنے والی شوبز کی معروف شخصیات؟

    کراچی: سال 2024 پاکستانی شوبز انڈسٹری میں شادیوں کے حوالے سے منفرد سال رہا، اس سال متعدد مشہور شخصیات کی شادیاں ہوئیں، جن کی پر وقار تقریبات نے نہ صرف مداحوں کو متاثر کیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوئیں۔

    2024 کے دوران شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف شوبز کی شخصیات:

    اداکارہ ثنا جاوید نے جنوری 2024 میں کرکٹر شعیب ملک سے شادی کا اعلان کیا۔ ان کی خفیہ شادی مداحوں کے لیے حیرانی کا باعث بنی، اور اس کے بعد ان کی شادی سوشل میڈیا پر بھرپور بحث کا موضوع بن گئی۔

    اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپریل 2024 میں جنید علی پرویز سے دوسری شادی کی۔ ان کی پہلی شادی حسن نعمان سے ہوئی تھی، جس سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ مدیحہ نے اپنے نئے سفر کا اعلان فیس بک پر ایک خوبصورت نکاح تصویر کے ساتھ کیا۔

    فیروز خان نے جون 2024 میں ڈاکٹر زینب سے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔ یہ تقریب خاندان کے قریبی افراد کے درمیان منعقد ہوئی، اور فیروز نے اپنی بیوی کے ساتھ ایک دلکش تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

    انوشے اشرف نے جون 2024 میں اپنے قریبی دوست شہاب رضا مرزا سے نکاح کیا۔ ان کی شادی کی خاص بات یہ تھی کہ نکاح کی تقریب ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کی گئی، جس سے دنیا بھر کے عزیز و اقارب اس خوشی میں شریک ہو سکے۔

    جویریہ عباسی نے رمضان کے مہینے میں عدیل حیدر سے نکاح کیا اور ستمبر 2024 میں باضابطہ اعلان کیا۔ یہ ان کی دوسری شادی ہے؛ ان کی پہلی شادی اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی۔

    معروف گلوکار عمیر جسوال نے اکتوبر 2024 میں اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔ ان کی نکاح کی تصویر اور اس کے ساتھ قرآنی آیت نے ان کے مداحوں کو خوب متاثر کیا۔

    یوٹیوبر رجب بٹ نے دسمبر 2024 میں ایمان سے شادی کی۔ ان کی شادی کی رنگا رنگ تقریبات، لاہور میں ڈھولکی سے شروع ہو کر، سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہوئیں۔

    شہریار منور نے ماہین صدیقی کے ساتھ ایک نجی نکاح تقریب میں شادی کی۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کو ان لمحات کا حصہ بنایا، اور ان کے لباس کی خوبصورتی نے تقریب کو مزید شاندار بنا دیا۔

    ایمن سلیم کی شادی 2023 کے آخر میں کامران ملک سے ہوئی، لیکن ان کی ریسیپشن یکم جنوری 2024 کو ہوئی۔ ان کی شادی کی تقاریب میں ان کے دلکش لباس اور اسٹائل نے مداحوں کو خوب متاثر کیا۔

  • سال 2024 میں وہ نامور فنکار جو اپنے مداحوں کو سوگوار کرگئے

    سال 2024 میں وہ نامور فنکار جو اپنے مداحوں کو سوگوار کرگئے

    سال 2024 کا سورج اپنے سفر کے اختتام تک آچکا ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی بہت سے اہم واقعات رونما ہوئے، ان میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی وہ معروف فنکار بھی ہیں جن کا انتقال ہوا اور ہمیں داغ مفارقت دے گئیں۔

    اگر ان افسوسناک واقعات کا جائزہ لیا جائے تو پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی نامور فنکار اس دار فانی سے کوچ کرگئے، یہ تمام فنکار پاکستان کے روشن ستارے تھے، جن کے خلاء کو پُر نہیں کیا جاسکتا۔

    اداکار خالد بٹ

    خالد بٹ

    سال 2024 پہلے ماہ جنوری میں شوبز انڈسٹری کے سینئر فنکار خالد بٹ اپنے مداحوں کو روتا چھوڑ کر خالق حقیقی سے جاملے، خالد بٹ نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور اپنی لازوال اداکاری سے بہت جلد خود کو منوالیا، انہوں نے مختلف ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ جن میں سرفہرست لنڈا بازار، دلی گیٹ، اندھیرا اجالا سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں۔

    اپنی زندگی کے آخری ایام میں وہ دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں سے سبب اسپتال میں زیر علاج تھے اور دوران علاج گیارہ جنوری کو اس دنیا کو خیرباد کہ دیا اور انتقال کرگئے۔

    اداکار طلعت حسین

     Talat Hussain

    اپنے منفرد انداز اور بے مثال ٹیلنٹ کے سبب مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ اداکار طلعت حسین طویل علالت کے بعد 26مئی کو اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

    انتہائی باوقار اداکاری کے فن میں کمال رکھنے والے طلعت حسین نے 70کی دہائی میں اپنے فن کا آغاز پاکستان ٹیلی ویژن سے کیا انہیں اپنی منفرد انداز اداکاری سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھرپور پذیرائی ملی۔

    معروف کامیڈین سردار کمال

    Sardar Kamal

    اسٹیج اور ٹی وی کے معروف مزاحیہ اداکار سردار کمال کا اچانک انتقال ان کے مداحوں کو سوگوار کرگیا۔

    اپنے فنی کیرئیر کے دوران انہوں نے 30 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں ، اس کے علاوہ وہ ہندوستانی پنجابی فلموں کا بھی حصہ رہے۔ سردار کمال ماہ جولائی میں 52 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

    اداکار مظہر علی

    Passed Away

    عروسہ، افشاں اور دیمک جیسے کئی مشہور ڈراموں کا حصہ رہنے والے پی ٹی وی کے نامور اداکار مظہر علی مختصر علالت کے بعد کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے وہ اپنی زندگی کے آخری ایام میں امریکہ سے وطن واپس آگئے تھے۔

    انہوں نے لاتعداد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے، اداکار مظہر علی اکتوبر 2024میں پھیپھڑوں اور دل کی بیماری کے باعث دوران علاج خالق حقیقی سے جاملے۔

    اداکار عابد کشمیری

    Abid Kashmiri

    پاکستانی سینما اور ٹی وی کے معروف اداکار عابد کشمیری کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، عابد کشمیری بھی ماہ اکتوبر میں طویل علالت کے بعد 74 برس کی عمر میں اس دنیا کو چھوڑ کر چلے گئے۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا منتقل ہوگئے تھے لیکن حال ہی میں پاکستان واپس آگئے تھے۔

    استاد طافو

    King Tafu

    فن موسیقی کا بڑا نام استاد طافو بھی اسی سال 26 اکتوبر کو اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ کئی لازوال فلموں کی موسیقی دینے والے استاد طافو کو فن موسیقی میں نمایاں مقام حاصل تھا۔

    استاد طافو خان گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے ان کو گردوں کا مرض لاحق تھا، ان کا ترتیب دیا ہوا پنجابی گانا جو میڈم نورجہاں نے گایا، سن وے بلوری اکھ والیاں، بہت مشہور ہوا۔

    گلوکارہ اور گٹارسٹ ہانیہ اسلم

    Haniya Aslam

    سال 2009ء میں کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے میوزک بینڈ ’زیب اینڈ حنیا‘سے وابستہ 39 سالہ معروف پاکستانی گلوکارہ اور گٹارسٹ ہانیہ اسلم دل کا دورہ پڑنے سے 11 اگست کو انتقال کر گئی تھیں۔

    شیف ناہید انصاری

    Naheed Ansari

    پاکستان کی معروف شیف ناہید انصاری المعروف ناہید آپا گزشتہ 35 برس سے پکوان اور گھر کی سجاوٹ کے شعبے سے منسلک تھیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران مختلف چینلز کے لیے کئی کوکنگ شوز بھی کئے، ناہید انصاری کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے آخرکار 06 جولائی کو زندگی کی بازی ہار گئیں۔

    یہ سال شوبز کی دنیا کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ ثابت ہوا، جہاں ان عظیم شخصیات کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

  • معروف اداکاراؤں کو کس نک نیم سے بلایا جاتا تھا؟

    معروف اداکاراؤں کو کس نک نیم سے بلایا جاتا تھا؟

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر اور دیگر اداکاراؤں نے اپنے بچپن کے نک نیمز کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکاراؤں عائشہ عمر، اریبہ حبیب، کومل عزیز اور نمرہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی۔

    میزبان ندا یاسر نے ان سے پوچھا کہ انہیں بچپن میں کس نام سے پکارا جاتا تھا، عائشہ نے بتایا کہ ان سہیلیاں انہیں جیک ان دا باکس والے کھلونے جیکس کے نام سے پکارتی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ہر وقت نہایت پرجوش اور سرگرم رہتی تھیں اسی وجہ سے ان کی دوستوں نے ان کا یہ نام رکھ چھوڑا تھا۔

    کومل عزیز نے بتایا کہ ان کا کوئی نک نیم نہیں تھا اور ان کی حسرت ہی رہی کہ کوئی ان کا نک نیم رکھے جبکہ اریبہ کے مطابق انہیں لمبو کہہ کر پکارا جاتا تھا۔

    نمرہ نے بتایا کہ ان کا نک نیم علی بھائی ہے، بہت سال قبل جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ قربانی کا جانور خریدنے منڈی پہنچیں تو ان کے گھر کے کسی شخص نے انہیں نمرہ پکارا۔

    نمرہ کے مطابق وہ اس پر بہت غصہ ہوئیں کہ انہیں سب کے سامنے نمرہ کیوں پکارا گیا ہے، جس کے بعد گھر والوں نے انہیں علی اور علی بھائی کہنا شروع کیا اور پھر یہی ان کا مستقل نک نیم بن گیا۔

  • پاکستانی اداکاروں کی سنہری یادیں : سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

    پاکستانی اداکاروں کی سنہری یادیں : سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

    کراچی : پاکستان کے نامور اداکاروں نے اپنے مداحوں کیلئے ماضی کی خوبصورت یادوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جسے صارفین نے بے حد پسند کیا۔

    اس حوالے سے اداکار اعجاز اسلم نے سال2008کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ فیصل قریشی، ہمایوں سعید اور ثانیہ سعید بھی موجود ہیں۔

    ایک اور تصویر میں اعجاز اسلم کے ساتھ ہما خواجہ، ہمایوں سعید، نعمان اعجاز اور مشی خان بھی نمایاں ہیں، یہ تصویر دبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے موقع پر لی گئی۔


    اس کے علاوہ پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنی بارہویں شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنی یادگار  تصاویر شیئر کی ہیں۔

    جس میں انہوں نے بتایا کہ میری مہندی کے موقع پر میرا سوٹ مجھے پسند نہیں آیا تو نومی انصاری نے کس طرح فوری طور پر ان کپڑوں کا بندوبست کرکے مجھے سرپرائز دیا۔

    ٹی وی کے نامور اداکار راحت کاظمی اور سائرہ کاظمی کے بیٹے اداکار علی کاظمی نے بھی بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے پیر پر ہونے والی پٹی نظر آرہی ہے یہ چوٹ ان کو بچپن میں سائیکل چلاتے ہوئے لگی تھی۔

    اسپتال سے واپس آکر ان کے والدین نے یہ تصویر بنوائی تھی ان لمحات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے یہ تصویر سوشل میڈیا پر لگا کر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

  • ملک کا مستقبل بدلنے کے لئے شوبز ستارے بھی آگے آگے

    ملک کا مستقبل بدلنے کے لئے شوبز ستارے بھی آگے آگے

    کراچی : ملک کا مستقبل بدلنے کیلئے پاکستانی ستارے بھی آگے آگے ہیں ،شوبز ستاروں نے قومی فریضہ نبھاتے ہوئے اپنا ووٹ ڈالا، شوبز ستاروں نے ووٹ ڈالنے کے بعد تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

    تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں شوبز اسٹارز بھی پیچھے نہ رہے اور پاکستان کی خاطر ووٹ ڈالنے کے بعد تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

    ماورہ حسین

    معروف اداکارہ ماورہ حسین ووٹ دینے کے لیے خصوصی طور پر اسلام آباد روانہ پہنچیں اور جہاں انھوں نے ووٹ کاسٹ کرکے انگھوٹے پر نشان لگی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

    فرحان سعید

    پاکستانی اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے بھی ووٹ کاسٹ کرکے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نکلو پاکستان اور ووٹ دو۔

    عروہ حسین

    اداکارہ عروہ حسین نے بھی ووٹ کاسٹ کرکے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرکے کہا کہ ابھی اٹھیں، اپنے پولنگ اسٹیشن جائیں اور اپنے آپ کو پاکستان کے مستقبل میں شمار کرائیں۔

    عدنان ملک

    اداکار و ماڈل عدنان ملک نے کراچی میں این اے 247 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

    My polling station for NA 247 and PS 111 was Hampton Grammar School in Clifton, Karachi. I was there by 8 am, the polling started at 8:15. It was minorly chaotic (as all starts in Pakistan are) but there were polling agents, supervisors, lots of rangers and a few of us early bird voters. It all went by relatively smoothly and felt pretty decently sorted out. I was out by 8:35. Remember to carry your silsila number and your block code on a separate sheet. You can’t register without these 2 pieces of information. To get this info. Message your ID card number to 8300. Vote intelligently and for those you believe can achieve desired results and are in line with your value system. Pakistan zindabad! 🇵🇰 (Now I’m going to catch some zzzzz’s 😴) . . . . . . #adnanmalik #elections #pakistanelections #voteforpakistan

    A post shared by Adnan Malik (@adnanmalik1) on

    حمزہ علی عباسی

    شرمین عبید چنائے

    آسکر ایواڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

    ثمینہ پیرزادہ

    معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نےووٹ کاسٹ کیا اور لوگوں کو ووٹ دینے کی تاکید کی۔

    بلال خان

    اداکار و گلوکار بلال خان نے ووٹ ڈال کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سخت گرمی میں اپنا قومی فریضہ پورا کردیا ہے، انہوں نے درخواست کی کے باہر نکلیں اور ووٹ دیں۔

    واسع چوہدری

    معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی

    حمزہ ملک

    نامور ڈیزائنرنومی انصاری

    پاکستان کےنامور ڈیزائنر نومی انصاری نے سب کو انتخابی دن کی مبارک باد پیش کی۔

    Happy Voters Day 🇵🇰 #longlivepakistan

    A post shared by Nomi Ansari (@nomiansari) on

    خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ صبح آٹھ بجے سے بلا تعطل شام 6بجے تک جاری رہے گی ، دس کروڑ 59 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیےآزادامیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے گیارہ ہزارسےزائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وہ پاکستانی اداکار جنہیں‌ خدا نے بیٹیوں کی نعمت سے نوازا

    وہ پاکستانی اداکار جنہیں‌ خدا نے بیٹیوں کی نعمت سے نوازا

    کراچی: پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے کئی ایسے اداکار ہیں جن کے گھر بیٹیوں کی پیدائش ہوئی اور وہ ان کی بہت اچھے طریقے سے پرورش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بیٹیاں اللہ کی رحمت ہیں اس بات کا اندازہ اُن والدین کو بہت اچھی طرح سے ہوتا ہے جو صاحبِ اولاد تو ہیں مگر اُن کے گھر صرف بیٹے ہی پیدا ہوئے اور اس طرح کے والدین بھی اس اہمیت سے اچھی طرح واقف ہیں جو صاحب اولاد نہیں ہیں۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری میں چند جوڑے ایسے ہیں جنہیں اللہ رب العزت نے اولادِ نرینہ تو عطا نہیں کی البتہ اُن کے گھر خدائے رب ذوالجلال کی رحمت سے ضرور منور ہوئے۔

    آئیے ایسے فنکاروں پر ایک مختصر نظر ڈالتے ہیں۔

    بشریٰ انصاری

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری اور فنون لطیفہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی بشریٰ انصاری کی دو صاحبزادیاں ہیں جو اپنے والدین کا نام روشن کررہی ہیں، اُن کی بڑی صاحبزادی نرمان انصاری اور دوسری میرا انصاری ہیں۔

    فیصل قریشی

    ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے اداکار فیصل قریشی کی صاحبزادی کا نام ہانیش قریشی ہے، ٹی وی اداکار کی اس سے قبل دو شادیاں ہوئیں جن میں سے پہلی اہلیہ سے بیٹی اور دوسری سے بیٹا بھی پیدا ہوا تاہم وہ اب صرف اپنی تیسری اہلیہ کی کفالت ہی کررہے ہیں۔

    شان شاہد

    پاکستانی فلم انڈسٹری میں جان دار اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے اداکار شان شاہد کی چار صاحبزادیاں ہیں جن کے نام رانے، بہششت برین، فاطمہ اور شاہ بانو ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • معروف شوبز شخصیات کے مداحوں کے لیے عید کے خصوصی پیغامات

    معروف شوبز شخصیات کے مداحوں کے لیے عید کے خصوصی پیغامات

    کراچی : پاکستان شوبز کی معروف شخصیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو عید مبارکباد کے پیغامات دیئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

    معروف شخصیات میں ہمایوں سعید، صنم سعید ، ماروا حسین، اعجاز اسلم اور عتیقہ اڈوھو شامل ہین، جنہوں نے عید الفطر کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔