Tag: pakistani players

  • نیزہ بازی ورلڈکپ جیتنے کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں نے کمر کس لی

    نیزہ بازی ورلڈکپ جیتنے کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں نے کمر کس لی

    نیزہ بازی ورلڈ کپ جیتنے کے عزم کے ساتھ پاکستان نیزہ بازی ٹیم نے کمر کس لی، کھلاڑیوں نے غیر ملکی کوچ سے تربیت لینا شروع کردی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی آئی ٹی ایف ورلڈ کلاس کوچ ڈیلائن پخشا ماڈرن پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کررہے ہیں۔

    اس سلسلے میں جھنگ میں تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے جہاں ڈیلائن پخشا پاکستانی نیزہ بازوں کو تربیت دے رہے ہیں۔

    اس حوالے سے جنوبی افریقی کوچ ڈیلائن کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی نیزہ بازی ورلڈ کپ جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، جب کہ پاکستان نیزہ بازی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقی کوچ ماڈرن انداز سے کوچنگ کررہی ہیں۔

    واضح رہے کہ نیزہ بازی کا ورلڈکپ آئندہ سال جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا جبکہ نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائرز پاکستان میں ہونگے۔

  • پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی سی سی ٹرافیاں مل گئیں

    پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی سی سی ٹرافیاں مل گئیں

    سال 2021 میں آئی سی سی ایوارڈ پانے والے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ کو ٹرافیاں موصول ہوگئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سال 2021 میں آئی سی سی ایوارڈ پانے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کے ایوارڈ موصول ہوگئے ہیں۔

    پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنی محنت کا صلہ آئی سی سی ٹرافی کی صورت مل گیا ہے۔

    پاکستانی کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی ٹرافی کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

    ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی تصویر کو بابر اعظم نے ’’بالآخر یہ یہاں آ ہی گئی‘‘ کے عنوان سے پوسٹ کیا ہے۔

    جب کہ تینوں کھلاڑیوں کی اپنی ٹرافیوں کے ہمراہ بھی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے جس کو ماشااللہ تین شیر ایک تصویر کے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا گیا ہے۔

     

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ کیلیے گزشتہ سال کامیابیوں اور کامرانیوں کا تاریخی سال رہا۔

    گزشتہ سال پہلی بار پاکستان کرکٹ کے تین کھلاڑیوں نے ایک ہی سال میں اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر آئی سی سی کی تین ٹرافیوں پر اپنا قبضہ جمایا۔

    گزشتہ سال آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو مینز کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا تھا۔

  • کپتان مصباح الحق سمیت تمام کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد

    کپتان مصباح الحق سمیت تمام کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد

    دبئی : ڈھاکہ ٹیسٹ میں سست رفتاری سے بولنگ کرانے پر کپتان مصباح الحق سمیت تمام کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگال ٹائیگر کو ڈھیر کرنے والی پاکستان پر سلو اوور ریٹ کی پاداش میں جرمانہ عائد کردیا گیا، شاہینوں نے ٹیسٹ سیریز میں دورہ کی اکلوتی فتح حاصل کی اسی میں جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    آئی سی سی نے سست بولنگ کرنے پر کپتان مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

    آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں دو اوورز کم کرائے، جس کے بعد میچ ریفری جیف کرو نے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

    سلو اوور ریٹ کے باعث مصباح الحق پر میچ فیس کا چالیس فیصد اور کھلاڑیوں پر بیس فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔

    فاسٹ بولر عمران خان کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تنبہ کی گئی ہے، عمران خان نے دوسری اننگز میں تمیم اقبال کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر اخلاقی اشارہ کیا، جس پر آئی سی سی نے انھیں وارننگ دی۔