Tag: pakistani Family

  • دل کی جگہ تبدیل : پاکستانی خاندان نے دنیا کو حیران کردیا

    دل کی جگہ تبدیل : پاکستانی خاندان نے دنیا کو حیران کردیا

    قدرت نے انسانی جسم اور اس کے تمام اعضاء کو مکمل ترتیب اور خوبصورتی سے ساتھ تخلیق کیا ہے، تاہم یہ بھی قدرت کا ایک کرشمہ ہے کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس ترتیب میں تبدیلی کے باوجود صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔

    ایک ایسا ہی خاندان صوبہ سندھ کے شہر قمبر شہداد کوٹ میں رہائش پذیر ہے جس کے چھ افراد کا دل بائیں نہیں بلکہ دائیں جانب ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے یوسف کمبوہ کی رپورٹ کے مطابق اس خاندان کے چھ افراد میں گھر کے سربراہ خدا بخش سیلرو کی 53 سالہ بیوی، 60 سالہ سالی، دو نوجوان بیٹے اور 22 سالہ بیٹی اور 6 ماہ کا نواسہ بھی شامل ہے۔

    غیر معمولی جسمانی تبدیلی کے حامل اس خاندان کا دعویٰ ہے کہ وہ دائیں طرف دل رکھنے والا دنیا میں واحد اور سب سے بڑا خاندان ہے۔

    انہوں نے اے آر وائی نیوز کے توسط سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم چھ افراد کے نام گنیز بک آف ورلڈ میں شامل کیے جائیں۔

    اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صرف ایک فیصد لوگ دائیں جانب دل رکھنے والے ہوتے ہیں تاہم کسی ایک ہی خاندان کے 6 افراد کا ہونا حیرت انگیز بات ہے۔

  • کینیڈا: پاکستانی خاندان کو گاڑی تلے کچلنے والے مجرم کو سزا سنادی گئی

    کینیڈا: پاکستانی خاندان کو گاڑی تلے کچلنے والے مجرم کو سزا سنادی گئی

    پاکستانی خاندان کو کینیڈین شہر لندن اونٹاریو میں 2021 میں گاڑی تلے کچلنے کے واقعہ کے ملزم نیتھینیل ویلٹمین کو عدالت کی جانب سے سزا سنادی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم نیتھینیل ویلٹمین کو عدالت نے دہشتگردی کا مجرم قرار دے دیا، کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار کسی مقدمہ میں دہشتگردی کے قانون کا اطلاق کیا گیا۔

    سپیریئر کورٹ کی جسٹس رینی پومیرنس نے مجرم کا نام نہیں لیا، اُن کا کہنا تھا کہ میں نے مجرم کا نام نہ لینے کا انتخاب کیا ہے، میں مجرم کی سوچ کا بھی ذکر نہیں کروں گی کہ یہ کارروائی دہشتگردی کے زمرے میں آتی ہے۔

    واضح رہے کہ 23 سال کے مجرم نیتھینیل ویلٹمین نے جون 2021 میں سلمان افضال نامی پاکستانی شہری اور انکے خاندان کو گاڑی تلے روند دیا تھا، افسوسناک واقعے میں سلمان افضال، انکی اہلیہ مدیحہ، بیٹی یمنیٰ اور والدہ طلعت افضال جاں بحق ہوئے تھے۔

    بیٹے کو اسکول سے پیدل گھر جانے کی سزا دینے والی ماں نے دل دہلا دینے والی غلطی کر دی

    عدالت نے مجرم نیتھینیل ویلٹمین کو فرسٹ ڈگری مرڈر اور کم سن کو قتل کرنے کی کوشش کا مجرم قرار دیا۔ مجرم کو کسی پیرول کے بغیر عمر قید یعنی 25 سال قید بھگتنا پڑے گی۔

  • کینیڈا : گھر میں خوفناک آتشزدگی : پاکستانی خاندان کے7 افراد جھلس کر ہلاک

    کینیڈا : گھر میں خوفناک آتشزدگی : پاکستانی خاندان کے7 افراد جھلس کر ہلاک

    کیلگری : کینیڈا میں گھر میں آتشزدگی کے باعث پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ کیلگری شہر کے نواح میں پیش آیا۔

    کینیڈین میڈیا کے مطابق صبح سویرے گھر میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو نہ پایا جا سکا، جس کے باعث پاکستانی نژاد فیملی کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص اور 4 بچے محفوظ رہے۔

    آٓتشزدگی کا واقعہ جمعے کی صبح پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں امجد کمال، بیگم رافعہ رشید اور 5 بچے شامل ہیں۔ جن کا تعلق کراچی سے ہے۔

    مقامی پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ کسی مجرمانہ فعل کا نتیجہ نہیں ہے۔