Tag: pakistani cricketers

  • پاکستانی کرکٹرز کا راشد خان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

    پاکستانی کرکٹرز کا راشد خان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

    (30 اگست 2025): لاہور(30 اگست 2025): پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے افغانستان کے کپتان راشد خان سے ان کے بھائی کے انتقال پر ملاقات کر کے اظہارِ تعزیت کی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو راشد خان سے ملتے ہوئے اور تعزیت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پی سی بی نے بتایا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے راشد خان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    اس موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں سے راشد خان نے پاکستانی ٹیم کے جذبہ ہمدردی کا شکریہ ادا کیا، افغان آل راؤنڈر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری چند روز قبل انتقال کر گئے تھے۔

    واضح رہے کہ تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے افغانستان کے خلاف 39 رنز سے اپنے نام کیا اور اب سیریز کا اگلا میچ آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

  • پاکستانی کرکٹرز کنفیوژ اور خوف کا شکار ہیں، مشتاق احمد

    پاکستانی کرکٹرز کنفیوژ اور خوف کا شکار ہیں، مشتاق احمد

    راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں قومی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد بنگلہ دیش ٹیم کے کنسلٹنٹ اسپن بولنگ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کنفیوژ اور خوف کا شکار ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سابق کرکٹر باسط علی اور تجزیہ نگار شاہد ہاشمی بھی موجود تھے۔

    پاکستان ٹیم کی 10 وکٹوں کی عبرتناک اور تاریخی شکست کے حوالے سے مشتاق احمد نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ مائنڈ گیم ہے، اگر مائنڈ کے ساتھ نہیں کھیلیں گے تو کامیاب نہیں ہوسکتے، ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں کچھ پلیئرز کو خوف ہے اور کچھ کرکٹ کو انجوائے نہیں کر پارہے۔

    مشتاق احمد نے کہا کہ قومی ٹیم کی فیصلہ سازی میں اعتماد ہی نہیں ہوتا، کھلاڑی کبھی تیز کھیلنا شروع کردیتے ہیں تو کبھی سلو کھیلتے ہیں، عجیب ہی کھچڑی بنی ہوئی ہوتی ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ پلیئرز کو ٹیم میں اپنی شرکت کا بھی خوف ہے، پاکستانی کرکٹرز میں کنفیوژن ہے وہ خوف کا شکار اور ان میں اعتماد سازی کا فقدان ہے۔

    ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم کبھی کسی کو ہیرو اور پھر ایک دم ہی زیرو بنا دیتے ہیں، کپتان اگر غلط فیصلہ بھی کرے تو کھلاڑیوں کو اس پر اعتماد ہونا چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں مشتاق احمد نے بتایا کہ شاہین آفریدی نے شان مسعود کا ہاتھ نہیں ہٹایا تھا بلکہ شاہین کے اپنے کندھے پر پٹی لگی ہوئی تھی شاہین نے اسے ہٹایا تھا۔

    پاکستان کی اس تاریخی شکست پر بحیثیت پاکستانی کیا تاثرات ہیں کے سوال پر مشتاق احمد نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی دل میرا پاکستان ٹیم کے ساتھ ہے البتہ خوش اس حوالے سے ہوں کہ بنگلہ دیش کی اسپن بولنگ کی کوچنگ میری ملازمت کا حصہ ہے۔

  • دبئی طوفانی بارش، پاکستانی کرکٹرز بھی ایئرپورٹ پر پھنس گئے

    دبئی طوفانی بارش، پاکستانی کرکٹرز بھی ایئرپورٹ پر پھنس گئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق، کامران اکمل، عمراکمل امریکا جاتے ہوئے دبئی ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں منگل کو ریکارڈ بارش ہوئی، 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 254 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس نے 75 سالہ بارش کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    دبئی مین سخت موسمی حالات کے باعث بعض نظام درہم برہم ہوگہا، پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ بعض پروازوں کو دوسرے ایئرپورٹس پر منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد مسافر رُل گئے۔

    یو اے ای میں بارشوں کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ریڈ الرٹ جاری

    قومی کرکٹرز مصباح الحق، عبدالرزاق، کامران اکمل اور عمر گل بھی دوبئی ایئرپورٹ پر بارشوں کے باعث پھنسے ہوئے ہیں۔

    سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کہتے ہیں 27 گھنٹے سے دبئی میں پھنسے ہوئے ہیں، مصباح الحق نے بھی سوشل میڈیا پر بیان میں کہا لوگ دو دن سے بغیر کسی ہوٹل کی سہولیات ہے پریشان ہیں صورتحال کو بہتر طریقے سے سنبھالنا چاہیے۔

    رپورٹ کے مطابق کرکٹرز سمیت دیگر مسافر 30 گھنٹے سے ائیرپورٹ پر موجود ہیں جو لاہور سے براستہ دوبئی ہوسٹن امریکہ جا رہے ہیں، جہاں 2009 ورلڈکپ کی فاتح قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب شیڈول ہے۔

  • یوم دفاع و شہدا پر کھلاڑیوں کا بھی شہیدوں کو خراج عقیدت

    یوم دفاع و شہدا پر کھلاڑیوں کا بھی شہیدوں کو خراج عقیدت

    کراچی: آج پوری قوم یوم دفاع و شہداء بھرپور جوش و جذبے سے منا رہی ہے ایسے میں قومی کرکٹرز نے بھی یوم دفاع و شہداء پر اپنے پیغامات میں وطن عزیز کے لیے جان کی قربانی دینے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔

    محمد حفیظ

    کرکٹر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کے شہیدوں کو سلام۔

    مشتاق احمد

    سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ اللہ پاک اس ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کے درجات بلند کرے۔

    شعیب ملک

    آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کیا۔

    فخر زمان

    اوپنر بلے باز فخر زمان نے ٹویٹر پر لکھا کبھی ہم پرچم میں لپٹے ہیں کبھی ہم غازی ہوتے ہیں۔

    وہاب ریاض

    فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اس روئے زمین پر ایسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو مٹا سکے۔

    حسن علی

    نوجوان فاسٹ بولر حسن علی نے بھی وطن کے لیے قربانیاں دینے والے پاک فوج کے شہداء کی تصویر شیئر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    شاہد آفریدی فاؤنڈیشن

    شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے ٹویٹ کیا کہ ملک کے لیے لازوال قربانیاں دینے والی پاک فوج پر فخر ہے۔

  • پاکستان کے تین کرکٹرز کا ڈوپ ٹیسٹ

    پاکستان کے تین کرکٹرز کا ڈوپ ٹیسٹ

    لاہور : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ڈوپنگ ٹیم نے لاہور میں پاکستان کے تین کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ لئے۔

    آئی سی سی کے ڈوپنگ ماہرین نے لاہور پہنچنے کے بعد پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، ون ڈے کے قائد اظہر علی اور فاسٹ بولر جنید خان کے ڈوپ ٹیسٹ لئے، ان ٹیسٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو ہر موقع پر ممنوعہ ادویات سے دور رکھنا ہے۔

    آئی سی سی نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ 2006 میں دستخط کئے تھے، جسکے بعد سے مقابلوں کے دوران اور مقابلوں کے علاوہ دونوں طرز کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔

    پچھلے سال آئی سی سی نے ایڈوانس نوٹس کے بغیر بھی ڈوپ ٹیسٹ لینے کا اعلان کیا تھا.

    یاد رہے کہ پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ پچھلے سال ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہو چکے تھے، انھیں غلطی سے اہلیہ کی دوا استعمال کرنے کیوجہ سے صرف تین ماہ کی سزا ہوئی تھی۔