Tag: Pakistani Doctor

  • سعودی عرب : پاکستانی ڈاکٹر نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی، ویڈیو وائرل

    سعودی عرب : پاکستانی ڈاکٹر نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی، ویڈیو وائرل

    ریاض : سعودی دارالحکومت ریاض میں63 برس سے رہائش پذیر پاکستانی ڈاکٹر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، انہوں نے خود کو سعودی عوام کی فلاح بہبود اور خدمت کیلئے وقف کردیا ہے۔

    اکستانی ڈاکٹر نذیر احمد خان شکل و صورت، رہن سہن، بول چال اور زندگی بسر کرنے کے لحاظ سے سعودی معاشرے کا اٹوٹ حصہ بن گئے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر نذیر احمد خان کا وڈیو کلپ سرکاری رابطہ مرکز نے سوشل میڈیا پر شیئرکیا ہے۔

    نذیر احمد خان اپنی ویڈیو میں بتا رہے ہیں کہ وہ ریاض کے تین بڑے کلینکس میں سے ایک کے ڈائریکٹر رہے ہیں، ریاض میں الفوطہ ، مسجد العید اور المرقب نام کے تین پولی کلینک ہوتے تھے۔ ان میں سے ایک وہ ڈائریکٹر تھے۔

    نذیر احمد خان نے سعودی عرب کے حوالے سے یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک انصاف، رحم دلی اور خیر پسندی سے آباد ہے اور میں اپنی آخری سانس تک اس کی خدمت کرتا رہوں گا۔

    نذیر احمد خان نے کہا کہ ایک زمانے سے میرے کلینک میں جوان بوڑھے اور بچے سب ہی اپنا طبی معائنہ کرانے آتے ہیں، ان سے معائنہ فیس تیس ریال وصول کی جاتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ فیس انہوں نے شاہ فیصل کے زمانے میں مقرر کی تھی تب سے اب تک اسی پر قائم ہیں۔اور آج بھی 30 ریال سے زیادہ فیس نہیں لیتے۔

  • کیلی فورنیا: پاکستانی نژاد ڈاکٹر کا گورنر کیلئے انتخاب لڑنے کا اعلان

    کیلی فورنیا: پاکستانی نژاد ڈاکٹر کا گورنر کیلئے انتخاب لڑنے کا اعلان

    واشنگٹن: پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر آصف محمد نے 2018 کے کیلی فورنیا میں ہونے والے لیفٹیننٹ گورنر جنرل کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

    ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کی مسلسل مخالفت اور مہاجرین کے امریکا داخلے پر پابندی کے حوالے سے ڈاکٹر آصف محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’’امریکی صدر کے مسلم مخالف بیانات کے بعد مہاجرین پر حملے بڑھ گئے ہیں‘‘۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ میں آئندہ انتخابات میں کیلی فورنیا کے گورنر کی نشست پر انتخابات لڑوں گا اور امریکی پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے تمام اکائیوں کی تعلیم کے لیے اقدامات کر کے ٹرمپ کو جواب دوں گا۔

    ڈاکٹر آصف محمد نے کہا کہ ’’ٹرمپ سب غلط کررہے ہیں، کیلی فورنیا کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ امریکی صدر کے اقدامات پر آواز بلند کریں، میں حقوق کی اس جدوجہد میں ہرقدم پر اُن کا ساتھ دوں گا‘‘۔

    انہو ں نے کہا کہ امریکا میں رہنے والے لوگ معاشرے کو ہر قسم کی انتہاء پسندی کو ختم کر کے رواداری کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ میں بھی 90 کی دہائی میں امریکا آیا اور یہاں رہنے کو فوقیت دی‘‘۔

    پاکستان کے ایک گاؤں میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر آصف محمود 90 کی دہائی میں امریکا پہنچنے اور وہی اپنی تعلیم بھی مکمل کی، بعد ازاں اپنی فیملی کے ہمراہ کیلی فورنیا کے جنوبی علاقے میں اپنی اہلیہ اور تین بچوں سمیت سکونت اختیار کی۔