Tag: pakistani citizens

  • دبئی : پاکستانی شہری نے ایک لاکھ درہم جیت لیے

    دبئی : پاکستانی شہری نے ایک لاکھ درہم جیت لیے

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہری نے ایک لاکھ درہم جیت لیے، ہفتہ وار محظوظ قرعہ اندازی میں تین خوش قسمت شرکاء نے ایک ایک لاکھ درہم حاصل کیے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کی محظوظ نامی کمپنی کی ہفتہ وار قرعہ اندازی میں تین خوش قسمت غیرملکی شہریوں نے فی کس ایک لاکھ درہم جیت لیے۔

    مذکورہ کمپنی کی یہ 55 ویں لائیو قرعہ اندازی تھی، جس میں تین خوش قسمت تارکین وطن نے اپنا قیمتی انعام وصول کیا، اس موقع پر ان کی خوشی قابل دید تھی۔

    خلیج ٹائمز کے مطابق برطانیہ سے انس، پاکستان سے محمد اور بھارت سے قدیر نے پہلا انعام اپنے نام کیا، ان کے جیتنے والے ریفل نمبر بالترتیب 23208857، 23038820 اور 23136429 تھے۔

    اس کے علاوہ 23 شرکاء کے 5 میں سے 4 نمبرز میچ کیے جنہوں نے 10 لاکھ درہم کا دوسرا انعام حاصل ہوئے ہر ایک نے 43 ہزار 478 درہم جیتے۔

    اس کے علاوہ 350 درہم کا تیسرا انعام 1 ہزار 378 دیگر شرکاء نے جیتا جن کے 5 میں سے 3 نمبروں میں مماثلت تھی، یوں قرعہ اندازی میں 1 ہزار 404 شرکاء مجموعی انعامی رقم میں سے 17 لاکھ 82 ہزار 300 درہم جیت گئے۔

    اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دو کروڑ درہم کا سب سے بڑا انعام اب بھی باقی ہے، جو حاصل کرنے کے لیے محظوظ میں شرکت کرنا آسان ہے۔

    اس مقصد کے لیے تمام آنے والوں کو محظوظ ڈاٹ اے ای کے ذریعے اندراج کرانا چاہیے اور 35 درہم میں پانی کی بوتل خریدنا ہوگی، خریدی گئی ہر بوتل کے لیے شرکاء سب سے بڑا انعام، دوسرا انعام یا تیسرا انعام جیتنے کے موقع کے لیے محظوظ کی عظیم الشان قرعہ اندازی میں حصہ لے سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی کی یہ بوتل خریدنے والے خود بخود ہفتہ وار ریفل ڈرا میں بھی شامل ہوجائیں گے جہاں تین خوش قسمت فاتحین کو ہر کسی کو ایک لاکھ درہم گھر لے جانے کی ضمانت دی جائے گی۔

  • پلوامہ حملہ ، پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں راجستھان چھوڑنے کی وارننگ

    پلوامہ حملہ ، پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں راجستھان چھوڑنے کی وارننگ

    راجستھان: راجستھان کی عدالت نے پاکستانیوں کو 48گھنٹےمیں راجستھان چھوڑنے کا حکم دے دیا جبکہ انتطامیہ نے پاکستانیوں کو ملازمت پر رکھنے  اور تجارت کرنے پربھی پابندی لگا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کےبعدپاکستان اوربھارت میں کشیدگی برقرار ہے ، مودی سرکار بوکھلاہٹ کاشکار ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ، راجستھان کے ضلع بیکانیر کی عدالت نے پاکستانی شہریوں کے لیے حکم جاری کیا ہے اڑتالیس گھنٹے میں بھارتی ریاست راجھستان چھوڑدیں۔

    راجستھان کی ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے اور انتظامیہ نے ہوٹل والوں کوپاکستانیوں کوکمرے دینے اور پاکستانیوں کو ملازمت پر رکھنے کیلئے منع کردیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے پاکستانیوں سےتجارت کرنے پر بھی پابندی لگاتے ہوئے کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کا کاروبار ی تعلق بھی قائم کرنے سے اجتناب برتیں۔

    خواجہ غریب نواز کے عرس، پاکستانی زائرین کی ویزا درخواستیں مسترد


    دوسری جانب آئندہ ماہ اجمیر میں خواجہ غریب نواز کے عرس میں جانے والوں کے لیے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ، بھارتی حکومت نے پاکستانی زائرین کی ویزا درخواستیں بھی مسترد کردی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے میں42 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔بھارت نے الزام لگایا تھا کہ پلوامہ میں حملہ کالعدم جیش محمد کی جانب سے کیا گیا ، جسے پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکا، 42 بھارتی فوجی ہلاک

    بعد ازاں پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کے الزامات کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔

  • سعودی حکومت کا پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فیس میں کمی کا امکان، ذرائع

    سعودی حکومت کا پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فیس میں کمی کا امکان، ذرائع

    ریاض:سعودی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزافیس میں کمی کا فیصلہ کیا ہے ، ویزافیس میں کمی کا اطلاق 15 فروری سے متوقع ہے،موجودہ وزٹ ویزا فیس تقریبا 2000 سعودی ریال ہے۔

    تصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزافیس میں کمی کا امکان ہے ، ویزافیس میں کمی کا اطلاق 15 فروری سے متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزٹ ویزا فیس338 ، سنگل انٹری فیس338 اور ملٹی پل ویزافیس 675 ریال ہوگی جبکہ موجودہ وزٹ ویزا فیس تقریبا 2000 سعودی ریال ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو ای ویزہ کی سہولت دینے کا عند یہ دے دیا ہے ، جس سے پاکستانی عازمین حج کو ویزہ انٹرنیٹ سے  آن لائن دیا جاسکےگا، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نےاس بات کی تصدیق کردی ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی حجاج کے لیے ای ویزا جاری کرنے کا فیصلہ

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان دورہ پاکستان کے موقع پر ان سے پاکستان کے حج کوٹہ میں اضافے کی بات بھی کریں گے, روڈ ٹو مکہ منصوبہ کا سعودی حکومت کیساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، سعودی حکومت نے اس سال پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرلیا ہے، لاہور اور کراچی سے روڈ ٹو مکہ منصوبے کا آغازہوگا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرسعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر 16 فروری کو پاکستان آئیں گے، محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں آئل ریفائنری سمیت بیس ارب کے معاہدے متوقع ہیں۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کے اراکین استقبال کریں گے، وزیر اعظم ہاؤس آمد پر ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ، جہاں عمران خان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی جبکہ مہمانوں کو ظہرانہ بھی دیا جائےگا۔

    خیال رہے شہزادہ محمد بن سلمان دورہ جہاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے دورکا آغاز ہے ، وہیں پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے بھی اہم سمجھا جارہا ہے۔

  • پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے تاحال دفتر خارجہ کا منتظر

    پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے تاحال دفتر خارجہ کا منتظر

    کراچی: سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانی باشندوں کو واپس لانے کے لیے پی آئی اے کے طیارے تیار ہوگئے لیکن دفتر خارجہ نے چپ سادھ لی جس کے باعث پاکستانیوں کی مشکلات برقرار ہیں اور ان کی وطن واپسی کا معاملہ مزید تاخیر کا شکار ہوتا نظر آرہا ہے۔


    سعودی عرب کے حراستی مرکز میں ہزاروں پاکستانی محصور


    اے آر وائی نیوز کے نمائندے صلاح الدین کے مطابق پاکستانی باشندوں کو واپس لانے کے معاملے پر پی آئی اے نے انہیں واپس لانے کے لیے اپنے طیارے تیار کرلیے ہیں تاہم پی آئی اے انتظامیہ وزارت خارجہ کے حکم کے بغیر وہاں طیارے نہیں بھیج سکتی۔

    قبل ازیں دفتر خارجہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی باشندوں کے مسائل حل کریں گے تاہم یہ صرف بیان ہی رہا اور اب تک کوئی عملی کارروائی نظر نہیں آرہی۔

     


    سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہزاروں پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، دفتر خارجہ


    نمائندے کے مطابق چیئرمین پی آئی اے نے طیاروں کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی ہے اور کہا ہے کہ پی آئی اے نے ہمیشہ اپنی خدمات پیش کی ہیں چاہے کوئی بھی معاملہ ہو اس بار بھی ہم تیار ہیں تاہم سعودی عرب سے پاکستانیوں کوواپس لانے کے معاملے پر دفتر خارجہ اجازت دے تو طیارے روانہ کردیں گے اب تک ان کی جانب سے احکامات کے منتظر ہیں۔

    سی ای اواے آروائی سلمان اقبال کا سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیےاہم اعلان

     

  • سمجھوتہ ایکسپریس کو آج بھی چلنے کی اجازت نہیں ملی

    سمجھوتہ ایکسپریس کو آج بھی چلنے کی اجازت نہیں ملی

    لاہور: سمجھوتہ ایکسپریس کو آج بھی چلنےکی اجازت نہیں ملی، ویزے کی معیاد ختم ہونے پرسیکڑوں پاکستانی بھارت میں پھنس گئے ہیں.

    بھارت کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کے بعد بھارت جانے والے پاکستانی شہریوں کے ویزے کی مدت ختم ہوگئی ہے، جس پر ان کے عزیز واقارب میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،

    سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کے باعث کئی پاکستانی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بھارت پاکستانی شہریوں کو صرف ایک ماہ کے لیے ویزہ جاری کرتا ہے اور جو لوگ بھارت گئے ہیں، ان میں بعض کے ویزے کی معیاد ختم ہوچکی ہے اور متعدد افراد کے ویزے کی معیاد ختم ہونے کے قریب ہے.

    بھارت جانے والے پاکستانی شہریوں کے عزیز واقارب نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کے باعث ویزے کی معیاد میں توسیع کی جائے تاکہ انہیں وہاں کسی مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑا، متاثرہ خاندانوں نے پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کی بحالی کی لیے بھارت سے بات چیت کی جائے اور حکومت فوری طور پر بھارت سے انہیں واپس لانے کے اقدامات کرے۔