Tag: pakistani girl

  • بھارت میں دوران علاج جاں بحق ہونے والی ننھی زینب نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک

    بھارت میں دوران علاج جاں بحق ہونے والی ننھی زینب نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک

    فیصل آباد : بھارت میں دل کے مرض کے علاج کے دوران جاں بحق ہونے والی ننھی زینب کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں دل کے مرض کے علاج کے دوران جاں بحق ہونے والی فیصل آباد کی سات سالہ ننھی زینب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، جس کے بعد چوہڑ ماجرا قبرستان میں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، ننھی زینب کےمٹی میں مل جانےپر ہر آنکھ اشک بار تھی ۔

    زینب کی میت گزشتہ روز واہگہ بارڈر سے پاکستان لائی گئی اور بعد میں فیصل آباد کی اقبال کالونی میں آبائی گھر پہنچائی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ فیصل آباد کے رہائشی مجاہد سرفراز کی سات سالہ بیٹی زینب پیدائشی طور پر دل کے مرض میں مبتلا تھی، وہ گزشتہ ہفتے علاج کیلئے بھارتی شہر لدھیانہ گئی تھی جہاں دو جون کو اس کا دس گھنٹے پر محیط پہلا آپریشن کیا گیا۔

    آپریشن کے بعد ننھی زینب کی حالت خراب ہو گئی اور اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا ، جہاں وہ تین جون کو علی الصبح انتقال کر گئی، زینب کا ایک ماہ بعد دہلی کے اسپتال میں دوسرا آپریشن ہونا تھا۔

    اے آر وائی کے پروگرام شان رمضان میں زینب کے علاج کے لئے مالی امداد کی اپیل کی گئی تھی، س پر مختلف شہروں سے مخیر حضرات کے علاوہ فیصل آباد کے صنعتکار اور انجمن تاجران سٹی کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا نے زینب کے علاج کے لئے پندرہ لاکھ روپے کا عطیہ دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی نژاد کم عمر ترین خاتون تیسری بار برطانیہ کی کونسلر منتخب

    پاکستانی نژاد کم عمر ترین خاتون تیسری بار برطانیہ کی کونسلر منتخب

    لندن : برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد کم عمر ترین خاتون صوفیا چوہدری برطانوی انتخابات میں‌ مسلسل تیسری بار ایٹموربار کونسل کی کونسلر منتخب ہوکر ریکارڈ قائم کردیا.

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد صوفیا چوہدری مسلسل تیسری بار حالیہ دنوں ہونے والے انتخابات میں ایٹموربار کونسل کی کونسلر منتخب ہوئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا صوفیا چوہدری نے حالیہ الیکشن میں اپنی سابقہ خدمات اور بے حد مقبولیت کے باعث پہلے سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ صوفیا ٹوری پارٹی کی رکن ہیں، سنہ 2017 اور 2018 میں ریٹمور بار کی میئر بھی منتخب ہوچکی ہیں تاہم انہوں نے اسی ماہ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کسی پاکستانی خاتون کا مسلسل تیسری بار کونسلر بننا ایک ریکارڈ ہے۔

    صوفیا چوہدری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میری تمام کامیابیاں میرے والدین کی وجہ سے ہیں انہوں نے ہمیشہ میرے رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی جس وجہ سے میں اس مقام پر پہنچی ہوں‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’میں بطور میئر اپنی بہن اور میئر عتیقہ چوہدری کے تعاون سے تمام برادریوں کے لیے بے تحاشہ خدمات انجام دی ہیں اور کوشش کی ہے کہ کام میں کوئی کمی باقی نہ رہے، اسی لیے اپنی منتخب چیریٹیز کے لیے بھی معقول رقم جمع کررکھی ہے‘۔

    کونسلر صوفیا چوہدری کا کہنا تھا کہ برطانیہ ایسا ملک جہاں پاکستان اور دیگر ممالک کے افراد کے لیے ترقی کے بہت مواقع موجود ہیں، جن لوگوں میں ٹیلینٹ موجود ہے انہیں آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا اور وہ اپنی مرضی کے عہدے پر فائز ہوکر عوام کی خدمت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں آباد پاکستانیوں کی کافی تعداد سیاست میں حصّہ لے رہی ہے لیکن اس سے زیادہ افراد کو آگے آنا چاہئے باالخصوص نوجوان خواتین کو کیوں کہ ان کی وجہ سے برادری کا حوصلہ بلند ہوتا ہے۔

    صوفیا کا کہنا تھا کہ میرے والد گذشتہ 30 برس تک کونسلر رہے اور میئر و ڈپٹی میئر بھی منتخب ہوچکے ہیں، وہ گذشتہ 30 برس کے زائد عرصے سے برطانوی سیاست میں موجود ہیں، چوں کہ میں سیاسی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ذہین بھی سیاست کی طرف تھا تو میں بھی سیاست میں آگئی۔

    صوفیا چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی گھرانے میں ہونے کے باعث میں تعلیم بھی شعبہ قانون میں حاصل کرکے سالیسٹر بنی۔

    ان کا مزہد کہنا تھا کہ وہ تمام کمیونیٹیز کی یکساں خدمت کرنے کا جذبہ رکھتی ہوں، اسی لیے سیاست میں اور آگے جانا چاہتی ہوں۔ پاکستانی شہری برطانیہ میں اپنی مرضی کی سیاسی پارٹی کی رکنیت اختیار کریں لیکن سیاست میں ضرور حصّہ لیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کترینہ کیف ایک بار پھر پاکستانی لڑکی کا کردار نبھانے کو تیار

    کترینہ کیف ایک بار پھر پاکستانی لڑکی کا کردار نبھانے کو تیار

    ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈال کترینہ کیف فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد ایک بار پھر اپنی نئی آنے والی فلم میں پاکستانی لڑکی کا کردار نبھائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بحیثیت جاسوس پاکستانی لڑکی زویا کا کردار نبھایا تھا جسے فلمی مداحوں نے خوب پسند کیا جس کے بعد وہ اپنے نئے پروجیکٹ میں بھی پاکستانی لڑکی بنیں گی۔

    معروف ہدایت کار علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں مقبول ادکار سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ فلم ’ایک تھا ٹائیگر’ کی سیکوئل تھی۔

    سلمان خان کترینہ کیف پرایک بارپھرمہربان

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں مشہور پرودکشن ہاؤس نے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کے ساتھ نئے پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا جس کی کاسٹ کا اعلان بعد میں کیا جانا تھا تاہم بھارتی میڈیا نے اس سے قبل ہی کاسٹ کے حوالے سے خبریں بریک کردیں۔

    معروف ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم میں جہاں اداکارہ کترینہ کیف پاکستانی لڑکی کا کردار نبھائیں گیں وہیں بالی ووڈ دبنگ خان ایک بچی کے باپ کا کردار ادا کریں گے، فلم رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔

    محبت کو پانے کے لیے بغیر کچھ سوچے اپنا کرئیر قربان کردوں گی، کترینہ کیف

    واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی فلم ‘ریس 3‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جس میں ان کے مد مقابل انیل کپور، بوبی دیول اور جیکولین فرنینڈس مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی پاکستانی ہم شکل منظر عام پر

    بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی پاکستانی ہم شکل منظر عام پر

    اگر آپ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو پسند کرتے ہیں تو دل تھام کر بیٹھے کیونکہ پاکستانی لڑکی کی مشابہت کا یہ عالم ہے کہ بلکل انوشکا شرما جیسی نظر آتی ہیں، جیسے دیکھ کر یقیناََ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

    a1

    a2

    اے آر وائی کے مقبول پروگرام ”جیتو پاکستان “ میں بالی ووڈاداکارہ انوشکا شرما کی ہم شکل لڑکی منظر عام پر آگئی، پاکستانی لڑکی کی تصویر نے سوشل میڈیا پرہلچل مچا دی اور سب کا یہی کہنا ہے کہ یہ پاکستانی لڑکی انوشکا شرما سے بے حد مشابہت رکھتی ہیں۔

    a3

    a4

    a5

    a6

    a7

    a8

    a9

    a10


    مزید پڑھیں : پاکستان میں بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا ہم شکل


    یادرہے اس سے قبل بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ کا پاکستانی ہم شکل منظر عام پر آیا تھا۔ جس نے بے حد شہرت حاصل کی۔

    ویڈیو دیکھیں

    یادرہے اس سے قبل بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ کا پاکستانی ہم شکل منظر عام پر آیا تھا۔ جس نے بے حد شہرت حاصل کی۔