Tag: Pakistani Fan

  • ’سرحدیں سیاستدان بناتے ہیں‘ دلجیت دوسانجھ کا دوران کنسرٹ پاکستانی مداح کو تحفہ

    ’سرحدیں سیاستدان بناتے ہیں‘ دلجیت دوسانجھ کا دوران کنسرٹ پاکستانی مداح کو تحفہ

    موسیقی نے ہمیشہ لوگوں کو سرحدوں کے پار، خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، بہت سے پاکستانی اور بھارتی گلوکار اکثر ایک دوسرے کے ممالک کے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

    اسی طرح بھارت کے پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ ہیں جو سب سے زیادہ اظہار خیال کرنے والے بھارتی گلوکاروں میں سے ایک ہیں جو اکثر پاکستان کے لیے اپنی تعریفیں شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ انہیں اکثر اپنے کنسرٹس میں پاکستانی پنجابی گلوکاروں کے گانے پیش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@humaradiljit)

    حال ہی میں بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے ’دلومیناتی ٹور چیپٹر مانچسٹر‘ میں کانسرٹ کے دوران شائقین میں موجود پاکستانی مداح کی جانب سے لہرائے جانے والے پاکستانی پرچم کو سلیوٹ کرکے پاکستانی فینز کے دل جیت لیے تھے۔

    اب ان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکار کو کانسرٹ کے دوران اپنی پاکستانی فین کو خاص تحفہ دیتے ہوئے تمام پاکستانیوں کیلئے محبت بھرا خاص پیغام بھی دے دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    دلجیت دوسانجھ نے اپنی فین کو باکس میں بند آٹوگرام والا ایک تحفہ پیش کیا اور اپنی مداح سے پوچھا کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟ مداح نے بتایا کہ پاکستان سے۔

    جس پر دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ زور دار تالیاں ہونی چاہئے، دیکھو پاکستانی اور بھارتی دونوں ہی ہمارے لیے ایک جیسے ہیں، پنجابیوں کے دلوں میں تو سب کے لیے ہی پیار ہے، یہ سرحدیں تو سیاستدانوں نے بنادی ہیں ورنہ جو لوگ پنجابی بولتے ہیں یا پنجابی زبان سے پیار کرتے ہیں ہمارے لیے تو سب ہی ایک برابر ہیں۔

    دلجیت دوسانجھ نے کراؤڈ سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’چاہے یہاں مداح میرے ملک بھارت سے آئے ہوں یا پھر  پاکستان سے آئے ہوں ان سب کو یہاں دل سے خوش آمدید‘۔

  • ’آؤ، میں تمہیں کیچ پکڑنے کا طریقہ سکھاؤ‘ حسن علی فینز کے طنز پر آگ بگولہ ہوگئے

    ’آؤ، میں تمہیں کیچ پکڑنے کا طریقہ سکھاؤ‘ حسن علی فینز کے طنز پر آگ بگولہ ہوگئے

    پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی گراؤنڈ میں موجود کرکٹ فینز میں سے ایک کی تنقید پر آگ بگولہ ہوگئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے بعد ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں غصے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں حسن علی کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد فینز کو آٹوگراف دینے کیلئے بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اسی دوران اسٹیڈیم میں موجود ایک شخص نے حسن علی کو کیچ نہ پکڑنے پر طنز کیا اور کہا کہ ’یہاں آؤ، میں تمہیں کیچ پکڑنے کا طریقہ سکھاؤں‘۔

    اس طنز پر فاسٹ بولر حسن علی غصے میں آگئے اور ہجوم میں موجود شخص کو جواب دیے بغیر نہ رہ سکے، حسن نے کہا ’آجاؤ ادھر کون مجھے کیچ پکڑنا سکھانا چاہتا ہے؟ آؤ ادھر‘!۔

  • کوہلی نے پاکستانی مداح کی خواہش پوری کر کے سب کا دل جیت لیا

    کوہلی نے پاکستانی مداح کی خواہش پوری کر کے سب کا دل جیت لیا

    دبئی: بھارتی کھلاڑی ویراٹ کوہلی نے پاکستانی مداح کی خواہش پر اس کے ساتھ سیلفی بنوا کر ایک بار پھر سب کا دل جیت لیا، مداح لاہور سے صرف کوہلی کو دیکھنے کے لیے آیا تھا۔

    ایشیا کپ 2022 کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود کرکٹ ٹیمز آج کل پریکٹس میں مصروف ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم بھی دبئی کی کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کر رہی ہے۔

    پریکٹس سے واپسی پر ایک مداح بھارتی کھلاڑی کوہلی کے قریب آنے کی کوشش کرنے لگا، ایسے میں سیکیورٹی اہلکار نے آگے بڑھ کر اسے روک لیا۔

    نوجوان نے چلا کر کوہلی کو آواز دی اور بتایا کہ وہ لاہور سے آیا ہے اور کوہلی کے ساتھ صرف ایک سیلفی چاہتا ہے۔

    کوہلی پہلے تو بس کی جانب چلتے رہے لیکن کچھ دیر بعد پلٹ کر واپس آئے اور مداح کی خواہش پر اس کے ساتھ سیلفی بنوائی۔

    اس سے قبل کوہلی اور پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ملاقات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔