Tag: Pakistani fans

  • آرنلڈ شوازینگر نے پاکستان مداحوں کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

    آرنلڈ شوازینگر نے پاکستان مداحوں کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

    معروف ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازینگر نے اپنی نئی سیریز فوبر کو پسند کرنے پر اپنے پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    آرنلڈ شوازینگر کی نئی سیریز فوبر امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر دو دن قبل ہی ریلیز کی گئی ہے جو تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک یوکرینی مداح نے نیٹ فلکس کی مقبول سیریز اور فلموں (پاپولر آن نیٹ فلکس) کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ یوکرین میں یہ سیریز اس وقت صف اول پر ہے۔

    اداکار نے اس ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا، شکریہ یوکرین۔

    اسی ٹویٹ کے رپلائی میں ایک پاکستانی مداح نے بھی نیٹ فلکس کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں بھی اس وقت یہ سیریز سب سے زیادہ دیکھی جارہی ہے اور پہلے نمبر پر ہے۔

    شوازینگر نے اس ٹویٹ کا بھی جواب دیا اور لکھا، میرے پاکستانی مداحوں کا شکریہ۔

    8 اقساط پر مشتمل یہ سیریز فوبر اداکار کی اسٹریمنگ ویب سائٹ کے لیے پہلی سیریز ہے جو ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہے۔

    آرنلڈ شوازینگر اس میں امریکی خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • ایشیا کپ : افغان ٹیم سے فتح پر پاکستانی عوام کا جوش وخروش قابل دید

    ایشیا کپ : افغان ٹیم سے فتح پر پاکستانی عوام کا جوش وخروش قابل دید

    افغانستان کے خلاف سپر فور مقابلے میں ایک وکٹ سے شاندار کامیابی کے بعد پاکستانی شائقین خوشی سے نہال ہیں، میچ جیتنے کے بعد لوگوں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔

    نسیم شاہ کے دو فلک شگاف شاندار چھکوں نے پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ دلادی۔ 11 ستمبرکو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پاکستان کا مقابلہ اب سری لنکا سے ہوگا جو ایونٹ کی میزبانی بھی کررہا ہے۔

    اب سے چھتیس سال قبل جس شارجہ میں منجھے ہوئے بلے باز جاوید میانداد نے چھکا مار کر بھارت کے خلاف ایک وکٹ سے پاکستان کو فتح دلائی تھی۔

    اس میچ کی فتح پر بھی پاکستانی عوام نے کئی سال تک خوشیاں منائیں اور اب اس حالیہ فتح کو بھی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ سیلیبریٹ کیا جارہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر کی جانے والی اکثر پوسٹس میں پاکستانی شائقین پھولے نہیں سما رہے، محمد آصف سے کی جانے والی افغان کھلاڑی کی بدتمیزی کے بعد لوگوں میں بھی شدید غم و غصہ تھا۔

    اسی حوالے سے انسٹا گرام پر ایک پاکستانی خاندان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے کہ جس میں  نسیم شاہ کی جانب سے وننگ شاٹ لگانےکے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین جو کافی حد تک مایوسی کا شکار تھے ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی  اور وہ بلند آواز سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔

    جس کے فوری بعد پاکستان کے ابھرتے ہوئے بالر نسیم شاہ نے لگا تار دو گیندوں پر دو چھکے مار کر افغانستان کو شکست سے دوچار کیا اور بھارت کو بھی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

    پاکستان اور سری لنکا نے سپر فور مرحلے میں دو ، دو میچز جیت کر چار چار پوائنٹس حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں اس مرحلے میں پہلے دونوں میچز ہار کر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔

    جمعرات کو بھارت اور افغانستان اورجمعے کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے سپر فور میچز کی اب کوئی خاص اہمیت نہیں رہ گئی ہے کیونکہ ان کے نتائج سے فائنل میں پہنچ جانے والی دونوں ٹیموں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

  • بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا پاکستانی مداحوں کو سلام

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا پاکستانی مداحوں کو سلام

    کراچی: بولی ووڈ سٹار اکشے کمارکی آج2ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’سنگھ از بلنگ‘اپنے پرستاروں کی امیدوںپرپورا اترنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شائقین کی طرف سے اکشے کمار اور لارا دتا کی اداکاری کو سراہا جا رہا ہے۔سنگھ از بلنگ میں اکشے کمارنے رفتار سنگھ کا کردار ادا کیا ہے جو ہر وقت اپنی ماں کی محبت کے گن گاتا رہتا ہے ۔اکشے کی والدہ کا کردار اگنی ہوتری نے جبکہ والد کا کردار یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے ادا کیا ہے۔

    سنگھ از بلنگ میں رفتار سنگھ کے والد چاہتے ہیں کہ وہ گھر سے دور جائے اور اپنی زندگی بنانے کی کوشش کرے ۔اکشے کمار بہتر مستقبل کی تلاش میں دوست کے ساتھ گوا آجاتا ہے جہاں اس کی ملاقات رومانیہ پلٹ حسینہ سارہ(ایمی جیکسن) سے ہو جاتی ہے۔بعد ازاں رفتار سنگھ سارہ کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے تاہم دونوں ایک دوسرے کی بات سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں چونکہ وہ دونوں ایک دوسرے کی بات کو سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہو تے ہیں۔

    دوسری جانب بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی فلم سنگھ از بلنگ کو فروغ دینے کے لئے ٹوئٹ کیا۔

    اداکار اکشے کمار نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ سرحد پار بھی اپنے مداحوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔

     

    فلم کو فروغ دینے کے لئے اداکار اکشے کمار نے ٹوئٹر پر اپنے پاکستانی مداحوں کے ساتھ گفتگو بھی کی۔

    اداکار اکشے کمار کو ٹوئٹر پاکستانی مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے فلم کی کامیابی پر مبارکباد دی۔