Tag: Pakistani Delegation

  • بلاول بھٹو نے امریکا کے سامنے بھی پاکستان کا مؤقف پیش کر دیا

    بلاول بھٹو نے امریکا کے سامنے بھی پاکستان کا مؤقف پیش کر دیا

    بھارتی حکومت اس کے منصوبوں کو بے نقاب کرنے کیلیے پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب سے ملاقات کی ہے۔

    پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ میں امریکا کی قائم مقام مستقل مندوب ڈورتھی شیا سے ملاقات کی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکا کے سامنے پاکستان کا مؤقف پیش کردیا۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیاراستعمال کرکے کروڑوں انسانوں کو سزا دینا چاہتا ہے، بھارت کا تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی اور حملہ بذات خود سوالیہ نشان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی مؤقف کو غلط ثابت کرنے کیلئے کسی ثبوت کی ضرورت نہیں، بھارتی مؤقف کو دہرا دینا ہی اس کے غلط ہونے کا ثبوت ہے۔

  • بھارت کا پاکستانی وفد کو ویزہ دینے سے صاف انکار

    بھارت کا پاکستانی وفد کو ویزہ دینے سے صاف انکار

    بھارتی حکومت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر اپنی روش کو دہرا دیا، پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں انٹرنیشنل ایئر ٹریفک کنٹرولرز کانفرنس کے موقع پر
    بھارت نے پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو شرکت کیلئے ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ایئرٹریفک کنٹرولرز ایشیاء پیسیفک کانفرنس 11 نومبر تک دہلی میں منعقد ہورہی ہے
    جس میں پاکستان کے 3رکنی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے وفد نے شرکت کرنا تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے نئی دہلی جانے کیلئے چند ہفتے قبل ویزہ کیلئے درخواست دی تھی،
    بھارت نے کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولرزکو ویزہ نہیں دیا، جس کے سبب پاکستان کا وفد کانفرنس میں شرکت کیلئے نہیں جاسکا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رواں سال اگست میں پاکستانی اسنوکر ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا تھا۔

  • پاکستان کے اعلیٰ سطح ٹرائی سروس ملٹری وفد کا چین کا دورہ

    پاکستان کے اعلیٰ سطح ٹرائی سروس ملٹری وفد کا چین کا دورہ

    اسلام آباد: پاکستان کے اعلیٰ سطح ٹرائی سروس ملٹری وفد نے چین کا دورہ کیا جس کی قیادت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ سطح ٹرائی سروس ملٹری وفد نے چین کا دورہ کیا، عسکری وفد کا دورہ 9 سے 12 جون کے درمیان ہوا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان اور چین کی اعلیٰ سطح کی فوجی قیادت کی ملاقات ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چینی وائس چیئرمین سی ایم سی جنرل ژھانگ نے وفود کی قیادت کی۔

    دونوں جانب سے بین الاقوامی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی جبکہ باہمی دفاعی تعاون پر مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین نے اسٹریٹجک شراکت داری پر عزم کا اعادہ بھی کیا، دونوں جانب سے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے رابطوں میں تسلسل پر اتفاق کیا گیا۔

    دونوں جانب سے تربیت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

  • کشمیرمیں فوجی مظالم روکنے کے لیے دباو ڈالا جائے گا، ترک وزیراعظم

    کشمیرمیں فوجی مظالم روکنے کے لیے دباو ڈالا جائے گا، ترک وزیراعظم

    استنبول: ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم انسانیت سوز ہیں جس کے خلاف جلد ترک اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے بنائے گئے خصوصی وفد نے استنبول میں ترکی کے وزیراعظم سے ملاقات کی اور مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے کیے گئے مظالم کے شواہد پیش کیے۔

    وزیر اعظم کی جانب سے بھیجے گئے خصوصی وفد نے ترک وزیر اعظم کو مقبوضہ کشمیر پر خصوصی بریفنگ کے علاوہ ڈوزیئر اور تصاویری شواہد اور مقبوضہ وادی میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

    پڑھیں:  پاکستان سے مسئلہ کشمیر پر ترکی کا اظہار یکجتی

     اس موقع پر ترکی وزیر اعظم نے کہا کہ ’’بھارتی مظالم انسانیت سوز اور قابلِ مذمت ہیں تاہم آئندہ ماہ ترک اسمبلی میں اس کے خلاف قرارداد منظور کی جائے گی اور او آئی سی کے ذریعے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے گا‘‘۔

    انہوں نے پاکستانی وفد کو یقین دہانی کروائی کہ ترک صدر نے او آئی سی کے اجلاس میں کشمیر کے مسئلے پر بات کرنے کے احکامات دیے ہیں، ترک وزیر اعظم نے بھارتی افواج کے مظالم پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔

    مزید پڑھیں:  کشمیری بچہ بھارتی فوج کے سامنے سینہ تان کر کھڑا ہوگیا، فلک شگاف نعرے

    قبل ازیں پاکستانی وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی علی بن یلدرام سے ملاقات کی اور لائن آف کنٹرول پر جاری بھارتی کشیدگی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ترکی کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔