Tag: Pakistani scientist

  • معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر خلیل چشتی انتقال کرگئے

    معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر خلیل چشتی انتقال کرگئے

    کراچی: بیس سال بھارت کی قید میں رہنے والے معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرخلیل چشتی اسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرخلیل چشتی کا انتقال کراچی میں ہوا، ان کی نمازجنازہ آج بعد نمازظہر جامع مسجد بلاک اے نارتھ ناظم آبادمیں ادا کی جائیگی۔

    ڈاکٹرخلیل چشتی اسی سال کی عمر میں بھارت سےرہا ہوکر وطن واپس آئےتھے، مرحوم بیس سال تک قتل کے جھوٹے الزام کے باعث بھارت میں قید رہے۔

    ڈاکٹر خلیل چشتی 1992میں اہل خانہ کے ساتھ اجمیر شریف گئے تھے،جہاں بھارتی پولیس نے انہیں قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    ڈاکٹرخلیل چشتی کو12دسمبر2012 میں بھارتی سپریم کورٹ نےبری کیا تھا جس کے بعد ان کی پاکستان واپسی ممکن ہوئی تھی۔

  • وزیراعظم کی پاکستانی نژاد سائنسدان ڈاکٹرنرگس ماول والا کو مبارکباد

    وزیراعظم کی پاکستانی نژاد سائنسدان ڈاکٹرنرگس ماول والا کو مبارکباد

    اسلام آباد : خلا میں کشش ثقل کی لہروں کی نشاندہی کرنے کا کارنامہ انجام دینے والی ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد کراچی کی سائنسدان ڈاکٹرنرگس ماول والا کو وزیراعظم نوازشریف نے امریکی ٹیم کا حصہ ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو نرگس ماول والا کہ خدمات پر فخر ہے ،نواز شریف کا کہنا ہے کہ نرگس ماول والا پاکستانی سائنسدانوں اور مستقبل کے سائنسدانوں بننے کی خواہشمند طالب علموں کے لئےمشعل راہ ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کو ہدایت کی ہے کہ پاکستانی سائنسدانوں کی سہولت کے لئے ایک ہفتے کے اندر ایک فریم ورک وضع کیا جائے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق پروفیسر نرگس ماولہ والا کا تعلق ایم آئی ٹی کے شعبہٴ فزکس سے ہے، وہ اُن تینوں اداروں کی مشترکہ ٹیم کا حصہ رہی ہیں جس نے کشش ثقل کی لہروں کی نشاندہی کےمنصوبے پر کام کیا۔