Tag: Pakistani mountaineer

  • پاکستانی کوہ پیما اسد میمن کا شاندار کارنامہ، شمالی امریکہ کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

    پاکستانی کوہ پیما اسد میمن کا شاندار کارنامہ، شمالی امریکہ کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

    وطن عزیز کے ابھرتے ہوئے نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن نے ایک بار پھر اپنی محنت اور عزم کے ساتھ شمالی امریکہ کی بلند ترین چوٹی دینالی کو سر کرکے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کردیا۔

    سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے اس پاک وطن کے سپوت نے صفر درجہ حرارت اور یخ بستہ طوفانی ہواؤں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا، انہوں نے یہ کارنامہ 28مئی 2022 کی سہ پہر کو چوٹی کو سر کرکے مکمل کیا۔

    یہ کارنامہ سات براعظموں کی بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کی اسد علی کی جستجو کا تازہ ترین اقدام ہے، اگر وہ کامیاب ہوجاتے ہیں تو اسد علی اندرون اور بیرون ملک یہ کارنامہ انجام دینے والے چند منتخب پاکستانیوں میں سے ایک ہوں گے۔

    اسد علی میمن اس سے قبل ماؤنٹ کیلی مانجرو، اکونگوا اور البروس کو سر کرچکے ہیں، وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ07 چوٹیوں اور اس سے آگے کا مشن پورا کرنے کے خواب کو مکمل کرنے کیلیے اب تک آدھا سفر طے کرچکے ہیں۔

    اگر وہ کامیاب ہوگئے تو وہ پہلے پاکستانی ہوں گے جنہوں نے ساتوں براعظموں کی سات بلند ترین چوٹیاں سرکیں اور ایکسپلورر کا ہدف حاصل کیا۔

    شمالی امریکہ کی بلند ترین چوٹی دینالی کو سر کرنے کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے بےحد خوشی ہے کہ میں نے یہ کام بخوبی انجام دیا۔

    اسد علی میمن کا کہنا تھا کہ میں ان تمام پاکستانی دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی اور اس مقام تک پہنچنے کیلئے میری مدد کی۔

    اپنے اگلی منزل پر نظر رکھتے ہوئے انہوں نے اس سال کے آخر میں انڈونیشیا کے کارسٹینز پیرامڈ میں اوقیانوس ایشیا کی بلند ترین چوٹی کے لیے بھی خود کو تیار کیا ہوا ہے۔

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asad Memon (@asadmnpak)

    اسد علی میمن کا ملی جذبہ اور کوہ پیمائی سے بے انتہا محبت نے انہیں کھیلوں کے میدان میں بھی مقبول بنا دیا ہے۔ اسد علی کا مقصد سال 2023 کے آخر تک سات براعظموں کا سفر مکمل کرنا ہے۔

    اس سے قبل کوہ پیما اسد علی میمن نے براعظم افریقہ کی بلند ترین چوٹی کو دنوں کے بجائے چند گھنٹوں میں سر کیا تھا۔

    لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اسد علی میمن نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئےبراعظم افریقہ کی بلند ترین ماؤنٹ کیلی منجیرو صرف چودہ گھنٹے میں سر کیا تھا۔

    ماونٹ کیلی منجیرو کی اونچائی 5,895 میٹر ہے، کوہ پیماں کو یہ چوٹی سر کرنے میں پانچ سے سات دن لگتے ہیں، اسد علی میمن ریکارڈ وقت میں چوٹی سر کرنے والے واحد ایشیائی اور پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔

  • پاکستانی کوہ پیمامحمدعلی سدپارہ نے  بغیر اکسیجن نیپال میں ماؤنٹ پاموری سرکرلی

    پاکستانی کوہ پیمامحمدعلی سدپارہ نے بغیر اکسیجن نیپال میں ماؤنٹ پاموری سرکرلی

    نیپال : پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے پہلی بار موسم سرما میں بغیر اکسیجن کے ماؤنٹ پاموری سر کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے2کوہ پیماؤں کے ہمراہ بغیر آکسیجن کے نیپال میں ماؤنٹ پاموری پیک سر کرلی، نیپال میں واقع ماؤنٹ پاموری7161میٹربلندچوٹی ہے۔

    ماؤنٹ پاموری کو پہلی مرتبہ موسم سرما میں سر کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستانی کوہ پیماہ علی سدپارہ نے دنیاکی خطرناک اور بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بغیر آکسیجن سر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ  مہم میں اسپین کا کوہ پیما ساتھ ہوگا، غیرملکی جھنڈا لہراتے تھے تو خواہش اٹھتی تھی پاکستان کا جھنڈا لہراؤں ۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی کوہ پیماہ علی سدپارہ کا دنیا کی بلند ترین چوٹی بغیر آکسیجن کے سر کرنے کا اعلان


    اگر محمد علی سدپارہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے میں کامیاب ہو گئے تو موسم سرما میں یہ چوٹی سرکرنے والے دنیا کے پہلے کوہ پیما بن جائیں گے۔

    خیال رہے کہ علی سدپارہ کوموسم سرمامیں نانگاپربت چوٹی سرکرنےکااعزازبھی حاصل ہے، اس کے علاوہ دیگر چوٹیاں جس میں براد پیک، سپیندیک پیک ، جی ون ، جی ٹو بھی سر کر چکے ہیں۔

     

    واضح رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان کے سپوت حسن سدپارہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤئنٹ ایورسٹ کو بغیر آکسیجن کے سرچکے ہیں، معروف کوہ پیما گذشتہ سال دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔