Tag: pakistani film

  • چاکلیٹی ہیرو’وحید مراد‘ کو گزرے 33 برس بیت گئے

    چاکلیٹی ہیرو’وحید مراد‘ کو گزرے 33 برس بیت گئے

    کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری پر60 اور70 کی دہائی میں راج کرنے والے ناموراداکاروحید مراد کی آج تینتیسویں برسی ہے‘ چاکلیٹی ہیرو کے نام سے مشہور یہ شخصیت آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

    وحید مراد 2اکتوبر 1938ءکوکراچی میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے اپنی تعلیمی مدارج بھی کراچی میں مکمل کئے اور جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

    1960ءمیں انہوں نے اپنا ذاتی فلمسازادارہ ’’فلم آرٹس‘‘ کے نام سے قائم کیا اوراس ادارے کے تحت دو فلمیں ’’انسان بدلتا ہے‘‘ اور ’’جب سے دیکھا ہے تمہیں‘‘ بنائیں۔ ان فلموں کی تکمیل کے دوران انہیں خود بھی اداکاری کا شوق ہوا۔ وہ درپن کی بہ حیثیت فلمساز ایک فلم ساتھی میں موٹر مکینک کا چھوٹا سا کردار بھی ادا کرچکے تھےاوربالاخر1962ءمیں انہیں ہدایت کار ایس ایم یوسف نے اپنی فلم ’’اولاد‘‘ میں بہ حیثیت اداکار متعارف کروایا یہ فلم بے حد کامیاب رہی اس کے بعد انہوں نے فلم ’’دامن‘‘ میں کام کیا اور اپنی دلکش شخصیت کے باعث اس فلم میں بھی بے حد پسند کئے گئے۔


    وحید مراد پر فلمائے گئے مشہور گانے


    یہ ان کی ہیرو شپ کا نقطۂ آغاز تھا اب انہوں نے اپنے ادارے فلم آرٹس کے تحت فلم ’’ہیرااور پتھر‘‘ شروع کی جس میں انہوں نے زیبا کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا۔ اس فلم کے فلمساز پرویز ملک، موسیقار سہیل رعنا اور نغمہ نگار مسرور انور تھے۔ اس فلم کی کامیابی نے وحید مراد کو خواتین کے ایک بڑے حلقے میں چاکلیٹی ہیرو اور لیڈی کلر کے خطابات دلوائے۔

    ’’ہیرااورپتھر‘‘ کی کامیابی کے بعدان چاروں دوستوں نے کئی اورفلمیں بنائیں جن میں فلم ’’ارمان‘‘ نے پاکستان کی پہلی پلاٹینم جوبلی فلم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس فلم میں احمد رشدی کے نغمات بھی بے حد مقبول ہوئے اس کے بعد وحید مراد کی اداکاری اور احمد رشدی کی آواز گویا لازم و ملزوم بن گئی۔ وحید مراد کی دیگر کامیاب فلموں میں جوش، جاگ اٹھا انسان، احسان، دو راہا، انسانیت، دل میرا دھڑکن تیری، انجمن، مستانہ ماہی اور عندلیب کے نام سرفہرست ہیں۔ وحید مراد نے لاتعداد فلموں میں ایوارڈز حاصل کئےاوروہ بلاشبہ پاکستان کی فلمی صنعت کے ایک صاحب اسلوب اداکار کہے جاسکتے ہیں۔

    وحید مراد 23 نومبر 1983ءکو انتقال کرگئے تھے‘ آپ لاہورکے گلبرگ قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

  • عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم کی دوبارہ شوٹنگ، جون میں ریلیز کا امکان

    عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم کی دوبارہ شوٹنگ، جون میں ریلیز کا امکان

    اسلام آباد: پاکستانی فلم ’کپتان‘ پر دوبارہ کام کا آغاز کردیا گیا ہے، یہ فلم تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زندگی بنائی جارہی ہے جو آئندہ ماہ جون کے وسط میں باقاعدہ ریلیز کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک انصاف کی زندگی پر بننے والی فلم ’کپتان‘ جو گزشتہ 5 سال سے التواء کا شکار تھی اُس کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔ ہدایت کار فیصل امان خان کا کہنا ہے کہ فلم آئندہ سال جون کے وسط میں ریلیز کردی جائے گی۔

    قبل ازیں کپتان کی شوٹنگ ناگزیر وجوہات کی بناء پر اچانک روک دی گئی تھی، جس کے بعد سے یہ التواء کا شکار تھی تاہم پانچ سال سے زیر تکمیل فلم پر ایک بار پھر کام کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا گیاہے۔

    imran-khan-1

    عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم کے ہدایت کار فیصل امان خان ہیں، جب کے اس میں مرکزی کردار ماڈل و اداکار عبدالمنان ادا کررہے ہیں تاہم اداکارہ سعیدہ امتیاز بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

    imran-khan-3

    فلم کپتان کے دیگر کرداروں میں مہوش ناصر بھی شامل ہیں جو اس سے قبل بے نظیر پر بننے والی فلم میں محترمہ کا کردار کامیابی سے ادا کرچکی ہیں، فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے دونوں فنکار وں نے اس فلم کے توسط  سے اپنے کیئریئر کا آغاز کیا ہے۔

     

     

  • کرینہ کپورپاکستانی فلم سائن کرنے دبئی جارہی ہیں؟

    کرینہ کپورپاکستانی فلم سائن کرنے دبئی جارہی ہیں؟

    دبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور کے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ پاکستانی ڈائریکٹرشعیب منصور کی فلم سائن کرنے کے لئے دبئی جارہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہدایت کار شعیب منصور نے اداکارہ کرینہ کپور کو فلم کا مرکزی خیال ای میل کیا جس میں کرینہ کے لئے انتہائی جاندارکردار ہے۔

    کرینہ کپورنے فلم کے آئیڈیے کو پسند کیا ہے اور اب وہ مکمل اسکرپٹ پڑھنے کی خواہش مند ہیں۔

    کرینہ کپورجلد ہی اپنی پاکستانی پراجیکٹ ’’مڈڈے‘‘ کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پربھی اعلان کریں گی۔

    بھارت کی خوبرو اداکارہ فی الحال ارجن کپور کے ہمراہ آر بالکی کی فلم ’’ کی اور کا‘‘ میں کام کررہی ہیں اور’’اڑتا پنجاب‘‘ نامی فلم میں بھی جلووہ گر ہوں گی۔

    اب انتظار صرف اس بات کا ہے کہ کب باضابطہ ذرائع سے کرینہ کپور کی پاکستانی فلم میں کام کرنےکی تصدیق ہوتی ہے اور اگر واقعی ایسا ہے تو وہ پاکستانی فلموں میں کام کرنے والی پہلی اے کلاس بھارتی اداکارہ ہوں گی۔

  • راج پال یادو پاکستانی فلم میں جلوہ گرہوں گے

    راج پال یادو پاکستانی فلم میں جلوہ گرہوں گے

     

    کراچی: مشہور بالی وڈ کامیڈین راجپال یادو پاکستانی فلم ’’سوال 700 کروڑکا‘‘ میں جلوہ گرہوں گے۔

    فلم نگری میں اطلاعات گردش کررہی ہیں کہ بھارتی کامیڈین راج پال یادو لالی وڈ فلم میں کام کریں گے۔

    فلم کی شوٹنگ تھائی لینڈ، بنکاک اورسری لنکا میں شوٹ کی جائے گی جب کہ اس کی موسیقی بھارت میں ترتیب دی جائے گی۔

    تاحال اس فلم سے متعلق کسی بھی اطلاع کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے اوراس کے بارے میں بہت کچھ منظرِعام پرآنا باقی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے فنکار اور موسیقار بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی جاگہ بناچکے ہیں لیکن بھارت کی جانب سے ابھی تک صرف نصیر الدین شاہ پاکستان کی فلم نگری کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے نظر آئے ہیں لیکن اب لگتا ہے کہ منظر بدلنے والا ہے۔

    راج پال یادو اپنے مضحکہ خیز کرداروں کے باعث مشہور ہیں۔