Tag: Pakistani Poet

  • جو بائیڈن نے پاکستانی شاعر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دے دیا

    جو بائیڈن نے پاکستانی شاعر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دے دیا

    نیویارک: امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی امریکن شاعر رئیس وارثی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی امریکن شاعر اور ادیب رئیس وارثی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

    رئیس وارثی اردو مرکز نیویارک کے صدر ہیں اور گزشتہ 34 برس سے اردو کی عالمی سطح پر ترویج میں مصروف ہیں۔ انھوں نے اردو زبان کو اقوام متحدہ کی سرکاری زبانوں میں شامل کرنے کے لیے اقوام متحدہ میں پہلی اردو کانفرنس کا بھی انعقاد کیا تھا۔

    پہلی اردو کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کے سربراہوں اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی اردو کی اہمیت تسلیم کی تھی۔

    رئیس وارثی کو پاکستان کی اوورسیز منسٹری کی جانب سے فخر پاکستان کا ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔ صدر جو بائیڈن کی جانب سے یہ میڈل نیویارک اسمبلی کی رکن جیسیکا گونزالز نے انھیں پیش کیا۔

  • سجاد علی کا جون ایلیا کو پڑھنے کا مشورہ، ویڈیو دیکھیں

    سجاد علی کا جون ایلیا کو پڑھنے کا مشورہ، ویڈیو دیکھیں

    کراچی: نامور پاپ اور کلاسیکل موسیقی پر مہارت رکھنے والے پاکستانی گلوکار سجاد علی نے اپنے مداحوں کو معروف شاعر جون ایلیا کی شاعری پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار سجاد علی نے اپنے حالیہ ریلیز ہونے والے گانے ’لگایا دل‘ کے بول کی مکمل ویڈیو جاری کردی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ وقت کی کمی کے باعث گانے میں صرف پانچ اشعار پیش کیے گئے تھے البتہ اب آپ اُسے پورا سُن سکیں گے۔

    سجاد علی نے گانے میں ایک شعر پڑھا جس کے ذریعے انہوں نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اگر شاعری پڑھنی ہو تو جون ایلیا کو پڑھو کیونکہ میں نے بڑے بڑے شاعروں کو پڑھا ہوگا مگر  ایسا کبھی نہیں پڑھا، ساتھ ہی گلوکار کا کہنا تھا کہ یہ شعر اُن کا پسندیدہ ہے جس سے اب بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دیگر لوگوں کی طرح سجاد علی بھی جون ایلیا کی شاعری اور فلسفے سے متاثر ہیں۔

    اگر پڑھنے لگو تو جون پڑھنا

    بڑے شاعر پڑھے ایسا پڑھا نئیں

    واضح رہے کہ سجاد علی کے نئے گانے ’لگایا دل‘ کی ویڈیو 7 اپریل 2018 کو ریلیز ہوئی تھی جس کی ہدایت کا اُن کی صاحبزادی تھیں، منفرد ویڈیو میں کالج کے طلباء کی محبت کی اور کہانی بیان بتائی گئی تھی کہ کس طرح وہ ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوتے ہیں اور جب ان کے دل ٹوٹتے ہیں تو ان کے کیا احساسات ہوتے ہیں۔

    سجاد علی دھیمی اور دلوں کو چھو جانے والی موسیقی ترتیب دینے کے حوالے سے مشہور ہیں، ان کے نئے گانے میں بھی اس کی جھلک واضح طور پر نظر آئی، سجاد علی کا 2013 میں ریلیز کیا گیا گانا ’ہر ظلم تیرا یاد ہے‘ آج بھی لوگوں کے دلوں میں رچا بسا ہوا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے

    اپریل میں ریلیز ہونے والی چار منٹ کی ویڈیو میں گانے کے صرف پانچ اشعار تھے جسے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا تاہم اب گلوکار نے مکمل گانے کے بول کی ویڈیو ریلیز کردی۔

    ویڈیو دیکھیں

    خیال رہے کہ سجاد علی نے جون ایلیا کی مشہور و معروف غزل ‘میرا ایک مشورہ ہے التجا نئیں‘ کی زمین پر گانے کے بول خود تحریر کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔