Tag: pakistani passenger

  • بھارت کی ہٹ دھرمی : ہزاروں پاکستانی مسافر بنکاک ائیرپورٹ پر پھنس گئے

    بھارت کی ہٹ دھرمی : ہزاروں پاکستانی مسافر بنکاک ائیرپورٹ پر پھنس گئے

    کراچی : پاک بھارت کشیدگی کے باعث کئی پاکستانی شہری بنکاک ائیرپورٹ پر پھنس گئے، بھارت اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر موجودہ صورتحال اور کشیدگی کے باعث  دونوں ممالک کی فضاؤں سے گزرنے والی دنیا بھر کی پروازیں تعطل کا شکار ہیں۔

    بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بنکاک ائیرپورٹ پر تین ہزار پاکستانی مسافر  48 گھنٹوں سے واپس وطن جانے کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تھائی ائیر سے پاکستان آنے والے مسافر گزشتہ48گھنٹوں سے ائیرپورٹ پر محصور ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    ائیرلائنز کا موقف ہے کہ بھارت اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے رہا، پاکستان کیلئے پروازیں بھارت کے اوپر سے جاتی ہیں جس کے باعث کئی پراوازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں فضائی آپریشن کی بحالی کا سلسلہ شروع

    بنکاک ائیرپورٹ پر3ہزار پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں، متاثرہ پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر دی۔

  • بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس ایک مرتبہ پھر منسوخ

    بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس ایک مرتبہ پھر منسوخ

    لاہور: بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے باعث سوموار کو بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس منسوخ کردی گئی ہے۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی کا فیصلہ بھارتی ریلوے کی جانب سے موصولہ پیغام کے بعد کیا گیا ہے۔

    بھارتی حکام نے اپنی سرزمین پر سکیورٹی وجوہات کی بناء پر سوموار کی سمجھوتہ ایکسپریس منسوخ کرنے کی اطلاع دی تھی۔

    جمعرات آٹھ اکتوبر کو انڈیا نے سمجھوتہ ایکسپریس منسوخ کردی تھی اس ٹرین کے جو چالیس مسافر لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھہرے ہوئے تھے انہیں پاکستان ریلوے پاکستان میں ان کے شہروں تک پہنچانے کا اہتمام کررہی ہے جہاں سے وہ آئے تھے۔

    ان چالیس مسافروں میں بیس پاکستانی اور بیس بھارتی شہری شامل ہیں۔

  • سمجھوتہ ایکسپریس سے تمام پاکستانیوں کو اتارلیا گیا

    سمجھوتہ ایکسپریس سے تمام پاکستانیوں کو اتارلیا گیا

    لاہور: سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت جانے والے پاکستانی مسافروں کو واہگہ ریلوے اسٹیشن پر اتار لیا گیا۔

    بھارتی انتہا پسند جماعت شیوسینا کی انتہا پسندی نے حد کردی، سمجھوتہ ایکسپریس میں ایک سو چھیانوے مسافر سوار تھے، جن میں سے ستاون پاکستانی مسافروں کو سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت جانے سے روک دیا گیا اور تمام مسافروں کو واہگہ ریلوے اسٹیشن پر اتار لیا گیا .

    ریلوے ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے کسانوں کے احتجاج کے باعث پاکستانی مسافروں کو بھارت نہ بھیجنے کا پیغام بھیجا تھا۔

    بھارتی ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستانی مسافروں پر احتجاج کے دوران حملے کا خدشہ ہے جبکہ ایک سو انتالیس بھارتی مسافروں کو کسٹم کلیئرنس کے بعد بھارت روانہ کردیا گیا ہے.

    بھارتی کسان حکومت کی زرعی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جنھوں نے احتجاجا ریلوے کے مختلف ٹریکس بند کررکھے ہیں، کسانوں کے احتجاج کے باعث بھارت میں بتیس ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں.

    ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے پاکستانی مسافروں کو بھارت آنے سے عارضی طور پر روکا ہے.

  • پاکستان سے سفرکرنے والے مسافروں کیلئے  پُر کشش آفر

    پاکستان سے سفرکرنے والے مسافروں کیلئے پُر کشش آفر

    کراچی: عمان ایئر نے پاکستان سے سفرکرنے والے مسافروں کیلئے ایک پُر کشش آفر کا اعلان کیا ہے، پُر کشش آفر صرف پاکستان سے سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے ہے۔

      آفر کے مطابق مسافروں کو بزنس کلاس کا ایک ٹکٹ فری دیا جائے گا، جو عمان ایئر کی دنیا بھر میں کسی بھی فلائٹ پر استعمال ہوسکے گا لیکن ہیتھرو ایئرپورٹ لندن پر استعمال نہیں ہوسکے گا۔

    عمان ایئر کے پاکستان میں کنٹری منیجر کین مارشل نے کہا کہ ہم  پاکستان سے بار بار سفرکرنے والے مسافروں کو بہترین پرکشش آفر دیتے ہیں اور ہم پرامید ہیں کہ ہمارے  ممبراور بزنس کلاس کے مسافر یقیناً اس پرکشش آفرسے فائدہ اٹھائیں گے۔

    یہ آفر ان تمام ٹکٹ پر ہے، جو 28 فروری 2015 سے پہلے خریدے جائیں گے اور 15جون 2015 سے پہلے پہلے سفرکرنا لازمی ہوگا۔