Tag: Pakistani cricketer

  • شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارتی دلہن بیاہ لانے کو تیار

    شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارتی دلہن بیاہ لانے کو تیار

    لاہور : فاسٹ بولرحسن علی نے بھی بھارتی لڑکی سے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے ، شادی کی تقریب 20اگست کو دبئی میں ہونےکاامکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارت کا داماد بننے کو تیار ہے، فاسٹ بولرحسن علی نے سر پر سہرا سجانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے، شامیہ آرزو نجی ایئرلائن میں کام کرتی ہے اور شادی کی تقریب 20اگست کو دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔

    خیال رہے حسن علی بھارتی لڑکی سےشادی کرنے والےچوتھے پاکستانی کرکٹرہوں گے ، ظہیر عباس،محسن حسن خان اورشعیب ملک بھارتی لڑکیوں سے شادی کرچکے ہیں ۔

    دوسری جانب فاسٹ بالرحسن علی کی والدہ نے اے آر وائی نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا حسن علی نے ابھی تک شادی کا اظہار نہیں کیا،حسن علی ورلڈ کپ کے بعد گھر میں مصروف رہے ،حسن علی سے تفصیل سے بات نہیں ہوسکی۔

    والدہ کا مزید کہنا تھا کہ حسن علی کی شادی سے متعلق کوئی بھی بات میڈیا سےشیئر کریں گے۔

    واضح رہے یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 12 اپریل 2010ء میں انجام پائی تھی، جس میں دونوں ملکوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

  • قومی کرکٹرز 5 جولائی کو وزیراعظم ہاؤس مدعو، تقریب منعقد ہوگی

    قومی کرکٹرز 5 جولائی کو وزیراعظم ہاؤس مدعو، تقریب منعقد ہوگی

    اسلام آباد: قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 5 جولائی کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کرلیا گیا، وزیراعظم کھلاڑیوں میں ایک ایک کروڑ روپے خود تقسیم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپنز ٹرافی جیتنے کی خوشی میں وزیراعظم نواز شریف نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔


    یہ پڑھیں: ہرکھلاڑی کیلئےایک کروڑروپےکا اعلان، ٹیم کو پارلیمنٹ آنے کی دعوت


    اب اس اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو 5 جولائی کو وزیر اعظم ہاؤس مدعو کرلیا گیا ہے جہاں ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی۔

    اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامی چیک تقسیم کریں گے، کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کو ایک ایک کروڑ کا چیک دیا جائے گا۔

    اسی طرح ہیڈ کوچ سمیت 13 آفیشلز کو50،50 لاکھ روپے کےچیک دیئے جائیں گے، وزیراعظم نے انعامات کے لیے 21 کروڑ 50 لاکھ روپےکی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کی قومی ٹیم کومبارک باد، انعامات کی بارش

  • دورۂ زمبابوے میں کپتانی کی آفر ہوئی تو انکار نہیں کروں گا، شعیب

    دورۂ زمبابوے میں کپتانی کی آفر ہوئی تو انکار نہیں کروں گا، شعیب

    لاہور: سیالکوٹ ریجن کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ دورۂ زمبابوے کے لئے بورڈ نے کپتانی کی پیشکش کی تو وہ انکار نہیں کریں گے۔

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ بلاول بھٹی اور اوسامہ میر کے اوور میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئے، انہوں نے کہا کہ فائنل کے لئے کراچی کی ٹیم فیورٹ ہے لیکن پشاور کے کھلاڑی اپ سیٹ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

    شعیب ملک دورہ زمبابوے میں کپتانی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بورڈ نے اب تک ان سے کوئی بات نہیں کی اگر قیادت کی آفر کی گئی تو وہ انکار نہیں کریں گے۔

    شعیب ملک پاکستان کی بھابھی ثانیہ مرزا نے تو شعیب ملک کو یو ایس اوپن جیت کر تحفہ دیا لیکن شعیب ملک نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہے۔

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد کا چالان

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد کا چالان

    کراچی :  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد کا چالان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رات گئے موٹروے پولیس نے لیاری ایکسپریس وے پر سرفراز احمد کا چالان کرکے ایک ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا ۔

    ذرائع موٹر وے پولیس کے مطابق سرفراز احمد نے اپنی گاڑی پر ایچ ڈی لائٹیں لگا رکھی تھیں جو کہ خلاف قانون ہیں، جس کی وجہ سے سرفراز احمد کی گاڑی روکی، گاڑی سرفراز احمد خود چلا رہے تھے ، پولیس کی جانب سے گاڑی کے کاغذات مانگے گئے، جس پر سرفراز نے اپنا تعارف کراتے ہوئے ضروری دستاویز پولیس کے حوالے کئے۔

    موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھے کرکٹر ہے لیکن قانون سب کے لیے ہیں اور وہ خلاف ورزی کررہے ہیں، جس پر پولیس نے چالان کرکے 1000 روپے جرمانہ لگا دیا۔

  • مستقبل میں قیادت کی پیشکش ہوئی تو انکار نہیں کروں گا، یونس خان

    مستقبل میں قیادت کی پیشکش ہوئی تو انکار نہیں کروں گا، یونس خان

    ایڈیلیڈ: قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد انہیں کپتانی کی پیشکش ہوئی تو وہ انکار نہیں کریں گے۔

    ورلڈ کپ میں تو یونس خان ٹیم کے لئے کچھ کر نہیں سکے لیکن پھر بھی انکے ارمان ختم نہیں ہوئے، آؤٹ آف فارم یونس خان نے کپتانی کا خواب ایک بار پھر آنکھوں میں سجالیا ہے۔

    ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں قیادت کی پیشکش ہوئی تو وہ انکار نہیں کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ  اپنی زندگی میں بہت غلطیاں کی ہیں اور انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچے اور ٹائٹل جیتے۔

    یونس خان نے کہا کہ وہ ٹیم اور ملک کے مفاد کے لئے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرتے، اسی لئے وہ ہر پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

  • بھارت کیخلاف ٹیم تیار نہیں تو اسے ہونا پڑے گا، شاہد آفریدی

    بھارت کیخلاف ٹیم تیار نہیں تو اسے ہونا پڑے گا، شاہد آفریدی

    سڈنی: پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈ شاہد آفریدی کا کہنا ہے میگا ایونٹ کیلئے ٹیم کی تیاری اچھی نہیں ہوئی اس کے باوجود ٹیم کو بھارت کیخلاف سو فیصد کارکردگی دکھانی ہوگی۔

    پاکستان ٹیم کے جارحانہ مزاج بلے باز شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عالمی کپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاری اچھی نہیں ہوئی، اس کے باوجود پوری ٹیم کو بھارت کیخلاف سو فیصد کارکردگی کا مظاہر ہ کرنا ہوگا، موجودہ کرکٹ بہت تیز ہو گئی ہے حریف ٹیمیں میچ میں واپسی کا موقع نہیں دیتی۔

     شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی سالوں میں پاکستانی بولنگ میں اسپنرز کا کردار اہم رہا ہے،سعیداجمل ارو محمد حفیظ نے اس عرصے میں بہت کچھ کیا۔ دونوں کے نہ ہونے سے کارکردگی پر فرق پڑ سکتا ہے۔

     پاکستان اور بھارت کے میچ کے بارے میں آفریدی نے کہا کہ پاک بھارت میچ بہت بڑا میچ ہے اور اگر ٹیم تیار نہیں ہے تو اسے تیار ہونا پڑے گا۔

    آفریدی نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں کوئی ایک ٹیم فیورٹ نہیں، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔

  • شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردی

    شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردی

    لاہور: ورلڈ کپ کے سکواڈ کا اعلان ہوتے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاہد آفریدی نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

     نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران شاہد آفریدی کے ہاتھ میں معمولی انجری آئی تھی۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا تھا، شاہد آفریدی نے آرام کے بعد قذافی سٹیڈیم میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ جبک ورلڈ کپ کے لئے تیرہ سے سترہ جنوری تک لگنے والے تربیتی کیمپ میں شاہد آفریدی فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ باقاعدہ طور پر نیٹ پریکٹس میں بھی حصہ لیں گے۔

  • شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ کا اعلان، شائقینِ کرکٹ مایوس

    لاہور : پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے شائقین کرکٹ میں مایوسی کی لہردوڑ گئی ہے۔

    میدانوں میں شائقین کی بڑی تعداد شاہد آفریدی کو دیکھنے آتی ہے، جیسے بھارت کے لئے ٹندولکر ہے، ایسے پاکستانیوں کے لئے بوم بوم آفریدی ہے۔

    اپنے کیریئر کے دوسرے ہی ون ڈے میں تیز ترین سنچری بنا کر آفریدی دلوں پر راج کرنے لگے، شائقین کو ان سے صرف بلند و بالا چھکوں کی ہی امید رہتی ہے، پٹھانوں کی کرکٹ تو آفریدی سے شروع ھو کر آفریدی پر ھی ختم ھوتی ہے،

    آفریدی کا ون ڈے کرکٹ سے رخصت کا وقت بھی قریب ہے، 29مارچ کو میلبرن کے میدان پر پاکستان کی فتح پر آفریدی کا ون ڈے کیریئر ختم ھو، یہ لوگوں کی خواہش ہی نہیں دعا بھی ہے۔