Tag: pakistani community’

  • ‘پاکستان میں آئندہ انتخابات کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ انتہائی اہم ہوگا’

    ‘پاکستان میں آئندہ انتخابات کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ انتہائی اہم ہوگا’

    مسقط : پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کوووٹنگ کا حق ملنا بہت بڑی تبدیلی ہے ، پاکستان میں آئندہ انتخابات کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ انتہائی اہم ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق عمان کے دار الحکومت مسقط میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے زلفی بخاری کےاعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا ،جس میں پاکستانی برادری ، عمانی حکام اوررائل فیملی کے نمائندے بڑی تعداد شریک ہوئے جبکہ پاکستانی سفیراورعمانی دفترخارجہ کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

    زلفی بخاری نے تقریب میں دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی وتجارتی شراکت داری کے نئے دور پر اظہار خیال کرتے ہوئے شانداراستقبال اورمہمان نوازی پرعمانی حکام اورپاکستانی کمیونٹی سے اظہار تشکر کیا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا اوورسیزپاکستانیوں کوووٹنگ کا حق ملنا بہت بڑی تبدیلی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنےووٹ کااندراج یقینی بنائیں، پاکستان میں آئندہ انتخابات کیلئےبیرون ملک پاکستانیوں کاووٹ انتہائی اہم ہوگا۔

    پاکستان میں آئندہ انتخابات کیلئےبیرون ملک پاکستانیوں کاووٹ انتہائی اہم ہوگا۔

    پاکستان اورعمان کےدرمیان برادرانہ تعلقات کومضبوط کرنےجارہےہیں،

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان اورعمان کےدرمیان برادرانہ تعلقات کومضبوط کرنےجارہےہیں، دونوں ممالک کےدرمیان عوامی سطح پررابطوں اورتبادلوں کا فروغ ضروری ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری اورکاروبارکیلئےحالات انتہائی سازگار ہیں، عمانی حکام سے ویژن2040کےتحت مختلف شعبوں میں تعاون ، پاکستانی کمیونٹی کیلئےمزیدسہولیات فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کےدرمیان افرادی قوت کے تبادلوں پر زور دیں گے۔

  • سعودی عرب، پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کیلئے واٹس ایپ سروس متعارف

    سعودی عرب، پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کیلئے واٹس ایپ سروس متعارف

    ریاض: سعودی عرب نے پاکستانی کمیونٹی کی اپنے پیاروں کی مقامی تدفین کے لیے سفری پابندیوں کے دوران این او سی جاری کرنے کے لیے واٹس ایپ سروس متعارف کرادی۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس پر قابو پانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر بعض علاقوں میں محدود کرفیو کا نفاذ کرتے ہوئے مختلف شہروں میں آمدورفت پر پابندی لگائی گئی ہے۔

    جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سعودی عرب کے مغربی ریجن میں انتقال کرجانے والے افراد کی آخری رسومات کے انتظامات کے لیے واٹس ایپ سروس شروع کی ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب کا تارکین وطن کے لیے اہم اقدام

    پاکستانی قونصلیٹ نے کمیونٹی سے کہا ہے کہ کرفیو کے اوقات کے دوران کسی عزیز کی تدفین کے لیے اجازت نامہ لے سکتے ہیں، اس کے لیے 0533585184، 0542556778، 0592068461 پر اپنی متعلقہ دستاویز فراہم کرکے این او سی حاصل کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں حکومت نے کرفیو کے اوقات میں شہریوں اور ملک میں مقیم غیرملکیوں کے باہر نکلنے پر سختی سے پابندی عائد کررکھی ہے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں کرونا کے 165 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 1885 ہوگئی ہے، وائرس سے 21 افراد جاں بحق اور 64 صحت یاب ہوئے ہیں۔

  • پیرس : پاکستانی کمیونٹی بھارتی دراندازی کیخلاف سراپا احتجاج

    پیرس : پاکستانی کمیونٹی بھارتی دراندازی کیخلاف سراپا احتجاج

    فرانس میں پاکستانی کمیونٹی بھارتی دراندازی کیخلاف سراپا احتجاج بن گئی،اورملک و قوم کی سلامتی کیلئے لہو کا آخری قطرہ تک بہا نے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    پیرس میں پاکستانی کمیونٹی نےبھارتی در اندازی اور کشمیر بھارتی مظالم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی اور مودی حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔

    مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی ملک وقوم کی سلامتی کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اور ملکی دفاع کیلئے لہوں کا آخری قطرہ تک بہانے کیلئے تیار ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کیخلاف اور پاک فوج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر کراچی کے مختلف علاقوں گلبہار، سائٹ اور صدر میں ریلیاں نکالیں۔

  • کینیڈین وزیر اعظم کی 70 ویں جشن آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارک باد

    کینیڈین وزیر اعظم کی 70 ویں جشن آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارک باد

    ٹورنٹو : کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر سمیت کینیڈا میں رہنے والے پاکستانیوں کو 70 ویں جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو پاکستانیوں کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل ہیں ، پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر کینیڈین وزیر اعظم نے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج ہم پاکستان کی 70 ویں آزادی کا جشن منانے کیلئے کینیڈا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔

    جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ 1947 میں پاکستان کے قیام کے بعد ہی کینیڈا اور پاکستان کے سفارتی تعلقات قائم ہوگئےتھے ، پاکستان ،کینیڈین عوام کے تعلقات ہمیشہ کی طرح خوشگواری سے آگے بڑھ رہے ہیں اور جمہوری، علاقائی سلامتی، دفاعی شعبوں ، غربت اور پولیو کے خاتمے ،ماحولیاتی تبدیلیوں کیخلاف مشترکہ کام جاری رکھیں گے۔

    کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کینیڈا، خاتون اول اور میری جانب سے پاکستان کو جشن آزادی مبارک ہو، پاکستانی کمیونٹی نے کینیڈا کے لیے بیش بہا خدمات انجام دی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کی عوام کے درمیان تعلقات پرانے ہیں، پاکستان کے لوگ ایک صدی قبل پہلے ہی کینیڈا منتقل ہوگئے تھے اور اس کے بعد سے ہمارے تعلقات مزید بڑھتے رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دبئی میں پاکستانیوں کے لیے اسپتال

    دبئی میں پاکستانیوں کے لیے اسپتال

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی برادری ایک غیر منافع بخش کثیر الجہت اسپتال تعمیر کرنے جارہی ہے جس کا مقصد وہاں رہنے والے پاکستانیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 1اکروڑ 20 لاکھ درہم لگایا گیا ہے اور اس کی تعمیر کے لیے ایک ایونٹ منعقد کیا گیا جس کا’ ایک شام پاکستان کے نام ‘ رکھا گیا ۔اس شو کی میزبانی معروف ادیب اور ٹی وی آرٹسٹ انور مقصود نے کی۔

    شو میں پاکستانی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ’اون اے برک‘ کے عنوان سے اسپتال کی تعمیر میں تعاون کیا۔

    own

    ایونٹ میں اسپتال کے لیے ایک اینٹ کی قیمت ایک ہزار درہم رکھی گئی تھی اور انور مقصود کی ہر دلعزیز شخصیت کے تحریک دلانے پر شو کی انتظامیہ تین لاکھ اینٹیں فروخت کرنے میں کامیاب رہی۔ اسپتال کی تعمیر میں تعاون کرنے والے پاکستانیوں کو پاکستان ایسوسی ایشن کی ممبر شپ بھی دی جائے گی۔

    wwww32

    پاکستان سنیٹر کے نام سے تعمیر کیا جانے والایہ دو منزلہ اسپتال ایسو سی ایشن کے ممبران کو مہنگے علاج معالجے کی سہولت انتہائی مناسب داموں فراہم کرے گا اور ان پاکستانیوں کے کام بھی آئے گا جو کہ دبئی جیسے ملک میں مہنگا علاج نہیں کراسکتے۔

    wwwww

    پاکستا ن ایسوسی ایشن دبئی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیصل اکرا م کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی پراجیکٹ اور تمام گلف ممالک میں غیرملکیوں کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستانی برادری کا شکریہ ادا کیاجو اس عظیم مقصد کے لیے آگے آئی۔

    تقریب میں انور مقصود کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی برادری نے ہمیشہ وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے اور اس میڈیکل کمپلکس کی تعمیر میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

  • لندن میں مقیم پاکستانیوں کا قائد ایم کیو ایم کی تقریر کے خلاف مظاہرہ

    لندن میں مقیم پاکستانیوں کا قائد ایم کیو ایم کی تقریر کے خلاف مظاہرہ

    لندن:  ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر پاکستانی کیمونٹی کا قائد ایم کیو ایم کی پاکستان مخالف تقریر کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قائد ایم کیوایم کی پاکستان مخالف تقریر کے خلاف بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی سراپا احتجاج ہیں، لندن میں ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر پاکستانی کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیراعظم برطانیہ کو قرارداد جمع کرائی۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قائد ایم کیو ایم کا پاکستان مخالف بیان ایک آنکھ نہ بھایا، پاکستانی کمیونٹی نے وزیراعظم برطانیہ کو قائد ایم کیوایم کے خلاف قرارداد جمع کرادی۔

    پڑھیں:   پاکستان مخالف تقریر،وزات داخلہ کا برطانیہ سے باضابطہ رابطہ

    مظاہرین کی جانب سے برطانوی وزیر اعظم کو جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ لندن سےایم کیوایم کےقائد نے اشتعال انگیز تقریر کرکے کارکنوں کو پاکستانی میڈیا پرحملےکےلئےاکسایا اور پاکستان کی سلامتی کےخلاف نعرے بھی لگوائے۔

    قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’قائد ایم کیو ایم نے فوج اورحکومت کےخلاف بھی انہوں نےلوگوں کو شرپسندی کے لیے اکسایا جس کی وجہ سے دوافراد بھی جاں بحق ہوئے اور میڈیا پر حملہ کرکے ادارے کو مالی نقصان پہنچایا گیا‘‘۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایم کیوایم کےقائد کی برطانوی شہریت منسوخ کی جائےاورانہیں برطانیہ سےنکالاجائے۔

    دوسری جانب برمنگھم میں بھی سول سوسائٹی کی جانب سے پاکستان میں میڈیا ہاوسز پر حملوں اور پاکستان مخالف نعروں کے خلاف قونصلیٹ آفس کے باہر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

  • جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق برطانیہ کے اہم دورے پر

    جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق برطانیہ کے اہم دورے پر

    لندن : جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ پاکستانی کمیونٹی اوران کی جماعت کے کارکنان سے ملاقات کررہے ہیں۔

    لارڈ نذیر احمد نے جماعت اسلامی کے سربراہ کے اعزاز میں دعوت دی جبکہ والتھم فاریسٹ کاؤنٹی کی میئر صائمہ محمود نےانہیں یادگاری سند دی۔

    سراج الحق نے برطانیہ کے دورے کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر سے بھی ملاقات کی۔

    جماعت اسلامی کے سربراہ نے اے آروائی نیوز کے لندن آفس کا بھی دورہ کیا۔

    سراج الحق نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کیا