Tag: Pakistani Citizen

  • امریکا میں پاکستانی شہری کی گرفتاری پر دفتر خارجہ کا رد عمل

    امریکا میں پاکستانی شہری کی گرفتاری پر دفتر خارجہ کا رد عمل

    اسلام آباد : نیو یارک میں پاکستان شہری آصف مرچنٹ کی گرفتاری کے معاملہ پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بیان جاری کرنے سے قبل مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں امریکی عدالت میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد کرنے سے متعلق پاکستانی دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے آصف مرچنٹ کی گرفتاری پر کہا کہ ہم نے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، اپنا باضابطہ ردعمل دینے سے پہلے مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں، امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ ملزم آصف مرچنٹ کو 12 جولائی کو امریکا چھوڑنے کی تیاری کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم نے سیاستدانوں کو قتل کرنے کیلئے اجرتی قاتل سے رابطہ کیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق اجرتی قاتل خفیہ طور پر امریکی انٹیلی جنس اداروں کیلئے کام کررہا تھا، آصف مرچنٹ نے امریکا مخالف مظاہروں اور بڑے سیاستدانوں کو قتل کرنے کی بھی بات کی۔

  • دبئی میں پاکستانی شہری کے لیے اعزاز

    دبئی میں پاکستانی شہری کے لیے اعزاز

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک پاکستانی کو ٹریفک کنٹرول کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس کے کمانڈر جنرل عبد اللہ المری نے دبئی کے ایک چوراہے پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے والے پاکستانی شہری عباس خان کو اعزاز سے نوازا ہے۔

    عباس خان نے دبئی کے ایک چوراہے پر ٹریفک جام کو دیکھتے ہوئے رضا کارانہ طور پر ٹریفک کو منظم کیا۔

    مقامی شہریوں اور تارکین وطن نے عباس خان کے اس اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے بے حد سراہا گیا۔

    دبئی پولیس کے کمانڈر جنرل عبداللہ المری نے عباس خان کے اس اقدام اور دبئی سے اس محبت کی قدر کرتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی، عبداللہ المری نے کہا کہ عباس خان کی کاوشیں قابل قدر ہیں، انہوں نے جو کچھ کیا بہت اچھا اور اچھے انداز میں کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عباس خان نے اپنے اس اقدام کے ذریعے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ فرض شناس ہیں اور دبئی کے معاشرے کے لیے محبت کا جذبہ رکھتے ہیں۔

  • پاکستانی شہری نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر سعودی خاتون کی جان بچالی

    پاکستانی شہری نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر سعودی خاتون کی جان بچالی

    ریاض : سعودی میں مقیم پاکستانی ٹینکر ڈرائیور نے پائی وے پر حادثے کا شکار سعودی خاتون کی جان بچا کر انسانیت کی تاریخ رقم کردی۔

    عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے عسیر ریجن کے المجاردہ کمشنری سے 70 کلو میٹر دور ہائی وے پر ایک گاڑی اچانک حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ حادثے میں گاڑی چلانے والی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ ان کی دوسری ساتھی شدید زخمی ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملازمت کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ٹینکر ڈرائیور نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر متاثرہ خاتون کی جان بچائی۔

    عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر اگر پاکستانی ڈرائیور آگ بجھانے کے لیے اپنا ٹینکر پیش نہ کرتے تو ممکنہ طور پر دوسری خاتون بھی جھلس کر ہلاک ہوجاتیں۔

    سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی ڈرائیور 10 منٹ پہلے پہنچ جاتے تو شاید ڈرائیور دوسری خاتون بھی ہلاک ہونے سے بچ جاتیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ محکمہ شہری دفاع کے اہلکار نے پاکستانی ڈرائیور کی زبردست الفاظ میں پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں انعام سے نوازنے کے لیے اعلیٰ حکام سے بات کریں گے۔

  • پاکستانی شہری ترکی کے ائیرپورٹ سے لاپتہ

    پاکستانی شہری ترکی کے ائیرپورٹ سے لاپتہ

    لاہور:  پاکستانی شہری نظر حسین استبول کے ائیرپورٹ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا وہ پاکستان سے روزگار کے سلسلے میں رومان جارہا تھا۔

    نمائندہ اے آر وائی کے مطابق پاکستانی نوجوان ترکی ائیرلائن کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ سے بذریعہ استنبول رومان جارہا تھا کہ اچانک ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد اُس کا رابطہ اہل خانہ سے منتقطع ہوگیا۔

    والد فاروق نظر کے مطابق میرا بیٹا 20 روز قبل لاہور سے رومان جانے کے لیے روانہ ہوا اور استنبول ائیرپورٹ تک وہ اہل خانہ سے رابطے میں رہا مگر اُس کے بعد سے رابطہ بالکل منقطع ہوگیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ترکی کے شہر استنبول میں واقع پاکستانی سفارت خانے پر رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکے البتہ ترکش ائیرلائن جواب دیا کہ نظر حسین نے ائیرپورٹ پہنچنے پر بورڈنگ نہیں کروائی اور نہ ائیرپورٹ پر اُس کا کوئی ریکارڈ موجود ہے۔

    نظر حسن کے صاحبزادے نے والد دس برس سے اٹلی کے شہر روم میں محنت مزدوری کررہے تھے اور وہ گزشتہ دنوں چھٹیوں پر پاکستان آئے ہوئے تھے، استنبول ائیرپورٹ کی انتظامیہ گمشدگی کے حوالے سے کوئی تعاون نہیں کررہی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میری مدد کرنے پر شکریہ آرمی چیف، ندیم

    میری مدد کرنے پر شکریہ آرمی چیف، ندیم

    کراچی : سعودی عرب کی جیل میں قید پاکستانی شہری ندیم وطن واپس پہنچ گیا ، ندیم نے رہائی دلانے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی جیل میں قید پاکستانی شہری ندیم رہائی کےبعد وطن واپس پہنچ گیا، سترہ سال بعدندیم کو گھر میں دیکھ کر اہلخانہ خوشی سے نہال ہوگئے ، ندیم کے بھائی اور ماں نےآرمی چیف اور اےآروائی نیوزکا شکریہ ادا کیا۔

    وطن واپسی پر ندیم نے بھی مدد کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

    گذشتہ روز  ندیم کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہم آرمی چیف جنرل قمرجاویدباوجوہ کےشکرگزارہیں، بھائی سعودی عرب میں جس کمپنی میں کام کرتےتھے اس کا دیوالیہ ہوگیا اور وہ ایک مسجد میں رہ رہے تھے، دستاویزات گم ہوگئے۔


    مزید پڑھیں :  آرمی چیف کے نوٹس لینے پرسعودی عرب میں قید پاکستانی کو رہائی مل گئی


    بھائی کا کہناتھا کہ آرمی چیف کے اقدام کے بعد اداروں نے رابطہ کیاہے، ہم ندیم کا بے صبری سےانتظارکررہےہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستانی شہری ندیم کی سعودی عرب میں سفری دستاویزات گم ہوگئی تھیں، جس کے بعد سعودی پولیس نے شک کی بنا پر  پاکستانی شہری کو حراست میں لیا تھا۔

    قید کےدوران ندیم کی ویڈیو سوشل میڈٰیاپروائرل ہوئی، جس میں لوگوں سے مدد کی اپیل کی تھی، جس کے بعد آرمی چیف کی ہدایت پر سعودی عرب میں ندیم کوسفری دستاویزات فراہم کی گئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • 25 سال تک بھارت میں‌ پھنسا رہنے والا سراج آخر گھر لوٹ آیا، مانسہرہ آمد پر جذباتی مناظر

    25 سال تک بھارت میں‌ پھنسا رہنے والا سراج آخر گھر لوٹ آیا، مانسہرہ آمد پر جذباتی مناظر

    مانسہرہ: بچپن میں گھر سے بھاگ کر غلطی سے بھارت پہنچ جانے والے سراج کی پچیس سال بعد مانسہرہ واپسی پر والہانہ استقبال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کا سراج پچیس سال پہلے جب کراچی جانے کے لیے گھر سے بھاگا، تو غلط ٹرین میں‌ سوار ہو کر بھارت پہنچ گیا اور اگلے پچیس برس وہاں‌ پھنس رہا. اس عرصے میں‌ سراج کی وہاں‌ شادی ہوئی، جس سے اس کے تین بچے ہوئے.

    چند برس قبل پاکستان آنے کے خواہش مند سراج نے بھارتی حکام کے سامنے سرینڈر کر دیا، جس کے بعد اسے جیل ہوگئی. سزا پوری ہونے کے بعد اسے ڈی پورٹ کر دیا گیا.

    جب سراج پچیس برس بعد مانسہرہ لوٹا اور اپنے اہل خانہ سے ملا، تو جذباتی مناظر دیکھنے میں‌ آئے. ماں‌ بیٹا بہت دیر تک لپٹ‌کر روتے رہے. سراج نے ماں کو پوتےپوتیوں کی تصویریں دکھائیں.

    اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج نے کہا کہ وہ پڑھائی سے بچنے کے لیے پچیس سال پہلے گھر سے بھاگ گیا تھا. وہ کراچی جانا چاہتا تھا، مگر غلط ٹرین میں سوار ہر کر بھارت پہنچ گیا۔

    بھارت میں اس نے شادی کی، بچے ہوئے، مگر واپسی کی خواہش نے اسے بے کل رکھا. آخر اس نے بھارتی انتظامیہ کو اپنی اصلیت بتائی، جس کے بعد اسے ڈی پورٹ کر دیا گیا. البتہ اس کے بیوی بچوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں‌دی.

    سراج کی خواہش ہے کہ اس کے بیوی بچوں کو بھی پاکستان آنے کی اجازت دی جائے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گوانتاموبے: پاکستانی شہری احمد ربانی کی رہائی کیلئے اجلاس، الزامات مسترد

    گوانتاموبے: پاکستانی شہری احمد ربانی کی رہائی کیلئے اجلاس، الزامات مسترد

    واشنگٹن: گوانتاموبے میں 14 برس سے قید پاکستانی شہری احمد ربانی کی رہائی سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں احمد ربانی نے خود پر لگائے گئے الزامات مسترد کردیے۔

    اے آر وائی نیوز واشنگٹن کے نمائندے جہانزیب علی کے مطابق گوانتاموبے میں 14 برس سے قید پاکستانی شہری احمد ربانی کی رہائی کے لیے پریاڈک ریویو بورڈ(پی آر بی) کا اجلاس منعقد ہوا، پینٹاگون میں اجلاس کی براہ راست کارروائی میڈیا کو بھی دکھا ئی گئی جس میں‌ احمد ربانی کو سامنے بٹھا کر ان پر عائد کردہ الزامات پڑھ کر سنائے گئے۔

    الزامات سننے کے بعد احمد ربانی نے انہیں مسترد کردیا اور کہا کہ ان تمام جرائم کا ان سے کوئی تعلق نہیں، ان کے القاعدہ سے تعلق کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

    اجلاس میں حکام نے ان سے استفسار کیا کہ وہ ملائشیا جانا چاہتے ہیں تو ربانی نے کہا کہ نہیں میں پاکستان جانے کا خواہش مند ہوں، چودہ برس سے قید میں ہوں اور میں نے آج تک اپنے بیٹے کو نہیں دیکھا، بقیہ زندگی اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔

    اجلاس کے دوران امریکی حکام نے بتایا کہ قید کے دوران احمد ربانی کی ہر ماہ ان کے اہل خانہ سے بات کرائی گئی، ربانی کی صحت ٹھیک ہے۔

    امریکا کی رسوائے زمانہ جیل گوانتاناموبے میں قید پاکستانی شہری احمد ربانی کو 14 برس بعد رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،چودہ برس بعد ان پر لگائے گئے الزامات غلط ثابت ہوگئے ہیں۔


    الزامات غلط ثابت، امریکا میں قید پاکستانی شہری کو 14 سال بعد رہا کرنے کا فیصلہ


    احمد ربانی سعودی عرب میں پیدا ہوئے اور اٹھارہ برس کی عمر میں کراچی منتقل ہوگئے، وہ یہاں ٹیکسی ڈرائیور تھے،انہیں عربی زبان پر مکمل عبور حاصل تھاجس پرانہیں یمنی باشندہ سمجھ لیا گیا، انہیں دوہزار دو میں القاعدہ سے تعلق کے شبہے میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    اس سارے معاملے کا ایک اور دکھ بھرا پہلو یہ ہے کہ امجد ربانی کا 14برس کا بیٹا ہے جسے انہوں نے آج تک نہیں دیکھا، چودہ برس کے دوران پاکستانی حکومت نے آج تک کبھی بھی یہ معاملہ امریکا سے نہیں اٹھایا اور اس معاملے پر کبھی بات نہیں کی کہ ان کے قیدی کو بغیر ثبوت کیوں رکھا ہوا ہے اور رہا کیوں نہیں کیا جارہا۔

    نمائندے کے مطابق اور بھی کئی قیدی ہیں جنہیں عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیا گیا، گزشتہ ماہ بھی عدم ثبوت کی بنا پر 15قیدی رہا کرکے متحدہ عرب امارات کو دیے گئے تھے۔

    جہانزیب علی نے پاکستان سفارت خانے کے اعلیٰ حکام سے بات کی تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا کہ انہیں پتا ہی نہیں کہ احمد ربانی کو کب اور کس جرم میں گرفتار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ جیل میں اس وقت احمد ربانی، سیف اللہ پراچہ، خالد عمر،عمارال بلوچ  اور ماجد خان سمیت چھ پاکستانی شہری قید ہیں۔