Tag: pakistani diplomat

  • اقوام متحدہ اجلاس : پاکستانی خاتون سفارت کار نے بھارت کو بے نقاب کردیا

    اقوام متحدہ اجلاس : پاکستانی خاتون سفارت کار نے بھارت کو بے نقاب کردیا

    پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کو کرارا جواب دے دیا، پاکستانی سفارت کار صائمہ سلیم  نے بھارتی گھناؤنی سازش بےنقاب کردی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور کشمیری شہریوں کا قتل چھپانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ کی سرپرستی کرتا ہے۔

    بھارت نے دریاؤں کے بہاؤ کو روکنے کی کوشش کی، پانی زندگی ہے، بھارت اسے جنگ کا ہتھیار نہ بنائے، پاکستان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر پہلگام واقعے کی مذمت کی۔

    بھارت پہلگام واقعے کی غیرجانبدارتحقیقات سے کیوں بھاگ رہا ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ 6 تا 10 مئی کے درمیان بھارت نے پاکستان کیخلاف کھلی جارحیت کا ارتکاب کیا۔

    بھارت کے بلااشتعال حملوں میں 40پاکستانی شہید اور121 زخمی ہوئے۔ بھارت مسلسل دہشت گرد گروہوں کو مالی اور عملی مدد فراہم کرتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خضدار میں اسکول بس پر حملے میں معصوم بچوں کی جانیں گئیں، بھارت اچھا ہمسایہ بننا چاہتا ہے تو ریاستی دہشت گردی کرنا بند کرے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے بیان میں کہا کہ مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کیلئے فوری عالمی اقدام ضروری ہے۔

    مزید پڑھیں : بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، عاصم افتخار 

    پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے عوام بھارتی جبر و تشدد کاشکار ہیں اور بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے لیکن پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

  • بھارت جنگی ماحول پیدا کرنے سے باز رہے ، ترجمان دفترخارجہ

    بھارت جنگی ماحول پیدا کرنے سے باز رہے ، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنگی ماحول پیدا کرنے سے باز رہے بصورت دیگر کسی  بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت جنگی ماحول پیدا کرنے سے باز رہے، پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کی ززبان میں بات کی جارہی ہے ،یہ سلسلہ بند فوری طور پر بند کیا جائے۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے کوئی احمقانہ حرکت کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔یاد رہے کہ بھارت میں متیعن پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کوہراساں کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا، نئی دہلی میں بھارتی ایجنسی کے اہلکاروں نے سینئر پاکستانی سفارتکار کی گاڑی بیچ سڑک پر روک لی تھی، انہوں نے گاڑی کو ڈھائی گھنٹے تک روکے رکھا۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں 7 مارچ سے ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر

    علاوہ ازیں پاکستان نے بھارت میں سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں باقاعدہ شکایت درج کروائی جائے گی، یہ معاملہ اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی اٹھائیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی سفارتکارنیئراقبال رانا کا جسدخاکی اسلام آباد پہنچادیاگیا

    پاکستانی سفارتکارنیئراقبال رانا کا جسدخاکی اسلام آباد پہنچادیاگیا

    اسلام آباد : افغانستان کے صوبے جلال آباد میں قتل ہونے والے پاکستانی سفارتکار نیئراقبال رانا کا جسدخاکی اسلام آباد پہنچا دیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے جلال آباد میں قتل کئے جانے والے پاکستانی سفارتی اہلکار رانا نئیر اقبال کی میت اسلام آباد پہنچا دی گئی، نیئراقبال راناکاجسدخاکی ایمبولنس کے ذریعے پاک افغان بارڈرسے لایا گیا اور خیبر ایجنسی میں طورخم بارڈر پر پاکستانی سیکورٹی حکام کے حوالے کیا گیا۔

    جس کے بعد سفارتکار کا جسد خاکی اسلام آباد منتقل کیا گیا ۔

    نیئراقبال رانا کی میت کی حوالگی کے وقت پاک افغان طورخم سرحد تقریباً ایک گھنٹے کے لئے ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند رہی۔


    مزید پڑھیں : جلال آباد، پاکستانی سفارت کار نیئراقبال کو قتل کردیا گیا  


    یاد رہے گذشتہ روز پاکستانی سفارتکار رانا نئیر اقبال کو کل جلال آباد میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔

    خیال رہے کہ جلال آباد میں قتل ہونے والے نیئر اقبال رانا پاکستانی قونصل خانے میں اپنی تین سالہ سفارتی ذمہ داریاں پوری کر چکے تھے اور وطن واپسی کی تیاری کر رہے تھے۔

    رانا نیئر اقبال کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے تھا اور ان کے پانچ بیٹے ہیں اور حال ہی میں انھیں جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانےمیں تعینات کیا گیا تھا۔

    دفترخارجہ پاکستان نے رانا نیئر اقبال کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان حکومت پاکستانی سفارتکاروں کی سیکیورٹی سخت کرے اور ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

    دفتر خارجہ نے اس واقع پر افغان ناظم الامور کو طلب کر کے پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا، سیکرٹیری خارجہ تہمینہ جنموعہ کا کہنا تھا کہ افغان حکام کل یا پرسوں پاکستان کو اس قتل سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی سفیر نے سب سے اونچی افریقی چوٹی سر کرلی

    پاکستانی سفیر نے سب سے اونچی افریقی چوٹی سر کرلی

    نائجیریا : پاکستانی سفیرکا وہ کارنامہ جوکوئی اور سفیر نہ کرسکا، پاکستانی سفیر نے سب سے اونچی افریقی چوٹی سرکرلی۔

    نائجریا میں پاکستانی سفیر نے یوم پاکستان منانے کا منفرد انداز اپنایا اور افریقہ کی بلند ترین چوٹی  ماؤنٹ کلی منجارو سر کرلی، احسن وگن نے بتایا انہیں بیس ہزارفٹ اونچی چوٹی سرکرنے میں4دن لگے۔

    دفتر خارجہ کے بیان میں بتایا کہ نائیجریا میں پاکستانی سفیر نے تنزانیہ میں واقع افریقا کی سب سے اونچی چوٹی کلی منجارو اکتیس مارچ کو صبح ساڑھے 8 بجے سر کی، چوٹی کی بلندی تقریباً بیس ہزار فٹ ہے، پاکستانی سفیر نے یہ کارنامہ چار روز میں مکمل کیا۔

       احسن وگن نے کامیابی بانیانِ پاکستان اور یومِ پاکستان کے نام کردی  

    احسن وگن نے چوٹی سر کرنے کے کارنامے کو بانیان پاکستان اور قرارداد پاکستان کو 77 مکمل ہونے کے نام کیا۔

    مقامی انتظامیہ اور کلی منجارو نیشنل پارک حکام کے مطابق مسٹر وگن افریقہ کی سب سے بلند چوٹی تک پہنچنے والے پہلی پاکستانی سفارت کار ہے، اتنی بلند چوٹی سر کرنا ایک چیلنج ہیں لیکن وگن نے جرات کے ساتھ یہ مقام حاصل کیا۔

    سال 2014 میں احسن وگن کو ایورسٹ کے بیس کیمپ پر چڑھنے سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں آگاہی کا اعزاز حاصل ہے۔