Tag: pakistani media

  • پاکستانی میڈیا مدد کرے، بین الاقوامی میڈیا یہودیوں کے کنٹرول میں ہے ، فلسطینی سفیر

    پاکستانی میڈیا مدد کرے، بین الاقوامی میڈیا یہودیوں کے کنٹرول میں ہے ، فلسطینی سفیر

    اسلام آباد : فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے کہا کہ یہودیوں کی فلسطین میں غیر قانونی آباد کاری کا سلسلہ جاری رہے گا تب تک فلسطین میں امن قائم نہیں ہو سکتا، بین الاقوامی میڈیا یہودیوں کے کنٹرول میں ہے، پاکستانی میڈیا ہماری مدد کرے۔

    اسلام آباد میں فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے پریس کانفرنس میں پاکستان میڈیا سے مدد مانگتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں 6 ہزار 5 سو فلسطینی قیدی موجود ہیں، 1800فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے، فلسطینی قیدیوں کی مشکلات کو اجاگر کیا حائے تاکہ بین الاقوامی برادری توجہ دے۔

    فلسطینی سفیر نے کہا کہ میں ماضی میں اسرائیلی علاقے میں بھوک ہڑتال دیکھ چکا ہوں، اسرائیل مغربی دنیا میں انسانی حقوق کا چیمپین بنتا ہے، دوسری جانب وہ فلسطینیوں کے حقوق کو طاقت سے غضب کر رہا ہے

    انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں یہودی دنیا کے مالیاتی نظام، میڈیا اداروں اور بینکنگ نظاموں کو کنٹرول کر رہے ہیں، اسرائیل اور یہودی اب سوشل میڈیا کو بھی کنٹرول کر رہے ہیں۔

    ولید ابو علی نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کریں، آج آپ اپنے فلسطینی بھائیوں کی میزبانی کریں گے تو ایک روز آئے گا، جب فلسطینی آپ کی یروشلم میں میزبانی کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہودیوں کی فلسطین میں غیر قانونی آباد کاری کا سلسلہ جاری رہے گا تب تک فلسطین میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • تحریک طالبان پاکستان کا پاکستانی میڈیا کیخلاف اعلان جنگ

    تحریک طالبان پاکستان کا پاکستانی میڈیا کیخلاف اعلان جنگ

    اسلام آباد: تحریک طالبان نے میڈیا کو دھمکی دی ہے کہ پاکستانی میڈیا طالبان کیخلاف مہم بند کرے ورنہ غلطیوں کے ازالہ کا موقع بھی نہیں دیں گے، امریکی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے پیغام اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیا۔

    تحریک طالبان پاکستان نے امریکی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ اور صحافیوں کی دیگر عالمی تنظیموں کو لکھے گئے خط میں دھمکی دی ہے کہ پاکستانی میڈیا نے طالبان کیخلاف تنقیدی مہم بند نہ کی تو صحافیوں پر حملے شروع کر دیں گے۔

    ٹی ٹی پی مہمند ایجنسی کمیشن کے خط میں لکھا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن میں پاکستانی میڈیا تمام حدیں عبور کر چکا ہے، اب کوئی چیخ و پکار برداشت نہیں کریں گے ،اس وارننگ کو آخری دھمکی سمجھاجائے۔

    ٹی ٹی پی نے پاکستانی میڈیا کو طالبان دشمنوں کا نمائندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کیخلاف جھوٹ اور نفرت پر مبنی پیغامات کے ساتھ اسلامی تعلیمات کو غلط طور پر پیش کیا جارہا ہے۔