Tag: pakistani foreign office

  • سی پیک کیخلاف بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ

    سی پیک کیخلاف بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ کے تبصروں کو مسترد کردیا، اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کیخلاف بھارت کا پروپیگنڈہ مسترد کرتے ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی مذموم مہم کے ناقابل تردید ثبوت شیئر کیے ہیں، بلوچستان میں ہونے والی تخریبی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے پختہ ثبوت موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اس بات کا زندہ اور ناقابل تردید ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کی سرپرستی کی کوشش کررہا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے مزید کہا کہ نئی دہلی کے بےبنیاد دعوے اور حقائق اور کشمیر تنازعہ کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے۔

  • پاکستان کی شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت

    پاکستان کی شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت

    اسلام آباد: پاکستان نے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی انتہائی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    پاکستانی دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے 1 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سے ڈھائی کلومیٹر اندر پاکستانی علاقے میں ہونےوالے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    پاکستان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ اس نوعیت کے حملے پاکستان کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    پاکستان نے احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نوعیت کے حملوں سے مقامی آبادی میں عدم اعتماد کا تاثر ابھرتا ہے۔ لہذا پاکستان اس قسم کے حملوں کے مکمل خاتمے کے لئے اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہے۔


    شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ


    واضح رہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ایک اہم ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا جس میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ حملے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا۔