Tag: pakistani off spinner

  • سعید اجمل کا ایکشن ٹھیک ہوا یا نہیں،، فیصلہ کل متوقع

    سعید اجمل کا ایکشن ٹھیک ہوا یا نہیں،، فیصلہ کل متوقع

    چنائی :پابندی کے شکار پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ٹھیک ہوا یا نہیں، باؤلنگ ایکشن کی بائیو مکینکس رپورٹ کل آنے کا امکان ہے۔

    سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا بائیو مکینکس ٹیسٹ چوبیس جنوری کو چنائے میں ہوا تھا، وہ اب انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کراسکیں گے یا نہیں، ٹیسٹ میں پاس ہوں گے یا فیل بائیو میکنکس رپورٹ کا نتیجہ کل متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق بورڈ نے چنائے میں سعید اجمل کے ٹیسٹ کے نتیجے کے بارے میں معلوم کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں انتظار کا کہا گیا ہے۔

    سعیداجمل کا ایکشن گزشتہ سال اگست میں دورہ سری لنکا کے دوران رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد ان پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

  • سعید کا ایکشن درست کرنے میں مدد کروں گا، ثقلین مشتاق

    سعید کا ایکشن درست کرنے میں مدد کروں گا، ثقلین مشتاق

    لندن : سابق مایہ ناز آف اسپنر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ سعید اجمل پاکستان کا سرمایہ ہیں، امید ہے کہ وہ جلد ایکشن بہتر کرکے بین الاقوامی کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

      پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کے ایکشن کی درستگی کے لئے ان سے رابطہ کیا ہے، وہ اجمل کا بولنگ ایکشن تبدیل کرانے میں ان کی بھرپور مدد کریں گے۔

    سینتیس سالہ ثقلین نے کہا ہے کہ سعید اجمل کی پاکستان کرکٹ کے لئے خدمات مثالی ہیں، وہ ورلڈ کلاس باؤلر ہیں، کھلاڑی پر بُرا وقت آتا ہے لیکن وہ پر امید ہیں، اجمل جلد اپنا ایکشن درست کرکے بین الاقوامی کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    برطانیہ میں مقیم سابق پاکستانی آف اسپنر جلد پاکستان آکر سعید اجمل کا ایکشن بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، آئی سی سی نے گال ٹیسٹ میں غیر قانونی باوٗلنگ ایکشن کے سبب سعید اجمل پر پابندی عائد کی ہے۔