Tag: pakistani fast bowler

  • کوئی شاٹ کٹ نہیں، بہترکھیل سےپلیئراوپرآسکتاہے، رمیزراجہ

    کوئی شاٹ کٹ نہیں، بہترکھیل سےپلیئراوپرآسکتاہے، رمیزراجہ

    لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے لاہور میں سپن بولنگ کیمپ کے آغاز میں کھلاڑیوں کو لیکچر دیا۔

    نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہونے والے کیمپ کے پہلے روز رمیز راجہ کی جانب سے اسپنرز کو صرف لیکچر دیا گیا،انہوں نے کھلاڑیوں کو جدید کرکٹ کھیل کے ڈسپلن کے بارے بتایا۔

    انہوں نے کہا کہ کھیل میں کوئی شاٹ کٹ نہیں ہوتا، سخت محنت سےہی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکتے ہیں۔ کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے سینئرز کی عزت کریں اور ان سے سیکھیں۔

    اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے لیکچر دینے پر رمیزراجہ کا شکریہ ادا کیا۔

  • محمد عامر کی شائقین سے ایک بار پھر عام معافی کی درخواست

    محمد عامر کی شائقین سے ایک بار پھر عام معافی کی درخواست

    لاہور: اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے شائقین سے عام معافی کی درخواست کردی ہے۔

    اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں محمد عامر کی پانچ سال کی سزا مکمل ہوگئی ہے اب وہ کرکٹ میں واپسی کرسکتے ہیں، فاسٹ بولر نے غلطی پر شائقین سے ایک بار پھر معافی مانگ لی۔

    انکا کہنا ہے کہ  غلطی پر پشیمانی ناقابل بیان ہے، وہ ماضی کو بدل تو نہیں سکتے لیکن اپنے احساس کو بیان کرسکتے ہیں۔

    عامر نے کہا کہ پتا نہیں لوگ انہیں معاف کرپائیں گے یا نہیں لیکن وہ اپنی کارکردگی سے لوگوں کے دل جیتنے کی کوشش ضرور کریں گے، انہوں نے اپنے ساتھیوں اور سینئیر کھلاڑیوں کو بھی مایوس کیا، جو ان سے امیدیں لگائے بیٹھے تھے۔

    عامر نے کہا کہ وہ کیرئیر کا نیا آغاز کرنا چاہتے ہیں اور اپنے اور پاکستان کے لئے روشن تاریخ کے خواہشمند ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

    کراچی: دورہ سری لنکا میں مصباح الحق اور اظہر علی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کامیاب رہی اب شاہد آفریدی کا امتحان ہے۔

    نو سال بعد پاکستان سری لنکن سرزمین پر کامیاب ہوگیا ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیت لی، اب ٹی ٹوئنٹی میں پنجہ آزمائی ہوگی ۔ مصباح الحق اور اظہر علی کے بعد قوم کی شاہدآفریدی سے بھی امیدیں بڑھ گئیں۔

     پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا آغاز جمعرات کو کولمبو میں ہوگا، دونوں ٹیمیں دسمبر دوہزار تیرہ کے بعد مختصر فارمیٹ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے کھیلنے کے بعد کھلاڑی ہمبنٹوٹا سے کولمبو پہنچ گئے، شاہد آفریدی نے بھی ٹیم جوائن کرلی ہے، ورلڈ چیمپئنز کو کیسے ہرایا جائے کھلاڑیوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔

     سیریز میں میزبان ٹیم کی قیادت لستھ ملنگا کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر بارہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں، پاکستان نے سات اور سری لنکا نے پانچ میں میدان ماراہے۔

  • وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

    وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

    کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض مکمل فٹنس حاصل نہ کرنے کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔

    وہاب ریاض نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈ کوچ محمد اکرم اور پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم کی زیر نگرانی تربیت کا آغاز کیا تھا لیکن مکمل فٹنس حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہوگئے۔

    سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اب وہاب ریاض کی جگہ ضیاءالحق ٹیم کا حصہ ہوں گے، 20 سالہ ضیاء الحق نے اب تک کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔

  • انجرڈ فاسٹ بولر راحت علی ٹیسٹ سیریز سے ہی باہر

    انجرڈ فاسٹ بولر راحت علی ٹیسٹ سیریز سے ہی باہر

    بنگلہ دیش: دورہ بنگلادیش میں پاکستان ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، انجرڈ فاسٹ بولر راحت علی ٹیسٹ سیریز سے ہی باہر ہوگئے ہیں۔

    راحت علی ہمسٹرنگ انجری کے باعث بنگلادیش کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے بھی باہر ہوگئے، انجرڈ فاسٹ بولر بنگلادیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    پی سی بی کے مطابق راحت علی ہمسٹرنگ انجری سے مکمل طور پر فٹ نہ ہوئے ہے، راحت علی کے متبادل کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا۔

  • رمیز راجہ نے محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کردی

    رمیز راجہ نے محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کردی

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے محمد عامر کی دوبارہ کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کردی، کہتے ہیں عامر کو ٹیم میں واپس نہیں لینا چاہیے۔

    رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ جس کھلاڑی کا ماضی داغ دار ہو اسے ٹیم میں کیسے شامل کیا جاسکتا ہے، ایک مچھلی سارے تالاب کو گندا کردیتی ہے، سابق کپتان نے کہا کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنا درست نہیں۔

    رمیز راجہ نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ عامر کو پسماندہ پس منظر سے آنے کی وجہ سے چھوٹ دے دی جائے پسماندہ حالات میں رہنے سے کسی کھلاڑیوں کو غیر قانونی کام کرنے کی اجازت نہیں مل جاتی اگر ایسا ہوتو پاکستان میں سیکنٹروں کھلاڑیوں کو سخت حالات کا سامنا ہے۔

     پاکستان کرکٹ بورڈ کا محمد عامر کو دوبارہ ٹیم میں لانے کے مقاصد سمجھ سے بالا تر ہیں۔ عامر کی بحالی کے بعد اگر پھر ان سے نو بال ہوگئی تو دنیا پاکستان کو ایک بار پھر شکوک کی نظروں سے دیکھے گی۔

  • آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈتبدیل، عامر کیلئےخوشخبری

    آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈتبدیل، عامر کیلئےخوشخبری

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اینٹی کرپشن کوڈ میں ترامیم کی منظوری دے دی، پابندی کے شکار فاسٹ بولر محمد عامر کی آئندہ سال کے اوئل میں ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے۔

    دبئی میں آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے دوروزہ اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں آئی سی سی کے بدعنوانی قوانین میں ترامیم کی منظوری دی گئی، نئی ترامیم کے بعد اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار محمد عامر پر ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں۔

    دو ہزار دس میں پاکستان کے تین کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمدعامر پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی، محمد عامر کی پابندی آئندہ سال ستمبر میں ختم ہوگی۔ آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ نے صدر کے رسمی عہدے کے لئے نجم سیٹھی کی نامزدگی کی منظوری بھی دے دی ہے۔ نجم سیٹھی جون دوہزار پندرہ میں آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

  • پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ آج ہوگا

    پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ آج ہوگا

    دبئی: آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا دو روزہ اجلاس جاری ہے، اجلاس میں آئی سی سی کے بدعنوانی قوانین میں ترامیم کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی ایگزیکٹو کمیٹی اس ترمیم کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے، اگر ایسا ہوا تو اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار محمد عامر پر ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے جلد کھل جائیں گے۔

    دو ہزار دس میں پاکستان کے تین کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمدعامر پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔