Tag: PAKISTANI COUPLE

  • پاکستانی جوڑے کا ’دل والے دلہنیا لے جائینگے‘ کا آئیکونک رخصتی سین وائرل

    پاکستانی جوڑے کا ’دل والے دلہنیا لے جائینگے‘ کا آئیکونک رخصتی سین وائرل

    پاکستانی جوڑے نے بالی ووڈ کی سپر ہٹ رومانوی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائینگے‘  کا آئیکونک رخصتی سین ری کریئٹ کرلیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دولہا دلہن کی بالی ووڈ انداز میں فوٹو شوٹ وائرل ہے جس میں جوڑے کو ریلوے اسٹیشن پر پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    تصاویر میں ایشی نامی پاکستانی لڑکی نے بالی وڈ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا آخری سین ری کریئیٹ کیا جو بالی ووڈ متوالوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ ’دل والے دلہنیا لے جائینگے‘ سال 1995 میں ادتیا چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنی، اس فلم میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور کاجول نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    ’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے آخر میں شاہ رخ خان بطور ’راج‘ ٹرین میں سوار سمرن یعنی کاجول کی دنیا سے دور چلے جانے کا عہد کر کے وہاں سے جا رہا ہوتا ہے تو سمرن کے بابوجی اس کا مضبوطی سے تھاما ہاتھ چھوڑ کر اسے کہتے ہیں ’جا سمرن جا، جی لے اپنی زندگی‘ اور  سمرن چلتی ٹرین کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارم پر بھاگنے لگتی ہے۔

  • ہیروئن اسمگلنگ کا جرم: سعودی عرب میں پاکستانی میاں بیوی کے سر قلم

    ہیروئن اسمگلنگ کا جرم: سعودی عرب میں پاکستانی میاں بیوی کے سر قلم

    ریاض : ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں سعودی عرب میں پاکستانی میاں بیوی کا سر قلم کردیا گیا،سعودی وزارت داخلہ نے کہا محمد مصطفیٰ اور ان کی اہلیہ فاطمی اعجاز کو ہیروئن اسمگلنگ کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی میاں بیوی کے سر قلم کر دیئے گئے، ریاض کے وزرات خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیاکہ سعودی عرب کی عدالت میں ہیروئن اسمگلنگ کے مجرم دونوں میاں بیوی کو سزائے موت کی سزا ہوئی تھی۔

    جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ محمد مصطفیٰ اور ان کی اہلیہ فاطمی اعجاز کو ہیروئن اسمگلنگ کے دوران حراست میں لیا گیا تھا، مذکورہ گرفتاری عدالت میں ظاہر کی گئی جہاں تحقیقات کے نتیجے میں دونوں کو مجرم قرار دیا گیا۔

    سعودی وزارت نے اس حوالے سے بتایا گیا کہ سزائے موت کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کیا گیا تاہم عدالت عظمیٰ نے سزا برقرار رکھی، بعدازاں رائل آرڈ کے بعد دونوں میاں بیوی کو جدہ میں سزائے موت دے دی گئی۔

    گزشتہ پانچ برسوں میں پہلی پاکستانی خاتون کو سزا

    جسٹس پروجیکٹ پاکستان (جے پی پی) نے سعودی عدالت کے فیصلے پر احتجاج کیا اور کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں پہلی خاتون پاکستانی کو سزا دی گئی، جے پی پی کے مطابق اس حقیقت کے برعکس کہ دونوں ممالک قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات کررہے ہیں، میاں بیوی کے سر قلم کردیئے گئے۔

    ان کے مطابق اوورسزایمپلائمنٹ والے معمولی اجرت پر روز گار کمانے والوں کو جھانسہ دے کر اسمگلنگ کرواتے ہیں۔

    جے پی پی نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت اپنے مقدمات میں اپنے شہریوں کو تنہا چھوڑ دیتے ہیں جبکہ وزیراعظم نے بھیجے پی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے حکومت پر زوردیا کہ تمام سفارتی تعلقات کو استعمال میں لاتے ہوئے سعودی حکومت کو پاکستانیوں کی سزائے موت روکنے پر آمادہ کرے۔

  • جرمنی میں پاکستانی شہری نے بیٹی کوغیرت کے نام پرقتل کردیا

    جرمنی میں پاکستانی شہری نے بیٹی کوغیرت کے نام پرقتل کردیا

    برلن: پاکستانی نژاد شہری نےغیرت کے نام پراپنی 19 سالہ بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

    مذکورہ شخص نے اپنی بیٹی کو اس کے دوست کے ہمراہ رنگے ہاتھوں پکڑا اوراسے قتل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسدعلی خان اوراس کی اہلیہ شازیہ نے قتل کرنے کی بعد اپنی بیٹی لاریب کوکپڑے پہنائے اور اسکے بعد وہیل چیئر کے ذریعے اپارٹمنٹ سے نیچے لائے اور گاڑی میں ڈال کر شہرکے ایک ویران علاقے میں پھینک آئے۔

    اسد خان جس کی عمر 51 بر ہے اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیٹی کو اسلئے قتل کیا کہ اس نے ایک ایسے لڑکے سے محبت کا جرم کیا جس کی اس نے اجازت نہیں دی تھی۔

    اسد اوراسکی اہلیہ کی شادی گھر والوں کی مرضی سے ہوئی تھی اوروہ اپنی بیٹی کے لئے بھی ایسا ہی چاہتے تھے۔

    مقتول لاریب کی 41 سالہ میں نے دارمشتات شہر کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کےدوران بیان دیا ہے کہ وہ ایک مجبور عورت ہے اورمکمل طورپر اپنے شوہرکے دباوٗ میں ہے لہذا اپنی بیٹی کو قتل ہونے سے نہ بچا سکی۔

    قاتل جوڑے نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہوں نے قتل کی رات مقتول لاریب کی چوٹھی بہن 14 سالہ ندا کو اپنے ایک رشتے دار کے گھر بھیج دیا تھا۔