Tag: Pakistani embassy

  • سعودی عرب: پاکستانی سفارت خانے میں رنگا رنگ تقریب

    سعودی عرب: پاکستانی سفارت خانے میں رنگا رنگ تقریب

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی سفیر سمیت ہم وطنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس تقریب کا اہتمام خواتین کی تنظیم ہمنوا کے زیر اہتعمام کیا گیا جس میں سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق کے علاوہ سیکڑوں پاکستانی مردو خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

    اس موقع  پر پاکستانی سفیر خان ھشام بن صدیق اور دیگر مقررین نے خواتین کے بارے میں کہا کہ پاکستانی خواتین نے سعودی عرب میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اب بھی پاکستانی خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور ملک سے باہر پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں۔

    تقریب کے آخر میں طب کے شعبے میں نمایاں سرگرمیوں پرڈاکٹر ارم قلبانی کو یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا تقریب میں پاکستانی اسکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلو بھی پیش کیے اور ملی نغموں پر بھی حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔

  • کابل: پاکستانی سفارتخانے کے 2 لاپتہ اہلکار بازیاب

    کابل: پاکستانی سفارتخانے کے 2 لاپتہ اہلکار بازیاب

    اسلام آباد: افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے 2 لاپتہ اہلکاروں کو بازیاب کروالیا گیا۔ دونوں کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے 2 اہلکاروں کو کابل ایئرپورٹ سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔ لاپتہ سفارتی اہلکاروں میں پروٹوکول آفیسر اور ڈرائیور شامل ہیں۔

    اہلکاروں کے اغوا میں مبینہ طور پر افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ سیکیورٹی این ڈی ایس کا ہاتھ تھا۔ دونوں اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور 3 گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا۔

    واقعے کے فوراً بعد پاکستانی سفارتخانے نے افغان حکام سے رابطہ کیا جس کے کچھ دیر بعد اہلکاروں کی بازیابی عمل میں آئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب: غیرقانونی مقیم افراد کو 3 ماہ میں ملک چھوڑنے کی رعایت

    سعودی عرب: غیرقانونی مقیم افراد کو 3 ماہ میں ملک چھوڑنے کی رعایت

    جدہ : سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے غیرقانونی طریقے سے مقیم افراد کو تین ماہ کے اندراپنے آبائی ممالک میں جانے کی رعایت دے دی گئی۔

    اس حوالے سے جدہ میں پاکستانی قونصل خانے میں قونصلرجنرل شہریار اکبر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مملکت میں بہت سے ایسے پاکستانی موجود ہیں جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں ان میں زیادہ ترافراد کفیل یا مختلف کمپنیوں سے بھاگے ہوئے ہیں۔

    سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت تمام ممالک کے ایسے تمام افراد کے لیے تین ماہ کے اندر اندرسعودیہ کو چھوڑنے کی رعایت دی گئی ہے، اس سلسلے میں قونصل خانے کے اندر معلوماتی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں سعودی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مختلف سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں جن پر واپس جانے والے افراد اپنے کوائف درج کروا کر اپنی ہوائی جہاز کی ٹکٹ خرید کر واپس جا سکیں گے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تین ماہ کے بعد بھی کوئی غیرقانونی طریقے سے یہاں مقیم رہا تو اس کے خلاف سعودی حکومت سختی سے پیش آئے گی اور اس پر سزا کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا، لہٰذا ایسے غیر قانونی مقیم افراد موجودہ مدت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں، اس حوالے سے سفارت خانہ اور قونصلیٹ بھر پور مدد بھی فراہم کرے گا۔